أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الجوهَري ببغداد، حدثنا أبو الأحوص محمد بن الهيثم القاضي، حدثنا محمد بن مصعب، حدثنا الأوزاعي، عن أبي عمار شداد بن عبد الله، عن أم الفضل بنت الحارث: أنها دخلت على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: يا رسول الله، إني رأيت حُلْمًا منكرًا الليلةَ، قال:"وما هو؟" قالت: إنه شديد، قال:"وما هو؟" قالت: رأيتُ كأنَّ قِطعةً من جسدك قطعتْ ووُضِعتْ في حَجْري، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"رأيت خيرًا، تلد فاطمة إن شاء الله غلامًا، فيكون في حَجْرِك"، فولدت فاطمةُ الحُسين فكان في حَجْري، كما قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم. فدخلتُ يومًا إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فوضعته في حَجْره، ثم حانت مني التفاتةٌ فإذا عينا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم تُهريقانِ الدُّموع، قالت: فقلت: يا نبي الله، بأبي أنت وأمي، ما لك؟ قال:"أتاني جبريل ﵇، فأخبرني أنَّ أمتي ستقتُل ابني هذا" فقلتُ: هذا؟ قال:"نعم، وأتاني بتُربةٍ من تُربتِه حمراء" (2)
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4818 - بل منقطع ضعيف
الترجمة: طلحہ بابر
ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں نے آج رات ایک ناپسندیدہ خواب دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”وہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: وہ بہت ہولناک ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے دیکھا کہ جیسے آپ کے جسم مبارک کا ایک ٹکڑا کاٹ کر میری گود میں رکھ دیا گیا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اچھا خواب دیکھا ہے، ان شاء اللہ فاطمہ کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا جو تمہاری گود میں ہوگا“، چنانچہ فاطمہ (رضی اللہ عنہا) کے ہاں حسین (رضی اللہ عنہ) پیدا ہوئے اور وہ میری گود میں آئے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا، پھر ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور حسین کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی گود میں رکھ دیا، اچانک میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، آپ کو کیا ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے مجھے خبر دی کہ میری امت میرے اس بیٹے کو شہید کر دے گی“، میں نے پوچھا: کیا اسے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور جبرائیل میرے پاس اس کی جگہ کی سرخ مٹی بھی لائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4878]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف في محمد بن مصعب - وهو القَرقساني - ولانقطاعه، فإنَّ أبا عمار شداد بن عبد الله لم يدرك أم الفضل بنت الحارث كما قال الذهبي في "تلخيصه"، وأم الفضل هي لُبابة زوج العباس بن عبد المطلب وأم أولاده، وقد ماتت أم الفضل في خلافة عثمان وصلَّى هو ...» [ترقيم الرساله 4878] [ترقيم الشركة 4846] [ترقيم العلميه 4818]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لضعف في محمد بن مصعب - وهو القَرقساني - ولانقطاعه
الحكم: إسناده ضعيف لضعف في محمد بن مصعب - وهو القَرقساني - ولانقطاعه