☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← خرید و فروخت کے مسائل و احکام← بَابُ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 94
Page 3 of 5
Hadith No.: 2799 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْمُقْرِئُ ، يَعْقُوبُ الْحَضْرَمِيُّ ، عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ ، حبَيْبُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْمُقْرِئُ ، نَا يَعْقُوبُ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ ، نَا حبَيْبُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تَبْدُوَ صَلاحُهَا وَتَبِينَ، تَبْيَضَّ أَوْ تَحْمَرَّ، وَنَهَى عَنْ بَيْعِ اللَّبَنِ فِي ضُرُوعِهَا، وَالصُّوفِ عَلَى ظُهُورِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پھلوں کو پک جانے سے پہلے فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک یہ بات واضح نہیں ہو جاتی کہ وہ پھل سفید ہو گا یا سرخ ہو گا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تھن میں موجود دودھ کو فروخت کرنے اور (جانور کی پشت پر موجود) اون کو بھی فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2836]
Hadith No.: 2800 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَكِيلِ ، أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قُرَّةُ بْنُ سُلَيْمَانَ الأَسَدِيُّ ، عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ ، خُبَيْبُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَكِيلِ ، أنا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا قُرَّةُ بْنُ سُلَيْمَانَ الأَسَدِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ ثَمَرَةٌ حَتَّى يُطْعَمَ، أَوْ صُوفٌ عَلَى ظَهْرٍ، أَوْ لَبَنٌ فِي ضَرْعٍ، أَوْ سَمْنٌ فِي لَبَنٍ" ، أَرْسَلَهُ وَكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ فَرُّوخَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھل کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک وہ کھانے کے قابل نہیں ہو جاتا، اور آپ نے جانور کی پشت پر موجود اون کو، تھن میں موجود دودھ کو اور دودھ میں موجود گھی کو بھی فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔ وکیع نامی راوی نے عمر بن فروخ نامی راوی کے حوالے سے اسے مرسل روایت کے مطابق نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2837]
Hadith No.: 2801 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا تَشْتَرُوا اللَّبَنَ فِي ضُرُوعِهَا، وَلا الصُّوفَ عَلَى ظُهُورِهَا" مَوْقُوفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: ”تھن میں موجود دودھ کو فروخت نہ کرو اور جانور کی پشت پر موجود اون کو فروخت نہ کرو۔“ یہ روایت موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2838]
Hadith No.: 2802 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، جَهْضَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ ، شَهْرٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَهْضَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَاءِ مَا فِي بُطُونِ الأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ، وَعَنْ شِرَاءِ الْغَنَائِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَاءِ حُصُولِ الْغَائِصِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ میں موجود (ان کے بچوں کو) فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک وہ جانور انہیں جنم نہیں دیتے، اور آپ نے مال غنیمت کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک اسے تقسیم نہیں کیا جاتا، اور صدقے (کے مال کو) فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک اسے تقسیم نہیں کیا جاتا، اور آپ نے غوطہ لگانے کے بعد جو چیز نکلے گی، اسے فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2839]
Hadith No.: 2803 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَكِيعٌ ، عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ الْقَتَّاتُ ، خُبَيْبِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عِكْرِمَةَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، نَا عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ الْقَتَّاتُ ، سَمِعَهُ مِنْ خُبَيْبِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاعَ لَبَنٌ فِي ضَرْعٍ، أَوْ سَمْنٌ فِي لَبَنٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عکرمہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ تھن میں موجود دودھ کو یا دودھ میں موجود گھی کو فروخت کیا جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2840]
Hadith No.: 2804 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الأَعْرَابِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ ، شَاذَانُ ، أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الأَعْرَابِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ ، نَا شَاذَانُ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ" ، قَالَ أَيُّوبُ: فَسَّرَ يَحْيَى بَيْعَ الْغَرَرِ، قَالَ: إِنَّ مِنَ الْغَرَرِ حُصُولَ الْغَائِصِ، وَبَيْعُ الْغَرَرِ الْعَبْدُ الآبِقُ، وَبَيْعُ الْبَعِيرِ الشَّارِدِ، وَبَيْعُ مَا يَكُونُ فِي بُطُونِ الأَنْعَامِ، وَبَيْعُ تُرَابِ الْمَعَادِنِ، وَبَيْعُ مَا فِي ضُرُوعِ الأَنْعَامِ إِلا بِكَيْلٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیع غرر سے منع کیا ہے۔ ایوب نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، یحییٰ نامی راوی نے بیع غرر کی وضاحت کی ہے، وہ فرماتے ہیں: بیع غرر میں یہ بات شامل ہے کہ غوطہ خور غوطہ لگا کر جو چیز نکال کے لائے گا، اس کا سودا کیا جائے، بیع غرر میں یہ بات شامل ہے کہ بھاگے ہوئے غلام کا سودا کیا جائے، یا بھاگے ہوئے اونٹ کا سودا کیا جائے، یا جانوروں کے پیٹ میں موجود جو چیز ہے، اس کا سودا کیا جائے، یا معدنیات کے اندر جو کچھ نکلے گا، اس کا سودا کیا جائے، یا جانوروں کے تھنوں میں جو چیز ہے، اس کا سودا کیا جائے، البتہ اگر ماپی ہوئی چیز کا سودا کیا جائے (تو اگر اتنا دودھ نکلے گا، تو سودا ہو گا)، تو ایسا کرنا جائز ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2841]
Hadith No.: 2805 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَبُو الزِّنَادِ ، الأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَاللَّفْظُ لِبُنْدَارٍ، قَالُوا: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ، وَعَنْ بَيْعِ الْحَصَاةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیع غرر اور کنکریوں کی بیع سے منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2842]
Hadith No.: 2806 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، يَحْيَى بْنُ يَزْدَادَ أَبُو الصَّقْرِ الْوَرَّاقُ ، الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أَيُّوبَ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ يَزْدَادَ أَبُو الصَّقْرِ الْوَرَّاقُ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ " غَسِيلِ الْمَلائِكَةِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دِرْهَمٌ رِبًا يَأْكُلُهُ الرَّجُلُ وَهُوَ يَعْلَمُ، أَشَدُّ مِنْ سِتَّةٍ وَثَلاثِينَ زِنْيَةً" ، رَوَاهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، فَجَعَلَهُ عَنْ كَعْبٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سود کا ایک درہم، جو ایک انسان کھاتا ہے اور جان بوجھ کر کھاتا ہے، یہ اس کے لیے چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ شدید ہے (یعنی زیادہ برا ہے)۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم یہ مرفوع حدیث کے طور پر منقول نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2843]
Hadith No.: 2807 Sunan Daraqutni
ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، نَا الْفِرْيَابِيُّ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ:" لأَنْ أَزْنِيَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ زِنْيَةً، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ آكُلَ دِرْهَمًا مِنْ رِبًا، يَعْلَمُ اللَّهُ تَعَالَى أَنِّي أَكَلْتُهُ أَوْ أَخَذْتُهُ وَهُوَ رِبًا" ، هَذَا أَصَحُّ مِنَ الْمَرْفُوعِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں تیس مرتبہ زنا کر لوں، یہ میرے نزدیک اس بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں سود کا ایک درہم کھاؤں، جس کے بارے میں اللہ کو یہ علم ہو کہ میں نے اسے کھایا ہے، میں نے اسے لیا ہے، وہ سود تھا۔“ امام دارقطنی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: مرفوع روایت کے مقابلے میں یہ روایت زیادہ مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2844]
Hadith No.: 2808 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، هَاشِمُ بْنُ الْحَارِثِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، لَيْثٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا هَاشِمُ بْنُ الْحَارِثِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الدِّرْهَمُ رِبًا أَشَدُّ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى مِنْ سِتَّةٍ وَثَلاثِينَ زِنْيَةً فِي الْخَطِيئَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سود کا ایک درہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں غلطی سے چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ شدید گناہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2845]
Hadith No.: 2809 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ سَعِيدٍ أَوْ أَبِي سَعْدٍ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ سَعِيدٍ أَوْ أَبِي سَعْدٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَاعَ حُرًّا أَفْلَسَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ایسے آزاد شخص کو فروخت کر دیا، جو مفلس ہو گیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2846]
Hadith No.: 2810 Sunan Daraqutni
أَبُو رَوْقٍ الْهَرَّانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ رَوْحٍ ، سُفْيَانُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَبَا الْمِنْهَالِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مُطْعِمٍ ، الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ
ثنا أَبُو رَوْقٍ الْهَرَّانِيُّ بِالْبَصْرَةِ، نَا أَحْمَدُ بْنُ رَوْحٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعَ أَبَا الْمِنْهَالِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مُطْعِمٍ ، يَقُولُ: بَاعَ شَرِيكٌ لِي دَرَاهِمَ فِي السُّوقِ بِنَسِيئَةٍ، فَقُلْتُ لا يَصْلُحُ هَذَا، فَقَالَ: لَقَدْ بِعْتُهَا فِي السُّوقِ فَمَا عَابَ ذَلِكَ عَلَيَّ أَحَدٌ، قَالَ: فَسَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، فَقَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَتَبَايَعُ هَذَا الْبَيْعَ، فَقَالَ:" مَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلَيْسَ بِهِ بَأْسٌ، وَمَا كَانَ نَسِيئَةً فَلا يَصْلُحُ، وَالْقَ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ كَانَ أَعْلَمَنَا تِجَارَةً، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ مثل ذَلِكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن مطعم بیان کرتے ہیں: میرے شراکت دار نے کچھ درہم ادھار خریدے، تو میں نے کہا: ”یہ ٹھیک نہیں ہے۔“ تو اس شخص نے کہا: ”میں نے تو یہ بازار میں بیچے ہیں اور کسی شخص نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے اس بارے میں سیدنا براء بن عازب سے دریافت کیا، تو انہوں نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تھے، تو ہم اس طرح کا سودا کر لیا کرتے تھے، تو نبی نے ارشاد فرمایا: ”جو لین دین دست بہ دست ہو، اس میں کوئی حرج نہیں، جو ادھار کے طور پر ہو، وہ ٹھیک نہیں ہو گا۔“ ”تم سیدنا زید بن ارقم سے مل کر دریافت کرو، کیونکہ تجارت کے مسائل کے بارے میں وہ ہم سب سے زیادہ واقف ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: جب میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بھی یہی بات کہی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2847]
Hadith No.: 2811 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الرُّخَامِيُّ ، حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، وَعَامِرُ بْنُ مُصْعَبٍ ، أَبَا الْمِنْهَالِ ، الْبَرَاءِ ، وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الرُّخَامِيُّ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، وَعَامِرُ بْنُ مُصْعَبٍ ، سَمِعَا أَبَا الْمِنْهَالِ ، يُحَدِّثُ عَنِ الْبَرَاءِ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ: وَكُنَّا تَاجِرَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الصَّرْفِ، فَقَالَ: إِنْ كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلا بَأْسَ بِهِ، وَإِنْ كَانَ نَسِيئَةً فَلا يَصْلُحُ" .
Translation: محمد محی الدین .
شیخ ابومنہال، سیدنا براء اور سیدنا زید بن ارقم کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم لوگ تجارت کیا کرتے تھے، ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیع صرف کے بارے میں پوچھا، ارشاد فرمایا: ”اگر وہ دست بہ دست ہو، تو حرج نہیں ہے، ادھار کے طور پر ہو، تو درست نہیں ہے (یعنی دونوں طرف سے درہم یا دینار کا لین دین ہو رہا ہو)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2848]
Hadith No.: 2812 Sunan Daraqutni
يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ نَضْلَةَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ نَضْلَةَ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" بَعَثَ سَوَادَ بْنَ غَزِيَّةَ أَخَا بَنِي عَدِيٍّ مِنَ الأَنْصَارِ وَأَمَّرَهُ عَلَى خَيْبَرَ، فَقَدِمَ عَلَيْهِ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ يَعْنِي الطَّيِّبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَكُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَكَذَا؟، قَالَ: لا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَشْتَرِي الصَّاعَ بِالصَّاعَيْنِ، وَالصَّاعَيْنِ بِالثَّلاثَةِ آصُعٍ مِنَ الْجَمْعِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تَفْعَلْ، وَلَكِنْ بِعْ هَذَا وَاشْتَرِ بِثَمَنِهِ مِنْ هَذَا، وَكَذَلِكَ الْمِيزَانُ" ، قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ: يُقَالُ: كُلُّ شَيْءٍ مِنَ النَّخْلِ لا يُعْرَفُ اسْمُهُ فَهُوَ جَمْعٌ، يُقَالُ: مَا أَكْثَرَ الْجَمْعَ فِي أَرْضِ فُلانٍ، بِفَتْحِ الْجِيمِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا سواد بن غزیہ، جو بنی عدی سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں خیبر کا نگران مقرر کیا، وہ وہاں سے عمدہ کھجوریں لے کر آتے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا خیبر کی تمام کھجوریں اسی طرح کی ہوتی ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں، یا رسول اللہ، اللہ کی قسم! میں نے دو صاع کے عوض میں ایک صاع اور تین صاع کے عوض میں دو صاع اچھی کھجوریں خریدی ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا نہ کرو، بلکہ پہلے انہیں فروخت کرو، پھر ان کی قیمت کے ذریعے انہیں (یعنی اچھی کھجوروں کو) خریدو، اسی طرح وزن کی جانے والی تمام چیزوں میں کرو۔“ امام دارقطنی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: کھجور کی ہر وہ قسم، جس کا کوئی نام متعین نہ ہو، اسے جمع کہا جاتا ہے، جیسے فلاں کی زمین میں جمع (یعنی مختلف قسم کی کھجوریں) ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2849]
Hadith No.: 2813 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ ، عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ. وَعَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَ، أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ عبدالعزیز بن محمد بن عبدالمجید بن سہیل کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2850]
Hadith No.: 2814 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2851]
Hadith No.: 2815 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ الدَّيْنَوَرِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْهَمَذَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِيهِ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ الدَّيْنَوَرِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْهَمَذَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2852]
Hadith No.: 2816 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، وَآخَرُونَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، الرَّبِيعِ بْنِ صُبَيْحٍ ، الْحَسَنِ ، عُبَادَةَ ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ وَآخَرُونَ ، قَالُوا: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُبَادَةَ ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا وُزِنَ مثل بِمِثْلٍ إِذَا كَانَ نَوْعًا وَاحِدًا، وَمَا كَيْلَ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا اخْتَلَفَ النَّوْعَانِ فَلا بَأْسَ بِهِ" ، لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ الرَّبِيعِ هَكَذَا. وَخَالَفَهُ جَمَاعَةٌ فَرَوَوْهُ عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عُبَادَةَ، وَأَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِلَفْظٍ غَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ چیز، جس کا وزن کیا جاتا ہے، برابر برابر ہونی چاہیے، جب ان دونوں کی قسم ایک ہو، اور جب کسی چیز کو پایا جاتا ہے، وہ بھی اسی طرح ہونی چاہیے، لیکن جب دونوں طرف سے قسمیں مختلف ہوں، تو پھر ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ یہی روایت دیگر اسناد کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2853]
Hadith No.: 2817 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَتَادَةَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ ، أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، قَتَادَةُ ، صَالِحٌ أَبُو الْخَلِيلِ ، مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ ، أَبِي الأَشْعَثِ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، قَالَ قَتَادَةُ ، وَحَدَّثَنِي صَالِحٌ أَبُو الْخَلِيلِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ ، أَنَّهُ شَهِدَ خُطْبَةَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاعَ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ إِلا وَزْنًا بِوَزْنٍ، وَالْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلا وَزْنًا تِبْرَهُ وَعَيْنَهُ، وَذَكَرَ الشَّعِيرَ بِالشَّعِيرِ، وَالْبُرَّ بِالْبُرِّ، وَالتَّمْرَ بِالتَّمْرِ، وَالْمِلْحَ بِالْمِلْحِ، وَلا بَأْسَ بِالشَّعِيرِ بِالْبُرِّ يَدًا بِيَدٍ، وَالشَّعِيرُ أَكْثَرُهُمَا يَدًا بِيَدٍ، فَمَا زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى" ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَبِي فَاسْتَحْسَنَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
شیخ ابواشعث بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے خطبہ میں موجود تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیان کرتے ہیں: ”سونے کے عوض میں سونے کو فروخت کیا جائے، البتہ برابر کے وزن کے ساتھ کیا جا سکتا ہے، اور چاندی کو چاندی کے عوض میں کیا جائے، البتہ برابر کے وزن کے ساتھ کیا جا سکتا ہے، خواہ وہ اپنی اصلی شکل میں ہوں یا سکے کی شکل میں، پھر انہوں نے جو کے عوض میں جو فروخت کرنے کا، گندم کے عوض گندم اور کھجور کے عوض میں کھجور، نمک کے عوض میں نمک فروخت کرنے کا حکم دیا اور پھر یہ بات بتائی کہ گندم کے عوض میں جو کا سودا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ وہ دست بہ دست ہو اور اس میں جو زیادہ ہو، لیکن یہ لین دین دست بہ دست ہونا چاہیے، اس کے علاوہ صورتوں میں جو زیادہ وہ دے گا یا لے گا، وہ سود کا کام کرے گا۔“ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ حدیث سنائی، تو انہوں نے اسے مستحسن قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2854]
Hadith No.: 2818 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ الأَنْطَاكِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ الأَنْطَاكِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَلا شَهَادَةَ بَيْنَهُمَا اسْتُحْلِفَ الْبَايِعُ، ثُمَّ كَانَ الْمُبْتَاعُ بِالْخِيَارِ إِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب فروخت کرنے والے اور خریدنے والے کے درمیان اختلاف ہو جائے اور ان دونوں کے پاس کوئی ثبوت نہ ہو، تو فروخت کرنے والے سے حلف لیا جائے گا، پھر خریدار کی مرضی ہے، چاہے تو اسے سودا کرے، چاہے تو ترک کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2855]