☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ← بَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 73
صفحة 4 من 4
حديث رقم: 2102 سنن الدارقطني
عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيِّ ، عَبْدِ الأَعْلَى ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّه، ثنا الْحَسَنُ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" عَلَى مَنْ جَرَتْ عَلَيْهِ نَفَقَتُكَ نِصْفُ صَاعِ بُرٍّ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تمہارا خرچ جس حساب سے جاری ہو گا، وہ گندم کا نصف صاع ہو گا یا کھجور کا ایک صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2127]
حديث رقم: 2103 سنن الدارقطني
وَعَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، قَالَ: أَنْبَأَنِي" مَنْ أَدَّى إِلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ".
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوقلابہ فرماتے ہیں: مجھے ان صاحب نے یہ بات بتائی ہے، جنہوں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو ادائیگی کی تھی، انہوں نے گندم کا نصف صاع ادا کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2128]
حديث رقم: 2104 سنن الدارقطني
عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، عَاصِمٍ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ، ثنا الْحَسَنُ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، قَالَ: أَنْبَأَنِي رَجُلُ،" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ أُدِّيَ إِلَيْهِ صَاعٌ مِنْ بُرٍّ بَيْنَ رَجُلَيْنِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: مجھے ایک صاحب نے بتایا ہے، انہوں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دو آدمیوں کی طرف سے گندم کا ایک صاع ادا کیا تھا (یعنی ایک شخص پر نصف صاع کی ادائیگی لازم ہوتی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2129]
حديث رقم: 2105 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ الْخَضِرِ ، أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حُمَيْدٌ ، الْحَسَنِ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْخَضِرِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثنا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ أَمِيرُ الْبَصْرَةِ فِي آخِرِ الشَّهْرِ:" أَخْرِجُوا زَكَاةَ صَوْمِكُمْ"، فَنَظَرَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ:" مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ؟ قُومُوا فَعَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ، فَإِنَّهُمْ لا يَعْلَمُونَ أَنَّ هَذِهِ الزَّكَاةَ فَرَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى كُلِّ ذَكَرٍ وَأُنْثَى، حُرٍّ وَمَمْلُوكٍ، صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ، أَوْ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما جب بصرہ کے گورنر تھے، تو انہوں نے رمضان کے آخر میں یہ فرمایا: اپنے روزوں کی زکوٰۃ (صدقہ فطر) ادا کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھنا شروع کر دیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہاں اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے افراد کون ہیں؟ وہ لوگ کھڑے ہو جائیں! اور اپنے ساتھیوں کو اس کے بارے میں بتائیں، کیونکہ یہ لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ یہ وہ ادائیگی ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہر مذکر اور مونث، آزاد اور غلام پر لازم قرار دی ہے، جو جو کا ایک صاع یا کھجور کا ایک صاع ہو گا، یا پھر گندم کا نصف صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2130]
حديث رقم: 2106 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، الْحَسَنِ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: خَطَبَ ابْنُ عَبَّاسٍ النَّاسَ فِي آخِرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" يَا أَهْلَ الْبَصْرَةِ، أَدُّوا زَكَاةَ صَوْمِكُمْ"، قَالَ: فَجَعَلَ النَّاسُ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ:" مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ؟ قُومُوا فَعَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ، فَإِنَّهُمْ لا يَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ صَدَقَةَ رَمَضَانَ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى الْحُرِّ وَالْعَبْدِ، وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى" . قَالَ الْحَسَنُ، وَقَالَ عَلِيٌّ:" إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَاجْعَلُوهُ صَاعًا مِنْ بُرٍّ وَغَيْرِهِ".
الترجمة: محمد محی الدین .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے رمضان کے آخر میں لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”اے بصرہ کے رہنے والو! تم اپنے روزوں کی زکوٰۃ ادا کرو (یعنی صدقہ فطر ادا کرو)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھنا شروع کر دیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہاں مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی لوگ ہیں، وہ کھڑے ہو جائیں اور اپنے ساتھیوں کو اس کی تعلیم دیں، چونکہ یہ لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ فطر میں نصف صاع گندم یا ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور کی ادائیگی ہر آزاد اور غلام، مذکر اور مونث پر لازم قرار دی ہے۔“ حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ تمہیں خوشحالی عطا کر دے، تو تم گندم کا ایک صاع ادا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2131]
حديث رقم: 2107 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ ، وَيَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ أَبُو سَلَمَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو عُتْبَةَ ، ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ ، وَيَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ أَبُو سَلَمَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو عُتْبَةَ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، ثنا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِإِخْرَاجِ زَكَاةِ الْفِطْرِ، أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلاةِ" . وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ كَانَ يُؤَدِّي قَبْلَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات کا حکم دیا تھا، لوگوں کے نماز عید ادا کرنے جانے سے پہلے صدقہ فطر ادا کر دیا جائے (راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما خود عید سے ایک یا دو دن پہلے صدقہ فطر ادا کر دیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2132]
حديث رقم: 2108 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَكِيعٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، وَكِيعٌ ، أَبِي مَعْشَرٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ ، قَالا: ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا وَكِيعٌ . ح وَثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ، وَقَالَ:" أَغْنُوهُمْ فِي هَذَا الْيَوْمِ" . وَقَالَ يُوسُفُ: صَدَقَةُ الْفِطْرِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ فطر کی ادائیگی لازم قرار دی ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج کے دن تم ان (غریب لوگوں) کو خوشحال کر دو۔“ یوسف نامی راوی نے لفظ زکوٰۃ کی بجائے لفظ صدقہ نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2133]
حديث رقم: 2109 سنن الدارقطني
أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَصَرِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثنا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَصَرِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ الرَّجُلُ إِلَى الصَّلاةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے، آدمی نماز کے لیے جانے سے پہلے صدقہ فطر ادا کر دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2134]
حديث رقم: 2110 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِهَا أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلاةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بارے میں یہ ہدایت کی ہے، لوگوں کے نماز عید کے لیے جانے سے پہلے اسے ادا کر دیا جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2135]
حديث رقم: 2111 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ثنا الْحَجَّاجُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يَخْرُجَ حَتَّى يَطْعَمَ، وَيُخْرِجَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ بات سنت ہے، آدمی نماز عید ادا کرنے کے لیے اس وقت تک نہ جائے، جب تک کچھ کھانا نہ لے اور صدقہ فطر ادا نہ کر دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2136]
حديث رقم: 2112 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ ، يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ، صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ ، عَائِشَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ، ثنا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ ، ثنا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" جَرَتِ السُّنَّةُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ صَاعٌ، وَالْوُضُوءُ رَطْلَيْنِ، وَالصَّاعُ ثَمَانِيَةُ أَرْطَالٍ" . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَالِحِ، غَيْرُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یہ بات سنت ہے، غسل جنابت ایک صاع پانی کے ذریعے کیا جائے، وضو ایک رطل پانی کے ذریعے کیا جائے، ایک صاع آٹھ رطل کا ہوتا ہے۔ منصور نامی راوی کے حوالے سے اس روایت کو صرف صالح نامی راوی نے نقل کیا ہے اور یہ شخص ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2137]
حديث رقم: 2113 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانَ ، وَعَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ السَّوَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، أَبُو عَاصِمٍ مُوسَى بْنُ نَصْرٍ الْحَنَفِيُّ ، عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانَ ، وَعَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ السَّوَّاقُ ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ مُوسَى بْنُ نَصْرٍ الْحَنَفِيُّ ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَوَضَّأُ بِرَطْلَيْنِ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ ثَمَانِيَةِ أَرْطَالٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو رطل (پانی) کے ذریعے وضو کر لیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک صاع یعنی آٹھ رطل پانی کے ذریعے غسل کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2138]
حديث رقم: 2114 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ثنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، ذَكَرَهُ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِمُدٍّ رَطْلَيْنِ، وَيَغْتَسِلُ بِصَاعٍ ثَمَانِيَةِ أَرْطَالٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک مد یعنی دو رطل (پانی) کے ذریعے وضو کر لیتے تھے، ایک صاع یعنی آٹھ رطل پانی کے ذریعے غسل کر لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2139]