☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← صدقہ فطر کا بیان← بَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 73
Page 3 of 4
Hadith No.: 2082 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، مُسَدَّدٌ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، ابْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَدُّوا صَدَقَةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ بُرٍّ أَوْ قَمْحٍ، عَنْ كُلِّ رَأْسٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ، ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى. أَمَّا غَنِيُّكُمْ فَيُزَكِّيهِ اللَّهُ، وَأَمَّا فَقِيرُكُمْ فَيَرُدُّ اللَّهُ عَلَيْهِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَاهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
زہری، ابوصعیر کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”گندم کا ایک صاع صدقہ فطر ادا کرو، ہر شخص کی طرف سے خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا، آزاد ہو یا غلام، مذکر ہو یا مونث، جہاں خوشحال لوگوں کا تعلق ہے، تو اللہ تعالیٰ انہیں پاک کر دے گا اور جہاں تک غریب کا تعلق ہے، تو اللہ تعالیٰ انہیں اس سے زیادہ کر دے گا، جو انہوں نے ادا کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2107]
Hadith No.: 2083 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُنَادٍ ، أَبُو سَلَمَةَ ، هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، بَكْرٍ الْكُوفِيِّ ، الزُّهْرِيَّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُنَادٍ ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ ، ثنا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ بَكْرٍ الْكُوفِيِّ ، أَنَّ الزُّهْرِيَّ ، حَدَّثَهُمْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2108]
Hadith No.: 2084 Sunan Daraqutni
الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْمُقْرِئُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، هَمَّامٌ ، بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْمُقْرِئُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، ثنا هَمَّامٌ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ خَطِيبًا فَأَمَرَ بِصَدَقَةِ الْفِطْرِ عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْعَبْدِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ عَنْ كُلِّ وَاحِدٍ، أَوْ عَنْ كُلِّ رَأْسٍ، أَوْ صَاعَ قَمْحٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
زہری، عبداللہ بن ثعلبہ کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ہر چھوٹے اور بڑے، آزاد اور غلام کی طرف سے کھجور کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع صدقہ فطر کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا، یہ ہر ایک شخص کی طرف سے ادا کیا جائے گا (راوی کو یہاں کچھ الفاظ کے بارے میں شک ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2109]
Hadith No.: 2085 Sunan Daraqutni
الزُّهْرِيِّ ، ابْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا نُعَيْمٌ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رِوَايَةً أَنَّهُ قَالَ:" زَكَاةُ الْفِطْرِ عَلَى الْغَنِيِّ وَالْفَقِيرِ" . ثُمَّ قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: صدقہ فطر ادا کرنا ہر خوشحال اور غریب پر لازم ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: مجھے زہری کے حوالے سے یہ روایت سنائی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2110]
Hadith No.: 2086 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ ، يَحْيَى بْنِ جُرْجَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي صُعَيْرٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: أَنْبَأَنِي عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جُرْجَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ قَبْلَ الْعِيدِ بِيَوْمٍ أَوِ اثْنَيْنِ، فَقَالَ:" إِنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ مُدَّانِ مِنْ بُرٍّ عَنْ كُلِّ إِنْسَانٍ، أَوْ صَاعٌ مِمَّا سِوَاهُ مِنَ الطَّعَامِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عید سے ایک یا دو دن پہلے خطبہ دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ فطر میں گندم کے دو مد ہر شخص کی طرف سے ادا کیے جائیں گے، یا اس کے علاوہ اناج کی کسی بھی قسم کا ایک صاع ادا کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2111]
Hadith No.: 2087 Sunan Daraqutni
سَلامَةُ بْنُ رَوْحٍ ، عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، الْحَارِثِ الأَعْوَرِ الْهَمْدَانِيِّ ، عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي سَلامَةُ بْنُ رَوْحٍ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ الأَعْوَرِ الْهَمْدَانِيِّ ، أنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، يَأْمُرُ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ، فَيَقُولُ:" هِيَ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ حِنْطَةٍ، أَوْ سُلْتٍ أَوْ زَبِيبٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے صدقہ فطر کی ادائیگی کا حکم دیا، انہوں نے فرمایا: یہ کھجور کا ایک صاع ہو گا یا پھر جو کا ایک صاع ہو گا یا گندم کا ایک صاع ہو گا یا منقیٰ کا ایک صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2112]
Hadith No.: 2088 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، الْحَسَنُ الْبَزَّازُ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْحَارِثِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، ثنا الْحَسَنُ الْبَزَّازُ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ:" عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ، حُرٍّ وَعَبْدٍ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ" . كَذَا حَدَّثَنَا مَرْفُوعًا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ فطر کے بارے میں یہ فرمایا: ”یہ ہر چھوٹے اور بڑے، آزاد اور غلام کی طرف سے ادا کیا جائے گا، جو گندم کا نصف صاع ہو گا یا کھجور کا ایک صاع ہو گا۔“ راوی نے اسے اسی طرح مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2113]
Hadith No.: 2089 Sunan Daraqutni
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ الْمَارِسْتَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْبَزَّازِ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ. بِهَذَا مَوْقُوفًا، قَالَ: وَهُوَ الصَّوَابُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ موقوف روایت کے طور پر منقول ہے اور یہ درست ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2114]
Hadith No.: 2090 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَوْهَبٍ ، عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَوْهَبٍ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ تَمْرٍ أَوْ زَبِيبٍ، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ أَقِطٌ وَعِنْدَهُ لَبَنٌ، فَصَاعَيْنِ مِنْ لَبَنٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
عصمہ بن مالک رضی اللہ عنہ صدقہ فطر کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس میں گندم کے دو صاع ہوں گے یا جو کا ایک صاع ہو گا یا کھجور یا کشمش کا ایک صاع ہو گا، جس شخص کے پاس پنیر موجود نہ ہو، بلکہ دودھ ہو، تو وہ دودھ کے صاع دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2115]
Hadith No.: 2091 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" زَكَاةُ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ حُرٍّ وَعَبْدٍ، ذَكَرٍ وَأُنْثَى، صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ، فَقِيرٍ وَغَنِيٍّ، صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ" . قَالَ: وَبَلَغَنِي أَنَّ الزُّهْرِيَّ كَانَ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: صدقہ فطر کی ادائیگی ہر آزاد اور غلام، مذکر اور مونث، چھوٹے اور بڑے، غریب اور امیر پر لازم ہے، جو کھجور کا ایک صاع ہو گا یا گندم کا نصف صاع ہو گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: زہری نے اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2116]
Hadith No.: 2092 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَبَّادُ بْنُ زَكَرِيَّا الصُّرَيْمِيُّ ، ابْنُ أَرْقَمَ ، الزُّهْرِيِّ ، قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، ثنا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ زَكَرِيَّا الصُّرَيْمِيُّ ، ثنا ابْنُ أَرْقَمَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَنْ كَانَ عِنْدَهُ فَلْيَتَصَدَّقْ بِنِصْفِ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ أَوْ صَاعٍ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعٍ مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعٍ مِنْ دَقِيقٍ، أَوْ صَاعٍ مِنْ زَبِيبٍ أَوْ صَاعٍ مِنْ سُلْتٍ" . لَمْ يَرْوِهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَهَذِهِ الأَلْفَاظِ غَيْرُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ہمیں ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس یہ موجود ہو، وہ گندم کا نصف صاع یا کھجور کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع یا آٹے کا ایک صاع یا منقیٰ کا ایک صاع یا گندم کا ایک صاع (صدقہ فطر کے طور پر) ادا کرے۔“ یہ الفاظ سلمان بن ارقم نامی راوی نے نقل کیے ہیں اور یہ شخص متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2117]
Hadith No.: 2093 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ ، قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ، فَقَالَ:" أَدُّوا صَاعًا مِنْ بُرٍّ أَوْ قَمْحٍ بَيْنَ اثْنَيْنِ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، عَنْ كُلِّ حُرٍّ وَعَبْدٍ، وَصَغِيرٍ وَكَبِيرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عیدالفطر سے ایک یا دو دن پہلے ہم لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”گندم کا ایک صاع دو آدمیوں کی طرف سے ادا کرو (یہاں اس روایت کے لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) یا کھجور کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع ہر آزاد اور غلام، چھوٹے اور بڑے کی طرف سے ادا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2118]
Hadith No.: 2094 Sunan Daraqutni
أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، سَلامٍ الطَّوِيلِ ، زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سَلامٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَدَقَةُ الْفِطْرِ عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ، ذَكَرٍ وَأُنْثَى، يَهُودِيٍّ أَوْ نَصْرَانِيٍّ، حُرٍّ أَوْ مَمْلُوكٍ، نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ" . سَلامٌ الطَّوِيلُ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَلَمْ يُسْنِدْهُ غَيْرُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”صدقہ فطر ہر چھوٹے اور بڑے، مذکر اور مونث، یہودی اور عیسائی (غلام)، آزاد اور غلام کی طرف سے ادا کیا جائے گا، جو گندم کا نصف صاع ہو گا یا کھجور کا ایک صاع ہو گا یا جو کا ایک صاع ہو گا۔“ اس روایت کا راوی سلام طویل متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2119]
Hadith No.: 2095 Sunan Daraqutni
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَطَبِيُّ، ثنا أَبُو قَبِيصَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ كَانَ يُخْرِجُ صَدَقَةَ الْفِطْرِ عَنْ كُلِّ حُرٍّ وَعَبْدٍ، صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ، ذَكَرٍ وَأُنْثَى، كَافِرٍ وَمُسْلِمٍ، حَتَّى إِنْ كَانَ لَيُخْرِجُ عَنْ مُكَاتَبِيهِ مِنْ غِلْمَانِهِ" . عُثْمَانُ هُوَ الْوَقَّاصِيُّ. مَتْرُوكٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ ہر چھوٹے اور بڑے، مذکر اور مونث، آزاد اور غلام، کافر اور مسلمان کی طرف سے صدقہ ادا کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ وہ اپنے دو مکاتب غلاموں کی طرف سے بھی صدقہ فطر ادا کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا ایک راوی عثمان، یہ وقاصی ہے اور یہ متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2120]
Hadith No.: 2096 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا الثَّوْرِيُّ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ:" يُطْعِمُ الرَّجُلُ عَنْ عَبْدِهِ وَإِنْ كَانَ مَجُوسِيًّا" .
Translation: محمد محی الدین .
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں: آدمی اپنے غلام کی طرف سے بھی صدقہ فطر ادا کرے گا، خواہ وہ غلام مجوسی ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2121]
Hadith No.: 2097 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، قَالَ:" لَوْ أَنَّكَ أَعْطَيْتَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ هَلِيلِجٍ لأَجْزَأَ" .
Translation: محمد محی الدین .
امام ابوحنیفہ فرماتے ہیں: اگر تم صدقہ فطر میں اہلیلج (یہ ہندوستان کا مخصوص درخت ہے) ادا کرو، تو یہ بھی جائز ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2122]
Hadith No.: 2098 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ الْخَيَّاطُ، ثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: قُلْتُ لِمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ: أَعْطِنِي مُدَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا بِهِ، فَجَاءَ بِهِ الْغُلامُ، فَأَعْطَانِيهِ فَأَرَيْتُهُ مَالِكًا، فَقُلْتُ: هَذَا هُوَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، هُوَ مُدُّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، ثُمَّ قَالَ:" لَمْ أُدْرِكِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهَذَا الَّذِي يَتَحَرَّى بِهِ مُدُّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قُلْتُ: بِهَذَا تُعْطَى زَكَاةُ الْعُشُورِ وَالصَّدَقَاتُ وَالْكَفَّارَاتُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَحْنُ نُعْطِي بِهِ"، قُلْتُ: فَأَرَادَ رَجُلٌ أَنْ يُعْطِيَ زَكَاةَ رَمَضَانَ وَكَفَّارَةَ الْيَمِينِ بِمُدٍّ هُوَ أَكْبَرُ مِنْ هَذَا، قَالَ:" لا، وَلَكِنْ لِيُعْطِ بِهَذَا الْمُدِّ، ثُمَّ لِيَزِدْ بَعْدُ مَا شَاءَ" .
Translation: محمد محی الدین .
بشر بن عمر بیان کرتے ہیں: میں نے امام مالک سے درخواست کی کہ آپ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مد (مخصوص پیمانہ) عطا کریں، امام مالک نے وہ منگوایا، ایک غلام وہ لے کر آیا اور وہ اس نے انہیں دے دیا، میں نے امام مالک کو وہ دکھایا اور پوچھا: یہ وہی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مد ہے، پھر انہوں نے فرمایا: یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وہ مخصوص پیمانہ نہیں ہے جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خود استعمال کرتے تھے، بلکہ یہ اس کی پیمائش کے مطابق پیمانہ ہے (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا آپ لوگ اپنی زکوٰۃ، صدقات، کفارات وغیرہ اسی کے ذریعے ادا کرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! ہم اسی کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں، میں نے کہا: ایک شخص صدقہ فطر دینا چاہتا ہے یا قسم کا کفارہ مد کے حساب سے دینا چاہتا ہے (جو اس سے بڑا ہوتا ہے، تو کیا وہ ادا ہو جائے گا)؟ انہوں نے کہا: نہیں! اسے چاہیے کہ وہ اس مد کے حساب سے ادائیگی کرے، پھر اس کے بعد جتنا مزید چاہے وہ دے دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2123]
Hadith No.: 2099 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرِ بْنِ الأَشْقَرِ أَبُو بَكْرٍ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الطَّائِيُّ، بِمَكَّةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ الْخُرَاسَانِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ، قَالَ: قُلْتُ لِمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، كَمْ وَزْنُ صَاعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" خَمْسَةُ أَرْطَالٍ وَثُلُثٌ بِالْعِرَاقِيِّ، أَنَا حَزَرْتُهُ"، قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، خَالَفْتَ شَيْخَ الْقَوْمِ، قَالَ:" مَنْ هُوَ؟"، قُلْتُ: أَبُو حَنِيفَةَ، يَقُولُ: ثَمَانِيَةُ أَرْطَالٍ، فَغَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا، وَقَالَ:" قَاتَلَهُ اللَّهُ، مَا أَجْرَأَهُ عَلَى اللَّهِ"، ثُمَّ قَالَ لِبَعْضِ جُلَسَائِهِ:" يَا فُلانُ، هَاتِ صَاعَ جَدِّكَ، وَيَا فُلانُ، هَاتِ صَاعَ عَمِّكَ، وَيَا فُلانُ، هَاتِ صَاعَ جَدَّتِكَ"، قَالَ إِسْحَاقُ: فَاجْتَمَعَتْ آصُعُ، فَقَالَ مَالِكٌ:" مَا تَحْفَظُونَ فِي هَذِهِ؟"، فَقَالَ: هَذَا حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يُؤَدِّي بِهَذَا الصَّاعِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ الآخَرُ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَخِيهِ أَنَّهُ كَانَ يُؤَدِّي بِهَذَا الصَّاعِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ الآخَرُ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أُمِّهِ أَنَّهَا أَدَّتْ بِهَذَا الصَّاعِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ مَالِكٌ:" أَنَا حَزَرْتُ هَذِهِ فَوَجَدْتُهَا خَمْسَةَ أَرْطَالٍ وَثُلُثًا"، قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، أُحَدِّثُكَ بِأَعْجَبَ مِنْ هَذَا عَنْهُ إِنَّهُ يَزْعُمُ أَنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ نِصْفُ صَاعٍ، وَالصَّاعُ ثَمَانِيَةُ أَرْطَالٍ، فَقَالَ: هَذِهِ أَعْجَبُ مِنَ الأُولَى يُخْطِئُ فِي الْحَزْرِ، وَيُنْقِصُ فِي الْعَطِيَّةِ،" لا بَلْ صَاعٌ تَامٌّ عَنْ كُلِّ إِنْسَانٍ، هَذَا أَدْرَكْنَا عُلَمَاءَنَا بِبَلَدِنَا هَذَا" .
Translation: محمد محی الدین .
اسحاق بن سلمان بیان کرتے ہیں: میں نے امام مالک سے پوچھا: اے ابوعبداللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مخصوص صاع کا وزن کتنا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: عراقی رطل کے حساب سے پانچ رطل اور ایک رطل کا ایک تہائی حصہ، میں نے اسے ناپا ہے، میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ نے اپنے زمانے کے بزرگ کے خلاف فتویٰ دیا ہے، انہوں نے دریافت کیا: وہ کون ہیں؟ میں نے کہا: امام ابوحنیفہ! کیونکہ وہ تو یہ کہتے ہیں یہ آٹھ رطل کا ہوتا ہے، تو امام مالک غصے میں آگئے اور بولے: اللہ تعالیٰ انہیں خراب کرے! انہوں نے اللہ تعالیٰ کے بارے میں کیسی جرات کا مظاہرہ کیا ہے، پھر انہوں نے وہاں بیٹھے ہوئے افراد میں سے ایک صاحب سے کہا: اے فلاں! تم اپنے جد امجد کا صاع لے کر آؤ، اے فلاں! تم اپنے چچا کا صاع لے کر آؤ، اے فلاں! تم اپنی دادی کا صاع لے کر آؤ۔ اسحاق نامی راوی بیان کرتے ہیں: وہاں مختلف صاع اکٹھے ہوگئے، امام مالک نے فرمایا: تم لوگ اسے کس حساب سے محفوظ رکھتے ہو (یعنی اس کی نسبت کیا ہے)؟ تو ان صاحب نے بتایا: میرے والد نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: انہوں نے اس صاع کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ادائیگی کی تھی۔ دوسرے صاحب نے بتایا: میرے والد نے اپنے بھائی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: انہوں نے اس صاع کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ادائیگی کی تھی۔ تیسرے نے کہا: میرے والد نے مجھے یہ بات بتائی ہے، انہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: انہوں نے اس صاع کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ادائیگی کی تھی۔ امام مالک بیان کرتے ہیں: جب میں نے اس کو ماپا، تو یہ پانچ رطل اور ایک رطل کا ایک تہائی حصہ تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! میں آپ کو ان کے (یعنی امام ابوحنیفہ کے) حوالے سے اس سے بھی زیادہ حیران کن بات بتاتا ہوں، وہ یہ کہتے ہیں: صدقہ فطر میں نصف صاع ادائیگی کی جائے گی اور ایک صاع آٹھ رطل کا ہوتا ہے، تو امام مالک نے بتایا: یہ پہلے سے بھی زیادہ حیران کن بات ہے، انہوں نے اسے مانپے میں غلطی کی ہے اور ادائیگی میں کمی کر دی ہے، نہیں! ہر انسان کی طرف سے مکمل صاع ادا کیا جائے گا، ہم نے اپنے شہر (مدینہ منورہ) کے علماء کو یہی کہتے ہوئے سنا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2124]
Hadith No.: 2100 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" صَدَقَةُ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ، عَبْدٍ أَوْ حُرٍّ، مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: صدقہ فطر کی ادائیگی ہر مسلمان چھوٹے بڑے، آزاد غلام پر لازم ہو گی، جو گندم کے دو مد ہوں گے یا کھجور یا جو کا ایک صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2125]
Hadith No.: 2101 Sunan Daraqutni
ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالأَسْوَدِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ وَشَعِيرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ گندم کے دو مد ہوں گے یا کھجور یا جو کا ایک صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2126]