أخبرَناه أبو بكر أحمد بن إسحاق، أخبرنا علي بن محمد بن عبد الملك بن أبي الشوارب القرشي، حدثنا أبو الوليد الطيالسي، حدثنا يزيد بن زُرَيع الرَّمْلي، حدثنا عطاءٌ الخُراساني، عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده عبد الله بن عمرو بن العاص، قال: قلت: يا رسولَ الله، إني أسمعُ منك أشياءَ أخافُ أن أنساها، فتأذنُ لي أن أكتُبَها؟ قال:"نعم". قال: فكان فيما كَتَبَ عن رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم: أنه لما بَعَثَ عَتَّابَ بن أَسِيدٍ إلى أهل مكة، قال:"أخبِرْهُم أنه لا يجوزُ بيعانِ فِي بَيعٍ، ولا بَيعُ ما لا يُملَكُ، ولا سلفٌ وبَيعٌ، ولا شرطانِ في بَيعٍ" (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ سے ایسی باتیں سنتا ہوں جن کے بھول جانے کا مجھے خوف ہے، کیا آپ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں انہیں لکھ لیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پس انہوں نے جو باتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے لکھیں ان میں یہ بھی تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو اہل مکہ کی طرف (گورنر بنا کر) بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں خبر دے دو کہ ایک بیع میں دو سودے کرنا جائز نہیں، اور نہ ہی اس چیز کی بیع جائز ہے جس کا انسان مالک نہ ہو، اور نہ ہی بیع کے ساتھ قرض کا معاملہ کرنا درست ہے، اور نہ ہی ایک بیع میں دو شرطیں لگانا جائز ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2216]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف يزيد بن زُريع الرمْلي، وهو غير يزيد بن زريع البصري الحافظ الثقة، ولكنه متابع.» [ترقيم الرساله 2216] [ترقيم الشركة 2197]
Grade: حديث حسن