مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ أَبُو كُرَيْبٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَجَّاجٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ أَبُو كُرَيْبٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاةِ، وَالزَّكَاةِ، وَالْحَجِّ. أَوَاجِبٌ هُوَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَسَأَلَهُ عَنِ الْعُمْرَةِ أَوَاجِبَةٌ هيَ؟ قَالَ: لا، وَأَنْ تَعْتَمِرَ خَيْرٌ لَكَ" . رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَحَجَّاجٍ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ، مَوْقُوفًا مِنْ قَوْلِ جَابِرٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نماز، زکوٰة اور حج کے بارے میں دریافت کیا: ”کیا یہ فرض ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ اس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عمرے کے بارے میں دریافت کیا: ”کیا یہ بھی فرض ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، البتہ اگر تم عمرہ کر لو گے، تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا جابر سے موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2724]