☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 27
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 2672 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ الأَنْمَاطِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، الْحَسَنُ بْنُ حَبِيبٍ ، رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ ، سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ الأَنْمَاطِيُّ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ حَبِيبٍ ، نا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عُمْرَتُنَا هَذِهِ لِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلأَبَدِ؟ فَقَالَ:" لا بَلْ لِلأَبَدِ، دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا عمرے کا حکم ہمارے اس سال کے لیے مخصوص ہے یا ہمیشہ کے لیے ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، ہمیشہ کے لیے ہے، عمرہ قیامت تک کے لیے حج میں داخل ہو گیا ہے (یعنی ان دونوں کو ایک ساتھ کیا جا سکتا ہے)۔“ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2709]
حدیث نمبر: 2673 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ ، شُعْبَةُ ، عَفَّانُ ، شُعْبَةُ ، النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ، أَبِي رَزِينٍ
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا يَزِيدُ ، أنا شُعْبَةُ ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا عَفَّانُ ، نا شُعْبَةُ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ أَدْرَكَ الإِسْلامَ لا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ وَلا الظَّعْنَ، قَالَ:" حُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ" . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ سوال کیا، انہوں نے عرض کی: ”میرے والد بوڑھے ہو چکے ہیں، وہ مسلمان ہو گئے ہیں، لیکن اب وہ عمرہ اور سفر نہیں کر سکتے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے والد کی جانب سے حج بھی کر لو اور عمرہ بھی کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2710]
حدیث نمبر: 2674 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الأَخْنَسِيِّ ، حُكَيْمَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، نا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الأَخْنَسِيِّ ، عَنْ جَدَّتِهِ حُكَيْمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ مِنَ الْمَسْجِدِ الأَقْصَى إِلَى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَوَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص مسجد اقصیٰ سے مسجد حرام تک جانے کے لیے حج اور عمرے کا احرام باندھے گا، اس شخص کے گزشتہ اور آئندہ تمام گناہوں کو بخش دیا جائے گا، اور اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2711]
حدیث نمبر: 2675 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَخْنَسَ ، يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الأَخْنَسِيِّ ، أُمِّهِ ، أُمِّ سَلَمَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نا الْوَاقِدِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَخْنَسَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الأَخْنَسِيِّ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَحْرَمَ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ بِحَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ كَانَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیت المقدس سے حج یا عمرے کا احرام باندھے گا، تو وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا، جس طرح وہ اس دن تھا، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2712]
حدیث نمبر: 2676 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتُ أُمَيَّةَ ، أُمَّ سَلَمَةَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، نا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتُ أُمَيَّةَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ أَوْ عُمْرَةٍ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص بیت المقدس سے حج یا عمرے کا احرام باندھے گا، اس کے گزشتہ گناہوں کو معاف کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2713]
حدیث نمبر: 2677 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ ، عَبْدُ الْحَكِيمِ أَبُو سُفْيَانَ الْخُزَاعِيُّ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْحَكِيمِ أَبُو سُفْيَانَ الْخُزَاعِيُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ حَجَّ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ يَرْجِعُ كَهَيْئَةِ يَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص حج کرے یا عمرہ کرے اور اس دوران کوئی رفث اور فسق نہ کرے، تو جب وہ واپس آئے گا، تو اس طرح ہو گا، جیسے اس دن تھا، جس دن اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2714]
حدیث نمبر: 2678 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، حُمَيْدُ بْنُ مِهْرَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ ، عَائِشَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نا أَبُو دَاوُدَ ، نا حُمَيْدُ بْنُ مِهْرَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ؟ قَالَ:" نَعَمِ الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: ”خواتین پر جہاد کرنا لازم ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، (وہ جہاد) حج اور عمرہ (کی شکل میں ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2715]
حدیث نمبر: 2679 سنن دارقطنی
أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الضَّبِّيُّ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الضَّبِّيُّ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ؟ قَالَ:" عَلَيْهِنَّ جِهَادٌ لا قِتَالَ فِيهِ، الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا خواتین کو جہاد کرنا لازم ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان پر جہاد کرنا لازم ہے، البتہ اس میں لڑائی نہیں ہوتی، (ان کا جہاد) حج اور عمرہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2716]
حدیث نمبر: 2680 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ الضَّرَّابُ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ الضَّرَّابُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ فَرِيضَتَانِ عَلَى النَّاسِ كُلُّهُمْ إِلا أَهْلَ مَكَّةَ فَإِنَّ عُمْرَتَهُمْ طَوَافُهُمْ، فَإِنْ أَبَوْا فَلْيَخْرُجُوا إِلَى التَّنْعِيمِ، ثُمَّ يَدْخُلُونَهَا مُحْرِمِينَ، وَاللَّهِ مَا دَخَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ إِلا حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حج اور عمرہ تمام لوگوں پر فرض ہے، صرف اہل مکہ کا حکم مختلف ہے، کیونکہ ان کا عمرہ ان کا طواف کرنا ہو گا، اگر وہ اصرار کریں، تو تنعیم چلے جائیں، پھر وہاں سے حالت احرام میں داخل ہو جائیں، اللہ کی قسم! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ میں جب داخل ہوئے، تو یا تو آپ نے حج کا احرام باندھا ہوتا تھا یا عمرے کا احرام باندھا ہوتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2717]
حدیث نمبر: 2681 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ رُسْتُمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو يَحْيَى الْعَطَّارُ ، مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ رُسْتُمَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو يَحْيَى الْعَطَّارُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَرِيضَتَانِ، لا يَضُرُّكَ بِأَيِّهِمَا بَدَأْتَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”حج اور عمرہ دونوں فرض ہیں، تم ان دونوں میں سے جسے پہلے کر لو گے، تو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2718]
حدیث نمبر: 2682 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ
نا نا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، نا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، نا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ سُئِلَ عَنِ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ، فَقَالَ:" صَلاتَانِ لا يَضُرُّكَ بِأَيِّهِمَا بَدَأْتَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے حج سے پہلے عمرہ کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا کہ یہ دو نمازیں ہیں، تم ان میں سے کسی کو بھی پہلے ادا کر لو گے، تو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2719]
حدیث نمبر: 2683 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
ثنا ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، نا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي نَافِعٌ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ:" لَيْسَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ أَحَدٌ إِلا عَلَيْهِ حَجَّةٌ وَعُمْرَةٌ وَاجِبَتَانِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَى ذَلِكَ سَبِيلا، فَمَنْ زَادَ بَعْدَهُمَا شَيْئًا فَهُوَ خَيْرٌ وَتَطَوُّعٌ" . قَالَ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ يَقُولُ فِي أَهْلِ مَكَّةَ شَيْئًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرمایا کرتے تھے: اللہ کی ساری مخلوق پر حج اور عمرہ کرنا لازم ہے، یعنی ان لوگوں پر، جو وہاں تک جانے کی سبیل رکھتے ہوں، جو شخص اس کے بعد مزید کرے گا، تو یہ بھلائی ہے اور نفلی عبادت ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں اہل مکہ کے بارے میں کچھ کہتے ہوئے سنا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2720]
حدیث نمبر: 2684 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الْعُمْرَةُ وَاجِبَةٌ كَوُجُوبِ الْحَجِّ، وَهُوَ الْحَجُّ الأَصْغَرُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: حج کی طرح عمرہ کرنا بھی واجب ہے اور یہ چھوٹا حج ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2721]
حدیث نمبر: 2685 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ الْوَاسِطِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نا وَرْقَاءُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الْحَجَّ الأَكْبَرُ يَوْمُ النَّحْرِ، وَالْحَجُّ الأَصْغَرُ الْعُمْرَةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بڑا حج قربانی کے دن ہوتا ہے اور چھوٹا حج عمرہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2722]
حدیث نمبر: 2686 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ ، الزُّهْرِيُّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، نا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ الْيَمَنِ كِتَابًا، وَبَعَثَ بِهِ مَعَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فِيهِ:" وَأَنَّ الْعُمْرَةَ الْحَجُّ الأَصْغَرُ، وَلا يَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلا طَاهِرٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوبکر بن محمد اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل یمن کو خط لکھا، آپ نے اس کے ساتھ سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔ اس میں یہ تحریر تھا: ”عمرہ چھوٹا حج ہے اور قرآن کو صرف باوضو شخص ہاتھ لگا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2723]
حدیث نمبر: 2687 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ أَبُو كُرَيْبٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَجَّاجٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ أَبُو كُرَيْبٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاةِ، وَالزَّكَاةِ، وَالْحَجِّ. أَوَاجِبٌ هُوَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَسَأَلَهُ عَنِ الْعُمْرَةِ أَوَاجِبَةٌ هيَ؟ قَالَ: لا، وَأَنْ تَعْتَمِرَ خَيْرٌ لَكَ" . رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَحَجَّاجٍ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ، مَوْقُوفًا مِنْ قَوْلِ جَابِرٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نماز، زکوٰة اور حج کے بارے میں دریافت کیا: ”کیا یہ فرض ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ اس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عمرے کے بارے میں دریافت کیا: ”کیا یہ بھی فرض ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، البتہ اگر تم عمرہ کر لو گے، تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا جابر سے موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2724]
حدیث نمبر: 2688 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ ، الْحَجَّاجِ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرٍ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ ، جَمِيعًا عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" الْعُمْرَةُ وَاجِبَةٌ؟ قَالَ: لا، وَأَنْ تَعْتَمِرَ خَيْرٌ لَكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا عمرہ کرنا واجب ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، لیکن اگر تم عمرہ کر لیتے ہو، تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2725]
حدیث نمبر: 2689 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، الْحَجَّاجِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2726]
حدیث نمبر: 2690 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، ابْنُ عُفَيْرٍ ، يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالُوا: نا ابْنُ عُفَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الْعُمْرَةُ وَاجِبَةٌ فَرِيضَتُهَا كَفَرِيضَةِ الْحَجِّ؟ قَالَ:" لا، وَأَنْ تَعْتَمِرَ خَيْرٌ لَكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا عمرہ کرنا واجب ہے اور یہ حج کی طرح فرض ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، لیکن اگر تم عمرہ کر لیتے ہو، تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2727]
حدیث نمبر: 2691 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ يَعْقُوبَ أَبُو الْفَضْلِ ، الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ ، مِهْرَانُ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ يَعْقُوبَ أَبُو الْفَضْلِ ، نا الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ ، نا مِهْرَانُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا فِي عُمْرَتِهَا الَّتِي اعْتَمَرَتْهَا:" إِنَّمَا أَجْرُكِ مِنْ عُمْرَتِكِ عَلَى قَدْرِ نَفَقَتِكِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے ان کے عمرے کے بارے میں، یعنی جو عمرہ سیدہ عائشہ نے کیا تھا، یہ فرمایا: ”تمہارے عمرے کا اجر اس حساب سے ہو گا، جو تم نے خرچ کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2728]