عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، الْهَيْثَمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الزَّمْرَاثِيُّ ، حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الزَّمْرَاثِيُّ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَنَا مِنَ الصَّفَا قَرَأَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158 فَابْدَءُوا بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ، فَبَدَأَ بِالصَّفَا" .
Translation: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (محمد الباقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب صفا پہاڑی کے قریب پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بیشک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔“ (پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا) ”تم لوگ اس سے آغاز کرو جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے کیا ہے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صفا سے (سعی کا) آغاز کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2579]