☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 27
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 2692 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سَعِيدُ بْنُ عَتَّابٍ أَبُو عُثْمَانَ ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، هُشَيْمٌ ، ابْنِ عَوْفٍ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ عَتَّابٍ أَبُو عُثْمَانَ ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْفٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا فِي عُمْرَتِهَا:" إِنَّ لَكِ مِنَ الأَجْرِ قَدْرَ نَصَبِكِ وَنَفَقَتِكِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے عمرے کے بارے میں ان سے دریافت کیا تھا: ”تمہارے عمرے کا اجر اس حساب سے ہو گا، جتنی مشقت تم نے برداشت کی ہے اور جو خرچ کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2729]
حدیث نمبر: 2693 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، نا هَمَّامٌ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا يُمْسِكُ الْمُعْتَمِرُ عَنِ التَّلْبِيَةِ حَتَّى يَفْتَتِحَ الطَّوَافَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: عمرہ کرنے والا شخص اس وقت تک تلبیہ پڑھتا رہے گا، جب تک طواف کا آغاز نہیں کر لیتا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2730]
حدیث نمبر: 2694 سنن دارقطنی
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ ، عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، قَالَ:" يَطُوفُ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، وَيَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ طَافَ بِالْبَيْتِ وَحْدَهُ، وَلا يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے اس شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو شخص عمرے کو حج کے ساتھ ملا کر حج تمتع کرتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص بیت اللہ کا سات مرتبہ طواف کرے گا، صفا و مروہ کے درمیان سعی کرے گا، جب قربانی کا دن ہو گا، تو وہ صرف بیت اللہ کا طواف کرے گا، اس وقت وہ صفا و مروہ کے درمیان سعی نہیں کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2731]
حدیث نمبر: 2695 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، عَلِيٌّ
ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" حَجَّ عَلِيٌّ ، وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَلَمَّا كَانَا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، نَهَى عُثْمَانُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقِيلَ لِعَلِيٍّ، إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنِ التَّمَتُّعِ، فَقَالَ: إِذَا رَأَيْتُمُوهُ قَدِ ارْتَحَلَ فَارْتَحِلُوا، فَلَبَّى عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ بِالْعُمْرَةِ، وَلَمْ يَنْهَهُمْ عُثْمَانُ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَنْهَى عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ؟، قَالَ: بَلَى، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ؟، قَالَ: بَلَى .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ دونوں حج کے لیے آئے، راستے میں سیدنا عثمان نے تمتع کے طور پر عمرے کو حج کے ساتھ شامل کرنے سے منع کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے حج تمتع سے منع کر دیا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم انہیں دیکھو کہ وہ روانہ ہو چکے ہیں، تو تم بھی روانہ ہو جاؤ۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا تلبیہ پڑھنا شروع کیا، لیکن سیدنا عثمان نے ان حضرات کو منع نہیں کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے پتا چلا ہے، آپ نے عمرے کو تمتع کے طور پر ساتھ ملانے سے منع کر دیا ہے۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ تو سیدنا علی نے ان سے فرمایا: ”کیا آپ نے یہ بات نہیں سنی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے تمتع کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2732]
حدیث نمبر: 2696 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: حَجَّ عُثْمَانُ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ أُخْبِرَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ " أَنَّ عُثْمَانَ نَهَى أَصْحَابَهُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقَالَ عَلِيٌّ لأَصْحَابِهِ: إِذَا ارْتَحَلَ عُثْمَانُ فَارْتَحِلُوا، قَالَ: فَأَهَلَّ وَأَصْحَابُهُ بِعُمْرَةٍ، فَلَمْ يُكَلِّمْهُمْ عُثْمَانُ، فَقَالَ لَهُ: أَلَمْ أُخْبَرْ عَنْكَ أَنَّكَ نَهَيْتَ أَصْحَابَكَ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ، يَعْنِي إِلَى الْحَجِّ، أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ؟، قَالَ: بَلَى . قَالَ سَعِيدٌ: فَلا أَدْرِي مَا أَجَابَهُ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ حج کے لیے گئے، راستے میں سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان نے اپنے ساتھیوں کو عمرے کو حج کے ساتھ ملانے سے، یعنی حج تمتع کرنے سے منع کر دیا ہے، تو سیدنا علی نے اپنے ساتھیوں سے کہا: ”جب سیدنا عثمان روانہ ہوں گے، تو تم بھی روانہ ہو جانا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا احرام باندھا، تو سیدنا عثمان نے ان حضرات کو کچھ نہیں کہا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان سے کہا: ”مجھے آپ کے بارے میں یہ بات بتائی گئی ہے، آپ نے اپنے ساتھیوں کو عمرے کو حج کے ساتھ ملانے سے، یعنی حج تمتع سے منع کر دیا ہے، کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نہیں سنی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج تمتع کیا ہے؟“ تو سیدنا عثمان نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ سعید بیان کرتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ سیدنا عثمان نے انہیں کیا جواب دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2733]
حدیث نمبر: 2697 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدُ بْنُ صَاعِدٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
ثنا أَبُو مُحَمَّدُ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ بِمَكَّةَ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا" . قَالَ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ: وَحَدَّثَنَاهُ حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا". قَالَ لَنَا ابْنُ صَاعِدٍ: هَذَا الْحَدِيثُ كَتَبَهُ مَعَنَا مِرْبَعٌ وَأَصْحَابُهُ، ثُمَّ قَدِمُوا فَكَانَ فِي فَوَائِدِهِمْ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ پڑھا تھا: ”میں حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنے کے لیے حاضر ہوں۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2734]
حدیث نمبر: 2698 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" إِنَّمَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، لأَنَّهُ عَلِمَ أَنَّهُ لَيْسَ بِحَاجٍّ بَعْدَهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرے کو اکٹھا کر دیا تھا، آپ اس بات سے واقف تھے کہ آپ اس کے بعد حج نہیں کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2735]