☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كلام الحسن البصري
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزهد← كلام الحسن البصري
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 151
Page 4 of 8
Hadith No.: 36395 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٨٢ - حدثنا (الفضل) (١) بن دكين قال: ثنا زهير عن أبي إسحاق عن ثمامة بن بجاد قال: أنذرتكم: سوف أقوم، سوف أصلي، سوف أصوم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثمامہ بن بجاد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں تمہیں (ایسی بات کرنے سے) ڈراتا ہوں کہ میں عنقریب قیام کروں گا۔ میں عنقریب نماز پڑھوں گا۔ میں عنقریب روزہ رکھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37982، ترقيم محمد عوامة 36395)
Hadith No.: 36396 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٨٣ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا زهير عن أبي إسحاق عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا (تؤخر) (١) عمل اليوم لغد، فإنك لا تدري ما في غد" (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تم آج کا کام کل پر نہ چھوڑو۔ کیونکہ تمہیں کل کے دن کیا ہونے والا ہے اس کا پتہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37983، ترقيم محمد عوامة 36396)
Hadith No.: 36397 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٨٤ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا زهير عن محمد بن سوقة عن أبي جعفر قال: لم يكن من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (أحد إذا سمع من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (١) حديثا (أخذه) (٢) لا يزيد فيه ولا ينقص منه، ولا، (ولا) (٣) من عبد اللَّه بن (عمر) (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ م میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں تھا کہ جب وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی حدیث سنتا تو اس کو لے لیتا۔ نہ اس میں زیادتی کرتا اور نہ اس سے کمی کرتا اور نہ ہی حضرت عبداللہ بن عمر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37984، ترقيم محمد عوامة 36397)
Hadith No.: 36398 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٨٥ - [حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا موسى بن قيس قال: قال لي زر: ارحل بنا إلى هذا المسجد نسبح -يعني نصلي] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن قیس بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت زر نے فرمایا: ہمارے ساتھ اس مسجد میں چلو۔ تاکہ ہم نماز پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37985، ترقيم محمد عوامة 36398)
Hadith No.: 36399 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٨٦ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا موسى بن قيس عن سلمة بن كهيل: ﴿لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ﴾ [الأحزاب: ٦٠] ، قال: أصحاب الفواحش.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کہیل سے ارشادِ خداوندی { لَئِنْ لَمْ یَنْتَہِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِینَ فِی قُلُوبِہِمْ مَرَضٌ} کے بارے میں روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں (اس سے مراد) اصحاب الفواحش ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37986، ترقيم محمد عوامة 36399)
Hadith No.: 36400 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٨٧ - حدثنا الفضل قال: حدثنا موسى بن قيس عن عمرو (بن) (١) (قيس) (٢) الكندي: ﴿فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى﴾ [النازعات: ٣٤] قال: إذا (قال) (٣) اذهبوا به إلى النار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن قیس کندی سے روایت ہے: وہ { فَإِذَا جَائَتِ الطَّامَّۃُ الْکُبْرَی } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ تب ہوگا جب ارشاد ہوگا کہ ان کو جہنم کی طرف لے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37987، ترقيم محمد عوامة 36400)
Hadith No.: 36401 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٨٨ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا الحسن بن صالح عن أبي حيان قال: مر ابن مسعود على الذين ينفخون الكير فسقط (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوحیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا گزر ان لوگوں پر سے ہوا جو دھونکنی میں پھونک رہے تھے تو آپ گرپڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37988، ترقيم محمد عوامة 36401)
Hadith No.: 36402 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٨٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن (١) حكيم بن جابر قال: قال رجل لرجل: أوصني، (فقال) (٢) : اتبع السيئة الحسنة (تمحها) (٣) ، و (خالق) (٤) الناس خلقا حسنا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن جابر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کہا: تم مجھے وصیت کرو۔ اس نے کہا: گناہ، کے بعد نیکی کرو۔ یہ اس گناہ کو مٹا دے گی اور لوگوں سے اخلاق حسنہ کے ساتھ ملو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37989، ترقيم محمد عوامة 36402)
Hadith No.: 36403 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس عن مرداس الأسلمي قال: يذهب الصالحون، الأول فالأول حتى تبقى كحثالة التمر والشعير لا يعبأ اللَّه بهم شيئا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مرداس اسلمی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ نیک لوگ ایک ایک کرکے چلے جائیں گے یہاں تک کہ کھجور اور جو کے بھوسہ کی طرح بھوسہ رہ جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی پروا نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37990، ترقيم محمد عوامة 36403)
Hadith No.: 36404 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان قال: سمعت زيد بن أسلم يقول في هذه الآية: ﴿أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا﴾ قال: لا تخافوا ما أمامكم، ولا تحزنوا (على) (١) ما خلفتم: ﴿وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ﴾ [فصلت: ٣٠] ، قال: البشرى في ثلاثة مواطن: عند الموت، وفي القبر، وعند البعث.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سفیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن اسلم کو اس آیت { لاَ تَخَافُوا مَا أَمَامَکُمْ } کے بارے میں کہتے سنا کہ جو تمہارے آگے آنے والا ہے اس سے خوف نہ کھاؤ۔ اور جو پیچھے چھوڑ آئے ہو اس پر غم نہ کرو۔ وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّۃِ الَّتِی کُنْتُمْ تُوعَدُونَ فرمایا: بشارت تین جگہوں پر ہوگی۔ موت کے وقت۔ قبر میں۔ جی اٹھنے کے وقت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37991، ترقيم محمد عوامة 36404)
Hadith No.: 36405 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩٢ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن كعب قال: إذا أراد (اللَّه) (١) (بعبد) (٢) خيرا فقهه في الدين، وزهده في الدنيا وبصره عيوبه، ومن أوتيهن فقد أوتي خير الدنيا والآخرة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کو دین میں سمجھ عطا کرتے ہیں اور دنیا سے بےرغبت بنا دیتے ہیں اور اس کو اپنے عیوب دکھا دیتے ہیں۔ جس شخص کو یہ چیزیں دے دی گئیں تو اس کو دنیا، آخرت کی خیر دے دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37992، ترقيم محمد عوامة 36405)
Hadith No.: 36406 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩٣ - حدثنا وكيع عن رجل من جعفي عن عدي بن حاتم قال: ما جاءت الصلاة قط إلا وأنا إليها بالأشواق، ولا جاءت قط إلا وأنا مستعد (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نماز جب بھی آتی ہے تو مجھے اس کا شوق ہوتا ہے اور نماز جب بھی آتی ہے تو میں تیار ہوتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37993]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37993، ترقيم محمد عوامة 36406)
Hadith No.: 36407 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩٤ - (حدثنا (قتيبة) (١) بن سعيد قال) (٢) : حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن عن أبي حازم أنه قال: انظر (٣) الذي تحب أن يكون معك في الآخرة فقدمه اليوم، وانظر الذي تكره أن يكون معك ثم فاتركه اليوم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوحازم کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: تم دیکھو کہ جس چیز کو تم آخرت میں اپنے ساتھ ہونا پسند کرتے ہو تو پھر تم اس کو آج ہی آگے بھیج دو۔ اور تم اس چیز کو دیکھو جس کا تم وہاں ساتھ ہونا پسند نہیں کرتے تو اس کو تم آج ہی ترک کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37994، ترقيم محمد عوامة 36407)
Hadith No.: 36408 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩٥ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن ابن السائب بن (بركة) (١) عن عمرو بن ميمون سمع أبا ذر يقول: كنت أمشي خلف النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"ألا أدلك على كنز من كنوز الجنة؟" قلت: بلى، قال:"لا حول ولا قوة إلا باللَّه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا۔ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چل رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کا نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا۔ کیوں نہیں۔ آپ نے فرمایا: لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37995، ترقيم محمد عوامة 36408)
Hadith No.: 36409 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩٦ - حدثنا (١) ابن فضيل عن عاصم عن أبي عثمان (عن أبي موسى) (٢) قال: كنا مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم فسمعني وأنا خلفه وأنا أقول: (لا) (٣) حول ولا قوة إلا باللَّه، ⦗٥٥٢⦘ (فقال:"يا عبد اللَّه بن قيس ألا أدلك على كنز من كنوز الجنة"، فقلت: بلى، قال:"لا حول ولا قوة إلا باللَّه") (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوموسیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ میں آپ کے پیچھے تھا اور آپ نے مجھے سنا کہ میں کہہ رہا ہوں۔ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ بن قیس! کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں ایک خزانہ کا نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا۔ کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37996، ترقيم محمد عوامة 36409)
Hadith No.: 36410 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩٧ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن كثير بن (زيد) (٢) (المدني) (٣) قال: حدثني المطلب بن عبد اللَّه (بن حنطب) (٤) عن عامر بن سعد بن أبي وقاص قال: لقيت أبا أيوب الأنصاري فقال (لي) (٥) : ألا آمرك بما (أمرني) (٦) به رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، أن أكثر من (٧) لا حول ولا قوة إلا باللَّه (فإنه) (٨) كنز من كنوز الجنة (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری حضرت ابوایوب انصاری سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا۔ کیا میں تمہیں اس کام کا نہ کہوں جس کا مجھے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا تھا؟ یہ کہ میں لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ کثرت سے کہا کروں۔ کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37997، ترقيم محمد عوامة 36410)
Hadith No.: 36411 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩٨ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد اللَّه بن عامر الأسلمي عن أبي الزناد عن سعيد بن سليمان عن زيد بن ثابت أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول:"ألا أدلكم على كنز من كنوز الجنة (تكثرون) (١) من لا حول ولا قوة إلا باللَّه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمایا کرتے تھے۔ ”کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کا نہ بتاؤں؟ تم لوگ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔ کثرت سے پڑھا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37998، ترقيم محمد عوامة 36411)
Hadith No.: 36412 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٩٩٩ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن (كميل) (٢) بن زياد عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا حول ولا قوة إلا باللَّه كنز من كنوز الجنة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37999، ترقيم محمد عوامة 36412)
Hadith No.: 36413 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٠٠٠ - حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن أبي رزين عن معاذ بن جبل عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (قال) (١) :"لا حول ولا قوة إلا باللَّه (كنز من كنوز الجنة) (٢) " (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38000، ترقيم محمد عوامة 36413)
Hadith No.: 36414 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٠٠١ - حدثنا قتيبة بن سعيد قال: حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن عن أبي حازم [قال: (انظر) (١) كل عمل كرهت الموت (من) (٢) أجله فاتركه، (ثم لا يضرك متى ما مت) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوحازم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تم ہر اس عمل کو دیکھو جس کی وجہ سے تم موت کو ناپسند کرتے ہو۔ پس تم اس کو چھوڑ دو۔ پھر تم جب بھی مرو تمہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38001، ترقيم محمد عوامة 36414)