☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا: في البكاء من خشية الله
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← ما قالوا: في البكاء من خشية الله
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 212
صفحة 10 من 11
حديث رقم: 36851 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٤٤ - حدثنا أبو داود عن سفيان عن أبي سنان عن (ابن) (١) أبي الهذيل عن أبي (العبيدين) (٢) قال: إن ضنوا عليك (بالمفلطحة) (٣) فخذ رغيفك ورد نهرك وأمسك عليك دينك.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابی العبیدین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر لوگ تجھے بیلنے سے پیس دیں پھر بھی اپنا حصہ لے اور اپنے حق کا مطالبہ کر اور اپنے دین کو بھی محفوظ رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38444، ترقيم محمد عوامة 36851)
حديث رقم: 36852 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٤٥ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان عن أبي حازم عن المنهال قال: قال علي: حرام على كل نفس أن (تخرج) (١) من الدنيا حتى تعلم إلى أين مصيرها (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہر نفس پر دنیا کو چھوڑنا حرام ہے جب تک کہ وہ یہ نہ جان لے کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38445، ترقيم محمد عوامة 36852)
حديث رقم: 36853 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٤٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا مبارك (١) قال: حدثنا بكر عن عدي بن أرطأة عن رجل كان من صدر هذه الأمة قال: كانوا إذا أثنوا عليه فسمع ذلك قال: اللهم لا تؤاخذني بما يقولون، واغفر لي ما لا يعلمون (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن ارطاۃ رحمہ اللہ اس امت کے کسی ابتدائی آدمی کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ لوگ جب ان کی تعریف کرتے تھے تو انہوں نے سن لیا تو دعا کی کہ اے اللہ! جو یہ کہتے ہیں کہ میرا اس میں مواخذہ نہ کرنا اور جو یہ نہیں جانتے وہ معاف کردینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38446، ترقيم محمد عوامة 36853)
حديث رقم: 36854 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٤٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا مبارك عن الحسن بن عمرو الفقيمي عن منذر الثوري عن محمد بن علي بن (الحنفية) (١) قال: ليس بحكيم من لم يعاشر بالمعروف (من) (٢) لم يجد (من معاشرته) (٣) (بدا) (٤) (حتى) (٥) يجعل اللَّه (له) (٦) فرجا ومخرجا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہابن حنیفہ فرماتے ہیں جو نیکی والی زندگی نہ گزارے وہ عقلمند نہیں ہے اور جو کوئی چارہ کار نہیں پاتا تو اللہ اس کے لیے نکلنے کا راستہ اور کشادگی پیدا فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38447، ترقيم محمد عوامة 36854)
حديث رقم: 36855 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٤٨ - حدثنا عفان (قال) (١) : حدثنا بشر بن مفضل قال: حدثنا عمارة بن ⦗١٠٨⦘ غزية عن عاصم بن (عمر) (٢) (بن) (٣) قتادة عن (محهود) (٤) بن لبيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه إذا أحب عبدا حماه الدنيا كما يظل أحدكم يحمي سقيمه الماء" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ e کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ جس سے محبت کرتے ہیں اس کو دنیا سے اسی طرح بچاتے ہیں جس طرح تم میں سے کوئی شخص اپنے کسی بیمار کو پانی سے بچاتا ہے۔ ترمذی ٢٠٣٦۔ احمد ٤٢٧ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38448، ترقيم محمد عوامة 36855)
حديث رقم: 36856 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٤٩ - حدثنا عباد عن شعبة عن حصين عن هلال بن يساف قال: ليس (بأس) (١) للمؤمن من أن يخلو وحده.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حصین رحمہ اللہ ہلال بن یساف سے روایت کرتے ہیں کہ مومن کو تنہائی سے زیادہ کوئی چیز اچھی نہیں لگتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38449، ترقيم محمد عوامة 36856)
حديث رقم: 36857 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن مالك بن مغول قال: قال عبد اللَّه: الدنيا دار من لا دار له، ومال من لا مال له، ولها يعمل من لا عقل له (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ دنیا اس کا گھر ہے کہ جس کا کوئی گھر نہیں اور اس کا مال ہے کہ جس کا کوئی مال نہیں اور اس دنیا کے لیے وہی شخص عمل کرتا ہے جس میں عقل نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38450، ترقيم محمد عوامة 36857)
حديث رقم: 36858 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبيد اللَّه بن سعيد الجعفي قال: قال عيسى ابن مريم (١) : بيتي (المسجد) (٢) وطيبي الماء، (وإدامي) (٣) الجوع، وشعاري الخوف، ودابتي (رجلي) (٤) ، ومصطلاي في الشتاء: مشارق الصيف، وسراجي ⦗١٠٩⦘ بالليل القمر، وجلسائي الزمنى والمساكين، وأُمسي وليس لي شيء، (وأصبح) (٥) وليس لي شيء، وأنا بخير، فمن أغنى مني؟
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ میرا گھر مسجد ہے اور میری خوشبو پانی ہے اور میرا سالن بھوک ہے اور میرا شعار خوفِ خدا ہے اور میری سواری میرے پاؤں ہیں۔ اور گرمیوں میں جس جگہ سورج نکلتا ہے وہی میری سردیوں میں تاپنے کی جگہ ہے۔ اور میرا چراغ چاند ہے اور میرے اہل مجلس کمزور اور مسکین ہیں اور میں شام اس حالت میں کرتا ہوں کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی اور میں صبح اس حالت میں کرتا ہوں میرے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی اور بالکل ٹھیک ہوں تو پھر مجھ سے زیادہ غنی کون ہوسکتا ہے؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38451، ترقيم محمد عوامة 36858)
حديث رقم: 36859 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥٢ - حدثنا (هشيم) (١) عن إسماعيل عن حبيب بن أبي ثابت أن ناسا من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم قالوا: (يا رسول) (٢) اللَّه إنا نعمل أعمالا في السر فنسمع الناس يتحدثون بها فيعجبنا أن نذكر بخير؟ فقال:"لكم أجران: أجر السر وأجر العلانية" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ کرام نے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول 5 ہم کوئی کام چھپ کر کرتے ہیں پھر ہم لوگوں کو اس کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے سنتے ہیں تو ہم کو ہمارا بھلائی میں ذکر کیا جانا اچھا محسوس ہوتا ہے؟ تو آپ e نے جواب دیا کہ تمہارے لیے دو اجر ہیں ایک پوشیدہ کا اجر اور ایک علانیہ کا اجر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38452، ترقيم محمد عوامة 36859)
حديث رقم: 36860 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥٣ - حدثنا (هشيم) (١) قال: أخبرنا يونس بن عبيد قال: حدثنا (الحسن) (٢) أن رجلين من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم مات أحدهما قبل صاحبه بجمعة ففضلوا الذي مات وكان في أنفسهم أفضل من الآخر، فذكر ذلك لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أليس بقي الآخر بعد الأول جمعة، صلى كذا وكذا صلاة"، قال: فكأنه فضل (الباقي) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دو صحابیوں میں سے ایک دوسرے سے ایک جمعہ پہلے فوت ہوگیا تو لوگوں نے مرنے والے کو فضیلت دی۔ ان کے ذہنوں میں تھا کہ یہ دوسرے سے بہتر ہے۔ پھر یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بیان کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کہ کیا دوسرا اول سے ایک جمعہ زیادہ نہیں زندہ رہا اور اس نے اتنی اتنی نمازیں زیادہ پڑھیں۔ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دوسرے کو اس اوّل پر ترجیح دے رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38453، ترقيم محمد عوامة 36860)
حديث رقم: 36861 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥٤ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه بن الزبير قال: حدثنا محمد بن خالد الضبي ⦗١١٠⦘ عن شيخ عن أبي الدرداء (أنه) (١) قال: (تعوذوا) (٢) باللَّه من خشوع النفاق، قال: قيل: يا أبا الدرداء (و) (٣) ما خشوع النفاق؟ قال: أن ترى الجسد (خاشعا) (٤) والقلب ليس بخاشع (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے منافقت والے خشوع سے پناہ مانگو۔ سوال کیا گیا کہ اے ابودرداء خشوع میں منافقت کیا چیز ہے؟ تو جواب دیا کہ تو دیکھے کہ جسم میں تو خشوع ہے لیکن دل میں خشوع نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38454، ترقيم محمد عوامة 36861)
حديث رقم: 36862 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥٥ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي قال: حدثنا حسن عن أبيه عن زيد العمي قال: لما قيل لداود (١) : قد غفر لك، قال: فكيف (لي) (٢) بالرجل؟ قال: قيل له: (نستوهبك) (٣) منه فيهبك لنا، فإنها (لترجى) (٤) في الدين.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید عمی فرماتے ہیں کہ جب حضرت داؤد علیہ السلام سے کہا گیا کہ آپ کی مغفرت کردی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس آدمی کا کیا ہوگا۔ ان سے کہا گیا کہ ہم نے آپ کو اس سے طلب کیا تو اس نے آپ کو ہمیں دے دیا۔ یہ دنیا میں زیادہ قابل امید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38455، ترقيم محمد عوامة 36862)
حديث رقم: 36863 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبان بن يزيد العطار قال: حدثنا قتادة قال: (حدثنا) (١) أبو العالية الرياحي عن (حديث سهل بن) (٢) حنظلة (العبشمي) (٣) أنه قال: ما اجتمع قوم يذكرون اللَّه إلا نادى مناد من السماء: قوموا مغفورا لكم، قد بدلت سيئاتكم حسنات (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن حنظلہ عبسی فرماتے ہیں کہ جب بھی کوئی قوم اللہ کے ذکر کے لیے اکٹھی ہوتی ہے تو آسمان سے ایک منادی آواز دیتا ہے کہ اٹھو تمہاری مغفرت کردی گئی اور تمہاری غلطیوں کو اچھائیوں سے تبدیل کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38456، ترقيم محمد عوامة 36863)
حديث رقم: 36864 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥٧ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه بن الزبير قال: حدثنا عبد العزيز بن أبي رواد عن عبد اللَّه بن عبيد بن عمير قال: كان يقال: العلم ضالة المؤمن، يغدو في طلبه، فإذا أصاب منه شيئا (حواه) (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر کا ارشاد ہے کہ کہا جاتا تھا کہ علم مومن کا گمشدہ سامان ہے۔ یہ اس کی طلب میں صبح نکلتا ہے اور جب کچھ نہ کچھ مل جاتا ہے تو جمع کرلیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38457، ترقيم محمد عوامة 36864)
حديث رقم: 36865 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥٨ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي قال: حدثنا عبد العزيز بن أبي رواد أن أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم ظهر فيهم المزاح والضحك فأنزل اللَّه تعالى: ﴿أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ﴾ [الحديد: ١٦] ، إلى آخر الآية (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدالعزیز ابی رواد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اصحابِ پیغمبر 5 کی عادات میں کچھ مزاح اور ہنسی ظاہر ہونے لگی تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: { أَلَمْ یَأْنِ لِلَّذِینَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُہُمْ لِذِکْرِ اللہِ } آخر آیت تک۔ ”کیا ایمان والوں کے لیے وہ وقت نہیں آگیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر سے ڈر جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38458، ترقيم محمد عوامة 36865)
حديث رقم: 36866 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٥٩ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه قال: حدثنا ابن أبي راود أن قوما صحبوا عمر ابن عبد العزيز فقال: عليكم بتقوى اللَّه وحده لا شريك له، وإياي والمزاح، فإنه (يجر) (١) القبيح ويورث الضغينة، وتجالسوا بالقرآن وتحدثوا (به) (٢) ، فإن ثقل عليكم (فحديث) (٣) من حديث الرجال، (سيروا) (٤) باسم اللَّه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی رواد فرماتے ہیں کہ ایک قوم عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کی مصاحب ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ صرف ایک اللہ سے ڈرو جس کا کوئی شریک نہیں ہے اور اپنے کو مزاح سے بچاؤ، اس لیے کہ یہ مزاح قبیح باتیں پیدا کرتا ہے اور کینہ پیدا کرتا ہے۔ اور قرآن کی مجالس لگایا کرو اور اس ہی سے متعلقہ باتیں کیا کرو۔ پھر اگر تم کو بوجھل محسوس ہو تو لوگوں کی باتوں میں کوئی بات کرلیا کرو۔ اللہ کے نام کے ساتھ زمین پر چلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38459، ترقيم محمد عوامة 36866)
حديث رقم: 36867 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٦٠ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن سفيان عن هشام عن أبيه عن عائشة أنها كتبت إلى معاوية: أوصيك بتقوى اللَّه، فإنك (إن) (١) اتقيت اللَّه كفاك الناس، (وإن) (٢) اتقيت الناس لم يغنوا عنك من اللَّه شيئا، ⦗١١٢⦘ فعليك بتقوى اللَّه، (أما بعد) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے معاویہ کی طرف خط بھیجا کہ میں تم کو اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتی ہوں۔ اس لیے اگر تو اللہ سے ڈرے گا تو وہ لوگوں سے تیری کفایت کرے گا اور اگر تو لوگوں سے ڈرے گا تو وہ تیری اللہ سے کفایت نہیں کرسکیں گے۔ پس تیرے اوپر اللہ کا ڈر لازم ہے۔ ”اما بعد“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38460، ترقيم محمد عوامة 36867)
حديث رقم: 36868 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٦١ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن (الحسن) (١) عن عبد اللَّه بن (عمر) (٢) قال: ما تجرع عبد جرعة أفضل عند اللَّه أجرا من جرعة كظمها للَّه ابتغاء وجه اللَّه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کسی آدمی نے بھی اجر کے اعتبار سے اللہ کے ہاں اس شخص سے زیادہ بہتر گھونٹ نہیں پیا کہ جس نے صرف اللہ کی رضا کے لیے اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے غصہ پی لیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38461، ترقيم محمد عوامة 36868)
حديث رقم: 36869 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٦٢ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن سليمان بن موسى قال: لا تعلم (للدنيا) (١) ، ولا تفقه للرياء، ولا تكونن ضحاكا من غير عُجْبٍ، ولا (مشاء) (٢) في غير (أرب) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دنیا کے لیے تعلیم مت سیکھ اور ریا کاری کے لیے فقہ مت حاصل کر۔ اور ہرگز بغیر کسی تعجب کے مت ہنس اور نہ ہی بغیر کسی ضرورت کے سفر کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38462، ترقيم محمد عوامة 36869)
حديث رقم: 36870 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٦٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن صالح بن (رستم) (١) عن ابن أبي مليكة قال: صحبت ابن عباس من مكة إلى المدينة ومن المدينة إلى مكة، فكان إذا نزل منزلا قام شطر الليل فأكثر في ذلك (النشيج) (٢) ، قلت: وما النشيج؟ قال: ⦗١١٣⦘ (النحيب) (٣) (البكاء) (٤) ، ويقرأ: ﴿وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ﴾ [ق: ١٩] (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ کا سفر کیا ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما جب بھی کسی جگہ پڑاؤ کرتے تو رات کو قیام فرماتے اور اس میں بہت روتے۔ میں نے سوال کیا کہ یہ آواز کیسی ہوتی تھی؟ جواب دیا کہ رونے، دھونے کی آواز ہوتی تھی اور قرآن پاک کی آیت { وَجَائَتْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِکَ مَا کُنْت مِنْہُ تَحِیدُ } تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38463، ترقيم محمد عوامة 36870)