ابْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، مَعْرُوفُ بْنُ مُشْكَانَ ، مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، صَفِيَّةَ ، نِسْوَةٌ
حَدَّثَنَا ابْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى النَّيْسَابُورِيُّ ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنِي مَعْرُوفُ بْنُ مُشْكَانَ ، أَخْبَرَنِي مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي نِسْوَةٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ اللائِي أَدْرَكْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْنَ: دَخَلْنَا دَارَ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ فَاطَّلَعْنَا مِنْ بَابٍ مُقَطَّعٍ، فَرَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْتَدُّ فِي الْمَسْعَى، حَتَّى إِذَا بَلَغَ زُقَاقَ بَنِي فُلانٍ، مَوْضِعًا قَدْ سَمَّاهُ مِنَ الْمَسْعَى، اسْتَقْبَلَ النَّاسَ، وَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ اسْعَوْا، فَإِنَّ السَّعْيَ قَدْ كُتِبَ عَلَيْكُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
منصور بن عبدالرحمن اپنی والدہ صفیہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: بنو عبدالدار سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین نے یہ بات بتائی ہے، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ نصیب ہوا، انہوں نے بتایا: ہم لوگ ابن ابی حصین کے گھر میں داخل ہوئے، ہم نے دروازے سے جھانک کر دیکھا، تو ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سعی کرنے کی جگہ پر دوڑ رہے تھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زقاق بنو فلان تک پہنچے، یہ ایک جگہ ہے، جس کا نام سعی کرنے کی جگہ میں لیا جاتا ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! سعی کرو، کیونکہ سعی کرنا تم پر لازم قرار دیا گیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2582]