☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحَيْضِ← بَابُ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 81
صفحة 1 من 5
حديث رقم: 775 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، مَالِكٌ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، مَالِكًا ، أَبُو رَوْقٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلادٍ ، مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، مَالِكٌ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَدْرٍ ، بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، مَالِكٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، ثنا مَالِكٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا أَخْبَرَهُ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو رَوْقٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلادٍ ، ثنا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، ثنا مَالِكٌ . ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَدْرٍ ، قَالا: نا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أنا مَالِكٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ، قَالَتْ: فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَاتْرُكِي الصَّلاةَ، فَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز کو ترک کر دوں؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ ایک رگ کا خون ہے، یہ حیض نہیں ہے۔ جب تمہیں حیض آئے تو تم نماز پڑھنا ترک کر دو۔ جب اس کی مدت گزر جائے تو تم اپنے جسم سے خون دھو کر نماز ادا کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 787]
حديث رقم: 776 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ابْنُ كَرَامَةَ ، أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، يَحْيَى ، أبِي ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا ابْنُ كَرَامَةَ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنِي أبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ؟ قَالَ:" لا إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضِ، فَإِذَا أَقْبَلَتْ حَيْضَتُكِ فَدَعِي الصَّلاةَ فَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي وَصَلِّي" . وَقَالَ يَحْيَى:" وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي"، زَادَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: قَالَ هِشَامٌ، قَالَ أَبِي: ثُمَّ تَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ حَتَّى يَجِيءَ ذَلِكَ الْوَقْتُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں ایک ایسی عورت ہوں جو استحاضہ میں مبتلا ہے۔ میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز ترک کر دوں؟“ آپ نے فرمایا: ”نہیں، یہ ایک دوسری رگ کا خون ہے، حیض نہیں ہے۔ جب حیض آئے تو نماز پڑھنا ترک کر دو۔ جب وہ ختم ہو جائے تو غسل کر کے نماز ادا کرنا شروع کرو۔“ یحییٰ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: ”جب وہ رخصت ہو جائے تو اپنے جسم سے خون دھو کر نماز ادا کر لو۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ہشام بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: ”پھر تم ہر نماز کے لیے وضو کرو، یہاں تک کہ وہ وقت آ جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 788]
حديث رقم: 777 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، ابْنُ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، وَقَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ، وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ وہ استحاضہ میں مبتلا تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جب حیض کا خون آئے گا وہ زیادہ ہو گا۔ جب ایسی صورت حال ہو تو تم نماز پڑھنا ترک کر دو۔ لیکن جب دوسری صورت حال ہو تو تم وضو کر کے نماز ادا کرو، کیونکہ یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 789]
حديث رقم: 778 سنن الدارقطني
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَبُو مُوسَى ، ابْنُ عَدِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَبُو مُوسَى ، ثنا ابْنُ عَدِيٍّ ، بِهَذَا إِمْلاءً مِنْ كِتَابِهِ، ثُمَّ حَدَّثَنَا بِهِ بَعْدُ حِفْظًا، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ دَمَ الْحَيْضِ أَسْوَدُ يُعْرَفُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ، وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش استحاضہ میں مبتلا تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے جو پہچانا جاتا ہے۔ جب وہ ہو تو تم نماز کو ترک کر دو اور جب دوسری رنگت کا ہو تو وضو کر کے نماز ادا کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 790]
حديث رقم: 779 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو مُوسَى ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، ابْنُ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ابْنِ شِهَابِ الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو مُوسَى ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ، وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ" . قَالَ أَبُو مُوسَى: هَكَذَا حَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، وَحَدَّثَنَا بِهِ حِفْظًا، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ فَذَكَرَ مِثْلَهُ، وَقَالَ:" فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي".
الترجمة: محمد محی الدین .
عروہ، سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کا بیان نقل کرتے ہیں: وہ استحاضہ میں مبتلا ہوئیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے یہ فرمایا: ”جب حیض کا خون ہو گا تو وہ سیاہ خون ہو گا جو پہچانا جائے گا۔ جب یہ خون ہو تو تم نماز پڑھنے سے باز آ جاؤ اور جب دوسری رنگت کا خون ہو تو تم وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرو، کیونکہ یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔“ ایک روایت میں یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے منقول ہے۔ فاطمہ بنت ابوحبیش نے اس کے بعد حسب ثابت حدیث بیان کی۔ اس روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یہ الفاظ منقول ہیں: ”خون جب دوسری طرح کا ہو تو تم وضو کر کے نماز ادا کر لیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 791]
حديث رقم: 780 سنن الدارقطني
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، خَلَفُ بْنُ سَالِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، نا خَلَفُ بْنُ سَالِمٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ دَمًا أَسْوَدَ يُعْرَفُ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ، فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا هُوَ الْعِرْقُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عروہ، سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ استحاضہ میں مبتلا ہوئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جو حیض کا خون ہو گا وہ سیاہ ہو گا جو پہچانا جائے گا، تو تم نماز سے رک جاؤ۔ جب دوسری طرح کا ہو گا تو تم وضو کر کے نماز پڑھو، کیونکہ یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 792]
حديث رقم: 781 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، سُفْيَانُ ، أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" لِتَنْظُرْ عِدَّةَ اللَّيَالِي وَالأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُهُنَّ وَقَدْرَهُنَّ مِنَ الشُّهُورِ فَلْتَتْرُكِ الصَّلاةَ لِذَلِكَ، فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْسِلْ وَلْتَتَوَضَّأْ وَلْتَسْتَدْفِرْ ثُمَّ تُصَلِّي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ ہیں، بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں استحاضہ کا شکار ہوئیں۔ سیدہ ام سلمہ نے ان کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے مہینوں میں جتنے دن تک اسے حیض آیا کرتا تھا، وہ اس تعداد کو شمار کرے اور اس دوران نماز کو ترک کر دے۔ جب وہ وقت گزر جائے تو وہ غسل کر کے وضو کر لیا کرے اور کپڑا رکھ کر نماز ادا کر لیا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 793]
حديث رقم: 782 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ، أَبُو مَعْمَرٍ ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، أَيُّوبُ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أُمَّ سَلَمَةَ ، وُهَيْبٌ ، أَيُّوبَ ، سُلَيْمَانَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ، نا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَفْتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ، فَقَالَ:" تَدَعُ الصَّلاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي" . رَوَاهُ وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ بِهَذَا، وَقَالَ:" تَنْتَظِرُ أَيَّامَ حَيْضِهَا فَتَدَعُ الصَّلاةَ".
الترجمة: محمد محی الدین .
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فاطمہ بنت ابوحبیش کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حیض کی مخصوص میعاد کے دوران ترک کرے گی اور اس کے بعد غسل کر کے نماز ادا کرے گی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، تاہم اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یہ الفاظ ہیں: ”وہ اپنے حیض کے ایام کا انتظار کرے گی اور نماز ترک کر دے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 794]
حديث رقم: 783 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، وُهَيْبُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو الرَّبِيعِ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبُ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نا وُهَيْبُ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ حَتَّى كَانَ الْمِرْكَنُ يُنْقَلُ مِنْ تَحْتِهَا وَأَعْلاهُ الدَّمُ، قَالَ: فَأَمَرَتْ أُمَّ سَلَمَةَ تَسْأَلُ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" تَدَعُ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَسْتَدْفِرُ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی، یہاں تک کہ ان کے لیے ایک بڑا برتن رکھا جاتا تھا جس میں خون ہی خون ہو جاتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کریں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فرمایا: ”وہ حیض کے ایام کے دوران نماز ترک کرے گی، پھر غسل کر کے کپڑا باندھ کر نماز ادا کیا کرے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 795]
حديث رقم: 784 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ ، جَدِّي ، إِسْمَاعِيلُ ، أَيُّوبَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ
نا عَبْدُ اللَّهِ ، نا جَدِّي ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: سُئِلَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، وَأَنْ تَغْتَسِلَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ وَتَسْتَثْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي" . فَقِيلَ لِسُلَيْمَانَ: أَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا؟ فَقَالَ: إِنَّمَا نَقُولُ فِيمَا سَمِعْنَا.
الترجمة: محمد محی الدین .
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا۔ راوی کو شک ہے کہ یہ الفاظ ہیں: ”ان کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا گیا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہدایت کی: ”وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کرے، اس کے علاوہ غسل کر لیا کرے گی اور کپڑا باندھ کر نماز ادا کر لیا کرے گی۔“ سلیمان نامی راوی سے دریافت کیا گیا: ”کیا ان کے شوہر ان سے صحبت کیا کرتے تھے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہم وہی بات بیان کریں گے جو ہم نے سنی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 796]
حديث رقم: 785 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، نا مُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهَلٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" الْحَيْضُ خَمْسَةَ عَشَرَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: ”حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 797]
حديث رقم: 786 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ مُفَضَّلٍ، وَابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: ”حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 798]
حديث رقم: 787 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، نا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" الْحَيْضُ خَمْسَةَ عَشَرَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: ”حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 799]
حديث رقم: 788 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا حَفْصٌ، عَنِ الأَشْعَثِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ុطاء بیان کرتے ہیں: ”حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔“ ابوابراہیم بیان کرتے ہیں: امام أحمد بن حنبل نے ان دونوں روایات کو اختیار کیا ہے اور ان کو دلیل کے طور پر پیش کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 800]
حديث رقم: 789 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا أَبُو إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ:" أَدْنَى وَقْتِ الْحَيْضِ يَوْمٌ" . وَقَالَ أَبُو إِبْرَاهِيمَ إِلَى هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ: كَانَ يَذْهَبُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَكَانَ يَحْتَجُّ بِهِمَا.
الترجمة: محمد محی الدین .
عطاء بن ابی رباح بیان فرماتے ہیں: ”حیض کا کم از کم وقت ایک دن ہے۔“ ابوابراہیم بیان کرتے ہیں: امام أحمد بن حنبل نے ان دونوں روایات کو اختیار کیا ہے اور ان کو دلیل کے طور پر پیش کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 801]
حديث رقم: 790 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ. ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، نا شَرِيكٌ، قَالَ:" عِنْدَنَا امْرَأَةٌ تَحِيضُ خَمْسَ عَشْرَةَ مِنَ الشَّهْرِ حَيْضًا مُسْتَقِيمًا صَحِيحًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
شریک بیان کرتے ہیں: ہمارے ہاں ایک خاتون تھی جسے ہر مہینے پندرہ دن حیض آیا کرتا تھا اور وہ حیض بالکل درست اور ٹھیک تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 802]
حديث رقم: 791 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مُصْعَبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَوْزَاعِيَّ، يَقُولُ:" عِنْدَنَا هَاهُنَا امْرَأَةٌ تَحِيضُ غُدْوَةً وَتَطْهُرَ عَشِيَّةً" .
الترجمة: محمد محی الدین .
اوزاعی بیان کرتے ہیں: ہمارے ہاں ایک خاتون تھی جسے صبح کے وقت حیض آتا تھا اور شام کے وقت وہ پاک ہو جاتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 803]
حديث رقم: 792 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ، نا أَبُو هِشَامٍ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ شَرِيكٍ، وَحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، قَالَ:" أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
حسن بن صالح بیان کرتے ہیں: ”حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 804]
حديث رقم: 793 سنن الدارقطني
يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ ، هَارُونَ بْنِ زِيَادٍ الْقُشَيْرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ زِيَادٍ الْقُشَيْرِيِّ ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" الْحَيْضُ ثَلاثٌ وَأَرْبَعٌ وَخَمْسٌ وَسِتٌّ وَسَبْعٌ وَثَمَانٍ وَتِسْعٌ وَعَشْرٌ، فَإِنْ زَادَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ" . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ، غَيْرُ هَارُونَ بْنِ زِيَادٍ. وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، وَلَيْسَ لِهَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ الْكُوفِيِّينَ أَصْلٌ، عَنِ الأَعْمَشِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”حیض (کم از کم) تین دن ہو سکتا ہے یا چار یا پانچ یا چھ یا سات یا آٹھ یا نو یا دس دن تک ہو سکتا ہے۔ اس سے زیادہ ہو تو وہ مستحاضہ ہو گی۔“ اس روایت کو اس سند کے ہمراہ اعمش کے حوالے سے ہارون بن زیاد کے علاوہ کسی نے نقل نہیں کیا اور یہ راوی ضعیف ہے اور اعمش سے منقول ہونے کے اعتبار سے اہل کوفہ کے نزدیک اس روایت کی کوئی اصل نہیں ہے۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 805]
حديث رقم: 794 سنن الدارقطني
يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" الْقُرُوءُ ثَلاثٌ وَأَرْبَعٌ وَخَمْسٌ وَسِتٌّ وَسَبْعٌ وَثَمَانٍ وَتِسْعٌ وَعَشْرٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”حیض یا تین دن ہو سکتا ہے، یا چار دن یا پانچ دن یا چھ دن یا سات دن یا آٹھ دن یا نو دن یا دس دن ہو سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 806]