☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1106
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1106
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، هُشَيْمٌ ، حُصَيْنٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالا: نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَهُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: صَلَّيْنَا فِي مَسْجِدِ الْحَضْرَمِيِّينَ، فَحَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ" . فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: مَا أَرَى أَبَاكَ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا ذَلِكَ الْيَوْمَ الْوَاحِدَ فَحَفِظَ ذَلِكَ، وَعَبْدُ اللَّهِ لَمْ يَحْفَظْ ذَلِكَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ: إِنَّمَا رَفْعُ الْيَدَيْنِ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلاةِ، لَفْظُ جَرِيرٍ.
Translation: محمد محی الدین .
حصین بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ہم ابراہیم نخعی کی خدمت میں حاضر ہوئے تو عمرو بن مروہ نے انہیں یہ بات بتائی انہوں نے بتایا ہم نے حضرمیوں کی مسجد میں نماز ادا کی تو علقمہ بن وائل نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے اور سجدے میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ تو ابراہیم نخعی نے یہ فرمایا: ”میں یہ سمجھتا ہوں، آپ کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو صرف اسی ایک دن ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہو گا، اور یہ بات یاد رکھی ہو گی، تو کیا سیدنا عبداللہ (بن مسعود) نے یہ بات یاد نہیں رکھی ہو گی؟“ اس کے بعد ابراہیم نخعی نے فرمایا: ”رفع یدین صرف نماز کے آغاز میں کیا جائے گا۔“ روایت کے یہ الفاظ جریر نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1121]
← Previous Hadith (1105) Back to Bab Next Hadith → (1107)