☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1655
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1655
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عُثْمَانُ
ثنا ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ: قُلْتُ لا يَغْلِبُنِي اللَّيْلَةَ عَلَى الْمَقَامِ أَحَدٌ، فَجَاءَ رَجُلٌ حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانُ ، فَتَنَحَّيْتُ فَافْتَتَحَ الْقُرْآنَ فَقَرَأَهُ فِي رَكْعَةٍ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّمَا صَلَّيْتَ رَكْعَةً؟ فَقَالَ:" هِيَ وِتْرِي" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن عثمان بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ میں نے سوچا کہ آج رات مجھے کوئی مقام ابراہیم سے الگ نہ کر سکے گا، ایک شخص آیا، اس نے میرے دونوں کندھوں کے درمیان ہاتھ رکھا، میں نے مڑ کر دیکھا، تو وہ امیر المؤمنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے، میں پیچھے ہٹ گیا، انہوں نے قرآن کی تلاوت شروع کی اور ایک رکعت میں اسے پڑھ لیا، میں نے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! آپ نے ایک رکعت ادا کی،“ تو انہوں نے جواب دیا: ”یہ میرے وتر تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1673]
← Previous Hadith (1654) Back to Bab Next Hadith → (1656)