☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْبُيُوعِ← بَابُ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 94
صفحة 4 من 5
حديث رقم: 2819 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، قَالَ:" حَضَرْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَتَاهُ رَجُلانِ تَبَايَعَا سِلْعَةً، فَقَالَ هَذَا: أَخَذْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، وَقَالَ الآخَرُ: بِعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ : أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ فِي مثل هَذَا فَقَالَ: حَضَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ مثل هَذَا فَأَمَرَ بِالْبَائِعِ أَنْ يُسْتَحْلَفَ، ثُمَّ يَخْتَارُ الْمُبْتَاعُ إِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالملک بن عبیدہ بیان کرتے ہیں: میں ابوعبیدہ بن عبداللہ کے پاس موجود تھا، ان کے پاس دو آدمی آئے، انہوں نے ایک چیز کا سودا کیا، انہوں نے کہا: ”میں نے یہ چیز اتنے عوض میں لی ہے۔“ دوسرے نے کہا: ”میں نے اتنے عوض میں فروخت کی ہے۔“ تو سیدنا ابوعبیدہ نے کہا: اسی طرح کی صورت حال سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش ہوئی تھی، تو انہوں نے بتایا تھا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب اس طرح کا معاملہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فروخت کرنے والے کے بارے میں یہ ہدایت کی تھی: ”اس سے حلف لیا جائے، پھر اس کے بعد خریدار کو اختیار ہو گا، چاہے تو فروخت کرنے والے کے بیان کے مطابق اس چیز کو حاصل کرے اور اگر چاہے، تو اسے ترک کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2856]
حديث رقم: 2820 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقِدَاحُ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنَ أُمَيَّةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، قَالا: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقِدَاحُ ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ أُمَيَّةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَال:" حَضَرْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَتَاهُ رَجُلانِ تَبَايَعَا سِلْعَةً، فَقَالَ: هَذَا أَخَذْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، وَقَالَ هَذَا: بِعْتُ بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ : أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ فِي مثل هَذَا، فَقَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ فِي مثل هَذَا، فَأَمَرَ بِالْبَائِعِ أَنْ يُسْتَحْلَفَ، ثُمَّ يُخَيَّرُ الْمُبْتَاعُ إِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ" ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ: إِنِّي أُخْبِرْتُ عَنْ هِشَامِ بْنِ يُوسُفَ فِي الْبَيِّعَيْنِ فِي حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدَةَ، وَقَالَ حَجَّاجٌ الأَعْوَرُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالملک بن جبیر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود کے صاحبزادے ابوعبیدہ کے پاس موجود تھا، ان کے پاس دو آدمی آئے، انہوں نے کسی چیز کا سودا کیا تھا، ایک بولا: ”میں نے یہ چیز اتنے عوض میں حاصل کی ہے۔“ دوسرا بولا: ”میں نے یہ چیز اتنے کے عوض میں فروخت کی ہے۔“ تو سیدنا ابوعبیدہ نے بتایا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ مقدمہ پیش ہوا تھا، انہوں نے یہ بات بتائی تھی: میں اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب آپ کے سامنے اس طرح کا مقدمہ پیش کیا گیا تھا، تو آپ نے فروخت کرنے والے کے بارے میں یہ حکم دیا تھا: ”وہ قسم اٹھائے، پھر اس کے بعد خریدار کو یہ اختیار دیا جائے گا، چاہے وہ اس سے لے، چاہے تو ترک کر دے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی موجود ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2857]
حديث رقم: 2821 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي عُمَيْسٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الأَشْعَثِ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، عَبْدُ اللَّهِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الأَشْعَثِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: اشْتَرَى الأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ رَقِيقًا مِنْ رَقِيقِ الْخُمُسِ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بِعِشْرِينَ أَلْفًا، فَأَرْسَلَ عَبْدُ اللَّهِ فِي ثَمَنِهِمْ، قَالَ: إِنَّمَا أَخَذْتُهُمْ بِعَشَرَةِ آلافٍ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَاخْتَرْ رَجُلا يَكُونُ بَيْنِي وَبَيْنَكَ، فَقَالَ الأَشْعَثُ: أَنْتَ بَيْنِي وَبَيْنَ نَفْسِكَ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَلَيْسَتْ بَيِّنَةٌ، فَهُوَ مَا قَالَ رَبُّ السِّلْعَةِ أَوْ يَتَتَارَكَانِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن قیس اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ پیغام نقل کرتے ہیں: سیدنا اشعث بن قیس نے خمس کے غلاموں میں ایک غلام بیس ہزار درہم میں سیدنا عبداللہ سے خرید لیا، سیدنا عبداللہ نے اس کی قیمت کے بارے میں یہ پیغام دیا، تو انہوں نے کہا: ”میں نے تو یہ دس ہزار درہم کے عوض لیا ہے۔“ تو عبداللہ نے کہا: ”آپ کسی ایسے شخص کا نام لیں، جو آپ میں اور مجھ میں فیصلہ کر سکے۔“ تو سیدنا اشعث نے کہا: ”میرے اور آپ کے درمیان آپ ہی فیصلہ کریں گے۔“ تو سیدنا عبداللہ نے کہا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جب سودا کرنے والے کے درمیان اختلاف ہو جائے اور ان میں کوئی ثبوت نہ ہو، تو وہ قول معتبر ہو گا، جو سامان کے مالک کا ہے، یا دونوں اس سودے کو ترک کر دیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2858]
حديث رقم: 2822 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، أَبِي ، أَبِي الْعُمَيْسِ ، الْقَاسِمَ ، عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى ، الْقَاسِمِ ، أَبِيهِ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، نَا أَبِي ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ ، يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَالأَشْعَثِ، مثل هَذَا سَوَاءٌ، وَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَرَوَاهُ عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ .
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ موقوف حدیث کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2859]
حديث رقم: 2823 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرُ ، الْقَاسِمِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنُ مَسْعُودٍ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاءً، وَغَيْرُهُ، قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرُ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَن أَبِيه، قَالَ: بَاعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ سَبْيًا مِنْ سَبْيِ الإِمَارَةِ بِعِشْرِينَ أَلْفًا، يَعْنِي مِنَ الأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ فَجَاءَ بِعَشَرَةِ آلافٍ، فَقَالَ: إِنَّمَا بِعْتُكَ بِعِشْرِينَ أَلْفًا، قَالَ: إِنَّمَا أَخَذْتُهُمْ بِعَشَرَةِ آلافٍ وَإِنِّي أَرْضَى فِي ذَلِكَ بِرَأْيِكَ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَبَايَعَ الْمُتَبَايِعَانِ بَيْعًا لَيْسَ بَيْنَهُمَا شُهُودٌ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ، أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ" ، قَالَ الأَشْعَثُ: قَدْ رَدَدْتُ عَلَيْكَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیس ہزار کے عوض میں ایک سرکاری غلام کو فروخت کر دیا، یعنی سیدنا اشعث بن قیس کو، وہ دس ہزار لے کر آئے، تو سیدنا عبداللہ نے کہا: ”میں نے تو بیس ہزار کے عوض آپ کو فروخت کیا تھا۔“ تو اشعث نے کہا: ”میں نے یہ دس ہزار کے عوض کیا ہے، میں اس بارے میں آپ کے فیصلہ سے راضی ہوں۔“ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے منقول ایک حدیث تمہیں سناتا ہوں۔“ انہوں نے کہا: ”ٹھیک ہے۔“ ابن مسعود نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب دو آدمی سودا کرتے ہیں اور دونوں کے پاس کوئی ثبوت نہ ہو، تو اس بارے میں وہ قول معتبر ہوتا ہے، جو فروخت کرنے والا کہتا ہے، پھر وہ دونوں اس سودے کو ختم کر دیں۔“ تو سیدنا اشعث نے کہا: ”میں اس سودے کو ختم کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2860]
حديث رقم: 2824 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مِدْرَارٍ ، طَاهِرٌ ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مِدْرَارٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي طَاهِرٌ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ، فَإِذَا اسْتَهْلَكَ، فَالْقَوْلُ قَوْلُ الْمُشْتَرِي" ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، مَتْرُوكٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب سودا کرنے والے دونوں فریقوں میں اختلاف ہو جائے، تو فروخت کرنے والے کا قول معتبر ہو گا، لیکن اگر وہ چیز ضائع ہو چکی ہے، تو اس بارے میں خریدار کا قول معتبر ہو گا۔“ اس روایت کا راوی حسن بن عمارہ متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2861]
حديث رقم: 2825 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ابْنُ عَيَّاشٍ ، مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، نَا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا ابْنُ عَيَّاشٍ ، نَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْمُتَبَايِعَانِ فِي الْبَيْعِ وَالسِّلْعَةِ كَمَا هِيَ لَمْ تُسْتَهْلَكْ، فَالْقَوْلُ قَوْلُ الْبَائِعِ أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
قاسم بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب سودا کرنے والے دونوں فریقوں کے درمیان سودے کے بارے میں اختلاف ہو جائے اور سامان اسی صورت میں موجود ہو، ہلاک نہ ہوا ہو، تو اس بارے میں فروخت کرنے والے کا قول معتبر ہو گا، یا پھر وہ دونوں اس سودے کو ختم کر دیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2862]
حديث رقم: 2826 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، الْمُغِيرَةُ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، نَا الْمُغِيرَةُ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2863]
حديث رقم: 2827 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَمَّارٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2864]
حديث رقم: 2828 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَالْمَبِيعُ مُسْتَهْلَكٌ، كَانَ الْمُبْتَاعُ بِالْخِيَارِ إِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ" ، تَفَرَّدَ بِهَذَا اللَّفْظِ أَبُو الأَحْوَصِ الْقَاضِي، عَنْ هِشَامٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
قاسم بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب سودا کرنے والے دو فریقوں کے درمیان اختلاف ہو جائے اور فروخت شدہ سامان ضائع ہو چکا ہو، تو اب خریدار کو یہ اختیار ہو گا کہ اگر وہ چاہے، تو اسے لے، چاہے تو اسے ترک کر دے۔“ اس روایت کو ان الفاظ میں نقل کرنے میں ابواحوص نامی راوی منفرد ہیں، جنہوں نے ہشام کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2864M]
حديث رقم: 2829 سنن الدارقطني
أَبُو الْقَاسِمِ بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عَبْدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مُسَبِّحٍ الْجَمَالُ ، عِصْمَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، إِسْرَائِيلُ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي وَائِلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
وَنا أَبُو الْقَاسِمِ بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عَبْدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُسَبِّحٍ الْجَمَالُ ، نَا عِصْمَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَالْمَبِيعُ مُسْتَهْلَكٌ، فَالْقَوْلُ قَوْلُ الْبَائِعِ" ، وَرَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب سودا کرنے والے دونوں آدمیوں کے درمیان اختلاف ہو جائے اور فروخت شدہ سامان ضائع ہو چکا ہو، تو اس بارے میں فروخت کرنے والے کا قول معتبر ہو گا۔“ انہوں نے یہ روایت مرفوع حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2865]
حديث رقم: 2830 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، هُشَيْمٌ ، ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، عَبْدُ اللَّهِ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا هُشَيْمٌ ، نَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: بَاعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ مِنَ الأَشْعَثِ رَقِيقًا مِنْ رَقِيقِ الإِمَارَةِ فَاخْتَلَفَا فِي الثَّمَنِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: بِعْتُكَ بِعِشْرِينَ أَلْفًا، وَقَالَ الأَشْعَثُ: اشْتَرَيْتُ مِنْكَ بِعَشَرَةِ آلافٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: هَاتِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَالْبَيْعُ قَائِمٌ بِعَيْنِهِ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ، أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ" ، قَالَ الأَشْعَثُ: أَرَى أَنْ تُرَدَّ الْبَيْعُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
قاسم بن عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اشعث کو ایک سرکاری غلام فروخت کیا، ان دونوں کے درمیان قیمت کے بارے میں اختلاف ہو گیا، سیدنا عبداللہ نے کہا: ”میں نے یہ بیس ہزار کے عوض میں آپ کو فروخت کیا ہے۔“ سیدنا اشعث نے کہا: ”میں نے اسے آپ سے دس ہزار کے عوض خریدا ہے۔“ تو سیدنا عبداللہ نے فرمایا کہ: ”اگر آپ چاہیں، تو میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث سناتا ہوں، جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی سنی ہے۔“ تو سیدنا اشعث نے کہا: ”سنائیے۔“ تو سیدنا عبداللہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب سودا کرنے والے دو فریقوں کے درمیان اختلاف ہو جائے اور فروخت شدہ سامان اپنی اصلی حالت میں موجود ہو اور ان دونوں فریقوں کے پاس کوئی ثبوت نہ ہو، تو اس بارے میں فروخت کرنے والے کا قول معتبر ہو گا، یا پھر وہ دونوں اس سودے کو ختم کر دیں گے۔“ تو سیدنا اشعث نے کہا: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ اس سودے کو ختم کر دیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2866]
حديث رقم: 2831 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَمِّي ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، مُوهَبُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيَّ ، جَابِرٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا عَمِّي . ح وَنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي مُوهَبُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيَّ ، حَدَّثَهُ عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" اشْتَرَى مِنْ أَعْرَابِيٍّ حِمْلَ خَبَطٍ، فَلَمَّا وَجَبَ الْبَيْعُ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْتَرْ، فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَمَرَكَ اللَّهُ بَيْعًا" ، وَقَالَ أَحْمَدُ: فَقَالَ لَهُ الأَعْرَابِيُّ: عَمَرَكَ اللَّهُ بَيْعًا، قَالَ أَهْلُ اللُّغَةِ: مَعْنَى قَوْلُ الْعَرَبِ: عَمَرَكَ بِفَتْحِ الرَّاءِ: سَأَلْتُ اللَّهَ تَعْمِيرَكَ، كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دیہاتی سے پتوں کا ایک گٹھا خریدا۔ جب سودا طے کیا گیا، تو نبی نے اس سے فرمایا: ”تمہیں اختیار ہے (کہ اگر تم چاہو، تو اسے ختم کر سکتے ہو)۔“ تو اس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہا: اللہ آپ کے سودے کو مبارک کرے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہا: اللہ آپ کے سودے کو آباد کرے۔ علم لغت کے ماہرین نے کہا ہے: روایت میں استعمال ہونے والے لفظ ”عمرک اللہ“ کا مطلب یہ ہے: میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو آباد رکھے۔ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2867]
حديث رقم: 2832 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، الْمُعَافَى ، مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيَّ ، جَابِرٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا الْمُعَافَى ، نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيَّ ، حَدَّثَهُ عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" اشْتَرَى مِنْ أَعْرَابِيٍّ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، حِمْلَ خَبَطٍ، فَلَمَّا وَجَبَ لَهُ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْتَرْ، فَقَالَ الأَعْرَابِيُّ: إِنْ رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ مِثْلَهُ بَيْعًا عَمَرَكَ اللَّهُ مِمَّنْ أَنْتَ؟، قَالَ: مِنْ قُرَيْشٍ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دیہاتی سے کوئی چیز خریدی، میرا خیال ہے اس کا تعلق بنو عامر بن صعصعہ سے تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے پتوں کا ایک گٹھا خریدا، جب سودا طے ہو گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اختیار کر لو (یعنی تم چاہو، تو اسے ختم کر سکتے ہو)۔“ تو دیہاتی نے کہا: ”میں نے آج تک ایسی سودا نہیں دیکھا، اللہ تعالیٰ آپ کے سودے کو آباد رکھے! آپ کا کون سے قبیلہ سے تعلق ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قریش سے ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2868]
حديث رقم: 2833 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، الْحُمَيْدِيُّ ، سُفْيَانُ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، طَاوُسٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نَا الْحُمَيْدِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: ابْتَاعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَكَمًا مِنْ خَبَطٍ مِنْ أَعْرَابِيٍّ، فَخَيَّرَهُ بَعْدَ الْبَيْعِ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دیہاتی سے پتوں کا ایک گٹھا خریدا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس دیہاتی کو اختیار دیا کہ اگر وہ چاہے، تو اس سودے کو ختم کر سکتا ہے۔ راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2869]
حديث رقم: 2834 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي سَعِيدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيَّ ، سُفْيَانُ ، عَمْرٍو ، ابْنُ عُمَرَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي سَعِيدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيَّ ، قَالا: نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى بِكْرٍ صَعْبٍ لأَبِيهِ، فَكَانَ يَغْلِبُهُ حَتَّى يَتَقَدَّمَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَصِيحَ بِهِ عُمَرُ، وَيَغْلِبُهُ الْبِكْرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِعْنِيهِ يَا عُمَرُ، فَاشْتَرَاهُ، فَدَعَا ابْنُ عُمَرَ، فَقَالَ: هُوَ لَكَ فَاصْنَعْ بِهِ مَا شِئْتَ" ، وَهَذَا لَفْظُ ابْنِ عَبَّادٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ایک ایسے اونٹ پر سوار تھے، جو قابومیں نہیں آتا تھا، وہ ان کی والدہ کی ملکیت تھا، سیدنا عبداللہ بن عمر اس پر قابونہیں پا سکے، وہ اونٹ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اونٹ سے آگے نکل گیا، بعد میں انہیں جھڑکا، لیکن وہ اونٹ ان کے قابومیں نہیں آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! مجھے فروخت کر دو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے خرید لیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن عمر کو بلایا اور فرمایا: ”یہ تمہارا ہوا، اب تم اس کے ساتھ جو چاہو سلوک کرو۔“ روایت کے یہ الفاظ ابن عباد نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2870]
حديث رقم: 2835 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ الْبُنْدَارُ حَبْشُونَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ الْبُنْدَارُ حَبْشُونَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَاتَبْتُ بَرِيرَةُ عَلَى نَفْسِهَا بِتِسْعِ أَوَاقٍ كُلَّ سَنَةٍ أُوقِيَّةٌ، فَجَاءَتْ إِلَى عَائِشَةَ تَسْتَعِينُهَا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لا وَلَكِنْ إِنْ شِئْتِ عَدَدْتُ لَهُمْ مَالَهُمْ عَدَّةً وَاحِدَةً وَيَكُونُ الْوَلاءُ لِي، فَذَهَبَتْ بَرِيرَةُ إِلَى أَهْلِهَا فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُمْ فَأَبَوْا عَلَيْهَا إِلا أَنْ يَكُونَ الْوَلاءُ لَهُمْ، فَجَاءَتْ عَائِشَةَ وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَارَّتْهَا بِمَا قَالَتْ لَهُمْ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لا إِذَنْ إِلا أَنْ يَكُونَ الْوَلاءُ لِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَمَا ذَاكَ؟، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَتَتْنِي بَرِيرَةُ تَسْتَعِينُنِي فِي مُكَاتَبَتِهَا، فَقُلْتُ: لا، إِنْ يَشَاءُ أَهْلُكِ أَنْ أَعُدَّ لَهُمْ مَالَهُمْ عَدَّةً وَاحِدَةً وَيَكُونَ الْوَلاءُ لِي فَذَهَبَتْ إِلَيْهِمْ، فَقَالُوا: لا إِلا أَنْ يَكُونَ الْوَلاءُ لَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ابْتَاعِيهَا فَأَعْتِقِيهَا وَاشْتَرِطِي لَهُمُ الْوَلاءَ، فَإِنَّ الْوَلاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ، فَاشْتَرَيْتُهَا فَأَعْتَقْتُهَا، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ النَّاسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى، تَعْلَمُنَّ بِأَنَّ مَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى فَإِنَّ الشَّرْطَ بَاطِلٌ وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ، قَضَاءُ اللَّهِ أَحَقُّ، وَشَرْطُ اللَّهِ أَوْثَقُ، مَا بَالُ رِجَالٍ مِنْكُمْ يَقُولُونَ: اعْتِقْ فُلانًا وَالْوَلاءُ لِي، إِنَّمَا الْوَلاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ، قَالَتْ: وَكَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، وَلَوْ كَانَ حُرًّا لَمْ يُخَيِّرْهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ بریرہ نے اپنے لیے نو اوقیہ کی ہر سال ادائیگی کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کر لیا، وہ سیدہ عائشہ کے پاس آئیں، تاکہ ان سے اس بارے میں مدد لیں، تو سیدہ عائشہ نے فرمایا: ”نہیں، اگر تم چاہو، تو میں ساری ادائیگی ایک ہی مرتبہ کر دوں گی، البتہ تمہاری ولاء کا حق میرے پاس ہو گا۔“ بریرہ اپنے مالک کے پاس گئی، ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو ان لوگوں نے اس بات سے انکار کر دیا اور کہا کہ ولاء کا حق ان کے پاس ہی رہے گا، وہ سیدہ عائشہ کے پاس آئیں، اس دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے، تو بریرہ نے سیدہ عائشہ کو ہلکی آواز میں ساری بات بتائی، جو اس نے اپنے مالکان سے کہی تھی (اور جو جواب انہوں نے دیا تھا)، تو سیدہ عائشہ نے یہی کہا: ”نہیں اور ولاء کا حق مجھے حاصل ہو گا (تو میں اس معاملے کے لیے تیار ہوں)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا معاملہ ہے؟“ تو سیدہ عائشہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! بریرہ میرے پاس آئی تھی، تاکہ اپنے کتابت کے معاہدے کے بارے میں مجھ سے مدد لے، تو میں نے یہ کہا کہ اگر مالکان چاہیں، تو میں انہیں ساری ادائیگی ایک ساتھ کر دوں اور ولاء کا حق میرے پاس رہے گا، وہ اپنے مالکان کے پاس گئی، تو انہوں نے جواب دیا: نہیں، ولاء کا حق ہمارے پاس ہی رہے گا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے خرید کر اسے آزاد کر دو اور ولاء کی شرط ان کے لیے رہنے دو، کیونکہ ولاء کا حق اسے حاصل ہوتا ہے، جو آزاد کرتا ہے۔“ سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں: تو میں نے اسے خرید کر آزاد کر دیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، وہ ایسی شرائط عائد کر دیتے ہیں، جن کی اجازت اللہ کی کتاب نہیں دیتی، یہ بات جان لو کہ جو شخص کسی ایسی شرط عائد کرے، جس کی اجازت اللہ کی کتاب میں نہیں، وہ شرط باطل شمار ہو گی، اگرچہ سو مرتبہ کیوں نہ عائد کی گئی ہو، اللہ کا فیصلہ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اسے پورا کیا جائے اور اللہ نے جس شرط کی اجازت دی ہے، وہ شرط زیادہ مضبوط ہو گی، لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، وہ یہ کہتے ہیں کہ تم فلاں کو آزاد کر دو اور ولاء کا حق میرے پاس رہے گا، ولاء کا حق اسی شخص کو ہے، جو آزاد کرتا ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ کا شوہر ایک غلام تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بریرہ کو اختیار دیا، تو اس نے اپنی ذات کو اختیار کر لیا، اگر اس کا شوہر آزاد شخص ہوتا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے اختیار نہ دیتے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2871]
حديث رقم: 2836 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَوَّانٍ ، أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَوَّانٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي كُنْتُ لِعُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ، وَإِنَّ ابْنَهُ وَامْرَأَتَهُ بَاعُونِي وَاشْتَرَطُوا وَلائِي، فَمَوْلَى مَنْ أَنَا؟، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، دَخَلَتْ عَلَى بَرِيرَةُ وَهِيَ مُكَاتَبَةٌ، فَقَالَتِ: اشْتَرِينِي، فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَتْ: إِنَّ أَهْلِي لا يَبِيعُونَنِي حَتَّى يَشْتَرِطُوا وَلائِي، قُلْتُ: لا حَاجَةَ لِي فِيكِ، فَسَمِعَ ذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ بَلَغَهُ، فَقَالَ: وَمَا قَالَتْ بَرِيرَةُ؟، فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا وَدَعِيهِمْ يَشْتَرِطُونَ مَا شَاءُوا، فَاشْتَرَيْتُهَا فَأَعْتَقْتُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوَلاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ وَلَوِ اشْتَرَطُوا مِائَةَ مَرَّةٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالواحد بن ایمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے ان سے کہا: ”اے ام المؤمنین! میں عتبہ بن ابولہب کے پاس موجود تھا (یعنی ان کا غلام تھا)، اس کے بیٹے اور اس کی بیوی نے مجھے فروخت کر دیا اور میری ولاء کی شرط عائد کی، تو میں کسی کا آزاد کردہ غلام شمار ہوں گا؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! بریرہ میرے پاس آئی، اس نے کتابت کا معاہدہ کیا تھا، اس نے کہا: آپ مجھے خرید لیں، میں نے کہا: ٹھیک ہے، اس نے کہا: میرے مالکان مجھے اس وقت تک فروخت نہیں کریں گے، جب تک وہ میرے ولاء کی شرط عائد نہ کریں، تو میں نے کہا: پھر تو مجھے تمہارے بارے میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔“ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات سنی یا آپ کو اطلاع دی گئی، تو آپ نے دریافت کیا: ”بریرہ کیا کہہ رہی ہے؟“ میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی نے فرمایا: ”تم اسے خرید کر اسے آزاد کر دو اور ان لوگوں کو ایسے ہی رہنے دو، وہ جو چاہیں شرطیں [1] عائد کرتے پھریں۔“ (سیدہ عائشہ فرماتی ہیں) تو میں نے اسے خرید کر اسے آزاد کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو حاصل ہوتا ہے، خواہ (دوسرے فریق کے لوگ) سو شرائط عائد کریں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2872]
حديث رقم: 2837 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَبُو قِلابَةَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ عَجْلانَ ، أَبَا يَزِيدَ الْمَدَنِيَّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا أَبُو قِلابَةَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ عَجْلانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا يَزِيدَ الْمَدَنِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ لِبَشِيرٍ الصَّغِيرِ مَقْعَدٌ لا يَكَادُ يُخْطِئُهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَفَقَدَهُ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ فَلَمَّا عَادَ إِلَى مَقْعَدِهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَشِيرُ لَمْ أَرَكَ مُنْذُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي ابْتَعْتُ بَعِيرًا مِنْ فُلانٍ فَمَكَثَ عِنْدِي ثُمَّ شَرَدَ، فَجِئْتُ بِهِ فَدَفَعْتُهُ إِلَى صَاحِبِهِ فَقَبِلَهُ مِنِّي، قَالَ: فَكَانَ شَرَطَ لَكَ ذَاكَ؟، قَالَ: لا وَلَكِنْ قَبِلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الشُّرُودَ يُرَدُّ مِنْهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بشیر صغیر کے بیٹھنے کی ایک مخصوص جگہ تھی، جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھا کرتے تھے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین دن تک انہیں ملاحظہ نہیں فرمایا، جب وہ تین دن کے بعد وہ اپنی مخصوص جگہ پر آئے، تو نبی نے ان سے دریافت کیا: ”اے بشیر! میں نے تمہیں پچھلے تین دن سے دیکھا نہیں ہے۔“ تو انہوں نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے فلاں شخص سے اونٹ خریدا تھا، وہ میرے پاس رہا اور اس کے بعد وہ سرکش ہو کر بھاگ گیا، میں اس کے پیچھے گیا (اسے پکڑ کے لا کر) اسے اس کے مالک کے سپرد کر دیا، تو اس نے وہ مجھ سے لے لیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے تمہارے ساتھ کوئی شرط طے کی تھی؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں، اس نے ویسے ہی اسے لے لیا ہے۔“ تو نبی نے ان سے فرمایا: ”کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ سرکش جانور اسی بنیاد پر واپس کیے جاتے ہیں؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2873]
حديث رقم: 2838 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُجَيْمِيُّ ، أَبُو يَزِيدَ الْمَدِينِيُّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُجَيْمِيُّ ، نَا أَبُو يَزِيدَ الْمَدِينِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَفِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا إِنَّ الْبَعِيرَ الشَّرُودَ يُرَدُّ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں اس کی مانند روایت نقل کرتے ہیں، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سرکش اونٹ واپس کر دیا جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2874]