☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنة← جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 85
صفحہ 5 از 5
حدیث نمبر: 35334 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠٨ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن سفيان عن الشيباني عن عكرمة قال: الصراط على جسر جهنم يردون عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عکرمہ فرماتے ہیں کہ صراط جہنم کا ایک پل ہے جس پر سے لوگ گزریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36908، ترقيم محمد عوامة 35334)
حدیث نمبر: 35335 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠٩ - حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن أبي عثمان النهدي عن سلمان الفارسي قال: يوضع الصراط وله حد كحد الموسى، فتقول الملائكة: ربنا من تجيز على هذا؟ فيقول: أجيز عليه من شئت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صراط کو رکھا جائے گا اور اس کی دھارا سترے کی دھار جیسی ہوگی۔ فرشتے کہیں گے کہ اے ہمارے رب! آپ اس پر سے کس کو گزاریں گے؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ میں جس کو چاہوں گا اس پر سے گزاروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36909، ترقيم محمد عوامة 35335)
حدیث نمبر: 35336 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩١٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن الأعمش عن (شِمْر) (١) عن أبي (الأحوص) (٢) عن عبد اللَّه قال: (يجاء) (٣) بالناس إلي الميزان يوم القيامة فيتجادلون عنده أشد الجدال (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کو قیامت کے دن میزان کی طرف لایا جائے گا اور وہ سخت جھگڑا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36910، ترقيم محمد عوامة 35336)
حدیث نمبر: 35337 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩١١ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء قال: حدثني تميم بن غيلان (ابن) (١) سلمة عن أبي الدرداء (أنه) (٢) قال: أين أنت من يوم جيء بجهنم، ⦗٢٠٧⦘ قد سدت ما بين الخافقين، (وقيل) (٣) : (لن) (٤) تدخل الجنة حتى تخوض النار، فإن كان معك نور استقام بك الصراط، فقد واللَّه نجوت وهديت، وإن لم يكن معك نور (تشبث) (٥) بك (خطاطيف) (٦) جهنم أو كلاليبها أو (شبا بينها) (٧) ، فقد واللَّه (رديت) (٨) وهويت (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تمہیں اس دن کی فکر کیوں نہیں جب جہنم کو لایا جائے گا اور وہ دونوں افقوں کو گھیر لے گا۔ اس دن کہا جائے گا کہ تم اس وقت تک جنت میں نہیں جاسکتے جب تک جہنم کا چکر نہ لگا لو۔ اگر تمہارے پاس نور ہوگا تو اس کے ذریعے صراط پر قائم رہو گے اور نجات پاؤ گے۔ اگر نور نہ ہوا تو جہنم کے کو نڈے تمہیں پکڑ لیں گے اور تم ہلاک ہو جاؤ گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36911، ترقيم محمد عوامة 35337)
حدیث نمبر: 35338 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩١٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا الأعمش عن مجاهد عن عبيد بن عمير قال: الصراط دحض (مزلة) (١) كحد السيف (يتكفأ) (٢) ، والملائكة معهم الكلاليب والأنبياء قيام يقولون حوله: ربنا سلم سلم، فبين مخدوش و (مكردس) (٣) في النار وناج (٤) مسلم (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ پل صراط کی دھار تلوار کی طرح ہے۔ اس کے پاس فرشتے ہوں گے جن کے ہاتھ میں کو نڈے ہوں گے۔ انبیاء کھڑے ہوں گے اور اے ہمارے رب سلامتی عطا فرما سلامتی عطا فرما کہہ رہے ہوں گے۔ بعض لوگ زخمی ہوں گے، بعض جہنم میں گریں گے اور بعض نجات پالیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36912، ترقيم محمد عوامة 35338)