☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا: في البكاء من خشية الله
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← ما قالوا: في البكاء من خشية الله
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 212
صفحة 4 من 11
حديث رقم: 36731 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢٠ - حدثنا حسين بن علي عن أبي موسى عن الحسن قال: قال: الإسلام وما الإسلام؟ (قال) (١) : الإسلام: السر والعلانية فيه سواء: (أن) (٢) (يسلم) (٣) قلبك للَّه، وأن يَسلم منك كل مسلم، وكل ذي عهد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ اسلام! اسلام کیا ہے؟ اسلام یہ ہے کہ پوشیدہ اور علانیہ دونوں حالتوں میں آدمی کا دل اللہ کے احکامات کے تابع ہو، اور تجھ سے ہر مسلمان اور معاہدے والا شخص محفوظ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38320، ترقيم محمد عوامة 36731)
حديث رقم: 36732 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢١ - حدثنا حسين بن علي عن الحسن بن الحر قال: بلغني: أن العمل في يوم القدر كالعمل في (ليلته) (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن حر فرماتے ہیں کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ لیلۃ القدر کی رات کو عمل کرنے کا جتنا ثواب ہے اتنا ہی اس دن کو عمل کرنے کا بھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38321، ترقيم محمد عوامة 36732)
حديث رقم: 36733 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢٢ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي (عن العلاء بن المسيب عن خيثمة) (١) (قال) (٢) : قال عيسى ابن مريم: (لا تخبئ) (٣) (رزق) (٤) اليوم لغد، فإن الذي أتاك به اليوم (سيأتيك) (٥) به غدا، (فإن) (٦) قلت: وكيف يكون؟ (٧) فانظر إلى الطير لا تحرث ولا تزرع، تغدو وتروح إلى رزق اللَّه، [فإن قلت: وما يكفي الطير؟ فانظر إلى حمر (الوحش) (٨) وبقر الوحش تغدو إلى رزق اللَّه] (٩) وتروح شباعا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ آج کے رزق میں سے کل کے لیے جمع نہ کرکے رکھو۔ اس لیے کہ جس ذات نے آج دیا ہے وہ کل بھی دے سکتی ہے۔ اگر تیرے ذہن میں سوال ہو کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے تو پرندوں کو دیکھ لے جو نہ تو ہل چلاتے ہیں اور نہ ہی کھیتی باڑی کرتے ہیں صبح کو نکلتے ہیں اور شام کو اللہ کے رزق کے ساتھ ہی واپس آتے ہیں۔ پھر اگر تو کہے کہ یہ پرندوں کی مثال کافی نہیں تو جنگلی گدھوں کو دیکھ لے اور نیل گائے کو دیکھ لے جو صبح اللہ کے رزق کی طرف نکلتے ہیں اور شام کو سیر ہو کر واپس آتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38322، ترقيم محمد عوامة 36733)
حديث رقم: 36734 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢٣ - حدثنا المحاربي عن مالك بن مغول قال: حدثني أبو يعفور عن المسيب ابن رافع عن عبد اللَّه بن مسعود قال: ينبغي لحامل القرآن أن يُعرف بليله (إذا) (١) الناس نائمون، وبنهاره (إذا) (٢) الناس مفطرون، وبحزنه (إذا) (٣) الناس يفرحون، (وببكائه) (٤) (إذا) (٥) الناس يضحكون، وبصمته (إذا) (٦) الناس يخلّطون، وبخشوعه (إذا) (٧) الناس يختالون، وينبغي لحامل القرآن أن يكون باكيا محزونا حليما حكيما سكيتا، ولا ينبغي لحامل القرآن أن يكون -قال أبو بكر: ذكر كلمة- لا صخابا ولا صياحا ولا (حديدا) (٨) (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اشاد ہے کہ حامل قرآن کو چاہیے کہ وہ اپنی رات سے پہچانا جائے جس وقت لوگ سو رہے ہوں اور اپنے دن سے بھی پہچانا جائے جس وقت لوگ صبح کا آغاز کررہے ہوں اور اپنے غم سے پہچانا جائے جب لوگ خوش ہو رہے ہوں، اور اپنے رونے سے پہچانا جائے جب لوگ ہنس رہے ہوں، اور اپنی خاموشی سے پہچانا جائے جس وقت لوگ باتوں میں مشغول ہوں، اور اپنے خشوع سے پہچانا جائے جس وقت لوگ تکبر کرتے ہوں اور حامل قرآن کے لیے مناسب ہے کہ وہ رونے والا، غمگین، بردبار، حکمت والا اور خاموش طبع ہو اور حامل قرآن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ (حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ کلمات فرمائے) شور مچانے والا اور چیخنے چلانے والا اور غصہ کرنے والا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38323، ترقيم محمد عوامة 36734)
حديث رقم: 36735 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢٤ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: أخبرنا أبو سنان (قال) (٢) : حدثنا عمرو بن مرة قال: جاء أبو وائل يعود الربيع بن (خثيم) (٣) فقال: ما جئت إليك إلا ⦗٧٤⦘ (تسمعت) (٤) صوت الناعية، فقال الربيع: ما أنا إلا (على) (٥) شهر يكتب لي فيه خمسون ومائة صلاة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ ابو وائل رضی اللہ عنہ ربیع بن خثیم کے پاس ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور کہا کہ میں تو اس لیے آیا تھا کہ میں نے موت کی خبر دینے والے کی آواز سنی تھی تو ربیع نے جواب دیا کہ میں ایک ماہ سے ایسی حالت پر ہوں کہ میرے لیے ایک سو پچاس نمازوں ”١٥٠“ کا ثواب لکھا جا رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38324، ترقيم محمد عوامة 36735)
حديث رقم: 36736 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن سلمة (قال) (١) : حدثنا أبو جعفر الخطمي أن (جده عمير) (٢) بن حبيب [ (كان) (٣) يقوم من الليل فيقول: (الرحيل) (٤) أيها الناس، سُبقتم إلى الماء، الدلجة الدلجة، من يُسبق إلى الماء يظمأ، ومن يسبق إلى (الشمس) (٥) (يضح) (٦) (للشمس) (٧) الرحيل الرحيل (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر خطمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے دادا محترم عمیر بن حبیب رات کو اٹھ کر کہا کرتے تھے کہ اے لوگو! کوچ کرو تم کو پانی کی طرف بڑھا دیا گیا ہے۔ کوچ کرو کوچ کرو، جو شخص پانی کی طرف بڑھایا گیا وہ پیاسا رہ جاتا ہے اور جو شخص سورج کی طرف بڑھا گیا وہ دھوپ میں جلتا ہے۔ کوچ کرو، کوچ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38325، ترقيم محمد عوامة 36736)
حديث رقم: 36737 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن سلمة عن أبي جعفر الخطمي أن عمير بن حبيب] (١) كان له مولى يعلم بنيه القرآن والكتاب، فجعل يذاكرهم النساء والدنيا، قال: فقال له: (يا زياد) (٢) لقد ظللت على بنيَّ قبة الشيطان، (اكشطوها) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن حبیب رحمہ اللہ کا ایک غلام تھا جو ان کے بیٹے کو قرآن اور کتاب کی تعلیم دیا کرتا تھا وہ ان سے دنیا اور عورتوں کی باتیں کرنے لگ جاتا تھا۔ تو اس کو عمیر بن حبیب نے کہا کہ اے زیاد! تو نے تو ہمارے بچوں کے اوپر شیطان کا گنبد بنادیا ہے اس کو اتار دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38326، ترقيم محمد عوامة 36737)
حديث رقم: 36738 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢٧ - حدثنا محمد بن (أبي) (١) (عدي) (٢) عن (ابن) (٣) عون قال: قال مسلم ابن (يسار) (٤) : إذا حدثت عن اللَّه حديثا فأمسك، فاعلم ما قبله وما بعده.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تو اللہ تعالیٰ کی کسی بات کو نقل کرنے کا ارادہ کرے تو رک جا اور پہلے اس کا سیاق وسباق معلوم کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38327، ترقيم محمد عوامة 36738)
حديث رقم: 36739 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢٨ - حدثنا حسين بن علي عن سفيان ابن عيينة عن عاصم قال: كان (عامة) (١) كلام (الحسن) (٢) : سبحان اللَّه العظيم سبحان اللَّه وبحمده.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رضی اللہ عنہ کا اکثر کلام یہی ہوتا تھا: سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیمِ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38328، ترقيم محمد عوامة 36739)
حديث رقم: 36740 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٢٩ - حدثنا الحسن بن موسى (قال) (١) : حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن مطرف بن عبد اللَّه بن الشخير قال: من أصفى (صفي) (٢) له، ومن خلط خلط عليه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مطرف بن عبداللہ بن شخیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص صفائِ قلب میں لگ جاتا ہے اس کو صفائی مل جاتی ہے اور جو شخص ملاوٹ اختیار کرتا ہے اس پر ملاوٹ ڈال دی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38329، ترقيم محمد عوامة 36740)
حديث رقم: 36741 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: أوصى رجل ابنه فقال: يا بني أظهر الياس مما في أيدي الناس، فإنه (غنى) (١) ، (وإياك) (٢) وطلب الحاجات فإنه (فقر) (٣) حاضر، وإياك وما يعتذر منه بالقول، وإذا صليت فصل صلاة مودع لا ترى أنك تعود، وإن استطعت أن تكون اليوم خيرا (منك) (٤) ⦗٧٦⦘ أمس (وغدا) (٥) خيرا منك (اليوم) (٦) فافعل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ لوگوں کے ہاتھوں میں موجود چیز سے ناامیدی ظاہر کر اس لیے کہ یہی غنا ہے۔ اور اپنے آپ کو حاجات کے مانگنے سے بچا کیونکہ یہی اس زمانہ کا فقر ہے اور اپنے آپ کو ان باتوں سے بچا جن کی معذرت کرنی پڑے اور جب تو نماز پڑھے تو ایسی نماز پڑھ کہ جیسے یہ آخری نماز ہے یہ مت سمجھ کہ دوبارہ بھی موقع ملے گا۔ اور اگر تو اس طرح کرسکتا ہو تیرا آج کل سے بہتر اور آئندہ کا دن آج سے بہتر ہو تو اس طرح ضرور کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38330، ترقيم محمد عوامة 36741)
حديث رقم: 36742 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣١ - حدثنا شاذان قال: حدثنا مهدي بن ميمون عن يونس بن خباب قال: قال لي مجاهد: ألا (أنبئك) (١) بالأواب الحفيظ، قلت: بلى، قال: هو الذي يذكر ذنبه إذا خلا فيستغفر اللَّه منه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یونس بن خباب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ کو مجاہد نے فرمایا کہ میں تجھ کو توبہ کرنے والے اور حفاظت کرنے والے کے بارے میں نہ بتاؤں؟ میں نے کہا کیوں نہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ وہ شخص ہوتا ہے جو اکیلے میں اپنے گناہوں کو یاد کرکے اللہ سے معافی مانگتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38331، ترقيم محمد عوامة 36742)
حديث رقم: 36743 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣٢ - حدثنا الحسن قال: سمعت زهيرا أبا خيثمة قال: حدثنا أبو إسحاق الهمداني قال: كان الحسن -يعني البصري- يُشبّه بأصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابواسحاق ہمدانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری رحمہ اللہ آپ کے صحابہ کے بہت متشابہہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38332، ترقيم محمد عوامة 36743)
حديث رقم: 36744 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣٣ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حميد ويونس بن عبيد أنهما قالا: قد رأينا الفقهاء فما رأينا منهم أحدا أجمع من الحسن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حمید رحمہ اللہ اور یونس بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے بہت سے فقہاء دیکھے ہیں لیکن ان میں حسن رحمہ اللہ جیسا جامع شخصیت کا مالک نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38333، ترقيم محمد عوامة 36744)
حديث رقم: 36745 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣٤ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا أبو هلال قال: حدثنا خالد بن (رباح) (١) أن أنس بن مالك سئل عن مسألة فقال: عليكم بمولانا الحسن فاسألوه، فقالوا: نسألك يا (أبا) (٢) حمزة (وتقول) (٣) : سلوا مولانا الحسن، فقال: إنا سمعنا وسمع، فنسينا وحفظ (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس مالک رضی اللہ عنہ سے کوئی مسئلہ پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا ہمارے غلام حسن سے دریافت کرو۔ لوگوں نے کہا کہ اے ابوحمزہ ہم آپ سے مسئلہ پوچھتے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ ہمارے غلام حسن سے پوچھو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے بھی سنا اور اس نے بھی سنا لیکن ہم بھول گئے اور اس نے یاد رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38334، ترقيم محمد عوامة 36745)
حديث رقم: 36746 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن موسى القارئ عن طلحة ابن عبد اللَّه قال: كان زاذان يُعلّم بلا شيء.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ”زاذان“ بغیر کسی چیز کے تعلیم دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38335، ترقيم محمد عوامة 36746)
حديث رقم: 36747 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) : حدثنا فرج بن فضالة عن أسد بن وداعة قال: كان شداد بن أوس إذا أوى إلى فراشه (كأنه) (٢) حبة قمح على مقلى ثم يقول: اللهم إن النار (قد) (٣) (منعتني) (٤) النوم؛ ثم يقوم إلى الصلاة (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسد بن وداعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شداد بن اوس جب اپنے بستر پر جاتے تو یوں لگتا جیسے دانہ کڑاہی میں ہو پھر فرماتے کہ اے اللہ مجھ کو جہنم کی آگ نے سونے سے روک دیا ہے پھر نماز کی طرف کھڑے ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38336، ترقيم محمد عوامة 36747)
حديث رقم: 36748 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣٧ - حدثنا ابن نمير عن إسماعيل عن عمارة بن القعقاع عن أبي (زرعة) (١) عن عمر بن الخطاب قال: (٢) أجود الناس من جاد على من (لا) (٣) يرجو ثوابه، وإن (أحلم) (٤) الناس من عفا بعد القدرة، وإن أبخل الناس الذي (يبخل) (٥) بالسلام، وإن أعجز الناس الذي يعجز في دعاء اللَّه (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخی وہ شخص ہے جو اس پر سخاوت کرے کہ جس سے ثواب کی امید نہ ہو۔ اور لوگوں میں سے سب سے بردبار وہ شخص ہے جو قدرت کے باوجود معاف کردے اور لوگوں میں سے سب سے بخیل وہ شخص ہے کہ جو سلام کرنے میں بھی بخل کرے۔ اور لوگوں میں سے سب سے زیادہ عاجز وہ شخص ہے جو اللہ سے دعا کرنے میں بھی عاجز ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38337، ترقيم محمد عوامة 36748)
حديث رقم: 36749 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سلام بن مسكين قال: سمعت الحسن يقول: إذا نام العبد في سجوده باهى اللَّه به الملائكة يقول: انظروا عبدي يعبدني وروحه عندي.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جب آدمی سجدہ میں سوجاتا ہے تو اللہ اس پر اپنے فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ دیکھو میرے اس بندے کی طرف وہ میری عبادت کر رہا ہے اور اس کی روح میرے پاس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38338، ترقيم محمد عوامة 36749)
حديث رقم: 36750 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٣٣٩ - حدثنا أسود بن عامر (قال) (١) : حدثنا ابن (أبي) (٢) (السميط) (٣) عن قتادة عن مطرف قال: (لفضل) (٤) العلم أحب إليّ من فضل العبادة، وملاك دينكم الورع.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مطرف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علم کا مرتبہ میرے نزدیک عبادت کے مرتبہ سے زیادہ ہے اور دین کا سرمایہ پرہیزگاری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38339، ترقيم محمد عوامة 36750)