☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مَا يُقْرَأُ فِي رَكَعَاتِ الْوِتْرِ وَالْقُنُوتِ فِيهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْوِتْرِ← مَا يُقْرَأُ فِي رَكَعَاتِ الْوِتْرِ وَالْقُنُوتِ فِيهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 22
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 1641 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، عَزْرَةَ ، سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، أَبِيهِ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: رُبَّمَا قَالَ الْمُسَيَّبُ، عَنْ عَزْرَةَ ، وَرُبَّمَا لَمْ يَقُلْ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِثَلاثِ رَكَعَاتٍ، يَقْرَأُ فِيهَا بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، وقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَكَانَ يَقْنُتُ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَكَانَ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ"، مَرَّتَيْنِ يُسِرُّهُمَا وَالثَّالِثَةَ يَجْهَرُ بِهَا، وَيَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تین رکعت وتر ادا کرتے تھے، جن میں ”سورۃ الاعلیٰ“، ”سورۃ الکافرون“ اور ”سورۃ الاخلاص“ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ آپ رکوع میں جانے سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ جب آپ سلام پھیر دیتے تھے، تو یہ دعا پڑھتے تھے: ”پاک ہے وہ بادشاہ جو ہر عیب سے پاک ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو مرتبہ یہ الفاظ پست آواز میں پڑھتے تھے اور تیسری مرتبہ بلند آواز میں کھینچ کر ادا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1659]
حديث رقم: 1642 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، فِطْرٍ ، زُبَيْدٍ ، سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، أَبِيهِ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِثَلاثٍ بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، وقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَيَقْنُتُ قَبْلَ الرُّكُوعِ، وَإِذَا سَلَّمَ قَالَ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ، فِي الأَخِيرَةِ يَقُولُ: رَبِّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وتر کی تین رکعت میں ”سورۃ الاعلیٰ“، ”سورۃ الکافرون“، ”سورۃ الاخلاص“ کی تلاوت کرتے تھے اور رکوع میں جانے سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے۔ پھر جب آپ سلام پھیرتے تھے، تو ”سبحان الملك القدوس“ پڑھتے تھے اور آخری مرتبہ میں آواز کو بلند کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”رب الملائكۃ والروح“، یعنی ”فرشتوں اور روح کا پروردگار۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1660]
حديث رقم: 1643 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الدَّشْتَكِيُّ ، أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، الأَعْمَشِ ، زُبَيْدٍ ، وَطَلْحَةَ ، ذَرٍّ ، سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، أَبِيهِ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الدَّشْتَكِيُّ ، نا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، وَطَلْحَةَ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، وقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ، ويَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ زُبَيْدٍ، وَطَلْحَةَ، رَوَاهُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ مَعْنٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ طَلْحَةَ وَحْدَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وتر کی نماز میں ”سورۃ الاعلیٰ“، ”سورۃ الکافرون“ اور ”سورۃ الاخلاص“ کی تلاوت کرتے تھے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1661]
حديث رقم: 1644 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ، إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" بِتُّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَنْظُرَ كَيْفَ يَقْنُتُ فِي وِتْرِهِ، فَقَنَتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ، ثُمَّ بَعَثْتُ أُمِّي أُمَّ عَبْدٍ، فَقُلْتُ: تَبِيتِي مَعَ نِسَائِهِ وَانْظُرِي كَيْفَ يَقْنُتُ فِي وِتْرِهِ، فَأَتَتْنِي فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّهُ قَنَتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ" . أَبَانُ مَتْرُوكٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ٹھہر گیا، تاکہ اس بات کا جائزہ لوں کہ وتر کی نماز میں دعائے قنوت کب پڑھتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی، پھر میں نے اپنی والدہ سیدہ ام عبد کو بھیجا اور ان سے کہا کہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ کے ہاں ٹھہریں اور اس بات کا جائزہ لیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وتر کی نماز میں دعائے قنوت کیسے پڑھتے ہیں، تو میری والدہ نے آ کر مجھے یہ بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی تھی۔ اس روایت کا ایک راوی ابان متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1662]
حديث رقم: 1645 سنن الدارقطني
جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُؤَذِّنُ ، السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، قَبِيصَةُ ، سُفْيَانُ ، أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُؤَذِّنُ ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، ثنا قَبِيصَةُ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوِتْرِ قَبْلَ الرَّكْعَةِ ، قَالَ: فَأَرْسَلْتُ أُمِّي إِلَيْهِ الْقَابِلَةَ فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّهُ فَعَلَ ذَلِكَ". أَبَانُ مَتْرُوكٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وتر کی نماز میں رکوع میں جانے سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگلے دن میں نے اپنی والدہ کو بھیجا، تو انہوں نے بھی ایسا ہی فرمایا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1663]
حديث رقم: 1646 سنن الدارقطني
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَنَّامٍ ، عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، سَلامٍ ، سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، وَعَلِيًّا
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَنَّامٍ ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ سَلامٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، وَعَلِيًّا ، يَقُولُونَ:" قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ الْوِتْرِ، وَكَانُوا يَفْعَلُونَ ذَلِكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی رضی اللہ عنہم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وتر کے آخر میں دعائے قنوت پڑھتے تھے، یہ صحابہ کرام بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1664]
حديث رقم: 1647 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمَانَ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةُ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، ثنا قَتَادَةُ . ح وَثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُسَلِّمُ فِي رَكْعَتَيِ الْوِتْرِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وتر کی دو رکعت ادا کرنے کے بعد سلام نہیں پھیرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1665]
حديث رقم: 1648 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أَيُّوبُ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْقُنُوتِ، فَقَالَ:" قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الرُّكُوعِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دعائے قنوت کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے جواب دیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1666]
حديث رقم: 1649 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبُ ، مُحَمَّدٍ ، لأَنَسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قُلْتُ لأَنَسٍ : هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، بَعْدَ الرُّكُوعِ"، قَالَ: ثُمَّ سُئِلَ بَعْدَ ذَلِكَ: هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، بَعْدَ الرُّكُوعِ يَسِيرًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں! (پڑھی ہے)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس بارے میں سوال کیا گیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں! رکوع کے تھوڑا بعد میں پڑھی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1667]
حديث رقم: 1650 سنن الدارقطني
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، الْعَوَّامُ ، أَبِي عُثْمَانَ ، أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثنا الْعَوَّامُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي مَازِنٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ " أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَنَتَا فِي صَلاةِ الصُّبْحِ بَعْدَ الرُّكُوعِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوعثمان بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہم صبح کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1668]
حديث رقم: 1651 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، عَبْدَانُ ، أَبِي حَمْزَةَ ، جَابِرٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، سَعْدًا
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ إِمْلاءً، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعْدًا صَلَّى بَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَةً، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ فَقَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو عشاء کی نماز کے بعد ایک رکعت ادا کرتے ہوئے دیکھا، تو دریافت کیا: ”یہ کون سی نماز ہے؟“ تو انہوں نے بتایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک رکعت وتر ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1669]
حديث رقم: 1652 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، الأَوْزَاعِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، ثنا هِقْلٌ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ صَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ أَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا إِسْحَاقَ، أَلَمْ أَرَكَ أَوْتَرْتَ بِوَاحِدَةٍ؟ يَا أَعْوَرُ، وَأَنْتَ تُعَلِّمُنِي دِينِي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے عشاء کی نماز ادا کی، پھر ایک رکعت وتر ادا کیے، تو ایک شخص نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابواسحاق! کیا میں نے آپ کو ایک رکعت وتر ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا؟“ تو انہوں نے دریافت کیا، سیدنا سعد نے فرمایا: ”اے اندھے! کیا تم مجھے میرے دین کی تعلیم دو گے؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1670]
حديث رقم: 1653 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا ابْنُ بُهْلُولٍ، حَدَّثَنَا أبِي، ثنا أَبُو عَامِرٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، بِهَذَا نَحْوَهُ، وَقَالَ:" أَنْتَ تُعَلِّمُنِي صَلاتِي".
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”کیا تم مجھے میری نماز کا طریقہ سکھاؤ گے؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1671]
حديث رقم: 1654 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَنْظَلَةُ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا حَنْظَلَةُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک رکعت وتر ادا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1672]
حديث رقم: 1655 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عُثْمَانُ
ثنا ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ: قُلْتُ لا يَغْلِبُنِي اللَّيْلَةَ عَلَى الْمَقَامِ أَحَدٌ، فَجَاءَ رَجُلٌ حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانُ ، فَتَنَحَّيْتُ فَافْتَتَحَ الْقُرْآنَ فَقَرَأَهُ فِي رَكْعَةٍ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّمَا صَلَّيْتَ رَكْعَةً؟ فَقَالَ:" هِيَ وِتْرِي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن عثمان بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ میں نے سوچا کہ آج رات مجھے کوئی مقام ابراہیم سے الگ نہ کر سکے گا، ایک شخص آیا، اس نے میرے دونوں کندھوں کے درمیان ہاتھ رکھا، میں نے مڑ کر دیکھا، تو وہ امیر المؤمنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے، میں پیچھے ہٹ گیا، انہوں نے قرآن کی تلاوت شروع کی اور ایک رکعت میں اسے پڑھ لیا، میں نے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! آپ نے ایک رکعت ادا کی،“ تو انہوں نے جواب دیا: ”یہ میرے وتر تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1673]
حديث رقم: 1656 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، لابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لابْنِ عَبَّاسٍ :" أَلا تَعْجَبُ مِنْ مُعَاوِيَةَ إِنَّهُ يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ، قَالَ: أَحْسَنَ إِنَّهُ فَقِيهٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”کیا آپ کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر حیرت نہیں ہوتی، وہ ایک رکعت وتر ادا کرتے ہیں؟“ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ٹھیک ہے، وہ فقیہ ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1674]
حديث رقم: 1657 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الَّتِي يُوتِرُ بَعْدَهُمَا بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، وقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَيَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ بِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پہلی جن دو رکعت کے بعد والی رکعت وتر ہوتی تھی، ان میں آپ ”سورۃ الاعلیٰ“ اور ”سورۃ الکافرون“ کی تلاوت کرتے تھے اور پھر وتر والی رکعت میں ”سورۃ الاخلاص“، ”سورۃ الفلق“ اور ”سورۃ الناس“ کی تلاوت کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1675]
حديث رقم: 1658 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ بِثَلاثٍ، يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، وَفِي الثَّانِيَةِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَفِي الثَّالِثَةِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تین رکعت وتر ادا کرتے تھے، پہلی رکعت میں ”سورۃ الاعلیٰ“ اور دوسری رکعت میں ”سورۃ الکافرون“ پڑھتے اور تیسری میں ”سورۃ الاخلاص“، ”سورۃ الفلق“ اور ”سورۃ الناس“ پڑھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1676]
حديث رقم: 1659 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوِتْرِ، فَقَالَ:" افْصِلْ بَيْنَ الْوَاحِدَةِ مِنَ الثِّنْتَيْنِ بِالسَّلامِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کسی شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے وتر کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو رکعت اور ایک رکعت کے درمیان سلام کے ذریعے فاصلہ کر دیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1677]
حديث رقم: 1660 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ ، جَعْفَرِ بْنِ إِلْيَاسَ بْنِ صَدَقَةَ ، أَبُو الأَسْوَدِ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، بُكَيْرٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِلْيَاسَ بْنِ صَدَقَةَ ، ثنا أَبُو الأَسْوَدِ ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ بُكَيْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ، وَقَالَ فِيهِ:" الْوِتْرُ وَاحِدَةٌ افْصِلْ بَيْنَ الثِّنْتَيْنِ وَالْوَاحِدَةِ".
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”وتر ایک رکعت ہے، تم دو اور ایک کے درمیان فصل پیدا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1678]