☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حیض سے متعلقہ احکام کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حیض کا بیان← حیض سے متعلقہ احکام کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 81
صفحہ 4 از 5
حدیث نمبر: 835 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَنَسٍ الشَّامِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ الْمِنْهَالِ الْبَصْرِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، مَكْحُولٍ ، وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَنَسٍ الشَّامِيُّ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ الْمِنْهَالِ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقَلُّ الْحَيْضِ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ، وَأَكْثَرَهُ عَشَرَةُ أَيَّامٍ" . ابْنُ مِنْهَالٍ مَجْهُولٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَنَسٍ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”حیض کی کم از کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ مدت دس دن ہے۔“ اس روایت کا راوی حماد بن منہال مجہول ہے جبکہ محمد بن أحمد بن انس ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 847]
حدیث نمبر: 836 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ الْغُبَرِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيِّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ الْغُبَرِيُّ ، نا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ، سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ، كَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ:" تَعُدُّ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ فِي كُلِّ يَوْمٍ عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ وَتُصَلِّي" . تَفَرَّدَ بِهِ جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَلا يَصِحُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ وَهِمَ فِيهِ، وَإِنَّمَا هِيَ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فاطمہ بنت قیس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے استحاضہ عورت کا مسئلہ دریافت کیا کہ اسے کیا کرنا چاہیے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کا شمار کرے۔ پھر جب وہ پاک ہو جائے تو غسل کر لے اور نماز ادا کیا کرے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں جعفر بن سلیمان نامی راوی منفرد ہے۔ ابن جریج نے ابوزبیر کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے وہ درست نہیں ہے۔ اس میں راوی کو وہم ہوا ہے کیونکہ اس خاتون کا نام فاطمہ بنت ابوحبیش تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 848]
حدیث نمبر: 837 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عَتَّابٍ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عَتَّابٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَتْ:" الْحَامِلُ لا تَحِيضُ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: ایسی حاملہ عورت جس کو خون نظر آئے، اس کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اس کو حیض نہیں آ سکتا۔ وہ غسل کر کے نماز ادا کرے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 849]
حدیث نمبر: 838 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، حَفْصَةَ ، أُمِّ عَطِيَّةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ:" كُنَّا لا نَرَى التَّرِيَّةَ بَعْدَ الطُّهْرِ شَيْئًا، وَهِيَ الصُّفْرَةُ وَالْكُدْرَةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم خواتین شروع ہو جانے کے بعد نظر آنے والی تری کی پرواہ نہیں کرتی تھیں جو زرد رنگ کی یا مٹیالی رنگ کی ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 850]
حدیث نمبر: 839 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، غَيْلانَ بْنِ جَامِعٍ الْمُحَارِبِيِّ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ الزَّرَّادِ ، قَمِيرَ ، عَائِشَةَ
وَحَدَّثَنَا وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَامِعٍ الْمُحَارِبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ الزَّرَّادِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ قَمِيرَ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ " أَنَّهَا كَرِهَتْ أَنْ يُجَامِعَ الْمُسْتَحَاضَةَ زَوْجُهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کو ناپسند کیا ہے: استحاضہ کی شکار عورت کے ساتھ اس کا شوہر صحبت کرے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 851]
حدیث نمبر: 840 سنن دارقطنی
يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، سَلامِ بْنِ سَلْمٍ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ سَلامِ بْنِ سَلْمٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَقْتُ النِّفَاسِ أَرْبَعُونَ يَوْمًا إِلا أَنْ تَرَى الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ" . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُمَيْدٍ غَيْرُ سَلامٍ هَذَا، وَهُوَ سَلامٌ الطَّوِيلُ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے، البتہ عورت اس سے پہلے طہر دیکھ لے (تو حکم مختلف ہو گا)۔“ اس روایت کو حمید نامی راوی کے حوالے سے صرف سلام نامی راوی نے نقل کیا ہے۔ یہ سلام طویل ہے اور یہ حدیث میں ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 852]
حدیث نمبر: 841 سنن دارقطنی
يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، الْحَسَنِ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ لِنِسَائِهِ:" لا تَشُوفَنَّ لِي دُونَ الأَرْبَعِينَ وَلا تَجَاوَزُنَّ الأَرْبَعِينَ" ، يَعْنِي فِي النِّفَاسِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ اپنی بیویوں سے یہ کہا کرتے تھے: ”چالیس دن گزرنے سے پہلے تم میرے سامنے آراستہ نہ ہو، چالیس دن سے تجاوز نہ کرو۔“ ان کی مراد نفاس کی حالت تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 853]
حدیث نمبر: 842 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ ، أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، الْحَسَنِ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ امْرَأَةِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهَا لَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا تَزَيَّنَتْ، فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ :" أَلَمْ أُخْبِرْكِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا أَنْ نَعْتَزِلَ النُّفَسَاءَ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً" . رَفَعَهُ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ عَنْهُ، وَخَالَفَهُ وَكِيعٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابو بکر ہذلی، حسن بصری سے روایت کرتے ہیں، وہ حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کی بیوی سے روایت کرتے ہیں کہ جب وہ نفاس (ولادت کے بعد خون) سے پاک ہوئیں تو انہوں نے زیب و زینت کی۔ تو سیدنا عثمان بن ابوالعاص نے فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں نہیں بتایا تھا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ہدایت کی تھی: ”ہم نفاس والی عورتوں سے چالیس دن تک الگ رہیں۔“ عمر بن ہارون نامی راوی نے اس کو مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے جبکہ وکیع نامی راوی نے اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 854]
حدیث نمبر: 843 سنن دارقطنی
الْحَسَّانِيُّ ، وَكِيعٌ ، أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، الْحَسَنِ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ لِنِسَائِهِ:" إِذَا نَفِسَتِ امْرَأَةٌ مِنْكُنَّ فَلا تَقْرَبَنِّي أَرْبَعِينَ يَوْمًا إِلا أَنْ تَرَى الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَيُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهِشَامٌ، وَاخْتُلِفَ عَنْ هِشَامٍ، وَمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ رَوَوْهُ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ مَوْقُوفًا. وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَغَيْرِهِمْ مِنْ قَوْلِهِمْ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ اپنی بیویوں سے یہ کہا کرتے تھے: ”جب تم میں سے کسی عورت کو نفاس آ جائے تو وہ چالیس دن تک میرے قریب نہ آئے، البتہ اگر وہ اس سے پہلے طہر دیکھ لے تو اس کا حکم مختلف ہے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں بھی اختلاف ہے۔ بعض راویوں نے سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ تک موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اسی طرح یہ روایت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کے حوالے سے ان کے اپنے قول کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 855]
حدیث نمبر: 844 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَبُو شَيْبَةَ ، أَبُو بِلالٍ ، أَبُو شِهَابٍ ، هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، الْحَسَنِ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ ، ثنا أَبُو بِلالٍ ، ثنا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، قَالَ:" وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنُّفَسَاءِ فِي نِفَاسِهِنَّ أَرْبَعِينَ يَوْمًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نفاس والی عورتوں کی مدت چالیس دن مقرر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 856]
حدیث نمبر: 845 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو شَيْبَةَ ، أَبُو بِلالٍ ، حَبَّانُ ، عَطَاءٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ ، ثنا أَبُو بِلالٍ ، ثنا حَبَّانُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ. أَبُو بِلالٍ الأَشْعَرِيُّ هَذَا ضَعِيفٌ، وَعَطَاءُ هُوَ ابْنُ عَجْلانَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہی روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان کے طور پر منقول ہے۔ اس روایت کا ایک راوی ابوبلال اشعری ضعیف ہے جبکہ دوسرا راوی عطاء بن عجلان، متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 857]
حدیث نمبر: 846 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عُلاثَةُ ، عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
ثنا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، ثنا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عُلاثَةُ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَنْتَظِرُ النُّفَسَاءُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فَإِنْ رَأَتِ الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ فَهِيَ طَاهِرٌ، وَإِنْ جَاوَزَتِ الأَرْبَعِينَ فَهِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي، فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ تَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلاةٍ" . عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَابْنُ عُلاثَةَ ضَعِيفَانِ مَتْرُوكَانِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”نفاس والی عورت چالیس دن تک انتظار کرے گی۔ اگر وہ پہلے طہر دیکھ لے پاک ہو گی۔ اگر چالیس دن سے زیادہ ہو جائے تو وہ عورت مستحاضہ شمار ہو گی۔ مستحاضہ عورت کی طرح وہ بھی غسل کر کے نماز ادا کرے گی۔ اگرچہ خون زیادہ جاری ہو رہا ہو تو وہ ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔“ اس روایت کا راوی عمرو بن حصین اور ابن علاثہ، دونوں ضعیف اور متروک ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 858]
حدیث نمبر: 847 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، أَبِي إِيَاسَ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ . ح وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نا ابْنُ أَخِي جُوَيْرِيَةَ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي إِيَاسَ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ امْرَأَتَهُ نَفِسَتْ وَأَنَّهَا رَأَتِ الطُّهْرَ بَعْدَ عِشْرِينَ لَيْلَةً فَتَطَهَّرْتُ ثُمَّ أَتَتْ فِرَاشَهُ، فَقَالَ:" مَا شَأْنُكِ؟"، قَالَتْ: قَدْ طَهُرْتُ، قَالَ: فَضَرَبَهَا بِرِجْلِهِ، وَقَالَ:" إِلَيْكِ عَنِّي فَلَسْتِ بِالَّذِي تُعْزِبُنِي عَنْ دِينِي حَتَّى تَمْضِيَ لَكِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً" . وَقَالَ هِشَامٌ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو: وَكَانَ مِمَّنْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، غَيْرُ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: ان کی اہلیہ کو نفاس آگیا۔ انہوں نے بیس دن کے بعد طہر دیکھ لیا۔ وہ پاک صاف ہو کر ان کے بستر پر آئی تو انہوں نے کہا: ”تمہارا کیا مسئلہ ہے؟“ اس نے کہا: ”میں پاک ہو چکی ہوں۔“ تو انہوں نے اس خاتون کو اپنے پاؤں سے مارا اور کہا: ”مجھ سے دور ہو جاؤ، تم ایسی چیز نہیں ہو جو مجھے میرے دین سے الگ کر سکے۔ جب تک چالیس دن نہیں گزر جاتے (تم میرے قریب نہیں آ سکتی ہو)۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ وہ شخص ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی۔ اس روایت کو جلد بن ایوب کے حوالے سے صرف معاویہ نامی راوی نے نقل کیا ہے اور یہ راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 859]
حدیث نمبر: 848 سنن دارقطنی
سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا وَكِيعٌ، نا إِسْرَائِيلُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" تَجْلِسُ النُّفَسَاءُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا" . وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْبَصْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، مِثْلُهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: ”نفاس والی عورت چالیس دن تک بیٹھی رہے گی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 860]
حدیث نمبر: 849 سنن دارقطنی
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِمْصِيُّ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَلِيٌّ ، الأَسْوَدِ ، عُبَادَةَ بْنِ نُسِيٍّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، سُلَيْمٌ ، عَلِيَّ بْنَ عَلِيٍّ ، الأَسْوَدِ ، عُبَادَةَ بْنِ نُسِيٍّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، ثنا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِمْصِيُّ وَلَقَبُهُ سُلَيْمٌ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، أنا عَلِيٌّ عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا مَضَى لِلنُّفَسَاءِ سَبْعٌ ثُمَّ رَأَتِ الطُّهْرَ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ" . قَالَ سُلَيْمٌ : فَلَقِيتُ عَلِيَّ بْنَ عَلِيٍّ فَحَدَّثَنِي، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ. وَالأَسْوَدُ هُوَ ابْنُ ثَعْلَبَةَ شَامِيٌّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب نفاس والی عورت کو سات دن گزر جائیں اور پھر وہ طہر دیکھ لے تو وہ غسل کر کے نماز ادا کرنا شروع کر دے۔“ اس کے راوی سلیم بیان کرتے ہیں: بعد میں میری ملاقات علی بن علی محدث سے ہوئی۔ انہوں نے اسود، عبادہ اور عبدالرحمن کے حوالے سے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی روایت کی مانند سنائی۔ اس روایت کے راوی اسود یہ ابن ثعلبہ شامی ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 861]
حدیث نمبر: 850 سنن دارقطنی
جَدِّي ، أَبُو بَدْرٍ ، شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَبِي سَهْلٍ ، مُسَّةَ الأَزْدِيَّةِ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا جَدِّي ، نا أَبُو بَدْرٍ ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ أَبِي سَهْلٍ ، عَنْ مُسَّةَ الأَزْدِيَّةِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كَانَتِ النُّفَسَاءُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقْعُدُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، وَكُنَّا نَطْلِي وُجُوهَنَا بِالْوَرْسِ مِنَ الْكَلَفِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نفاس والی عورتیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں چالیس دن تک بیٹھی رہتی تھیں۔ ہم خشکی کی وجہ سے چہرے پر ورس مل لیا کرتی تھیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 862]
حدیث نمبر: 851 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، وأَبُو غَسَّانَ، قَالا: نا زُهَيْرُ أَبُو خَيْثَمَةَ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى أَبُو الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي سَهْلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَقَالَ:" تَقْعُدُ بَعْدَ نِفَاسِهَا". وَأَبُو سَهْلٍ هَذَا هُوَ كَثِيرُ بْنُ زِيَادٍ الْبُرْسَانِيُّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ اس میں یہ الفاظ ہیں: وہ اپنے نفاس کے بعد بیٹھتی تھی۔ اس روایت کا راوی ابوہل، اس کا نام کثیر بن زیاد برسانی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 863]
حدیث نمبر: 852 سنن دارقطنی
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: سُئِلَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَأَنَا أَسْمَعُ عَنِ النُّفَسَاءِ، كَمْ تَقْعُدُ إِذَا رَأَتِ الدَّمَ؟ قَالَ" أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثُمَّ تَغْتَسِلُ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں: امام احمد بن حنبل سے سوال کیا گیا، میں یہ بات سن رہا تھا، ان سے نفاس والی عورتوں کے بارے میں دریافت کیا گیا: اگر وہ خون دیکھ لے تو کتنا عرصہ بیٹھی رہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”چالیس دن تک، اس کے بعد وہ غسل کرے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 864]
حدیث نمبر: 853 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زَيْدٍ ، سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ ، عَطَاءُ بْنُ عَجْلانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَائِشَةُ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ إِمْلاءً، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زَيْدٍ ، ثنا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ ، ثنا عَطَاءُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ الْمَكِّيِّ، قَالَ: سُئِلَتْ عَائِشَةُ عَنِ النُّفَسَاءِ، فَقَالَتْ: سُئِلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَهَا أَنْ تُمْسِكَ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ تَغْتَسِلُ ثُمَّ تَتَطَهَّرُ فَتُصَلِّي" . عَطَاءٌ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نفاس والی عورتوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے یہ بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”چالیس دن تک ٹھہری رہے گی، پھر غسل کر کے پاک ہو کر نماز ادا کرنا شروع کرے گی۔“ اس روایت کا راوی عطاء، متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 865]
حدیث نمبر: 854 سنن دارقطنی
عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَرْزَمِيُّ ، أَبِيهِ ، الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، مُسَّةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَرْزَمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ مُسَّةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا سَأَلَتْهُ كَمْ تَجْلِسُ الْمَرْأَةُ إِذَا وَلَدَتْ؟ قَالَ:" تَجْلِسُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا إِلا أَنْ تَرَى الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: ”جب عورت بچے کو جنم دیتی ہے تو وہ کتنا عرصہ بیٹھی رہے گی؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی عورت چالیس دن تک بیٹھی رہے گی، اگر وہ اس سے پہلے طہر دیکھ لے تو (اس کا حکم مختلف ہو گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 866]