☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حیض سے متعلقہ احکام کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حیض کا بیان← حیض سے متعلقہ احکام کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 81
صفحہ 2 از 5
حدیث نمبر: 795 سنن دارقطنی
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبُو سَعِيدٍ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ النَّهْدِيُّ الْمُلائِيُّ ، الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ. ح وَثنا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا أَبُو سَعِيدٍ ، نا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ النَّهْدِيُّ الْمُلائِيُّ ، نا الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" الْحَيْضُ ثَلاثٌ وَأَرْبَعٌ وَخَمْسٌ وَسِتٌّ وَسَبْعٌ وَثَمَانٍ وَتِسْعٌ وَعَشْرٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”حیض تین، چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو، دس، (دن تک ہو سکتا ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 807]
حدیث نمبر: 796 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَّانِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا سُفْيَانُ. ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" أَدْنَى الْحَيْضِ ثَلاثَةٌ، وَأَقْصَاهُ عَشَرَةٌ" . وَقَالَ وَكِيعٌ:" الْحَيْضُ ثَلاثٌ إِلَى عَشْرٍ فَمَا زَادَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”حیض کی مدت کم از کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہو سکتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 808]
حدیث نمبر: 797 سنن دارقطنی
يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، الرَّبِيعِ بْنِ صُبَيْحٍ ، أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنْ مَنْ، سَمِعَ أَنَسًا يُحَدِّثُ:" لا يَكُونُ الْحَيْضُ أَكْثَرَ مِنْ عَشَرَةٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”حیض دس دن سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 809]
حدیث نمبر: 798 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الرَّازِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ:" أَقَلُّ الْحَيْضِ ثَلاثٌ، وَأَكْثَرُهُ عَشْرٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سفیان ثوری فرماتے ہیں: ”حیض کی کم سے کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 810]
حدیث نمبر: 799 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ مُجَاهِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيِّ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ مُجَاهِدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ دَاوُدَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" هِيَ حَائِضٌ فِيمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ عَشَرَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”عورت اس وقت تک حائضہ شمار ہو گی جب تک حیض دس دن تک ہو۔ اگر اس سے زیادہ دن ہو جائیں تو وہ مستحاضہ شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 811]
حدیث نمبر: 800 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَ: رَأَيْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يُنْكِرُ حَدِيثَ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ هَذَا، وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، يَقُولُ: لَوْ كَانَ هَذَا صَحِيحًا لَمْ يَقُلِ ابْنُ سِيرِينَ: اسْتُحِيضَتْ أُمُّ وَلَدٍ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَأَرْسَلُونِي أَسْأَلُ ابْنَ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
شیخ ابوزرعہ دمشقی فرماتے ہیں: میں نے امام أحمد بن حنبل کو دیکھا۔ انہوں نے جلد بن ایوب کی اس روایت کو تسلیم نہیں کیا۔ میں نے امام أحمد بن حنبل کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ فرماتے ہیں: ”اگر یہ روایت مستند مان لی جائے تو ابن سیرین نے یہ نہیں کہا ہو گا۔“ سیدنا انس بن مالک کی ام ولد کو استحاضہ ہو گیا تو ان لوگوں نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا تاکہ میں یہ مسئلہ دریافت کروں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 812]
حدیث نمبر: 801 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، نا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ابْنُ حِسَابٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ أَنَا وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ إِلَى الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ فَحَدَّثَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي" الْمُسْتَحَاضَةِ تَنْتَظِرُ ثَلاثًا، خَمْسًا، سَبْعًا، عَشْرًا"، فَذَهَبْنَا نُوفقُهُ، فَإِذَا هُوَ لا يَفْصِلُ بَيْنَ الْحَيْضِ وَالاسْتِحَاضَةِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حماد بن زید بیان کرتے ہیں: میں اور جریر بن حازم، جلد بن ایوب کے پاس گئے تو انہوں نے مستحاضہ عورت کے بارے میں یہ روایت سنائی: ”مستحاضہ عورت تین دن، پانچ دن یا سات دن یا دس دن تک انتظار کرے گی، (یعنی ان ایام کو حیض سمجھے گی)۔“ پس ہم گئے اور ہم نے انہیں منع کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے حیض اور استحاضہ کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 813]
حدیث نمبر: 802 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، وَسَعِيدٌ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" الْحَائِضُ تَنْتَظِرُ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَرْبَعَةً أَوْ خَمْسَةً إِلَى عَشَرَةِ أَيَّامٍ، فَإِذَا جَاوَزَتْ عَشَرَةَ أَيَّامٍ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”حائضہ عورت تین دن، چار، پانچ دن سے دس دن تک انتظار کرے گی۔ اگر دس دن سے زیادہ خون آئے تو وہ مستحاضہ ہو گی، اور وہ غسل کر کے نماز ادا کرنا شروع کر دے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 814]
حدیث نمبر: 803 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، الْحَسَنِ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ:" لا تَكُونُ الْمَرْأَةُ مُسْتَحَاضَةً فِي يَوْمٍ وَلا يَوْمَيْنِ وَلا ثَلاثَةِ أَيَّامٍ حَتَّى تَبْلُغَ عَشَرَةَ أَيَّامٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ عَشَرَةَ أَيَّامٍ كَانَتْ مُسْتَحَاضَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عثمان بن ابوالعاص بیان کرتے ہیں: ”ایک یا دو یا تین دن کی وجہ سے عورت مستحاضہ شمار نہیں ہو گی، یہاں تک کہ وہ دس دن تک پہنچ جائے۔ جب دس دن تک پہنچ جائے تو اس کے بعد عورت مستحاضہ شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 815]
حدیث نمبر: 804 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، الْحَسَنِ ، عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيَّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيَّ ، قَالَ:" الْحَائِضُ إِذَا جَاوَزَتْ عَشَرَةَ أَيَّامٍ فَهِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عثمان بن ابوالعاص ثقفی بیان فرماتے ہیں: ”جس حائضہ عورت کو دس دن کے بعد (خون آتا رہے) تو وہ مستحاضہ شمار ہو گی۔ وہ غسل کر کے نماز ادا کرے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 816]
حدیث نمبر: 805 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا الْمُخَرِّمِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ. ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْحَسَّانِيُّ، نا وَكِيعٌ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" الْحَيْضُ ثَلاثَ عَشْرَةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن جبیر فرماتے ہیں: ”حیض (کی زیادہ سے زیادہ مدت) تیرہ دن ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 817]
حدیث نمبر: 806 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَاهِلِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ ، عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، قَمِيرٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَاهِلِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ ، نا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، نا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ قَمِيرٍ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ فَانْظُرِي أَيَّامَ إِقْرَائِكِ فَإِذَا جَاوَزَتْ فَاغْتَسِلِي وَاسْتَنْقِي، ثُمَّ تَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ" . تَفَرَّدَ بِهِ عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، عَنْ أَبِي يُوسُفَ، وَالَّذِي عِنْدَ النَّاسِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مَوْقُوفًا:" الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاةٍ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں استحاضہ کا شکار عورت ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔ تو تم اپنے حیض کے ایام کا حساب رکھو۔ جب اس سے زیادہ دن ہو جائیں تو غسل کر کے صفائی کر کے نماز ادا کر لیا کرو۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں عمار نامی راوی منفرد ہے، یہ ضعیف ہیں جبکہ محدثین کے نزدیک اسماعیل سے منقول ہونے کے اعتبار سے یہ روایت موقوف ہے۔ (اس میں یہ الفاظ ہیں) ”استحاضہ کا شکار عورت اپنے حیض کے ایام شمار کرے گی۔ اس کے بعد وہ غسل کر لے گی اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 818]
حدیث نمبر: 807 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، نا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَتَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي اسْتُحِضْتُ فَمَا أَطْهُرُ، فَقَالَ:" ذَرِي الصَّلاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ" . تَابَعَهُ وَكِيعٌ، وَالْحَرْبِيُّ وَقُرَّةُ بْنُ عِيسَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَسَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الأَعْمَشِ فَرَفَعُوهُ. وَوَقَفَهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، وَأَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ. وَهُمْ أَثْبَاتٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں استحاضہ میں مبتلا ہوں تو میں کیسے پاک ہو گی؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے حیض کے ایام شمار کر لو۔ اس میں نماز کو ترک کر دو۔ اس کے بعد غسل کر کے ہر نماز کے لیے وضو کیا کرو، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ بعض راویوں نے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے جبکہ بعض راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ روایت بھی مستند ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 819]
حدیث نمبر: 808 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ ، قُرَّةُ بْنُ عِيسَى ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ ، نا قُرَّةُ بْنُ عِيسَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُسْتَحَاضُ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَزِلَ الصَّلاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاةٍ وَتُصَلِّي وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک انصاری عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں استحاضہ میں مبتلا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو ہدایت کی کہ: ”وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز ادا نہ کرے۔ پھر اس کے بعد غسل کر لے اور ہر نماز کے وقت وضو کر کے نماز ادا کر لیا کرے اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 820]
حدیث نمبر: 809 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، وَكِيعٌ ، الأَعْمَشُ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ؟ قَالَ:" لا إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ، وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ اجْتَنِبِي الصَّلاةَ أَيَّامَ مَحِيضِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں ایک ایسی عورت ہوں جو استحاضہ میں مبتلا ہے۔ میں پاک نہیں ہوتی۔ کیا میں نماز کو ترک کر دوں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔ تم حیض کے ایام کے دوران نماز نہ پڑھو۔ اس کے بعد غسل کر لیا کرو اور ہر نماز کے لیے وضو کر لیا کرو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 821]
حدیث نمبر: 810 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ ، وَكِيعٌ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ ، أنا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، جَمِيعًا عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ، فَقَالَ:" دَعِي الصَّلاةَ أَيَّامَ إِقْرَائِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَصَلِّي، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ" ، وَقَالَ غَيْرُهُ، عَنْ وَكِيعٍ:" وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں استحاضہ میں مبتلا ہوں۔ میں پاک نہیں ہوتی۔ کیا میں نماز کو ترک کر دوں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نماز کو اپنے حیض کے ایام کے دوران ترک کر دو۔ اس کے بعد غسل کرو اور نماز پڑھنا شروع کر دو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم ہر نماز کے لیے وضو کیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 822]
حدیث نمبر: 811 سنن دارقطنی
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَكِيعٌ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا وَكِيعٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَ:" ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ وَصَلِّي، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یہ الفاظ ہیں: ”تم پھر غسل کر لو، پھر ہر نماز کے لیے وضو کر لیا کرو، اور نماز پڑھ لیا کرو، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 823]
حدیث نمبر: 812 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّسَائِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّسَائِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ، فَقَالَ:" اجْتَنِبِي الصَّلاةَ أَيَّامَ مَحِيضِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ قَطْرًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں استحاضہ میں مبتلا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے حیض کے ایام کو شمار کر لو اور ان کے دوران نماز نہ پڑھو۔ پھر اس کے بعد غسل کر لو۔ پھر ہر نماز کے لیے وضو کر لیا کرو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 824]
حدیث نمبر: 813 سنن دارقطنی
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ الثَّقَفِيُّ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ الثَّقَفِيُّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تُصَلِّي الْمُسْتَحَاضَةُ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”مستحاضہ عورت نماز ادا کرے گی، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 825]
حدیث نمبر: 814 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَاوُدَ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: جِئْنَا مِنْ عِنْدَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دَاوُدَ الْخُرَيْبِيِّ إِلَى يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ جِئْتُمْ؟ قُلْنَا: مِنْ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَاوُدَ ، فَقَالَ: مَا حَدَّثَكُمْ؟ قُلْنَا حَدَّثَنَا عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ . الْحَدِيثَ. فَقَالَ يَحْيَى: أَمَا إِنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ كَانَ أَعْلَمَ النَّاسِ بِهَذَا زَعَمَ أَنَّ حَبِيبَ بْنَ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ شَيْئًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن بشر بیان کرتے ہیں: ہم عبداللہ بن داؤد کے پاس سے اٹھ کر یحییٰ بن سعید کے پاس آئے تو انہوں نے دریافت کیا: ”تم لوگ کہاں سے آئے ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”عبداللہ بن داؤد کے پاس سے آ رہے ہیں۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”انہوں نے تمہیں حدیث سنائی؟“ تو ہم نے جواب دیا: ”انہوں نے اعمش کے حوالے سے حبیب کے حوالے سے، عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سنائی۔“ تو یحییٰ بولے: ”اس بارے میں سفیان ثوری کو سب سے زیادہ علم ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: حبیب نامی راوی نے عروہ بن زبیر سے کوئی حدیث نہیں سنی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 826]