☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1644
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1644
الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ، إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" بِتُّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَنْظُرَ كَيْفَ يَقْنُتُ فِي وِتْرِهِ، فَقَنَتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ، ثُمَّ بَعَثْتُ أُمِّي أُمَّ عَبْدٍ، فَقُلْتُ: تَبِيتِي مَعَ نِسَائِهِ وَانْظُرِي كَيْفَ يَقْنُتُ فِي وِتْرِهِ، فَأَتَتْنِي فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّهُ قَنَتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ" . أَبَانُ مَتْرُوكٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ٹھہر گیا، تاکہ اس بات کا جائزہ لوں کہ وتر کی نماز میں دعائے قنوت کب پڑھتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی، پھر میں نے اپنی والدہ سیدہ ام عبد کو بھیجا اور ان سے کہا کہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ کے ہاں ٹھہریں اور اس بات کا جائزہ لیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وتر کی نماز میں دعائے قنوت کیسے پڑھتے ہیں، تو میری والدہ نے آ کر مجھے یہ بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی تھی۔ اس روایت کا ایک راوی ابان متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1662]
← Previous Hadith (1643) Back to Bab Next Hadith → (1645)