☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ وَالرُّكُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْهُ وَقَدْرِ ذَلِكَ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نماز کا بیان← بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ وَالرُّكُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْهُ وَقَدْرِ ذَلِكَ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 29
Page 1 of 2
Hadith No.: 1094 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، أَبُو بَكْرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، نا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَيَصْنَعُ مثل ذَلِكَ إِذَا قَضَى قِرَاءَتَهُ فَأَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ، وَيَصْنَعُهُ إِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّكُوعِ وَلا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلاتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ، فَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ كَذَلِكَ وَكَبَّرَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو آپ تکبیر کہہ کر دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرتے، جب آپ اپنی قراءت مکمل کر لیتے اور رکوع میں جانے لگتے پھر ایسا ہی کرتے، جب آپ رکوع سے اٹھتے پھر ایسا ہی کرتے، اس کے بعد آپ نماز کے دوران رفع یدین نہیں کرتے تھے، اس وقت جب آپ بیٹھے ہوئے ہوتے جب آپ دو رکعت ادا کرنے کے بعد کھڑے ہوتے تو پھر اس وقت اسی طرح رفع یدین کرتے اور تکبیر کہتے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1109]
Hadith No.: 1095 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ فَعَلَ مثل ذَلِكَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَعَلَ مثل ذَلِكَ، وَلا يَفْعَلُهُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے برابر آ جاتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تکبیر کہتے پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں جانے لگتے تو ایسا ہی کرتے، پھر جب رکوع سے سر اٹھاتے تو ایسا ہی کرتے، البتہ جب آپ سجدے سے سر اٹھاتے تھے اس وقت ایسا نہیں کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1110]
Hadith No.: 1096 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَاهِلِيُّ ، أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ، بَقِيَّةُ ، الزُّبَيْدِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَاهِلِيُّ ، قَالا: نا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ثنا بَقِيَّةُ ، ثنا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَهُمَا كَذَلِكَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، ثُمَّ سَجَدَ فَلا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي السُّجُودِ وَيَرْفَعُهُمَا فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّى تَنْقَضِيَ صَلاتُهُ .
Translation: محمد محی الدین .
سالم رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے، یہاں تک کہ وہ کندھوں کے مقابل آ جاتے، پھر تکبیر کہتے۔ جب رکوع میں جانے لگتے تو دونوں ہاتھ بلند کرتے، یہاں تک کہ وہ کندھوں کے مقابل آ جاتے، پھر رکوع میں چلے جاتے۔ جب رکوع سے اٹھتے تو دونوں ہاتھ بلند کرتے، یہاں تک کہ وہ کندھوں کے مقابل آ جاتے، پھر ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھتے، پھر سجدے میں چلے جاتے۔ سجدوں کے درمیان آپ رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ پوری نماز کے دوران جب بھی رکوع میں جاتے ہوئے تکبیر کہتے تو رفع یدین کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1111]
Hadith No.: 1097 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ أَبُو مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، يُونُسُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ أَبُو مُوسَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ، وَيَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَيَقُولُ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، وَلا يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو دونوں ہاتھ بلند کیے، یہاں تک کہ وہ کندھوں کے مقابل آ گئے، پھر تکبیر کہی۔ یہی آپ نے رکوع سے سر اٹھاتے وقت کیا اور ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھا، لیکن سجدے سے سر اٹھاتے وقت آپ نے ایسا نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1112]
Hadith No.: 1098 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَجَّاجٌ ، لَيْثُ ، عَقِيلٌ ، أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ ، سَلامَةُ ، عَقِيلٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا حَجَّاجٌ ، نا لَيْثُ ، حَدَّثَنِي عَقِيلٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ ، نا سَلامَةُ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا: يَرْفَعُ ثُمَّ يُكَبِّرُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ موجود ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے رفع یدین کیا اور پھر تکبیر کہی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1113]
Hadith No.: 1099 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَمِّهِ ، سَالِمٌ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا: نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَخْبَرَنِي سَالِمٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ، حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ" ، نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے تھے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کندھوں کے برابر آ جاتے تھے (اس کے ساتھ) آپ تکبیر کہتے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1114]
Hadith No.: 1100 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ" . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے برابر یا اس کے قریب آ جاتے تھے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث بیان کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1115]
Hadith No.: 1101 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَأَبُو الْيَمَانِ ، شُعَيْبٌ ، الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَأَبُو الْيَمَانِ ، قَالا: نا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا " إِذَا افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ فِي الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ" نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ زہری سے منقول ہے، جس میں یہ الفاظ موجود ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کا آغاز میں تکبیر کہتے تو دونوں ہاتھ بلند کرتے اس وقت جب آپ تکبیر کہہ رہے ہوتے، یہاں تک کہ وہ دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر آ جاتے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1116]
Hadith No.: 1102 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، عَمِّي ، ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَمِّهِ ، سَالِمٌ ، عَبْدَ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، ثنا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَخْبَرَنِي سَالِمٌ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَكَبَّرَ، وَهُمَا كَذَلِكَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، ثُمَّ يَسْجُدُ فَلا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنَ السُّجُودِ وَيَرْفَعُهُمَا فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَتَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّى تَنْقَضِيَ صَلاتُهُ .
Translation: محمد محی الدین .
سالم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کر کے تکبیر کہتے۔ جب رکوع میں جانے لگتے تو ہاتھ کندھوں تک بلند کر کے تکبیر کہتے، پھر رکوع میں چلے جاتے۔ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرتے، پھر ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھتے، پھر سجدے میں چلے جاتے۔ سجدوں کے درمیان آپ رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ ہر رکعت میں تکبیر کہتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے، جب تک نماز مکمل نہ ہو جاتی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1117]
Hadith No.: 1103 Sunan Daraqutni
عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ ، ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا رَأَى رَجُلا يُصَلِّي لا يَرْفَعُ يَدَيْهِ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ حَصَبَهُ حَتَّى يَرْفَعَ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی ایسے شخص کو دیکھتے جو نماز ادا کرتے ہوئے جھکتے ہوئے رفع یدین نہیں کرتا تو وہ اسے کنکریاں مارنے کے لیے اٹھا لیتے تھے یہاں تک کہ وہ شخص رفع یدین کرنے لگتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1118]
Hadith No.: 1104 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، بُنْدَارٌ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ فِيمَا سَأَلْنَاهُ عَنْهُ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلاةِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَإِذَا سَجَدَ" . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُمَيْدٍ مَرْفُوعًا غَيْرُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، وَالصَّوَابُ مِنْ فِعْلِ أَنَسٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے۔ اس روایت کو حمید کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر صرف عبدالوہاب نے نقل کیا ہے، درست یہ ہے، یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے فعل کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1119]
Hadith No.: 1105 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا مَنْكِبَيْهِ، وَحِينَ أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْمَنِ وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْسَرِ وَحَلَّقَ حَلَقَةً وَدَعَا هَكَذَا". وَأَشَارَ سُفْيَانُ بِإِصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ ، قَالَ: وَأَتَيْتُهُمْ، يَعْنِي أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي بَرَانِسِهِمْ فِي الشِّتَاءِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں رفع یدین کیا، یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر آ گئے، پھر جب آپ رکوع میں جانے لگے (اس وقت کیا) پھر جب آپ نے سر اٹھایا (اس وقت کیا) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (بیٹھنے کے دوران) اپنا دایاں ہاتھ دائیں زانو پر رکھا اور بایاں ہاتھ بائیں زانو پر رکھا، پھر آپ نے اپنے (دائیں ہاتھ کا) حلقہ بنایا اور اس طرح اشارہ کیا، سفیان نامی راوی نے اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کر کے بتایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں ان حضرات (یعنی صحابہ کرام) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے ان حضرات کو ایسی حالت میں پایا کہ وہ سردی کے موسم میں اوپر اوڑھی ہوئی چادر میں بھی رفع یدین کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1120]
Hadith No.: 1106 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، هُشَيْمٌ ، حُصَيْنٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالا: نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَهُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: صَلَّيْنَا فِي مَسْجِدِ الْحَضْرَمِيِّينَ، فَحَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ" . فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: مَا أَرَى أَبَاكَ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا ذَلِكَ الْيَوْمَ الْوَاحِدَ فَحَفِظَ ذَلِكَ، وَعَبْدُ اللَّهِ لَمْ يَحْفَظْ ذَلِكَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ: إِنَّمَا رَفْعُ الْيَدَيْنِ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلاةِ، لَفْظُ جَرِيرٍ.
Translation: محمد محی الدین .
حصین بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ہم ابراہیم نخعی کی خدمت میں حاضر ہوئے تو عمرو بن مروہ نے انہیں یہ بات بتائی انہوں نے بتایا ہم نے حضرمیوں کی مسجد میں نماز ادا کی تو علقمہ بن وائل نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے اور سجدے میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ تو ابراہیم نخعی نے یہ فرمایا: ”میں یہ سمجھتا ہوں، آپ کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو صرف اسی ایک دن ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہو گا، اور یہ بات یاد رکھی ہو گی، تو کیا سیدنا عبداللہ (بن مسعود) نے یہ بات یاد نہیں رکھی ہو گی؟“ اس کے بعد ابراہیم نخعی نے فرمایا: ”رفع یدین صرف نماز کے آغاز میں کیا جائے گا۔“ روایت کے یہ الفاظ جریر نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1121]
Hadith No.: 1107 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ، وَإِذَا قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، رَفَعَ يَدَيْهِ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ نے نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے، اور ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھتے ہوئے (یعنی رکوع سے اٹھتے ہوئے) دونوں ہاتھ کانوں تک بلند کیے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1122]
Hadith No.: 1108 Sunan Daraqutni
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو كَامِلٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، قَتَادَةَ ، نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا شُعْبَةُ ، يَعْنِي عَنْ قَتَادَةَ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا أَبُو كَامِلٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ" . قَالَ ابْنُ مُبَشِّرٍ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ". وَقَالَ أَبُو عَوَانَةَ:" كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا كَبَّرَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَقَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے تھے، رکوع میں جاتے ہوئے کرتے تھے، اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت کرتے تھے۔ ابن مبشر رحمہ اللہ نے یہ الفاظ نقل کیے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے تھے، جب رکوع میں جانے لگتے تھے، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے۔ ابوعوانہ رحمہ اللہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب تکبیر کہتے، رکوع میں جاتے، رکوع سے سر اٹھاتے، اور ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھتے، دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1123]
Hadith No.: 1109 Sunan Daraqutni
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، الأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، نا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ:" هَلْ أُرِيكُمْ صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ لِلرُّكُوعِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا فَاصْنَعُوا وَلا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کے طریقے کے مطابق دکھاؤں؟ پھر انہوں نے تکبیر کہی اور دونوں ہاتھ بلند کیے، پھر رکوع میں جانے سے پہلے تکبیر کہی اور دونوں ہاتھ بلند کیے، پھر ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھا تو دونوں ہاتھ بلند کیے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے فرمایا: ”اسی طرح تم لوگ کرو۔“ راوی کہتے ہیں: انہوں نے دونوں سجدوں کے درمیان رفع یدین نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1124]
Hadith No.: 1110 Sunan Daraqutni
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ. رَفَعَهُ هَذَانُ عَنْ حَمَّادٍ، وَوَقَفَهُ غَيْرُهُمَا عَنْهُ، سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ أَحْمَدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ يَقُولُ، وَأَمْلاهُ عَلَيْنَا إِمْلاءً، قَالَ: كَانَ مَذْهَبِي مَذْهَبَ أَهْلِ الْعِرَاقِ، فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّوْمِ يُصَلِّي فَرَأَيْتُهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ، ثُمَّ إِذَا رَكَعَ، ثُمَّ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ دو راویوں نے اسے حماد کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ان دونوں کے علاوہ بقیہ راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ میں نے قاضی ابوجعفر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: ”پہلے میرا بھی وہی موقف تھا، جو اہل عراق کا ہے لیکن پھر میں نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز کے آغاز میں تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے رفع یدین کیا، پھر رکوع میں جاتے ہوئے رفع یدین کیا پھر رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے رفع یدین کیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1125]
Hadith No.: 1112 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، شُعْبَةُ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، ابْنَ أَبِي لَيْلَى ، الْبَرَاءَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، ثنا أَبُو الأَشْعَثِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، فِي هَذَا الْمَجْلِسِ يُحَدِّثُ قَوْمًا مِنْهُمْ كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: میں نے اس محفل میں سیدنا براء رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث سناتے ہوئے سنا، جس محفل میں سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ موجود تھے سیدنا براء نے بتایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں پہلی تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1127]
Hadith No.: 1113 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُشْكَانَ الْمَرْوَزِيُّ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: لَمْ يُثْبَتْ عِنْدِي حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ ثُمَّ لَمْ يَرْفَعْ، وَقَدْ ثَبُتَ عِنْدِي حَدِيثُ مَنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ، قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: ذَكَرَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَمَالِكٌ، وَمَعْمَرٌ، وَسُفْيَانُ، وَيُونُسُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں: میرے نزدیک سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول یہ روایت مستند نہیں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز کے آغاز میں صرف ایک رفع یدین کیا تھا، اس کے بعد رفع یدین نہیں کیا۔ میرے نزدیک وہ حدیث مستند ہے جس میں یہ مذکور ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے رفع یدین کیا تھا۔ عبداللہ بن مبارک نے یہ بات بیان کی ہے: عبیداللہ عمری، امام مالک، معمر، سفیان، یونس، محمد بن ابوحفصہ نے زہری کے حوالے سے، سالم کے حوالے سے ان کے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1128]
Hadith No.: 1114 Sunan Daraqutni
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ ،" أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ، ثُمَّ لَمْ يَعُدْ إِلَى شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ دونوں کانوں تک بلند کیے پھر اس کے بعد نماز سے فارغ ہونے تک رفع یدین نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1129]