☽ 10 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْبُيُوعِ← بَابُ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 94
صفحة 2 من 5
حديث رقم: 2779 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى حَرَّمَ الْخَمْرَ وَثَمَنَهَا، وَحَرَّمَ الْمَيْتَةَ وَثَمَنَهَا، وَحَرَّمَ الْخِنْزِيرَ وَثَمَنَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”بیشک اللہ نے شراب اور اس کی قیمت کو حرام قرار دیا ہے، مردار اور اس کی قیمت کو حرام قرار دیا ہے، خنزیر اور اس کی قیمت کو حرام قرار دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2816]
حديث رقم: 2780 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي ، شَبَابَةُ ، أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ ، الْمُهَاجِرِ أَبِي الْحَسَنِ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَمِيمٍ الدَّارِيِّ
ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي ، نَا شَبَابَةُ ، نَا أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ أَبِي الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" لا يَحِلُّ ثَمَنُ شَيْءٍ، لا يَحِلُّ أَكْلُهُ وَشُرْبُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کسی بھی ایسی چیز کی قیمت لینا جائز نہیں ہے، جس کو کھانا پینا جائز نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2817]
حديث رقم: 2781 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِيُّ ، أَبُو صَالِحٍ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، مُنْقِذٍ مَوْلَى سُرَاقَةَ ، عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِيُّ ، قَالُوا: نَا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ مُنْقِذٍ مَوْلَى سُرَاقَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعُثْمَانَ:" إِذَا ابْتَعْتَ فَاكْتَلْ، وَإِذَا بِعْتَ فَكِلْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عثمان سے فرمایا: ”جب تم کوئی چیز خریدو، تو اسے ماپ لو اور جب فروخت کرو، تو اسے ماپ کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2818]
حديث رقم: 2782 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالُوا: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الطَّعَامِ حَتَّى يَجْرِيَ فِيهِ الصَّاعَانِ، صَاعُ الْبَائِعِ، وَصَاعُ الْمُشْتَرِي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ نے اناج کو اس وقت تک فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک اس کو دو طرف سے ماپ لیا جائے، فروخت کرنے والے کی طرف سے اور خریدنے والے کی طرف سے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2819]
حديث رقم: 2783 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، أَبَانُ الْعَطَّارُ ، يَحْيَى ، يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، يُوسُفَ بْنَ مَاهَكٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عِصْمَةَ ، حَكِيمَ بْنَ حِزَامِ بْنِ خُوَيْلِدٍ
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا أَبَانُ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ يُوسُفَ بْنَ مَاهَكٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عِصْمَةَ ، حَدَّثَهُ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامِ بْنِ خُوَيْلِدٍ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" إِنِّي رَجُلٌ أَشْتَرِي هَذِهِ الْبُيُوعَ فَمَا تُحِلُّ لِي مِنْهَا، وَمَا تُحَرِّمُ عَلِيَّ؟، قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، إِذَا اشْتَرَيْتَ بَيْعًا فَلا تَبِعْهُ حَتَّى تَقْبِضَهُ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے رسول اللہ سے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں خرید و فروخت کرتا ہوں، تو کون سا کام میرے لیے حلال ہے اور کون سا کام میرے لیے حرام ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بھتیجے! تم کوئی چیز خریدو اور اسے اس وقت تک فروخت نہ کرو، جب تک اس پر تمہارا اپنا قبضہ نہ ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2820]
حديث رقم: 2784 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَرِيرٍ ، عَبْدُ الصَّمَدِ ، أَبَانُ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَرِيرٍ ، قَالا: نَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، نَا أَبَانُ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، ثُمَّ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، وَقَالَ:" فَلا تَبِعْهُ حَتَّى تَسْتَوْفِيَهُ".
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور صحابی سے منقول ہے: ”جب کوئی چیز تولو، اس کو اس وقت تک آگے فروخت نہ کرو، جب تک ماپ نہ لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2821]
حديث رقم: 2785 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، هَمَّامٌ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ ، يُوسُفَ بْنَ مَاهَكٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عِصْمَةَ ، حَكِيمَ بْنَ حِزَامِ بْنِ خُوَيْلِدٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا هَمَّامٌ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، نَا يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ ، أَنَّ يُوسُفَ بْنَ مَاهَكٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عِصْمَةَ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامِ بْنِ خُوَيْلِدٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ:" إِذَا بِعْتَ بَيْعًا فَلا تَبِعْهُ حَتَّى تَسْتَوْفِيَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم کوئی چیز خریدو اور اسے تب تک آگے فروخت نہ کرو، جب تک تم اس کا ماپ نہ لے لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2822]
حديث رقم: 2786 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، بُنْدَارٌ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانُ ، أَبِي حُصَيْنٍ ، شَيْخٍ ، حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالا: نَا بُنْدَارٌ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا يَشْتَرِي بِهِ أُضْحِيَّةً، فَاشْتَرَى أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ فَبَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ، ثُمَّ أَشْتَرِي أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ وَجَاءَهُ بِدِينَارٍ وَأُضْحِيَّةٍ، فَتَصَدَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالدِّينَارِ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ نے ایک دن ان کو ایک دینار عطا کیا اور فرمایا: ”اس سے قربانی کا جانور خرید لو۔“ تو انہوں نے ایک دینار کے عوض میں قربانی کا جانور خرید لیا، جب اسے دو دینار قیمت میں فروخت کر دیا، پھر ایک دینار کے عوض میں قربانی کا جانور خرید لیا، وہ پھر ایک دینار اور قربانی کا جانور لے کر نبی کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی نے اس ایک دینار کو صدقہ کر دیا اور ان کے لیے برکت کی دعا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2823]
حديث رقم: 2787 سنن الدارقطني
إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ ، أَبِي لَبِيدٍ ، عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ
ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَقِيَ جَلْبًا فَأَعْطَاهُ دِينَارًا، فَقَالَ: اشْتَرِ لَنَا شَاةً، قَالَ: فَانْطَلَقَ فَاشْتَرَى شَاتَيْنِ بِدِينَارٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَبَاعَهُ شَاةً بِدِينَارٍ، قَالَ: فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَارَكَ اللَّهُ تَعَالَى لَكَ فِي صَفْقَةِ يَمِينِكَ، قَالَ: فَإِنْ كُنْتُ لأَقُومُ بِالْكُنَاسَةِ فَمَا أَبْرَحُ حَتَّى أَرْبَحَ أَرْبَعِينَ أَلْفًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عروہ بن ابوالجعد بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سوداگروں کے قافلے کے بارے میں پتا چلا، تو انہوں نے ایک صحابی کو ایک دینار دیا اور حکم دیا: ”اس سے میرے لیے ایک بکری کو خرید کر لاؤ۔“ تو وہ چلے گئے اور ایک دینار کے عوض میں دو بکریاں خرید لائے، پھر ان کو ایک شخص ملا، تو انہوں نے ایک دینار کے بدلے میں ان سے ایک بکری خرید لی، راوی کہتے ہیں: وہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک دینار اور ایک بکری لے کر حاضر ہوئے، تو نبی نے فرمایا: ”اللہ تمہارے سودے میں برکت ڈالے۔“ راوی کہتے ہیں: (یہ صورت حال ہوتی کہ) میں کوفہ کے ایک بازار میں کھڑا ہوتا تھا اور چالیس ہزار تک کما لیا کرتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2824]
حديث رقم: 2788 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ ، أَبِي لَبِيدٍ ، عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، قَالَ:" عُرِضَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلْبٌ فَأَعْطَانِي دِينَارًا، وَقَالَ:" أَيْ عُرْوَةُ ائْتِ الْجَلْبَ فَاشْتَرِ لَنَا شَاةً بِهَذَا الدِّينَارِ، فَأَتَيْتُ الْجَلْبَ فَسَاوَمْتُ فَاشْتَرَيْتُ شَاتَيْنِ بِدِينَارٍ فَجِئْتُ أَسُوقُهُمَا، أَوْ قَالَ: أَقُودُهُمَا، فَلَقِيَنِي رَجُلٌ فِي الطَّرِيقِ فَسَاوَمَنِي فَبِعْتُ إِحْدَى الشَّاتَيْنِ بِدِينَارٍ وَجِئْتُ بِالشَّاةِ وَبِدِينَارٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ الشَّاةُ وَهَذَا دِينَارُكُمْ، فَقَالَ: صَنَعْتَ كَيْفَ؟، فَحَدَّثْتُهُ بِالْحَدِيثِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِي صَفْقَةِ يَمِينِهِ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَقِفُ فِي كُنَاسَةِ الْكُوفَةِ فَأَرْبَحُ أَرْبَعِينَ أَلْفًا قَبْلَ أَنْ أَصِلَ إِلَى أَهْلِي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عروہ بن ابوالجعد بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سوداگروں کے قافلے کے بارے میں پتہ چلا، تو آپ نے مجھے ایک دینار دیا، آپ نے فرمایا: ”اے عروہ! ان سوداگروں کے پاس جاؤ اور ان سے ایک دینار کی قیمت میں ایک بکری لے آؤ۔“ راوی کہتے ہیں: میں ان سوداگروں کے پاس گیا اور ایک دینار کے عوض میں دو بکریاں خرید لیں، پھر میں انہیں ہانک کر لا رہا تھا، تو راستے میں ایک شخص مجھے ملا، اس نے مجھ سے سودا کیا، تو میں ان دو میں سے ایک بکری کو ایک دینار میں فروخت کر دیا، پھر میں ایک بکری اور ایک دینار لے آیا اور رسول اللہ کے پاس آیا اور کہا: ”یا رسول اللہ! یہ آپ کی بکری ہے اور یہ آپ کا دینار ہے۔“ تو نبی نے دریافت کیا: ”تم نے یہ کیا کیا ہے؟“ تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پورا واقعہ سنا دیا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! اس کے سودے میں برکت دے۔“ راوی کہتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے، میں کوفہ کے بازار میں کھڑا ہوتا اور اپنے گھر میں واپس آنے سے پہلے چالیس ہزار کما لیتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2825]
حديث رقم: 2789 سنن الدارقطني
أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ أَبُو يَحْيَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِمْلاءً مِنْ حِفْظِهِ، نَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ أَبُو يَحْيَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْمُزَايَدَةِ، وَلا يَبِعْ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ إِلا الْغَنَائِمَ وَالْمَوَارِيثَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیع مزایدہ سے منع کیا ہے، آپ نے فرمایا: ”کوئی بھی اپنے بھائی کے سودے سے سودا نہ کرے، البتہ مال غنیمت اور وراثت میں ایسا کیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2826]
حديث رقم: 2790 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عُمَرُ بْنُ مَالِكٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، شَهْرٌ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاءً، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلا يُقَالُ لَهُ شَهْرٌ كَانَ تَاجِرًا، وَهُوَ يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " عَنْ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ حَتَّى يَذَرَ إِلا الْغَنَائِمَ وَالْمَوَارِيثَ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: میں نے ایک آدمی کو بیان کرتے ہوئے سنا، ان کا نام شہر تھا، وہ تاجر تھا، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیع مزایدہ کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، جب تک کوئی دوسرا شخص اسے چھوڑ نہ دے، البتہ مال غنیمت کا اور وراثت کا حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2827]
حديث رقم: 2791 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرَّزَّازُ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرَّزَّازُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2828]
حديث رقم: 2792 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أَبِي الزِّنَادِ ، عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" ابْتَعْتُ زَيْتًا بِالسُّوقِ فَقَامَ إِلَيَّ رَجُلٌ فَأَرْبَحَنِي حَتَّى رَضِيتُ، قَالَ: فَلَمَّا أَخَذْتُ بِيَدِهِ لأَضْرِبَ عَلَيْهَا أَخَذَنِي بِذِرَاعِي رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي فَأَمْسَكَ يَدَيَّ، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، قَالَ: لا تَبِعْهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى بَيْتِكَ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ذَلِكَ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے بازار میں زیتون کا تیل خریدا، ایک شخص میرے پاس آیا اور مجھے زیادہ منافع دینے کا کہا، اتنا جس سے میں راضی ہو گیا، جب میں نے سودا کرنے کے لیے اس کے ہاتھ کو تھامنا چاہا، تو ایک شخص نے پیچھے سے میرے بازو کو پکڑ لیا اور ہاتھ تھام لیا، میں نے مڑ کر دیکھا، تو وہ سیدنا زید بن حارث رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: ”تم اسے فروخت مت کرو، جب تک تم اسے اپنے گھر نہیں لے جاتے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس طرح کرنے سے منع کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2829]
حديث رقم: 2793 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ ، أَبِي الزِّنَادِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2830]
حديث رقم: 2794 سنن الدارقطني
أَبُو طَالِبٍ الْكَاتِبُ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ ، أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبِي الزِّنَادِ ، عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ
ثنا أَبُو طَالِبٍ الْكَاتِبُ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" ابْتَعْتُ زَيْتًا فِي السُّوقِ، فَلَمَّا اسْتَوْجَبْتُهُ لَقِيَنِي رَجُلٌ فَأَعْطَانِي بِهِ رِبْحًا حَسَنًا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عَلَى يَدِهِ، فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي بِذِرَاعِي فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، فَقَالَ:" لا تَبِعْهُ حَيْثُ ابْتَعْتَهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى رَحْلِكَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ تُبَاعَ السِّلَعُ حَيْثُ تُبْتَاعُ حَتَّى تَحُوزَهَا التُّجَّارُ إِلَى رِحَالِهِمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے بازار سے زیتون کا تیل خریدا، جب میں نے سودا پکا کر لیا، تو ایک شخص مجھ سے ملا، اس نے مجھے زیادہ منافع دینے کی پیش کش کی، میں نے اس کے ہاتھ پر ہاتھ مارنے کا ارادہ کیا، تو پیچھے سے کسی نے میرا بازو پکڑ لیا، میں نے مڑ کر دیکھا، تو وہ سیدنا زید بن حارث رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: ”تم اسے اس وقت تک فروخت نہ کرو، جب تک تم اسے خرید کر اپنی جگہ پر نہیں لے جاتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ سودے کو اسی جگہ پر فروخت کیا جائے، جہاں سے خریدا گیا تھا، ایسا اس وقت تک نہیں ہو سکتا، جب تک تجارت کرنے والا شخص اسے اپنی جگہ پر نہیں لے جاتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2831]
حديث رقم: 2795 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ ، الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ ، سَعْدٍ
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الشَّجَرِ حَتَّى يَبْدُو صَلاحُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے درخت کے پھل کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک وہ استعمال کے قابل نہیں ہو جاتا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2832]
حديث رقم: 2796 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ أَبُو رَوَّادٍ ، وَهْبُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ ، يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَصْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ ، يُونُسُ ، أَبَا الزِّنَادِ ، عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ أَبُو رَوَّادٍ ، نَا وَهْبُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ . ح وثنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ بِمِصْرَ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَصْرِيُّ . ح وثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالا: نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، نَا عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي يُونُسُ ، قَالَ:" سَأَلْتُ أَبَا الزِّنَادِ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلاحُهُ، وَمَا ذُكِرَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: كَانَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَتَبَايَعُونَ الثَّمَرَ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلاحُهَا، فَإِذَا جَدَّ النَّاسُ وَحَضَرَ تَقَاضِيهِمْ، قَالَ الْمُبْتَاعُ: قَدْ أَصَابَ الثِّمَارَ الدُّمَانُ، وَأَصَابَهُ قُشَامٌ، وَأَصَابَهُ مُرَاضٌ عَاهَاتٌ يَحْتَجُّونَ بِهَا، فَلَمَّا كَثُرَتْ خُصُومُهُمْ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَالْمَشُورَةِ يُشِيرُ بِهَا: أَمَا لا، فَلا تَبْتَاعُوا الثَّمَرَ حَتَّى تَبْدُوَ صَلاحُهَا، لِكَثْرَةِ خُصُومَتِهِمْ وَاخْتِلافِهِمْ" ، اللَّفْظُ لِعَنْبَسَةَ، وَقَالَ أَبُو رَوَّادٍ: أَصَابَ الثَّمَرُ مُرَاقٌّ، وَأَصَابَهُ قُشَامٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یونس بیان کرتے ہیں: میں نے شیخ ابوزناد سے پھل کے پکنے سے پہلے اسے فروخت کرنے کے بارے میں مذکور روایات کے بارے میں دریافت کیا، عروہ بن زبیر، سیدنا سہل بن حثمہ، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: پہلے لوگ پھل کے پکنے سے پہلے اس کا سودا کر لیا کرتے تھے، جب پھل کے کاٹنے کا وقت آتا اور تقاضا کرنے والے آ جاتے، تو خریدار یہ کہتا: پھل کو فلاں بیماری لاحق ہو گئی ہے، یہ خراب ہو گیا ہے، اس طرح کی چیزوں کے ذریعے ان کے درمیان جھگڑا ہو جاتا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اس طرح کے مقدمات بکثرت پیش ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے فرمایا: ”پھل کو اس وقت تک فروخت نہ کرو، جب تک وہ پک نہیں جاتا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسا اس لیے کہا تھا، کیونکہ اختلافات اور مقدمات زیادہ ہو گئے تھے۔ روایت کے یہ الفاظ ابوردّاد نامی راوی کے ہیں، شیخ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں: یہ الفاظ کہ پھل کو مرض لاحق ہو گیا ہے، تشام لاحق ہو گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2833]
حديث رقم: 2797 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى بْنِ عَبْدَكَ ، عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي ، الْمُبَارَكِ ، مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، أَبِي الزِّنَادِ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى بْنِ عَبْدَكَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، نَا أَبِي ، عَنِ الْمُبَارَكِ عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا رِبًا إِلا فِي ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ، أَوْ مِمَّا يُكَالُ، أَوْ يُوزَنُ، وَيُؤْكَلُ وَيَشْرَبُ" ، قَالَ أَبُو الْحَسَنِ: هَذَا مُرْسَلٌ وَوَهِمَ الْمُبَارَكُ عَلَى مَالِكٍ بِرَفْعِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّمَا هُوَ مِنْ قَوْلِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ مُرْسَلٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سود صرف سونے، چاندی، ماپی جانے والی، وزن کی جانے والی، کھائی جانے والی اور پی جانے والی چیزوں میں ہوتا ہے۔“ امام دارقطنی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: یہ روایت مرسل ہے اور شیخ مبارک نامی راوی نے اسے امام مالک کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، اس میں انہیں وہم ہوا ہے، یہ سعید بن مسیب کا قول ہے، مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2834]
حديث رقم: 2798 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، يَعْقُوبُ الْحَضْرَمِيُّ ، عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ ، خُبَيْبِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا يَعْقُوبُ الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّى تَبِينَ صَلاحُهَا، أَوْ يُبَاعَ صُوفٌ عَلَى ظَهْرٍ، أَوْ لَبَنٌ فِي ضَرْعٍ، أَوْ سَمْنٌ فِي لَبَنٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ پھل کو فروخت تب کیا جائے، جب تک وہ استعمال کے قابل نہیں ہوتا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (جانور کی) پشت پر موجود اون کو اور تھن میں موجود دودھ کو اور دودھ میں موجود گھی کو (فروخت کرنے) سے بھی منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2835]