☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1105
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1105
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا مَنْكِبَيْهِ، وَحِينَ أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْمَنِ وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْسَرِ وَحَلَّقَ حَلَقَةً وَدَعَا هَكَذَا". وَأَشَارَ سُفْيَانُ بِإِصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ ، قَالَ: وَأَتَيْتُهُمْ، يَعْنِي أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي بَرَانِسِهِمْ فِي الشِّتَاءِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں رفع یدین کیا، یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر آ گئے، پھر جب آپ رکوع میں جانے لگے (اس وقت کیا) پھر جب آپ نے سر اٹھایا (اس وقت کیا) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (بیٹھنے کے دوران) اپنا دایاں ہاتھ دائیں زانو پر رکھا اور بایاں ہاتھ بائیں زانو پر رکھا، پھر آپ نے اپنے (دائیں ہاتھ کا) حلقہ بنایا اور اس طرح اشارہ کیا، سفیان نامی راوی نے اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کر کے بتایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں ان حضرات (یعنی صحابہ کرام) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے ان حضرات کو ایسی حالت میں پایا کہ وہ سردی کے موسم میں اوپر اوڑھی ہوئی چادر میں بھی رفع یدین کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1120]
← Previous Hadith (1104) Back to Bab Next Hadith → (1106)