☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: فطرے کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← صدقہ فطر کا بیان← باب: فطرے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 73
صفحہ 2 از 4
حدیث نمبر: 2062 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، جَدِّي ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ،، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ أَمَرَ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ مُدَّيْنِ مِنْ قَمْحٍ عَلَى كُلِّ حَاضِرٍ وَبَادٍ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ حُرٍّ وَعَبْدٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہر شہری اور دیہاتی، چھوٹے اور بڑے، آزاد اور غلام شخص کو کھجور کا ایک صاع، جو کا ایک صاع یا گندم کے دو مد بطور صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2087]
حدیث نمبر: 2063 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الدِّيبَاجِيُّ ، أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصُّغْدِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، بَقِيَّةُ ، دَاوُدَ بْنِ الزِّبْرِقَانِ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الدِّيبَاجِيُّ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصُّغْدِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، ثنا بَقِيَّةُ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَدَقَةُ الْفِطْرِ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ مُدَّانِ مِنْ حِنْطَةٍ عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ حُرٍّ وَعَبْدٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”صدقہ فطر کھجور کا ایک صاع ہو گا، جو کا ایک صاع ہو گا یا گندم کے دو مد ہوں گے اور یہ ہر چھوٹے بڑے، آزاد غلام کی طرف سے ادا کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2088]
حدیث نمبر: 2064 سنن دارقطنی
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، أبِي ، مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا جَدِّي ، ثنا أبِي ، ثنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ عَلَى الذَّكَرِ وَالأُنْثَى، وَالْحُرِّ وَالْعَبْدِ صَدَقَةَ رَمَضَانَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہر مذکر، مؤنث، آزاد و غلام پر رمضان کا صدقہ لازم قرار دیا ہے، جو کھجور کا ایک صاع ہو گا یا اناج کا ایک صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2089]
حدیث نمبر: 2065 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، بَكْرُ بْنُ الأَسْوَدِ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، ثنا بَكْرُ بْنُ الأَسْوَدِ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَضَّ عَلَى صَدَقَةِ رَمَضَانَ عَلَى كُلِّ إِنْسَانٍ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ قَمْحٍ" . بَكْرُ بْنُ الأَسْوَدِ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہر شخص کو رمضان کا صدقہ (یعنی صدقہ فطر) ادا کرنے کی ترغیب دی ہے، جو کھجور کا ایک صاع ہو گا یا جو کا ایک صاع ہو گا یا گندم کا ایک صاع ہو گا۔ اس روایت کا ایک راوی بکر بن اسود قوی نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2090]
حدیث نمبر: 2066 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، هِشَامٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو الأَشْعَثِ ، ثنا الثَّقَفِيُّ، ثنا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أُمِرْنَا أَنْ تُعْطَى صَدَقَةُ رَمَضَانَ عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ، مَنْ أَدَّى بُرًّا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى شَعِيرًا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى زَبِيبًا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى سُلْتًا قُبِلَ مِنْهُ"، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ:" وَمَنْ أَدَّى دَقِيقًا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى سَوِيقًا قُبِلَ مِنْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہمیں اس بات کا حکم دیا گیا ہے، ہم ہر چھوٹے بڑے، آزاد غلام کی طرف سے رمضان کا صدقہ (یعنی صدقہ فطر) اناج کا ایک صاع ادا کریں، جو شخص گندم ادا کرے گا، تو وہ اس کی طرف سے قبول کی جائے گی، جو شخص جو ادا کرے، تو وہ اس کی طرف سے قبول کیا جائے گا، جو شخص کشمش ادا کرے گا، وہ اس کی طرف سے قبول کی جائے گی، جو شخص گندم ادا کرے گا، وہ اس کی طرف سے قبول کی جائے گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”جو شخص آٹا ادا کرے گا، وہ اس کی طرف سے قبول کیا جائے گا اور جو شخص ستو ادا کرے گا، وہ اس کی طرف سے قبول کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2091]
حدیث نمبر: 2067 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يُوسُفَ الرَّقِّيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ ، كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يُوسُفَ الرَّقِّيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ ذَكَرٍ وَأُنْثَى، عَبْدٍ وَحُرٍّ، صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
کثیر بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہر چھوٹے بڑے، مذکر مؤنث، غلام و آزاد پر صدقہ فطر کی ادائیگی لازم قرار دی ہے، جو کھجور کا ایک صاع ہو گا یا اناج کا ایک صاع ہو گا، کشمش کا ایک صاع ہو گا یا جو کا ایک صاع ہو گا یا پنیر کا ایک صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2092]
حدیث نمبر: 2068 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ الْحُسَيْنِ الْخَثْعَمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ صُبَيْحٍ ، سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ الْحُسَيْنِ الْخَثْعَمِيُّ مِنْ أَصْلِهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ صُبَيْحٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ بُرٍّ"، كَذَا قَالَ:" عَلَى كُلِّ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى مِنَ الْمُسْلِمِينَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھجور کا ایک صاع، گندم کا ایک صاع، صدقہ فطر کے طور پر ادا کرنا مقرر کیا ہے۔ راوی نے یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں: ”یہ ہر آزاد و غلام، مذکر و مؤنث مسلمان پر لازم ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2093]
حدیث نمبر: 2069 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، مَكِّيُّ بْنُ عَبْدَانَ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، مُحَمَّدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ الصَّنْعَانِيُّ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ عَبْدَانَ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ الصَّنْعَانِيُّ ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ:" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ حِنْطَةٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ فطر کے بارے میں سیدنا عمرو بن حزم کو حکم دیا تھا، وہ گندم کا نصف صاع یا کھجور کا ایک صاع وصول کریں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2094]
حدیث نمبر: 2070 سنن دارقطنی
شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ النَّاسُ يُخْرِجُونَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعَ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ، أَوْ سُلْتٍ أَوْ زَبِيبٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ وَكَثُرَتِ الْحِنْطَةُ جَعَلَ نِصْفَ صَاعِ حِنْطَةٍ مَكَانًا مِنْ تِلْكَ الأَشْيَاءِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں لوگ جو کا ایک صاع یا کھجور کا ایک صاع یا گہیوں کا ایک صاع یا کشمش کا ایک صاع صدقہ فطر کے طور پر ادا کرتے تھے۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا، تو گندم زیادہ ہو گئی، تو انہوں نے گندم کا نصف صاع ان تمام چیزوں کی جگہ مقرر کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2095]
حدیث نمبر: 2071 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، أَبُو سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، قَالا: نا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ وَذَكَرُوا عِنْدَهُ صَدَقَةَ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" لا أُخْرِجُ إِلا مَا كُنْتُ أُخْرِجُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ حِنْطَةٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ"، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَوْ مُدَّيْنِ مِنْ قَمْحٍ، قَالَ:" لا تِلْكَ قِيمَةُ مُعَاوِيَةَ، لا أَقْبَلُهَا وَلا أَعْمَلُ بِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لوگوں نے ان کے سامنے صدقہ فطر کا ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں تو وہی صدقہ فطر ادا کروں گا جو میں زمانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں ادا کیا کرتا تھا، وہ کھجور کا ایک صاع، کشمش کا ایک صاع، گندم کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع یا پنیر کا ایک صاع ہو گا۔“ ان کی قوم سے تعلق رکھنے والے شخص نے ان سے کہا: ”یا گندم کا یا آٹے کے دو مد ہوں گے۔“ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نہیں! یہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی مقرر کردہ قیمت ہے، میں اسے قبول نہیں کروں گا اور نہ ہی اس پر عمل کروں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2096]
حدیث نمبر: 2072 سنن دارقطنی
أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، مُعَاوِيَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَذِيُّ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، قَالا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي، ثنا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الَّذِي كَانَ يَسْكُنُ الْجَزِيرَةَ وَهُوَ سَابِقٌ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ:" كُنَّا نُخْرِجُ زَكَاةَ الْفِطْرِ يَوْمَ الْفِطْرِ صَاعَ طَعَامٍ أَوْ صَاعَ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ، فَلَمْ نزل نُخْرِجُهُ حَتَّى قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ مِنَ الشَّامِ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا وَهُوَ يَوْمَئِذٍ خَلِيفَةٌ، فَخَطَبَ النَّاسَ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ زَكَاةَ الْفِطْرِ وَقَالَ: إِنِّي لأَرَى مُدَّيْنِ مِنْ سَمْرَاءِ الشَّامِ تَعْدِلُ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، وَكَانَ ذَلِكَ أَوَّلَ مَا ذَكَرَ النَّاسُ الْمُدَّيْنِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم عید الفطر کے دن صدقہ فطر ادا کیا کرتے تھے، جو اناج کا ایک صاع ہوتا تھا یا کھجور کا ایک صاع ہوتا تھا یا جو کا ایک صاع ہوتا تھا یا کشمش کا ایک صاع ہوتا تھا یا نپیر کا ایک صاع ہوتا تھا، ہم اسی طرح ادائیگی کرتے رہے، یہاں تک کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ حج یا عمرہ کرنے کے لیے شام سے ہمارے پاس تشریف لائے، وہ اس وقت خلیفہ وقت تھے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منبر پر لوگوں کو خطبہ دیا، انہوں نے صدقہ فطر کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بیان کی: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ شام کی گندم کے دو مد کھجور کے ایک صاع کے برابر ہوتے ہیں۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس وقت لوگوں نے سب سے پہلے دو مد کا ذکر کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2097]
حدیث نمبر: 2073 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا أَبُو ضَمْرَةَ، حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، أنَّهُ سَمِعَ عِيَاضَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، نَحْوَهُ، قَالَ: صَاعًا مِنْ طَعَامٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اناج کا ایک صاع۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2098]
حدیث نمبر: 2074 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ثنا ابْنُ عَجْلانَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ:" مَا أَخْرَجْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا صَاعًا مِنْ دَقِيقٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ سُلْتٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ" . قَالَ أَبُو الْفَضْلِ: فَقَالَ لَهُ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، أَحَدٌ لا يَذْكُرُ فِي هَذَا الدَّقِيقَ، قَالَ: بَلَى، هُوَ فِيهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں آٹے کا ایک صاع یا کھجور کا ایک صاع یا گہیوں کا ایک صاع یا کشمش کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع یا پنیر کا ایک صاع ادا کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2099]
حدیث نمبر: 2075 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ أَشْرَسُ ، سَعِيدُ بْنُ الأَزْهَرِ الْوَاسِطِيُّ ، ابْنُ عُيَيْنَةَ ، ابْنِ عَجْلانَ ، عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ أَشْرَسُ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ الأَزْهَرِ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُمْ:" فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ صَاعٌ مِنْ زَبِيبٍ، صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، صَاعٌ مِنْ أَقِطٍ، صَاعٌ مِنْ دَقِيقٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ فطر کے بارے میں انہیں یہ فرمایا تھا: ”یہ کشمش کا ایک صاع ہو گا یا کھجور کا ایک صاع ہو گا یا پنیر کا ایک صاع ہو گا یا آٹے کا ایک صاع ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2100]
حدیث نمبر: 2076 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَكْرٍ الْخُوَارِزْمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ ، ابْنُ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ ، مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَكْرٍ الْخُوَارِزْمِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَخْرِجُوا زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ" ، قَالَ: وَطَعَامُنَا يَوْمَئِذٍ الْبُرُّ، وَالتَّمْرُ، وَالزَّبِيبُ، وَالأَقِطُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مالک بن اوس اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”صدقہ فطر میں اناج کا ایک صاع ادا کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ان دنوں ہمارا اناج گندم، کھجور، منقیٰ اور پنیر ہوتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2101]
حدیث نمبر: 2077 سنن دارقطنی
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَبُو الأَشْعَثِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، نَحْوَهُ بِإِسْنَادِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2102]
حدیث نمبر: 2078 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، ثَعْلَبَةَ بْنَ صُعَيْرٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، ذَكَرَ ثَعْلَبَةَ بْنَ صُعَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَوْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَدُّوا صَدَقَةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى، حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ثعلبہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”صدقہ فطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو یا نصف صاع گندم پر چھوٹے اور بڑے، مذکر اور مونث، آزاد اور غلام کی طرف سے ادا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2103]
حدیث نمبر: 2079 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، مِنْ كِتَابِهِ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ ، أَوْ عَنْ ثَعْلَبَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَدُّوا عَنْ كُلِّ إِنْسَانٍ صَاعًا مِنْ بُرٍّ، عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى، وَالْغَنِيِّ وَالْفَقِيرِ. فَأَمَّا الْغَنِيُّ فَيُزَكِّيهِ اللَّهُ، وَأَمَّا الْفَقِيرُ فَيَرُدُّ اللَّهُ عَلَيْهِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَى" . قَالَ ابْنُ يَزِيدَ: فَذَكَرْتُهُ لِجَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنَ النُّعْمَانِ، يَذْكُرُ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ثعلبہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر انسان کی طرف سے گندم کا ایک صاع ہر چھوٹے اور بڑے، مذکر اور مونث، خوشحال اور غریب کی طرف سے (صدقہ فطر) ادا کرو، جہاں تک خوشحال شخص کا تعلق ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کا (یعنی اس کے مال کا) تزکیہ کر دے گا اور جہاں تک غریب آدمی کا تعلق ہے، تو اس نے جو ادا کیا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ اسے ادا کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2104]
حدیث نمبر: 2080 سنن دارقطنی
الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَمَّادُ بْنُ يَزِيدَ ، النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَدُّوا صَاعًا مِنْ قَمْحٍ"، أَوْ قَالَ:" مِنْ بُرٍّ عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى، وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ، وَالْغَنِيِّ وَالْفَقِيرِ. أَمَّا غَنِيُّكُمْ فَيُزَكِّيهِ اللَّهُ، وَأَمَّا فَقِيرُكُمْ فَيَرُدُّ اللَّهُ عَلَيْهِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَاهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ثعلبہ بن ابوصعیر اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گندم کا ایک صاع ادا کرو (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) ہر چھوٹے اور بڑے، مذکر اور مونث، آزاد اور غلام، خوشحال اور غریب کی طرف سے ادا کرو، جہاں تک خوشحال لوگوں کا تعلق ہے، تو اللہ تعالیٰ ان کا (یعنی ان کے مال کا) تزکیہ کر دے گا اور جہاں تک غریب لوگوں کا تعلق ہے، تو اس نے جو ادائیگی کی ہے، اللہ تعالیٰ اسے اس سے زیادہ عطا کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2105]
حدیث نمبر: 2081 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، ثنا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ:" أَمَّا الْفَقِيرُ فَيُغْنِيهِ اللَّهُ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جہاں تک غریب کا تعلق ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے خوشحال کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2106]