☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2217
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2217
أخبرني أبو الحسن علي بن أحمد بن قُرقُوب التمّار بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا أبو اليمان، أخبرني شعيب بن أبي حمزة، عن الزُّهْري، عن عُمارة بن خُزيمة، أنَّ عمَّه حدثه - وكان من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم. وحدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْلُ، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي والحسن بن علي بن زياد، قالا: حدثنا إسماعيل بن أبي أُويس، حدثنا أخي أبو بكر، عن سُليمان بن بلال، عن محمد بن أبي عَتيق، عن ابن شهاب، عن عُمارة بن خُزيمة، أنَّ عمَّه أخبره - وكان من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ابتاعَ فرسًا من رجل من الأعراب، فاستَتْبعَه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ليقضيَ ثمنَ فرسِه، فأسرع رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم المشيَ، وأبطأ الأعرابيُّ، فطَفِقَ رجالٌ يَعترِضُون الأعرابيَّ ويُساوِمونه الفرسَ، ولا يَشعُرون أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قد ابتاعَه، حتى زاد بعضُهم الأعرابيَّ في السَّومِ، فلما زادُوا، نادى الأعرابيُّ: يا رسولَ الله، إن كنتَ مبتاعًا هذا الفرس فابتَعْه، وإلّا بِعتُه، فقامَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم حين سمع نداءَ الأعرابيِّ، حتى أتى الأعرابيَّ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أوَلَيس قد ابتَعْتُ منكَ؟" قال: لا، والله ما بِعتُكَهُ، قال:"بل ابتَعْتُه منكَ"، فطَفِقَ الناس يَلُوذُون برسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وبالأعرابيِّ وهما يَتراجَعان، فَطَفِقَ الأعرابيُّ يقول: هَلُمَّ شهيدًا أني بايَعْتُك، فقال خُزيمةُ: أشهدُ أنك بايَعْتَه، فأقبَلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم على خُزيمة، فقال:"بمَ تَشهدُ؟" فقال: بتصديقِك، فجعلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم شهادةَ خُزيمةَ شهادةَ رجُلين (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ورجاله باتفاق الشيخين ثقاتٌ، ولم يُخرجاه، وعُمارة بن خزيمة سمعَ هذا الحديث من أبيه أيضًا:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2187 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمارہ بن خزیمہ اپنے چچا (جو صحابی رسول تھے) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک اعرابی (بدوی) سے ایک گھوڑا خریدا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے اپنے پیچھے لے چلے تاکہ اس کے گھوڑے کی قیمت ادا کریں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تیز چلنے لگے جبکہ اعرابی پیچھے رہ گیا، اتنے میں کچھ لوگ اعرابی سے ملے اور اس سے گھوڑے کا سودا کرنے لگے، انہیں علم نہیں تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے پہلے ہی خرید چکے ہیں، یہاں تک کہ بعض لوگوں نے اعرابی کو زیادہ قیمت کی پیشکش کر دی، جب قیمت بڑھ گئی تو اعرابی نے پکارا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ نے یہ گھوڑا خریدنا ہے تو خرید لیں ورنہ میں اسے بیچ رہا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اعرابی کی پکار سن کر کھڑے ہو گئے اور اس کے پاس آ کر فرمایا: ”کیا میں نے تم سے یہ گھوڑا خرید نہیں لیا تھا؟“ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں نے آپ کو یہ نہیں بیچا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، میں نے تم سے یہ خرید لیا ہے“، لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اعرابی کے گرد جمع ہو گئے جبکہ وہ دونوں اس معاملے پر تکرار کر رہے تھے، اعرابی کہنے لگا: کوئی گواہ لائیں کہ میں نے آپ کے ہاتھ یہ بیچا ہے، تب سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ گھوڑا خریدا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خزیمہ کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا: ”تم کس بنیاد پر گواہی دے رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی (نبوت کی) تصدیق کی بنیاد پر، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خزیمہ کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دے دیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور اس کے راوی شیخین کے نزدیک بالاتفاق ثقہ ہیں، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2217]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،إبراهيم بن الحسين: هو ابن ديزيل، وأبو اليمان: هو الحكم بن نافع، ومحمد بن أبي عتيق: هو ابن عبد الله بن محمد بن عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق، وهو ثقة، وثقه الدارقطني في "سؤالات الحاكم"، والذهبي في "تاريخ الإسلام" 3/ 729، وإنما ذكرنا ذلك في شأن ابن أبي ...» [ترقيم الرساله 2217] [ترقيم الشركة 2198-2199] [ترقيم العلميه 2187]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (2216) Back to Bab Next Hadith → (2218)