الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، ابْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، صَفِيَّةَ ، بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ: وَقَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، عَنْ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ ، قَالَتْ: دَخَلْتُ دَارَ آلِ أَبِي حُسَيْنٍ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَنَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى وَإِنَّ مِئْزَرَهُ لَيَدُورُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ حَتَّى إِنِّي لأَقُولُ: إِنِّي لأَرَى رُكْبَتَيْهِ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ" .
Translation: محمد محی الدین .
صفیہ نامی خاتون، ابوتجرات کی صاحبزادی کا یہ بیان نقل کرتی ہیں: میں آل ابوحصین کے گھر میں قریش کی کچھ خواتین کے ساتھ داخل ہوئی، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر رہے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سعی کرتے ہوئے دیکھا، آپ کے تیز دوڑنے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تہبند ادھر ادھر ہل رہا تھا، یہاں تک کہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دونوں پنڈلیوں کو دیکھ لیا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم لوگ سعی کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کرنا لازم قرار دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2585]