☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت حسن بصری کا کلام
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← حضرت حسن بصری کا کلام
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 151
صفحہ 3 از 8
حدیث نمبر: 36375 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٦٢ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرني أبو الأشهب عن الحسن قال: لما عرض على آدم ذريته رأى فضل بعضهم على بعض فقال: رب لو سوّيت بينهم، قال: يا آدم إني أحب أن أشكر، يرى ذو الفضل فضله فيحمدني ويشكرني.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت آدم علیہ السلام پر ان کی اولاد پیش کی گئی تو آپ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت والا دیکھا تو عرض کیا: اے میرے پروردگار! اگر آپ ان کے درمیان برابری فرما دیتے؟ ارشاد ہوا۔ اے آدم! میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ میرا شکر کیا جائے۔ فضیلت والا، اپنی فضیلت کو دیکھے تو میری تعریف کرے اور میرا شکر ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37962، ترقيم محمد عوامة 36375)
حدیث نمبر: 36376 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٦٣ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن الأعمش عن أبي وائل عن مسروق قال: ما دخل بيتا حبْرَة إلا دخلته عَبْرَة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جس گھر میں بھی خوشی داخل ہوتی ہے اس گھر میں غبار بھی داخل ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37963، ترقيم محمد عوامة 36376)
حدیث نمبر: 36377 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٦٤ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرنا (عمر) (١) بن حمزة قال: أخبرني الحارث ابن عبد الرحمن (عن) (٢) أبي ذؤيب قال: قالت عائشة: ما أعلم رجلا سلمه اللَّه من أمور الناس واستقام على طريقة من كان قبله استقامةَ عبد اللَّه بن عمر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں کسی ایسے آدمی کو نہیں جانتی جس کو اللہ نے لوگوں کے معاملہ سے محفوظ رکھا ہو۔ اور وہ اپنے سے پہلوں کے طریقہ پر استقامت اختیار کیے ہو جس طرح حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے استقامت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37964، ترقيم محمد عوامة 36377)
حدیث نمبر: 36378 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٦٥ - حدثنا أبو داود عمر بن سعد عن سفيان قال: قال: رجل لمحمد بن واسع إني لأحبك في اللَّه قال: أحبك الذي أحببتني له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت محمد بن واسع سے عرض کیا۔ میں آپ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ انہوں نے جواب دیا جس کی وجہ سے تو مجھ سے محبت کرتا ہے وہ تجھ سے محبت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37965، ترقيم محمد عوامة 36378)
حدیث نمبر: 36379 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٦٦ - حدثنا أبو داود عمر بن سعد عن سفيان (١) عن ابن جريج عن مجاهد ⦗٥٤٥⦘ ﴿ذَلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ﴾ [التغابن: ٩] ، قال: إذا دخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے { ذَلِکَ یَوْمُ التَّغَابُنِ } کے بارے میں روایت ہے وہ فرماتے ہیں (یہ وہ دن ہے) جب اہل جنت، جنت میں اور اہل جہنم، جہنم میں داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37966، ترقيم محمد عوامة 36379)
حدیث نمبر: 36380 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٦٧ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن عمارة بن القعقاع عن ابن شبرمة قال: ما رأيت حيا (أكثر) (١) (شيخا) (٢) (فقيها) (٣) (متعبدا) (٤) من (بني) (٥) ثور.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن شبرمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے کوئی قبیلہ بنو ثور سے زیادہ شیوخ فقہاء اور عابدین والا نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37967، ترقيم محمد عوامة 36380)
حدیث نمبر: 36381 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٦٨ - حدثنا قبيصة قال: حدثنا سفيان عن العلاء بن المسيب عن أبي (يعلى) (١) قال: كان فينا ثلاثون رجلا، ما منهم رجل دون ربيع بن (خثيم) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابویعلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم میں تیس آدمی تھے۔ ان میں سے کوئی آدمی ربیع بن خیثم سے کم درجہ نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37968، ترقيم محمد عوامة 36381)
حدیث نمبر: 36382 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٦٩ - [حدثنا قبيصة قال: حدثنا سفيان عن (عقبة) (١) الأسدي عن إبراهيم أنه أتي بخبيص فلم يأكله وقال: هذا طعام الصبيان] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت ہے کہ ان کے پاس حلوہ لایا گیا تو انہوں نے وہ نہ کھایا اور فرمایا: یہ بچوں کا کھانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37969، ترقيم محمد عوامة 36382)
حدیث نمبر: 36383 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧٠ - حدثنا قبيصة قال: حدثنا سفيان عن عبد العزيز بن رفيع الأسدي عن ابن منبه قال: الإيمان عُريان، ولباسه التقوى، وماله الفقه، وزينته الحياء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایمان برہنہ ہوتا ہے اور اس کا لباس تقوی ہے اور اس کا مال فقہ ہے اور اس کی زینت حیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37970، ترقيم محمد عوامة 36383)
حدیث نمبر: 36384 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧١ - حدثنا قبيصة (قال: حدثنا) (١) يونس بن أبي إسحاق (عن أبي ⦗٥٤٦⦘ إسحاق) (٢) قال: كان عمرو بن ميمون إذا دخل المسجد ذكر اللَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابواسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون جب مسجد میں داخل ہوتے تو خدا یاد آجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37971، ترقيم محمد عوامة 36384)
حدیث نمبر: 36385 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧٢ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن ليث عن طاوس قال: إذا تعلمت فتعلم لنفسك، فإن الناس قد ذهبت منهم الأمانة، قال: وكان (يعد) (١) الحديث حرفا حرفا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب تم علم حاصل کرو تو تم اپنی ذات کے لیے علم حاصل کرو۔ کیونکہ لوگوں میں سے امانت ختم ہوگئی ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ وہ حدیث کو ایک ایک حرف کرکے شمار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37972، ترقيم محمد عوامة 36385)
حدیث نمبر: 36386 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧٣ - حدثنا قبيصة قال: أخبرنا سفيان عن أبي حيان عن أبيه عن شيخ لهم أنه كان إذا سمع السائل يقول: من (١) يقرض اللَّه قرضًا حسنًا، قال: سبحان اللَّه والحمد للَّه ولا إله إلا اللَّه (واللَّه أكبر) (٢) ، هذا القرض الحسن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شیخ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ جب کسی سوال کرنے والے کو سنتے جو کہتا کون اللہ کو قرض حسن دے گا۔ وہ فرماتے: سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ یہ قرض حسن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37973، ترقيم محمد عوامة 36386)
حدیث نمبر: 36387 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧٤ - حدثنا قبيصة (عن) (١) سفيان عن سرية الربيع قال: كان الربيع ابن (خثيم) (٢) يحب (الحلوى) (٣) فيقول لنا: اصنعوا لي طعاما، فنصنع له طعاما كثيرا، فيدعو فروخا (و) (٤) فلانا، فيطعمهم ربيع بيده ويسقيهم، ويشرب هو فضل شرابهم، فيقال له: ما يدريان هذان ما تُطعمهما؟ فيقول: لكن اللَّه يدري.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سریہ ربیع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خیثم کو حلوہ پسند تھا۔ پس وہ ہمیں کہتے۔ میرے لیے کھانا بناؤ۔ چناچہ ہم ان کے لیے بہت زیادہ کھانا تیار کرتے۔ پھر وہ حضرت فروخ اور فلاں کو بلا لیتے۔ اور حضرت ربیع ان کو اپنے ہاتھ سے کھلاتے پلاتے۔ اور خود ان کا بچا ہوا مشروب پیتے۔ حضرت ربیع کو کہا گیا۔ ان دونوں کو کیا پتہ، آپ ان کو کیا کھلاتے ہیں؟ اس پر حضرت ربیع کہتے۔ لیکن اللہ تعالیٰ تو جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37974، ترقيم محمد عوامة 36387)
حدیث نمبر: 36388 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧٥ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن (بختري) (١) (الطائي) (٢) قال: كان يقول: اغبط الأحياء بما تغبط به الأموات، واعلم أن العبادة ⦗٥٤٧⦘ لا تصلح إلا بزهد، وذُل [عند الطاعة، (واستصعب) (٣) عند] (٤) معصية، وأحِبَّ الناس على (قدر) (٥) تقواهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بختری طائی کے بارے میں روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے۔ جن چیزوں کی وجہ سے مردے رشک کرتے ہیں اس کی وجہ سے زندے بھی رشک کریں۔ جان لو کہ عبادت زہد کے بغیر صحیح نہیں ہوتی اور نیکی کے وقت نرم ہوجا، گناہ کے وقت مشکل ہوجا اور لوگوں سے ان کے تقویٰ کے بقدر محبت کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37975، ترقيم محمد عوامة 36388)
حدیث نمبر: 36389 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا عبد الرحمن بن حميد قال: سمعت أبا إسحاق يقول: أقرأ أبو عبد الرحمن السلمي القرآن في المسجد أربعين سنة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابواسحق فرماتے ہیں کہ حضرت ابوعبدالرحمن سلمی نے مسجد میں چالیس سال تک قرآن پڑھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37976، ترقيم محمد عوامة 36389)
حدیث نمبر: 36390 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن موسى بن قيس عن سلمة بن كهيل قال: لو كان المؤمن على قصبة في البحر (لقيض) (١) اللَّه له من يؤذيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کہیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر مومن، سمندر کے اندر ایک کنارے پر ہوگا تو اللہ تعالیٰ (وہاں پر بھی) اس چیز کو مقرر کریں گے جو اس کو تکلیف دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37977، ترقيم محمد عوامة 36390)
حدیث نمبر: 36391 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧٨ - حدثنا (غندر) (١) (محمد) (٢) بن جعفر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن الحارث عن أبي كثير الزبيدي عن (ابن عمرو) (٣) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إياكم والظلم فإن الظلم ظلمات يوم القيامة" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن ظلمات کی شکل میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37978، ترقيم محمد عوامة 36391)
حدیث نمبر: 36392 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٧٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عطاء بن السائب عن محارب عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الظلم ظلمات يوم القيامة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم قیامت کے دن ظلمات کی شکل میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37979، ترقيم محمد عوامة 36392)
حدیث نمبر: 36393 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٨٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن [أبي ظبيان عن جرير قال: قال لي سلمان: أتدري ما الظلمات يوم القيامة؟ هو ظلم الناس بينهم في الدنيا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت سلمان نے مجھے پوچھا۔ کیا تو جانتا ہے کہ قیامت کے دن ظلمات کیا ہوں گی؟ یہ لوگوں کا دنیا میں باہم ظلم کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37980، ترقيم محمد عوامة 36393)
حدیث نمبر: 36394 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٩٨١ - حدثنا أبو أسامة عن الفزاري عن الأعمش] (١) عن المنهال عن عبد اللَّه ابن الحارث عن ابن عباس قال: أوحى اللَّه إلى داود: قل للظلمة: لا يذكروني فإنه حق علي أن أذكر من ذكرني، وإن ذكري إياهم أن (ألعنهم) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت داود کو اللہ تعالیٰ نے وحی کی کہ آپ ظالموں سے کہو۔ وہ مجھے یاد نہ کیا کریں۔ کیونکہ یہ مجھ پر حق ہے کہ جو مجھے یاد کرے میں اس کو یاد کروں اور ان ظالموں کو میرا یاد کرنا یہ ہے کہ میں ان پر لعنت کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37981، ترقيم محمد عوامة 36394)