٣٨٤٥٣ - حدثنا (هشيم) (١) قال: أخبرنا يونس بن عبيد قال: حدثنا (الحسن) (٢) أن رجلين من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم مات أحدهما قبل صاحبه بجمعة ففضلوا الذي مات وكان في أنفسهم أفضل من الآخر، فذكر ذلك لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أليس بقي الآخر بعد الأول جمعة، صلى كذا وكذا صلاة"، قال: فكأنه فضل (الباقي) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دو صحابیوں میں سے ایک دوسرے سے ایک جمعہ پہلے فوت ہوگیا تو لوگوں نے مرنے والے کو فضیلت دی۔ ان کے ذہنوں میں تھا کہ یہ دوسرے سے بہتر ہے۔ پھر یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بیان کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کہ کیا دوسرا اول سے ایک جمعہ زیادہ نہیں زندہ رہا اور اس نے اتنی اتنی نمازیں زیادہ پڑھیں۔ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دوسرے کو اس اوّل پر ترجیح دے رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38453، ترقيم محمد عوامة 36860)