☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحَجِّ← مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 57
صفحة 1 من 3
حديث رقم: 2543 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، نا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ابْدَءُوا بِمَا بَدَأَ اللَّهُ تَعَالَى بِهِ، ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158" .
الترجمة: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (محمد الباقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ اس سے آغاز کرو جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے کیا ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بیشک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2577]
حديث رقم: 2544 سنن الدارقطني
جعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، قبِيصَةُ ، سفْيَانُ
نا جعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، أنا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، نا قبِيصَةُ ، نا سفْيَانُ ، مِثْلَهُ سَوَاءً.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2578]
حديث رقم: 2545 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، الْهَيْثَمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الزَّمْرَاثِيُّ ، حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الزَّمْرَاثِيُّ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَنَا مِنَ الصَّفَا قَرَأَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158 فَابْدَءُوا بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ، فَبَدَأَ بِالصَّفَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (محمد الباقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب صفا پہاڑی کے قریب پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بیشک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔“ (پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا) ”تم لوگ اس سے آغاز کرو جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے کیا ہے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صفا سے (سعی کا) آغاز کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2579]
حديث رقم: 2546 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: نا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ابْدَءُوا بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ، ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158"، فَرَقَى عَلَى الصَّفَا، حَتَّى نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ .
الترجمة: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام محمد باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اس سے آغاز کرو جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے کیا ہے۔“ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”بیشک صفا و مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صفا پر چڑھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیت اللہ کی طرف دیکھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2580]
حديث رقم: 2547 سنن الدارقطني
إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ أَبُو هِشَامٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَجَّاجٌ ، عَطَاءٍ ، وَابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، نا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ أَبُو هِشَامٍ الْهَمْدَانِيُّ ، نا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، وَعَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" حِينَ دَخَلَ مَكَّةَ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ الأَسْوَدَ، وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ، وَلَمْ يَسْتَلِمْ غَيْرَهُمَا مِنَ الأَرْكَانِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے علاوہ کسی رکن کا استلام نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2581]
حديث رقم: 2548 سنن الدارقطني
ابْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، مَعْرُوفُ بْنُ مُشْكَانَ ، مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، صَفِيَّةَ ، نِسْوَةٌ
حَدَّثَنَا ابْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى النَّيْسَابُورِيُّ ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنِي مَعْرُوفُ بْنُ مُشْكَانَ ، أَخْبَرَنِي مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي نِسْوَةٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ اللائِي أَدْرَكْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْنَ: دَخَلْنَا دَارَ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ فَاطَّلَعْنَا مِنْ بَابٍ مُقَطَّعٍ، فَرَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْتَدُّ فِي الْمَسْعَى، حَتَّى إِذَا بَلَغَ زُقَاقَ بَنِي فُلانٍ، مَوْضِعًا قَدْ سَمَّاهُ مِنَ الْمَسْعَى، اسْتَقْبَلَ النَّاسَ، وَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ اسْعَوْا، فَإِنَّ السَّعْيَ قَدْ كُتِبَ عَلَيْكُمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
منصور بن عبدالرحمن اپنی والدہ صفیہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: بنو عبدالدار سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین نے یہ بات بتائی ہے، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ نصیب ہوا، انہوں نے بتایا: ہم لوگ ابن ابی حصین کے گھر میں داخل ہوئے، ہم نے دروازے سے جھانک کر دیکھا، تو ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سعی کرنے کی جگہ پر دوڑ رہے تھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زقاق بنو فلان تک پہنچے، یہ ایک جگہ ہے، جس کا نام سعی کرنے کی جگہ میں لیا جاتا ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! سعی کرو، کیونکہ سعی کرنا تم پر لازم قرار دیا گیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2582]
حديث رقم: 2549 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، مَنْصُورٍ الْحَجَبِيِّ ، أُمِّهِ ، بَرَّةَ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نا الْوَاقِدِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ الْحَجَبِيِّ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ بَرَّةَ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ ، قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ انْتَهَى إِلَى الْمَسْعَى، قَالَ:" اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ". فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى حَتَّى بَدَتْ رُكْبَتَاهُ مِنِ انْكِشَافِ إِزَارِهِ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا برہ بنت ابوتجرات رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سعی کرنے کی جگہ کے آخری حصے کی طرف پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ سعی کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی لازم قرار دی ہے۔“ (وہ خاتون بیان کرتی ہیں) میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سعی کرتے ہوئے دیکھا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تہبند کے ہٹنے سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پنڈلیاں نظر آ رہی تھیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2583]
حديث رقم: 2550 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَمُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ ، ابْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَطَاءٍ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَمُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالا: نا ابْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ ، قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَيَقُولُ:" اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ حبیبہ بنت ابوتجرات رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ سعی کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کرنا لازم قرار دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2584]
حديث رقم: 2551 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، ابْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، صَفِيَّةَ ، بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ: وَقَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، عَنْ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ ، قَالَتْ: دَخَلْتُ دَارَ آلِ أَبِي حُسَيْنٍ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَنَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى وَإِنَّ مِئْزَرَهُ لَيَدُورُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ حَتَّى إِنِّي لأَقُولُ: إِنِّي لأَرَى رُكْبَتَيْهِ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
صفیہ نامی خاتون، ابوتجرات کی صاحبزادی کا یہ بیان نقل کرتی ہیں: میں آل ابوحصین کے گھر میں قریش کی کچھ خواتین کے ساتھ داخل ہوئی، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر رہے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سعی کرتے ہوئے دیکھا، آپ کے تیز دوڑنے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تہبند ادھر ادھر ہل رہا تھا، یہاں تک کہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دونوں پنڈلیوں کو دیکھ لیا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم لوگ سعی کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کرنا لازم قرار دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2585]
حديث رقم: 2552 سنن الدارقطني
محَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، أَبِي ، محَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، عبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ
نا محَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَآخَرُونَ قَالُوا: نا عبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نا محَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، نا عبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ ، إِحْدَى نِسَاءِ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، قَالَتْ: دَخَلْتُ دَارَ آلِ أَبِي حُسَيْنٍ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ نَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ ذَكَرَتْ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
صفیہ بنت شیبہ، بنو عبدالدار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، جو ابوتجرات کی صاحبزادی ہیں، ان کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں آل ابوحصین کے گھر میں قریش کی کچھ خواتین کے ساتھ داخل ہوئی، تو ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا (اس کے بعد اس خاتون نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2586]
حديث رقم: 2553 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، هشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، وَاصِلٍ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: نا هشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، يُحَدِّثُ عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، قَالَتْ:" كُنْتُ فِي خَوْخَةٍ لِي، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَرَأَيْتُهُ إِذَا أَتَى عَلَى بَطْنِ الْوَادِي يَسْعَى" .
الترجمة: محمد محی الدین .
صفیہ بنت شیبہ بیان کرتی ہیں: میں اپنی کھڑکی میں کھڑی ہوئی تھی، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان دیکھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نشیب میں تشریف لائے، تو دوڑ پڑے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2587]
حديث رقم: 2554 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ ، يَحْيَى الْجَارِيُّ ، ابْنِ عُمَرَ
نا نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ ، نا يَحْيَى الْجَارِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ" فِي الأَصْلَعِ يَمُرُّ الْمُوسَى عَلَى رَأْسِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا گنجے شخص کے بارے میں یہ فرمان نقل کرتے ہیں: اس کے سر پر استرا پھر جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2588]
حديث رقم: 2555 سنن الدارقطني
أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ رَوْحٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ، نا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ رَوْحٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدٍ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ فِي الأَصْلَعِ:" يَمُرُّ الْمُوسَى عَلَى رَأْسِهِ" . قَالَ عَبْدُ الْكَرِيمِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِي رَفَعَهُ مَرَّةً إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَرَّةً لَمْ يَرْفَعْهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے گنجے شخص کے بارے میں یہ بات فرمائی ہے: اس کے سر پر استرا پھیرا جائے گا۔ عبدالکریم نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے، میری تحریر میں یہ بات موجود ہے، ایک مرتبہ راوی نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے اور ایک مرتبہ مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2589]
حديث رقم: 2556 سنن الدارقطني
نا ابْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا قرَادٌ، وَثنا الصَّغَانِيُّ، وَنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ الْحَفَرِيُّ، وَابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالُوا: نا عبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، مِثْلَهُ مَوْقُوفًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2590]
حديث رقم: 2557 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، نا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ أَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ فَلَمَّا أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ، قَالَ:" مَا أَمْرُهُمَا إِلا وَاحِدٌ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَدْخَلْتُ الْحَجَّ عَلَى الْعُمْرَةِ، فَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا، وَسَعَى لَهُمَا سَعْيًا وَاحِدًا، وَقَالَ: هَكَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ انہوں نے عمرے کا احرام باندھا، جب ذو الحلیفہ پہنچے، تو بولے: ان دونوں کا معاملہ ایک سا ہے، میں تم لوگوں کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے عمرے کے ساتھ حج کو بھی شامل کر لیا، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا اور ان دونوں کے لیے ایک ہی مرتبہ سعی کی اور پھر فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2591]
حديث رقم: 2558 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَجْزَأَهُ طَوَافٌ وَسَعْيٌ وَاحِدٌ، وَلا يَحِلُّ مِنْ وَاحِدٍ مِنْهُمَا حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص ایک ساتھ حج اور عمرے کا احرام باندھتا ہے، اس کے لیے ایک مرتبہ طواف کرنا اور ایک مرتبہ سعی کرنا کافی ہو گا اور وہ ان دونوں میں سے کسی ایک کی وجہ سے حلال نہیں ہو جائے گا، بلکہ ان دونوں سے ایک ہی مرتبہ حلال ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2592]
حديث رقم: 2559 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، هِشَامُ بْنُ يُونُسَ اللُّؤْلُئِيُّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ اللُّؤْلُئِيُّ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَجْزَأَهُ طَوَافٌ وَاحِدٌ، ثُمَّ لَمْ يَحِلَّ حَتَّى يَقْضِيَ حَجَّهُ، ثُمَّ يَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص حج اور عمرے کا ایک ساتھ احرام باندھے، اس کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کرنا کافی ہو گا، پھر اس کے بعد وہ اس وقت تک احرام نہیں کھولے گا، جب تک وہ اپنا حج مکمل نہیں کر لیتا، پھر وہ ان دونوں کا احرام ایک ساتھ کھولے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2593]
حديث رقم: 2560 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" قَرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، وَسَعَى لَهُمَا سَعْيًا وَاحِدًا"، وَقَالَ:" هَكَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ انہوں نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا تھا اور ان دونوں کے لیے ایک ہی سعی کی تھی اور یہ بات بیان کی تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2594]
حديث رقم: 2561 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، وإِبْرَاهِيمُ بْنُ يُونُسَ الصَّيْرَفِيُّ ، يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، سُفْيَانُ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، وَنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، وإِبْرَاهِيمُ بْنُ يُونُسَ الصَّيْرَفِيُّ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" طَافَ لِقِرَانِهِ طَوَافًا وَاحِدًا وَلَمْ يَحِلَّهُ ذَلِكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج قران کے لیے ایک ہی طواف کیا تھا اور اسے کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے احرام نہیں کھولا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2595]
حديث رقم: 2562 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، شَرِيكٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّهُ دَخَلَ مَكَّةَ قَارِنًا فَطَافَ طَوَافًا، وَسَعَى سَعْيًا لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ"، ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ حِينَ قَرَنَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حج قران کا احرام باندھ کر مکہ میں داخل ہوئے، انہوں نے حج اور عمرہ دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا اور ایک ہی مرتبہ سعی کی اور پھر یہ بات بیان کی: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یاد ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج قران کیا تھا، تو آپ نے اسی طرح کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2596]