☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 814
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 814
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَاوُدَ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: جِئْنَا مِنْ عِنْدَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دَاوُدَ الْخُرَيْبِيِّ إِلَى يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ جِئْتُمْ؟ قُلْنَا: مِنْ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَاوُدَ ، فَقَالَ: مَا حَدَّثَكُمْ؟ قُلْنَا حَدَّثَنَا عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ . الْحَدِيثَ. فَقَالَ يَحْيَى: أَمَا إِنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ كَانَ أَعْلَمَ النَّاسِ بِهَذَا زَعَمَ أَنَّ حَبِيبَ بْنَ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ شَيْئًا.
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن بشر بیان کرتے ہیں: ہم عبداللہ بن داؤد کے پاس سے اٹھ کر یحییٰ بن سعید کے پاس آئے تو انہوں نے دریافت کیا: ”تم لوگ کہاں سے آئے ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”عبداللہ بن داؤد کے پاس سے آ رہے ہیں۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”انہوں نے تمہیں حدیث سنائی؟“ تو ہم نے جواب دیا: ”انہوں نے اعمش کے حوالے سے حبیب کے حوالے سے، عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سنائی۔“ تو یحییٰ بولے: ”اس بارے میں سفیان ثوری کو سب سے زیادہ علم ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: حبیب نامی راوی نے عروہ بن زبیر سے کوئی حدیث نہیں سنی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 826]
← Previous Hadith (813) Back to Bab Next Hadith → (815)