☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: ان چیزوں کا بیان جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور چھو لینے اور بوسہ دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: ان چیزوں کا بیان جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور چھو لینے اور بوسہ دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 46
صفحہ 1 از 3
حدیث نمبر: 473 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، أَبُو الطَّيِّبِ يَزِيدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، وَكِيعٌ ، مِسْعَرٌ ، عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطَ، قَالا: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَحَدَّثَنَا أَبُو الطَّيِّبِ يَزِيدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، قَالا: ثنا وَكِيعٌ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَقَالَ الْحَسَّانِيُّ:" رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِّ لِلْمُسَافِرِ ثَلاثًا إِلا مِنْ جَنَابَةٍ، وَلَكِنْ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ أَوْ رِيحٍ" . لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا: أَوْ رِيحٍ، غَيْرُ وَكِيعٍ، عَنْ مِسْعَرٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا صفوان بن عسال بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسافر شخص کے لیے تین دنوں تک موزوں پر مسح کرنے کی رخصت دی ہے۔ البتہ جنابت کا حکم مختلف ہے (تو یہ حکم صرف) پاخانہ کرنے، پیشاب کرنے یا ہوا خارج ہونے کے بارے میں ہے (یعنی اس کے بعد آدمی وضو کے دوران موزوں پر مسح کر سکتا ہے)۔“ ہوا خارج ہونے کا حکم صرف ایک روایت میں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 480]
حدیث نمبر: 474 سنن دارقطنی
الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْجَوْهَرِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لُؤْلُؤٌ ، حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْجَوْهَرِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لُؤْلُؤٌ ، نا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَجِدُ بَلَلا وَلا يَذْكُرُ احْتِلامًا، قَالَ:" يَغْتَسِلُ"، وَعَنِ الرَّجُلِ يَرَى أَنْ قَدِ احْتَلَمَ وَلا يَجِدُ بَلَلا، قَالَ:" لا غُسْلَ عَلَيْهِ"، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: أَعْلَى الْمَرْأَةِ تَرَى ذَلِكَ غُسْلٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ إِنَّ الرِّجَالَ شَقَائِقُ النِّسَاءِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو تری دیکھتا ہے لیکن اسے احتلام یاد نہیں ہوتا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ غسل کر لے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جسے یہ یاد ہوتا ہے، اسے احتلام ہوا تھا لیکن اسے تری نظر نہیں آتی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس پر غسل لازم نہیں ہو گا۔“ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اگر عورت یہ چیز دیکھ لے؟ تو کیا اس پر بھی یہ حکم لازم ہو گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں! عورتیں مردوں کا پہلو ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 481]
حدیث نمبر: 475 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَجَّاجِ بْنِ الْمِنْهَالِ ، يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَجَّاجِ بْنِ الْمِنْهَالِ ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْغُسْلُ مِنْ خَمْسَةٍ: مِنَ الْجَنَابَةِ، وَغُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، وَغُسْلُ الْمَيِّتِ، وَالْغُسْلُ مِنْ مَاءِ الْحَمَّامِ" . مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”غسل کرنا پانچ صورتوں میں لازم ہوتا ہے: جنابت کے بعد، جمعہ کے دن غسل کرنا، میت کو غسل دینے کے بعد، حمام کے پانی میں نہانے کے بعد۔“ اس روایت کا راوی مصعب بن شعبہ، ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 482]
حدیث نمبر: 476 سنن دارقطنی
ابْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، قَالا: نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ أَصَابَ مِنِ امْرَأَةٍ لا تَحِلُّ لَهُ فَلَمْ يَدَعْ شَيْئًا يُصِيبُهُ الرَّجُلُ مِنِ امْرَأَتِهِ إِلا قَدْ أَصَابَهُ مِنْهَا إِلا أَنَّهُ لَمْ يُجَامِعْهَا؟ فَقَالَ:" تَوَضَّأْ وُضُوءًا حَسَنًا ثُمَّ قُمْ فَصَلِّ"، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَذِهِ الآيَةَ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ سورة هود آية 114، فَقَالُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: أَهِيَ لَهُ خَاصَّةً أَمْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً؟ فَقَالَ:" بَلْ هِيَ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً" . صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ ایسے شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ جو کسی ایسی عورت کے قریب جاتا ہے جو اس کے لیے حلال نہیں اور جو مرد عورتوں کے ساتھ کرتے ہیں، وہ ہر کام اس کے ساتھ کر لیتا ہے، البتہ اس کے ساتھ صحبت نہیں کرتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اچھی طرح وضو کرو، پھر اٹھ کر نماز ادا کر لو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم نماز کو دن کے دونوں حصوں میں قائم کرو اور رات کے کچھ حصے میں بھی۔“ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کیا یہ حکم اس شخص کے لیے مخصوص ہے یا تمام مسلمانوں کے لیے مخصوص ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 483]
حدیث نمبر: 477 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ يَزِيدَ الطَّرَسُوسِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي ، ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ يَزِيدَ الطَّرَسُوسِيُّ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَسَارٍ مَدِينِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: لا تُعَادُ الصَّلاةُ مِنَ الْقُبْلَةِ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ وَيُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . خَالَفَهُ مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ فِي إِسْنَادِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”بوسہ لینے کی وجہ سے نماز کو دہرایا نہیں جائے گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ایک زوجہ محترمہ کا بوسہ لے لیتے تھے اور بعد میں نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ اس روایت کی سند میں منصور بن ڈاذان نامی راوی نے اس طرح کی بات نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 484]
حدیث نمبر: 478 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ، أَبُو حَفْصٍ التِّنِّيسِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، مَنْصُورٌ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ، نا أَبُو حَفْصٍ التِّنِّيسِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَقَدْ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُنِي إِذَا خَرَجَ إِلَى الصَّلاةِ وَمَا يَتَوَضَّأُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کے نبی میرا بوسہ لے لیا کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے جاتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 485]
حدیث نمبر: 479 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ مِهْرَانَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، الزُّهْرِيِّ
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ مِهْرَانَ ، قَالُوا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ. تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَلَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ وَلَيْسَ بِقَوِيٍّ فِي الْحَدِيثِ، وَالْمَحْفُوظُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْحُفَّاظُ الثِّقَاتُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، مِنْهُمْ مَعْمَرٌ، وَعُقَيْلٌ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَقَالَ مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي الْقُبْلَةِ الْوُضُوءُ، وَلَوْ كَانَ مَا رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ صَحِيحًا، لَمَا كَانَ الزُّهْرِيُّ يُفْتِي بِخِلافِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے، جس میں ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے۔ امام مالک نے امام زہری کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”بوسہ لینے کے بعد وضو لازم ہو جاتا ہے۔“ تو اگر زہری کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایت کو درست تسلیم کر لیا جائے تو پھر زہری کو اس کے خلاف فتویٰ نہیں دینا چاہیے تھا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے!۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 486]
حدیث نمبر: 480 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مَالِكٌ ، ابْنِ شِهَابٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مَالِكٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" مِنْ قُبْلَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ الْوُضُوءُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
امام مالک، ابن شہاب زہری کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”اگر شوہر اپنی بیوی کا بوسہ لے تو اس پر وضو کرنا لازم ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 487]
حدیث نمبر: 481 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" قَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْضَ نِسَاءِهِ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" . ثُمَّ ضَحِكَتْ. تَفَرَّدَ بِهِ الْحَاجِبُ، عَنْ وَكِيعٍ وَوَهِمَ فِيهِ وَالصَّوَابُ، عَنْ وَكِيعٍ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ"، وَحَاجِبٌ لَمْ يَكُنْ لَهُ كِتَابٌ إِنَّمَا كَانَ يُحَدِّثُ مِنْ حِفْظِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کے رسول اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لے لیتے تھے، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ (یہ بات بیان کرنے کے بعد) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مسکرا دیں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بوسہ لیتے تھے، جبکہ آپ روزے کی حالت میں ہوتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 488]
حدیث نمبر: 482 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْوَرَّاقُ ، عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَبُو أُوَيْسٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْوَرَّاقُ ، نا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، نا أَبُو أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا بَلَغَهَا قَوْلُ ابْنِ عُمَرَ فِي الْقُبْلَةِ الْوُضُوءُ، فَقَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ، ثُمَّ لا يَتَوَضَّأُ" . وَلا أَعْلَمُ حَدَّثَ بِهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَلِيٍّ هَكَذَا، غَيْرُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہیں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک قول کا پتہ چلا کہ بوسہ لینے کے بعد وضو لازم ہو جاتا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لے لیتے تھے اور آپ از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 489]
حدیث نمبر: 483 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عُرْوَةَ ، الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عُرْوَةَ ، عَنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ رَجُلا قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الرَّجُلِ يُقَبِّلُ امْرَأَتَهُ بَعْدَ الْوُضُوءِ؟ فَقَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ وَلا يُعِيدُ الْوُضُوءَ" . فَقُلْتُ لَهَا: لَئِنْ كَانَ ذَلِكَ مَا كَانَ إِلا مِنْكِ، فَسَكَتَتْ. هَكَذَا قَالَ فِيهِ: إِنَّ رَجُلا قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے یہ بات بیان کی ہے: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو وضو کر لینے کے بعد اپنی بیوی کا بوسہ لے لیتا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لے لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔“ وہ صاحب کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”اگر ایسا ہی ہے، تو وہ اہلیہ آپ ہی ہوں گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خاموش رہی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 491]
حدیث نمبر: 484 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ ، جَنْدَلُ بْنُ وَالِقٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، غَالِبٍ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ ، نا جَنْدَلُ بْنُ وَالِقٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ غَالِبٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" رُبَّمَا قَبَّلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . غَالِبٌ هُوَ ابْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرا بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ اس روایت کا راوی غالب ابن عبیداللہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 492]
حدیث نمبر: 485 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، الْوَلِيدُ بْنُ صَالِحٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ صَالِحٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُ ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . يُقَالُ: إِنَّ الْوَلِيدَ بْنَ صَالِحٍ وَهِمَ فِي قَوْلِهِ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، وَإِنَّمَا هُوَ حَدِيثُ غَالِبٍ. وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، مِنْ قَوْلِهِ وَهُوَ الصَّوَابُ، وَإِنَّمَا هُوَ حَدِيثُ غَالِبٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 493]
حدیث نمبر: 486 سنن دارقطنی
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ:" لَيْسَ فِي الْقُبْلَةِ وُضُوءٌ" . وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: ”بوسہ لینے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔“ یہ روایت درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 494]
حدیث نمبر: 487 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، الأَعْمَشِ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، نا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" . قَالَ عُرْوَةُ: فَقُلْتُ لَهَا: مَنْ هِيَ إِلا أَنْتِ؟ فَضَحِكَتْ. وَقَالَ ابْنُ مَالَجَ:" يُقَبِّلُ بَعْضَ أَزْوَاجِهِ ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ"، قُلْتُ: مَنْ هِيَ إِلا أَنْتِ؟ فَضَحِكَتْ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیتے اور پھر نماز کے لیے تشریف لے جاتے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ عروہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”وہ خاتون آپ کے علاوہ اور کون ہو سکتی ہیں؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مسکرا دیں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں:) تو میں نے کہا: ”وہ خاتون آپ کے علاوہ اور کون ہو سکتی ہیں؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مسکرا دیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 495]
حدیث نمبر: 488 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، الأَعْمَشُ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالُوا: نا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ صَائِمًا ثُمَّ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ، فَتَلَقَّاهُ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ فَيُقَبِّلُهَا، ثُمَّ يُصَلِّي" . قَالَ عُرْوَةُ: قُلْتُ لَهَا مَنْ تَرِينَهُ غَيْرُكِ؟ فَضَحِكَتْ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روزے کی حالت میں ہوتے اور نماز کے لیے وضو کر لیتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کوئی اہلیہ آپ کے سامنے آتی تو آپ ان کا بوسہ لے لیتے اور پھر نماز ادا کر لیتے (یعنی از سر نو وضو نہیں کرتے تھے)۔ عروہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ان سے کہا: ”وہ آپ کے علاوہ اور کون ہو سکتی ہیں؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مسکرا دیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 496]
حدیث نمبر: 489 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ اللَّبَّانِ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، عَلِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي النَّجْمِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ اللَّبَّانِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ح حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي النَّجْمِ ، بِالرَّافِقَةِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُقَبِّلُ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . لَفْظُهُمَا وَاحِدٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وضو کرتے تھے، پھر اپنی اہلیہ کا بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ ان دونوں کا لفظ ایک ہی ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 497]
حدیث نمبر: 490 سنن دارقطنی
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، يَقُولُ وَذُكِرَ لَهُ حَدِيثُ الأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عُرْوَةَ. فَقَالَ: أَمَا إِنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ كَانَ أَعْلَمَ النَّاسِ بِهَذَا زَعَمَ أَنَّ حَبِيبًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُرْوَةَ شَيْئًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ اس بارے میں سفیان ثوری جو سب سے زیادہ علم رکھتے ہیں، وہ یہ کہتے ہیں: حبیب نامی راوی نے عروہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 498]
حدیث نمبر: 491 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الأَعْمَشِ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ، نا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى، وَذُكِرَ عِنْدَهُ حَدِيثًا الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" تُصَلِّي وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ وَفِي الْقُبْلَةِ" . قَالَ يَحْيَى: احْكِ عَنِّي أَنَّهُمَا شِبْهٌ لا شَيْءَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نماز ادا کر لیتی تھی، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوتے تھے۔ اسی طرح بوسہ لینے کے حوالے سے بھی یحییٰ نامی راوی نے بیان کیا ہے: ”اسے میری طرف سے بیان کر دو۔“ ان دونوں کی حیثیت اسی طرح ہے، جیسے ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 499]
حدیث نمبر: 492 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، وَكِيعٌ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، زَيْدِ بْنِ أَخْزَمَ ، أَبُو عَاصِمٍ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، أَبِي رَوْقٍ ، إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَخْزَمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، كُلُّهُمْ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ ، نا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُقَبِّلُ بَعْدَمَا يَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . هَذَا حَدِيثُ غُنْدَرٍ، وَقَالَ وَكِيعٌ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ". وَقَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ:" إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَهَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ". وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، غَيْرُ أَبِي رَوْقٍ عَطِيَّةَ بْنِ الْحَارِثِ، وَلا نَعْلَمُ حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ غَيْرُ الثَّوْرِيِّ، وَأَبِي حَنِيفَةَ، وَاخْتُلِفَ فِيهِ فَأَسْنَدَهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَائِشَةَ، وَأَسْنَدَهُ أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَفْصَةَ وَكِلاهُمَا أَرْسَلَهُ، وَإِبْرَاهِيمُ التَّمِيمِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ وَلا مِنْ حَفْصَةَ وَلا أَدْرَكَ زَمَانَهُمَا. وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ فَوَصَلَ إِسْنَادَهُ. وَاخْتُلِفَ عَنْهُ فِي لَفْظُهُ، فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْهُ بِهَذَا الإِسْنَادِ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ. وَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يُقَبِّلُ وَلا يَتَوَضَّأُ"، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وضو کرتے تھے اور وضو کرنے کے بعد آپ (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ وکیع نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ایک زوجہ محترمہ کا بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ ابن مہدی نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس (اپنی اہلیہ) کا بوسہ لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ ابوعاصم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لیتے تھے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بوسہ لے لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کیا کرتے تھے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے!۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 500]