☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا: في البكاء من خشية الله
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← ما قالوا: في البكاء من خشية الله
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 212
صفحة 3 من 11
حديث رقم: 36711 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن بعض أصحابه عن علي قال: إذا مالت الأفياء وراحت الأرواح فاطلبوا الحوائج إلى اللَّه، فإنها ساعة الأوابين وقرأ: ﴿فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا﴾ [الإسراء: ٢٥] (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جب سائے ڈھل جائیں اور ہوائیں چلنے لگیں تو اپنی ضرورتوں کو اللہ سے مانگو کیونکہ یہ توبہ کرنے والوں کی گھڑی ہے اور قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی: { فَإِنَّہُ کَانَ لِلأَوَّابِینَ غَفُورًا } بیشک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو معاف کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38300، ترقيم محمد عوامة 36711)
حديث رقم: 36712 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠١ - حدثنا ابن نمير عن مالك بن مغول عن أكيل قال: كان بين رجل من الحي وبين عبد الرحمن بن يزيد شيء، فقال له علقمة: أكنت تسبنى لو (١) (سببتك؟) (٢) قال: لا، قال: هو خير مني، هو أكثر جهادا مني.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اکیل فرماتے ہیں کہ قبیلہ حی اور عبدالرحمن بن یزید کے درمیان کچھ جھگڑا تھا تو ان کو علقمہ نے کہا کہ اگر میں آپ کو گالی دوں تو آپ مجھ کو گالی دیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں دوں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ آدمی مجھ سے اچھا ہے۔ اور مجھ سے زیادہ مجاہدہ والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38301، ترقيم محمد عوامة 36712)
حديث رقم: 36713 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠٢ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا أبو عوانة عن عاصم بن (بهدلة) (١) قال: كان لأبي وائل خص (٢) يكون فيه (٣) ودابته، فإذا أراد الغزو نقض (الخص) (٤) ، وإذا رجع بناه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن بہدلہ کہتے ہیں کہ ابی وائل رضی اللہ عنہ کی ایک لکڑی کی جھونپڑی تھی جس میں وہ خود اور ان کی سواری ہوتی تھی۔ جب غزوہ کا ارادہ کرتے تو اس جھونپڑی کو گرا دیتے اور جب واپس آتے تو اس کو بنا لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38302، ترقيم محمد عوامة 36713)
حديث رقم: 36714 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠٣ - حدثنا يونس بن محمد عن حماد بن زيد عن عمرو بن مالك عن أبي (الجوزاء) (١) ﴿إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا﴾ [النبأ: ٢١] ، قال: (صارت) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوجوزاء رحمہ اللہ سے قرآن پاک کی آیت {إنَّ جَہَنَّمَ کَانَتْ مِرْصَادًا } کی تفسیر میں مذکور ہے کہ آیت میں کانت سے مراد صارت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38303، ترقيم محمد عوامة 36714)
حديث رقم: 36715 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠٤ - حدثنا سعيد بن (خثيم) (١) عن أبي حيان عن أبيه قال: دخلنا على سويد -يعني بن (مثعبة) (٢) وهو يشتكي (فقلنا) (٣) (له: كيف تجدك؟) (٤) (فقال) (٥) : إني لفي عافية من ربي.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابی حیان کے والد کا ارشاد ہے کہ ہم سوید یعنی ابن مثعبہ کے پاس گئے جبکہ وہ تکلیف میں تھے۔ ہم نے ان سے پوچھا کہ آپ خود کو کیسا محسوس کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اپنے رب کی طرف سے عافیت میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38304، ترقيم محمد عوامة 36715)
حديث رقم: 36716 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠٥ - محاضر (قال) (١) : حدثنا الأعمش عن يزيد بن أبي زياد عن عبد اللَّه بن الحارث قال: ما من شجرة صغيرة ولا كبيرة ولا (مغرز) (٢) إبرة رطبة ولا يابسة، إلا ملك (موكل) (٣) بها، يأتي اللَّه بعملها كل يوم، برطوبتها إذا رطبت (ويبوستها) (٤) إذا يبست (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن حارث کا ارشاد ہے کہ کوئی چھوٹا یا بڑا درخت اور کوئی سوئی کے گاڑنے کے بقدر خشک یا تر وتازہ جگہ ایسی نہیں جس پر فرشتہ مقرر نہ ہو۔ وہ اللہ کے پاس اس کے روزانہ کے اعمال نہ لے کرجاتا ہو۔ اس کی تروتازگی کے وقت کے اعمال بھی اور اس کی خشکی کی حالت کے اعمال بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38305، ترقيم محمد عوامة 36716)
حديث رقم: 36717 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠٦ - حدثنا محمد بن (عبيد) (١) عن الأعمش عن إبراهيم التيمي قال: إن كان الرجل من الحي (ليجيء) (٢) فيسب الحارث بن سويد فيسكت، فإذا سكت قام (فنفض) (٣) رداءه (فقام) (٤) فدخل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص حارث بن سوید کو برا بھلا کہتا تو خاموش رہتے۔ جب وہ خاموش ہوتا تو چادر جھاڑ کر چل دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38306، ترقيم محمد عوامة 36717)
حديث رقم: 36718 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠٧ - حدثنا الأحوص بن جواب قال: حدثنا يونس بن أبي إسحاق عن عمار (الدهني) (١) عن وهب بن منبه قال: أوحى اللَّه (٢) إلى بعض أوليائه: (إني) (٣) لم أحل رضواني لأهل بيت قط، ولا لأهل دار قط، ولا لأهل قرية قط، فأحوّل عنهم (رضواني حتى يتحولوا من رضواني إلى سخطي، وإني لم أحلَّ ⦗٦٨⦘ سخطي لأهل بيت قط، ولا لأهل دار قط، ولا لأهل قرية قط، فأحول عنهم) (٤) سخطي حتى يتحولوا من سخطي إلى رضواني.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت وہب بن منبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کسی ولی پر وحی کی کہ میں کسی بھی گھر والوں یا مکان والوں یا بستی والوں پر اپنی رضا نازل کرکے اس وقت تک نہیں پھرتا کہ جب تک وہ خود میری رضا سے میری ناراضگی کی طرف نہ آجائیں اور میں کسی بھی مکان والوں یا گھر والوں یا بستی والوں پر اپنی ناراضگی اتار کر اس وقت تک نہیں پھرتا کہ جب تک وہ خود میری ناراضگی سے رضا مندی کی طرف نہ آجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38307، ترقيم محمد عوامة 36718)
حديث رقم: 36719 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠٨ - حدثنا محمد بن أبي عبيدة (قال) (١) : حدثنا أبي عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: ما على أحدكم إذا خلى (أن يقول لجليسيه) (٢) : اسمعا رحمكما اللَّه، ثم يملي عليهما خيرا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ تم کو اس میں کیا حرج ہے کہ جب وہ اکیلا ہو تو اپنے فرشتوں کو کہے کہ لکھو اللہ تم پر رحم کرے پھر ان کو اچھی چیز لکھوانا شروع کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38308، ترقيم محمد عوامة 36719)
حديث رقم: 36720 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٠٩ - [حدثنا ابن فضيل عن أبيه عن إسماعيل عن الحسن قال: (كان) (١) إذا قرأ: ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ﴾، قال: في الأموال والأولاد، ﴿حَتَّى (زُرْتُمُ) (٢) الْمَقَابِرَ (٢) كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ﴾، قال: وعيد بعد وعيد ﴿عِلْمَ الْيَقِينِ﴾] (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے جب انہوں نے { أَلْہَاکُمُ التَّکَاثُرُ } پڑھا تو فرمایا کہ اموال اور اولاد میں مراد ہے پھر { حَتَّی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ کَلاَّ سَوْفَ تَعْلَمُونَ } پڑھا تو فرمایا کہ یہ تو وعید کے بعد دوسری وعید ہے۔ عِلْمَ الْیَقِینِ کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38309، ترقيم محمد عوامة 36720)
حديث رقم: 36721 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١٠ - حدثنا (ابن) (١) فضيل عن أبيه عن إسماعيل عن الحسن قال: (كان) (٢) إذا قرأ (هذه) (٣) الآية: ﴿إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ﴾، قال: أنفس هو خلقها وأموال هو رزقها، ﴿فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ﴾ [التوبة: ١١١] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے جب یہ آیت پڑھی: {إنَّ اللَّہَ اشْتَرَی مِنَ الْمُؤْمِنِینَ أَنْفُسَہُمْ وَأَمْوَالَہُمْ } تو فرمایا کہ نفسوں کو تو پیدا ہی اس نے کیا ہے اور اموال کا رزق وہ خود ہی دیتا ہے۔ { وَعْدًا عَلَیْہِ حَقًّا فِی التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38310، ترقيم محمد عوامة 36721)
حديث رقم: 36722 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١١ - حدثنا معاوية (بن) (١) هشام (قال) (٢) : حدثنا سفيان عن رجل عن (الربيع) (٣) بن (خثيم) (٤) قوله: ﴿يَاأَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ﴾ [الانفطار: ٦] ، قال: الجهل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ قرآنِ پاک کی آیت { یَا أَیُّہَا الإِنْسَان مَا غَرَّک بِرَبِّکَ الْکَرِیمِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جہل نے دھوکہ میں ڈال رکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38311، ترقيم محمد عوامة 36722)
حديث رقم: 36723 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١٢ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن فضيل (بن) (١) (غزوان) (٢) قال: كان أبو جعفر محمد بن عبد الرحمن بن يزيد يذهب بخادمه إلى السوق، فيلقي عليها الآية بعد الآية من القرآن يعلمها، وكان يقوم من الليل إلى فنائه فيلقيه عليها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر محمد بن عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ اپنے ایک خادم کو بازار کی طرف لے جاتے تھے اور اس کو قرآن کی آیات سناتے اور سکھاتے تھے اور رات کو اس کی قیام گاہ کے پاس کھڑے ہو اس کو سناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38312، ترقيم محمد عوامة 36723)
حديث رقم: 36724 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا المسعودي عن عون بن عبد اللَّه كان يقول: ألا إن الحلم والحياء (١) والعي - (عي) (٢) اللسان، لا عي القلب-، والفقه: من الإيمان، وهن مما يُنقصن من الدنيا ويزدن في الآخرة، [وما يزدن في الآخرة أكثر مما (ينقصن) (٣) من الدنيا إلا أن الفحش والبذاء (والجفاء) (٤) والبيان من النفاق، وهن مما يزدن في الدنيا، وينقصن (من) (٥) الآخرة] (٦) ، (وما) (٧) ⦗٧٠⦘ (ينقصن) (٨) (من) (٩) الآخرة أكثر مما يزدن في الدنيا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عون بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ خبردار بردباری، حیاء زبان کی عاجزی (نہ کہ دل کی) اور فقہ ایمان کا حصہ ہیں۔ اور اشیاء دنیا کم کرتی ہیں اور آخرت بڑھاتی ہیں اور اتنا دنیا نہیں گھٹاتی جتنا کہ آخرت کو بڑھاتی ہیں۔ خبردار بےحیائی، فحش گوئی اور بیان میں منافقت یہ چیزیں دنیا تو زیادہ کرتی ہیں لیکن آخرت گھٹا دیتی ہیں اور یہ دنیا اتنا نہیں بڑھاتیں جتنا آخرت کو کم کردیتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38313، ترقيم محمد عوامة 36724)
حديث رقم: 36725 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١٤ - حدثنا شريك عن عبيد بن مسروق عن منذر الثوري عن ربيع بن (خثيم) (١) ﴿ (وَإِذَا) (٢) الْعِشَارُ عُطِّلَتْ﴾ [التكوير: ٤] ، قال: تخلى منها أهلها فلم تحلب (ولم تصر) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن خثیم قرآن مجید کی آیت { وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ مراد ہے کہ اونٹنیوں کے مالک نہ ان کا دودھ دھوئیں گے اور نہ ہی ان کے دودھ کی حفاظت کے لیے ان کے تھن باندھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38314، ترقيم محمد عوامة 36725)
حديث رقم: 36726 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١٥ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا الربيع بن المنذر عن (طريف) (١) قال: رأيت ربيع بن (خثيم) (٢) [يحمل (عرقه) (٣) إلى بيت عمته.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طریف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ربیع بن خثیم کو کھجور کے پتوں کا ٹوکرا اپنی پھوپھی کے گھر لے جاتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38315، ترقيم محمد عوامة 36726)
حديث رقم: 36727 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١٦ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا الربيع بن المنذر (عن أبيه) (١) عن ربيع بن (خثيم) (٢) ] (٣) قال: ما لم يرد به وجه اللَّه يضمحل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن خثیم کا ارشاد ہے کہ جس کام میں اللہ کی رضا مقصود نہ ہو وہ نیست ونابود ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38316، ترقيم محمد عوامة 36727)
حديث رقم: 36728 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١٧ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا أبو (كدينة) (١) عن مطرف عن المنهال بن عمرو عن سعيد بن جبير قال: لما أصيب ابن عمر قال: ما تركت خلفي ⦗٧١⦘ شيئا من الدنيا (آسى) (٢) عليه غير ظمأ الهواجر وغير مشي إلى الصلاة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ابن عمر رضی اللہ عنہما کو تکلیف پہنچی تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے بعد کوئی ایسی چیز نہیں چھوڑی کی جس کی میں امید کروں سوائے سخت گرمی کی پیاس اور میرا نماز کی طرف چل کر جانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38317، ترقيم محمد عوامة 36728)
حديث رقم: 36729 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١٨ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى قال: أخبرنا شيبان عن آدم بن علي قال: سمعت أخا بلال مؤذن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول: الناس ثلاثة أثلاث: فسالم وغانم وشاجب، قال: (السالم) (٢) : الساكت، والغانم: الذي يأمر بالخير وينهى عن المنكر، فذلك في زيادة من اللَّه، والشاجب: الناطق بالخنا والمعين على الظلم (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت آدم بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے مؤذن رسول بلال بھائی کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ لوگ تین اقسام کے ہیں۔ ایک سالم دوسرا غانم اور تیسرا ہالک۔ پھر فرمایا کہ سالم تو وہ ہے جو چپ رہا اور غانم وہ ہے جس نے بھلائی کا حکم دیا اور برائی سے روکا پس یہ آدمی اللہ کی طرف سے نفع میں ہے اور ہلاک ہونے والا شخص وہ ہے جو بدزبانی کرے اور ظلم پر مدد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38318، ترقيم محمد عوامة 36729)
حديث رقم: 36730 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣١٩ - حدثنا حسين بن علي قال: أخبرني إبراهيم (عن) (١) الربيع بن أبي راشد قال: كان أبي معجبا بخلف بن حوشب، قال: قلت له: (يا أبة) (٢) إنك لتعجب بهذا الرجل، (فقال) (٣) : يا بني إنه نشأ على طريقة حسنة فلم يزل عليها، قال: وكان (تكنى) (٤) أبا مرزوق؟ فقال له ربيع: حولها، قال: فقال خلف: (فاكنني) (٥) ، قال: أنت أبو عبد الرحمن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن ابی راشد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم خلف بن حوشب پر بہت تعجب کرتے تھے۔ میں نے ان سے عرض کیا کہ اے ابا جان آپ اس شخص پر تعجب کرتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اے میرے بیٹے یہ شخص اچھے راستے پر چلا اور اسی پر قائم رہا۔ ابی راشد فرماتے ہیں کہ اس وقت ان کی کنیت ابومرزوق تھی تو ان کو ربیع رحمہ اللہ نے کہا کہ آپ اس کنیت کو تبدیل کرلیں۔ ابی راشد کہتے ہیں کہ خلف رحمہ اللہ نے ان سے کہا کہ پھر آپ ہی مجھے کوئی کنیت دے دیجیے تو انہوں نے کہا آپ ابوعبدالرحمن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38319، ترقيم محمد عوامة 36730)