☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ صِفَةِ مَا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ وَمَا رُوِيَ فِي الْمُلَامَسَةِ وَالْقُبْلَةِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الطَّهَارَةِ← بَابُ صِفَةِ مَا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ وَمَا رُوِيَ فِي الْمُلَامَسَةِ وَالْقُبْلَةِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 46
صفحة 2 من 3
حديث رقم: 493 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْجُرْجَانِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيِّ ، أَبِي رَوْقٍ ، إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْجُرْجَانِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُ بَعْدَ الْوُضُوءِ، ثُمَّ لا يُعِيدُ الْوُضُوءَ، أَوْ قَالَتْ: يُصَلِّي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وضو کرنے کے بعد (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ نماز ادا کر لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 501]
حديث رقم: 494 سنن الدارقطني
جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، قَبِيصَةُ ، سُفْيَانُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، نا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، نا قَبِيصَةُ ، نا سُفْيَانُ ، بِإِسْنَادِهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُ بَعْدَ الْوُضُوءِ ثُمَّ يُصَلِّي" ، مِثْلَهُ. وَأَمَّا حَدِيثُ أَبِي حَنِيفَةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ایک اور سند کے ہمراہ یہ بات منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وضو کرنے کے بعد (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کر لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 502]
حديث رقم: 495 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْجَارُودِ الْقَطَّانُ ، يَحْيَى بْنُ نَصْرِ بْنِ حَاجِبٍ ، أَبُو حَنِيفَةَ ، أَبِي رَوْقٍ الْهَمْدَانِيِّ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ ، حَفْصَةَ
فَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَارُودِ الْقَطَّانُ ، نا يَحْيَى بْنُ نَصْرِ بْنِ حَاجِبٍ ، نا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ" كَانَ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ ثُمَّ يُقَبِّلُ وَلا يُحْدِثُ وُضُوءًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے لیے وضو کرتے تھے اور پھر (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لیتے تھے اور دوبارہ وضو نہیں کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 503]
حديث رقم: 496 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، أَبِي رَوْقٍ ، إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، نا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ" . كَذَا قَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کا بوسہ لیتے تھے، جب کہ آپ روزے کی حالت میں ہوتے تھے۔ عثمان بن ابوشعیب نے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 504]
حديث رقم: 497 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو الطَّاهِرِ الدِّمَشْقِيُّ أَحْمَدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، هِشَامٌ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، زَيْنَبَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ الدِّمَشْقِيُّ أَحْمَدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، نا هِشَامٌ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ ، نا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ زَيْنَبَ ، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ عَنِ الرَّجُلِ يُقَبِّلُ امْرَأَتَهُ وَيَلْمِسُهَا، أَيَجِبُ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ؟ فَقَالَتْ:" لَرُبَّمَا تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبَّلَنِي ثُمَّ يَمْضِي فَيُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . زَيْنَبُ هَذِهِ مَجْهُولَةٌ وَلا تَقُومُ بِهَا حُجَّةٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب، سیدہ زینب کے حوالے سے یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا کہ جو اپنی بیوی کا بوسہ لیتا ہے، اسے چھو لیتا ہے، تو کیا اس شخص پر وضو کرنا لازم ہو گا؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: ”بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وضو کرتے اور پھر میرا بوسہ لے لیتے اور پھر تشریف لے جاتے اور نماز ادا کرتے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔“ اس روایت کی راوی زینب مجہول ہے اور اس طرح کی روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 505]
حديث رقم: 498 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو بَكْرٍ الْجَوْهَرِيُّ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، حَجَّاجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، زَيْنَبَ السَّهْمِيَّةِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو بَكْرٍ الْجَوْهَرِيُّ ، نا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ زَيْنَبَ السَّهْمِيَّةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُهَا ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . قَالَ: وَكَانَ عَطَاءٌ لا يَرَى فِي الْقُبْلَةِ وُضُوءًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب، سیدہ زینب کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کا بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ عطاء کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 506]
حديث رقم: 499 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، مُعَلًّى
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلًّى ، مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 507]
حديث رقم: 500 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، أَبُو بَدْرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَالِبٍ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ ، قَالا: نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا أَبُو بَدْرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَالِبٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ ثُمَّ لا يُحْدِثُ وُضُوءًا" . قَوْلُهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَالِبٍ وَهْمٌ، وَإِنَّمَا أَرَادَ غَالِبَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَأَبُو سَلَمَةَ الْجُهَنِيُّ هُوَ خَالِدُ بْنُ سَلَمَةَ ضَعِيفٌ، وَلَيْسَ بِالَّذِي يَرْوِي عَنْهُ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیتے تھے اور پھر از سر نو وضو نہیں کیا کرتے تھے۔ یہاں پر راوی کا یہ کہنا کہ یہ روایت عبداللہ بن غالب سے منقول ہے، یہ وہم ہے۔ ان کی مراد یہ تھی: یہ غالب بن عبیداللہ سے منقول ہے، اور یہ راوی متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 508]
حديث رقم: 501 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" لَيْسَ فِي الْقُبْلَةِ وُضُوءٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عطاء اس بات کے قائل ہیں: ”بوسہ لینے سے وضو لازم نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 509]
حديث رقم: 502 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ صَالِحٍ الْبُخَارِيُّ ، حَامِدُ بْنُ سَهْلٍ الْبُخَارِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ صَالِحٍ الْبُخَارِيُّ ، نا حَامِدُ بْنُ سَهْلٍ الْبُخَارِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . هَذَا خَطَأٌ مِنْ وُجُوهٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لے لیتے تھے، جب کہ آپ روزے کی حالت میں ہوتے تھے، پھر اس کے بعد آپ نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ اس میں کئی حوالوں سے خطا موجود ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 510]
حديث رقم: 503 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، هُشَيْمٌ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَالأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَالأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّهُ كَانَ لا يَرَى فِي الْقُبْلَةِ وُضُوءًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 511]
حديث رقم: 504 سنن الدارقطني
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، هُشَيْمٍ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ هُشَيْمٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَيْسَ فِي الْقُبْلَةِ وُضُوءٌ" . صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”بوسہ لینے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 512]
حديث رقم: 505 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، وَحَوْثَرَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِنْقَرِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، أَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، وَحَوْثَرَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِنْقَرِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، قَالُوا: نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: افْتَقَدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنَ الْفِرَاشِ، فَالْتَمَسْتُهُ بِيَدِي فَوَقَعَتْ يَدَيْ عَلَى قَدَمَيْهِ وَهُمَا مُنْتَصِبَانِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَبِكَ مِنْكَ، لا أُحْصِي مَدْحَتَكَ وَثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ" . هَذَا لَفْظُ ابْنِ كَرَامَةَ، وَقَالَ ابْنُ أَبِي دَاوُدَ: بِمُعَافَاتِكَ مِنْ غَضَبِكَ. تَابَعَهُ عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ. وَخَالَفَهُمْ وُهَيْبٌ، وَمُعْتَمِرٌ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، فَرَوَوْهُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَقَالُوا عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ عَائِشَةَ، وَلَمْ يَذْكُرُوا أَبَا هُرَيْرَةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں: ایک مرتبہ رات کے وقت میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بستر پر موجود نہ پایا۔ میں نے اپنے ہاتھ سے آپ کو تلاش کیا تو میرا ہاتھ آپ کے دونوں پاؤں پر پڑا، جو سجدے کی حالت میں تھے۔ میں نے سنا کہ آپ یہ دعا مانگ رہے تھے: ”اے اللہ! میں تیری ناراضگی سے تیری رضا کی پناہ مانگتا ہوں، تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں تیری ہی پناہ مانگتا ہوں۔ میں تیری ثناء بیان نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسے تونے خود اپنی ذات کی ثناء بیان کی ہے۔“ اس روایت کی سند میں کچھ اختلافات پائے جاتے ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 513]
حديث رقم: 506 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، حُرَيْثٌ ، عَامِرٍ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، نا حُرَيْثٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" رُبَّمَا اغْتَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْجَنَابَةِ وَلَمْ أَغْتَسِلْ بَعْدُ فَجَاءَنِي فَضَمَمْتُهُ إِلَيَّ وَأَدْفَيْتُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (سردی کے موسم میں) غسل جنابت کرتے تھے اور میں نے ابھی غسل جنابت نہیں کیا ہوتا تھا، آپ میرے پاس تشریف لاتے، تو میں آپ کو اپنے ساتھ لپٹا لیتی اور آپ کے جسم کو حرارت پہنچاتی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 514]
حديث رقم: 507 سنن الدارقطني
الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِيُّ ، الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، قَالا: نا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِيُّ ، نا الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: فَقَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ فِرَاشِي، فَقُلْتُ: قَامَ إِلَى جَارِيَتِهِ مَارِيَةَ، فَقُمْتُ أَتَجَسَّسُ الْجُدُرَ وَلَيْسَ لَنَا كَمَصَابِيحِكُمْ هَذِهِ، فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ، فَوَضَعْتُ يَدَيْ عَلَى صَدْرِ قَدَمَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، لا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ" . الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ضَعِيفٌ. خَالَفَهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَوُهَيْبٌ وَغَيْرُهُمَا، رَوَوْهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَائِشَةَ، مُرْسَلا.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنے بستر پر نہ پایا تو میں اٹھی۔ میں نے سوچا کہ آپ اپنی کنیز ماریہ کے پاس تشریف لے گئے ہوں گے۔ میں اٹھی اور دیواروں کو ٹٹولنے لگی، کیونکہ ان دنوں ہمارے ہاں تم لوگوں کی طرح چراغ نہیں ہوتے تھے۔ اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے کی حالت میں تھے۔ میں نے اپنا ہاتھ آپ کے پاؤں کی پشت پر رکھا تو آپ سجدے میں یہ دعا مانگ رہے تھے: ”اے اللہ! میں تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں، تیری ناراضگی سے تیری رضا کی پناہ مانگتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں تیری ہی پناہ مانگتا ہوں۔ میں تیری ثناء بیان نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسے تونے خود اپنی ثناء بیان کی ہے۔“ اس روایت کا ایک راوی فرج بن فضالہ رحمہ اللہ ضعیف ہے۔ بعض دیگر راویوں نے اسے مرسل حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 515]
حديث رقم: 508 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ:" مَنْ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ وَهُوَ عَلَى وُضُوءٍ أَعَادَ الْوُضُوءَ" . صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جو شخص اپنی بیوی کا بوسہ لے اور وہ وضو کی حالت میں ہو، تو وہ دوبارہ وضو کرے۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 516]
حديث رقم: 509 سنن الدارقطني
ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ، نا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي قُتَيْلَةَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" إِنَّ الْقُبْلَةَ مِنَ اللَّمْسِ، فَتَوَضَّئُوا مِنْهَا" . صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”بوسہ لینا لمس (جس کا ذکر قرآن میں ہے) کا حصہ ہے، تو تم اس کے بعد وضو کرو۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 517]
حديث رقم: 510 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، ابْنِ شِهَابٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، نا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" فِي قُبْلَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَجَسِّهِ بِيَدِهِ مِنَ الْمُلامَسَةِ، وَمَنْ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ أَوْ جَسَّهَا بِيَدِهِ فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ" . صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: انہوں نے آدمی کے اپنی بیوی کو بوسہ دینے اور ہاتھ سے چھونے کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”یہ ملامست کا حصہ ہے، تو جو شخص اپنی بیوی کا بوسہ لے اور ہاتھ کے ذریعے اسے چھوئے، تو اس پر وضو لازم ہو جاتا ہے۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 518]
حديث رقم: 511 سنن الدارقطني
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَرَى الْقُبْلَةَ مِنَ اللَّمْسِ، وَيَأْمُرُ فِيهَا بِالْوُضُوءِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سالم نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے: وہ یہ سمجھتے تھے: ”بوسہ لینا، لمس (چھونے، جس کا ذکر قرآن میں ہے) کا حصہ ہے۔“ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس بارے میں وضو کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 519]
حديث رقم: 512 سنن الدارقطني
عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" فِي الْقُبْلَةِ الْوُضُوءُ" . صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بوسہ لینے کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”اس سے وضو کرنا لازم ہوتا ہے۔“ یہ روایت مستند ہے。 [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 520]