☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنة← ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 85
Page 1 of 5
Hadith No.: 35254 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٢٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن العلاء بن خالد الأسدي عن (شقيق) (١) ابن سلمة عن ابن مسعود في قوله: ﴿وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ﴾ [الفجر: ٢٣] قال: جيء بها تقاد بسبعين ألف زمام، مع كل زمام سبعون ألف ملك يجرونها (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { وَجِیئَ یَوْمَئِذٍ بِجَہَنَّمَ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ جہنم کو ستر ہزار لگاموں میں لایا جائے گا ہر لگام کو ستر ہزار فرشتے کھینچ رہے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36828، ترقيم محمد عوامة 35254)
Hadith No.: 35255 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٢٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المنهال عن شهر بن حوشب عن كعب قال: تزفر جهنم يوم القيامة زفرة، فلا يبقى ملك مقرب ولا نبي مرسل إلا وقع على ركبتيه (يقول) (١) : يا رب نفسي نفسي.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کعب سے مروی ہے کہ قیامت کے دن جہنم ایک لمبا سانس لے گی تو ہر مقرب فرشتہ اور نبی گھٹنوں کے بل جھک کر کہے گا یا رب نفسی نفسی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36829، ترقيم محمد عوامة 35255)
Hadith No.: 35256 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (١) عن مالك بن الحارث عن مغيث ⦗١٨٣⦘ ابن سمي قال: إن لجهنم كل يوم زفرتين، ما يبقى شيء إلا (سمعهما) (٢) إلا الثقلين اللذين عليهما العذاب والحساب.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیث سے مروی ہے کہ جہنم ہر دن دو مرتبہ سانس لیتی ہے، جن وانس کے سوا ہر مخلوق اس کو سنتی ہے (جن پر حساب و عذاب ہے وہ نہیں سنتے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36830، ترقيم محمد عوامة 35256)
Hadith No.: 35257 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي ظبيان عن سلمان قال: النار (سوداء) (١) مظلمة، لا يضيء جمرها ولا يطفى لهبها، ثم قرأ: ﴿كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا (مِنْ غَمٍّ) (٢) أُعِيدُوا فِيهَا﴾ وقيل لهم: ﴿وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ﴾ [الحج: ٢٢] (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمان سے مروی ہے کہ جہنم کی آگ سیاہ ہے اس کی چنگاری روشن نہیں ہے اور اس کا شعلہ بجھتا نہیں ہے، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت فرمائی: { کُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ یَخْرُجُوا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ، أُعِیدُوا فِیہَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِیقِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36831، ترقيم محمد عوامة 35257)
Hadith No.: 35258 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣٢ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن أبي سنان عن (ابن) (١) أبي الهذيل قال: لفحتهم النار لفحة فما أبقت لحما على عظم إلا ألقته.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی الھزیل سے مروی ہے کہ جہنم کی آگ ان کے چہروں کو جھلسا دے گی، کسی بھی ہڈی پر کوئی گوشت باقی نہ بچے گا وہ گوشت گرجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36832، ترقيم محمد عوامة 35258)
Hadith No.: 35259 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣٣ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد (بن) (١) أبي عروبة عن قتادة عن أبي أيوب عن عبد اللَّه بن عمرو قال: إن أهل النار نادوا: ﴿يَامَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ﴾ فخلى عنهم أربعين عاما ثم أجابهم: ﴿إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ﴾ [الزخرف: ٧٧] قال: فقالوا: ﴿أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ﴾ قال: فخلى عنهم (مثل) (٢) الدنيا، ثم أجابهم: ﴿اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ﴾ [المؤمنون: ١٠٧ و ١٠٨] قال: فلم (ينبس) (٣) القوم ⦗١٨٤⦘ بعد ذلك بكلمة، إن كان إلا الزفير والشهيق (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جہنمی لوگ پکاریں گے { یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک } چالیس سال تک ان کو جواب نہ دیا جائے گا پھر ان کو جواب دیا جائے گا کہ {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ } پھر جہنمی کہیں گے { أَخْرِجْنَا مِنْہَا، فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } پھر ان کو دنیا کی عمر کی بقدر جواب نہ دیا جائے گا اور پھر ان کو کہا جائے گا { اخْسَؤُوا فِیہَا، وَلاَ تُکَلِّمُون } پھر اس کے بعد ان کے منہ سے سوائے چیخ و پکار کے کوئی اور کلمہ نہ نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36833، ترقيم محمد عوامة 35259)
Hadith No.: 35260 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مالك بن الحارث عن مغيث بن سمي قال: إذا جيء بالرجل إلى النار قيل: انتظر حتى نتحفك، قال: فيؤتى بكأس من سم الأفاعي والأساود، إذا أدناها من فيه نثرت اللحم على حدة والعظم على حدة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیث سے مروی ہے کہ جب جہنمی کو جہنم کی طرف لایا جائے گا تو اس کو کہا جائے گا ٹھہرو، تاکہ ہم تجھے تحفہ دیں پھر اس کے پاس سانپ کے زہر کا ایک پیالہ لایا جائے گا جب وہ اس کو منہ کے قریب کرے گا تو اس کا گوشت ایک طرف اور ہڈیاں ایک طرف بکھر جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36834، ترقيم محمد عوامة 35260)
Hadith No.: 35261 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣٥ - حدثنا علي بن مسهر عن إسماعيل بن سميع عن أبي رزين: ﴿لَوَّاحَةٌ لِلْبَشَرِ﴾ [المدثر: ٢٩] قال: لوح جلده حتى تدعه أشد سوادا من الليل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { لَوَّاحَۃٌ لِلْبَشَرِ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ ان کا رنگ تبدیل ہوجائے گا یہاں تک کہ رات سے زیادہ سیاہ ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36835، ترقيم محمد عوامة 35261)
Hadith No.: 35262 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن خيثمة عن عبد اللَّه: ﴿إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ﴾ [النساء: ١٤٥] قال: في توابيت مبهمة عليهم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ قرآن کریم کی آیت {إِنَّ الْمُنَافِقِینَ فِی الدَّرْکِ الأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ: منافقین تابوتوں میں جکڑے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36836، ترقيم محمد عوامة 35262)
Hadith No.: 35263 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣٧ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن هبيرة عن علي قال: أبواب النار بعضها فوق بعض يبدأ بالأسفل فيملأ فهو أسفل (سافلين) (١) ، ثم الذي يليه، ثم الذي يليه حتى (يملأ) (٢) النار (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جہنم کے دروازے ایک دوسرے کے اوپر ہیں سب سے پہلے سب سے نچلے سے ابتدا کی جائے گی اس کو بھرا جائے گا، وہ اسفل السافلین ہے پھر اس کے بعد والے کو پھر اس کے بعد والے کو یہاں تک کہ جہنم کو بھر دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36837، ترقيم محمد عوامة 35263)
Hadith No.: 35264 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣٨ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن أبي هارون عن حطان بن عبد اللَّه قال: قال علي: أتدرون كيف أبواب النار؟ قالوا: نعم، نحو هذه الأبواب، قال: ⦗١٨٥⦘ لا، ولكنها هكذا -فوصف إطباقَ بعضها فوق بعض (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کیا تم لوگ جانتے ہو جہنم کے دروازے کیسے ہیں؟ لوگوں نے کہا جی ہاں ان دروازوں کی طرح ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ وہ یوں ہیں اس کے بعض طبقات کو بعض کے اوپر رکھا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36838، ترقيم محمد عوامة 35264)
Hadith No.: 35265 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٣٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثني يحيى ابن عبد الرحمن بن حاطب عن أبيه قال: جلسنا إلى كعب الأحبار في المسجد وهو يحدث، فجاء عمر فجلس في ناحية القوم فناداه فقال: ويحك يا كعب خوفنا، فقال: والذي نفسي بيده إن النار لتقرب يوم القيامة لها زفير وشهيق حتى إذا أدنيت وقربت زفرت زفرة ما خلق اللَّه من نبي ولا صديق ولا شهيد إلا وجثا لركبتيه ساقطًا، حتى يقول كل نبي وكل صديق وكل شهيد: اللهم لا أكلفك اليوم إلا نفسي، ولو كان لك يا ابن الخطاب عمل سبعين نبيا لظننت أن لا تنجو، قال عمر: (واللَّه) (١) إن الأمر لشديد (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت کعب بن احبار رحمہ اللہ کے پاس مسجد میں بیٹھے تھے وہ حدیث بیان کر رہے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور لوگوں کے کنارے پر تشریف فرما ہوگئے پھر ان کو پکارا اور کہا اے کعب تیرا ناس ہو، آج آپ نے ہمیں خوف زدہ کردیا حضرت کعب نے فرمایا قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، قیامت کے دن آگ قریب ہوجائے گی اس کیلئے چیخ و پکار ہوگی یہاں تک کہ جب وہ قریب ہوجائے گی تو وہ ایک مرتبہ سانس لے گی اس کی ہیبت کی وجہ سے تمام انبیاء صدیقین اور شہداء گھٹنوں کے بل جھک جائیں گے، اور پھر ہر نبی صدیق اور شہید کہے گا: اے اللہ آج میں آپ سے صرف اپنا ہی سوال کرتا ہوں اور اے ابن خطاب! اگر تیرے لیے نبیوں کا عمل بھی ہو پھر بھی تجھے خوف ہوگا کہ تیری نجات نہ ہوگی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: خدا کی قسم معاملہ بہت زیادہ سخت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36839، ترقيم محمد عوامة 35265)
Hadith No.: 35266 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن شهر بن حوشب عن أم الدرداء عن أبي الدرداء قال: يلقى على أهل النار الجوع حتى يعدل عنهم ما هم فيه من العذاب، قال: فيستغيثون فيغاثون بالضريع لا يسمن ولا يغني من جوع فيستغيثون فيغاثون بطعام ذي غُصّة فيذكرون أنهم كانوا يجيزون الغصص بالشراب، فيستغيثون فيغاثون بماء من حميم في كلاليب من حديد، فإذا أدنوه إلي وجوههم شوى وجوههم، فإذا أدخلوه بطونهم قطع ما في بطونهم، قال: فينادون: ﴿دْعُوا رَبَّكُمْ يُخَفِّفْ عَنَّا يَوْمًا مِنَ الْعَذَابِ﴾ قال: فيجابون: ﴿أَوَلَمْ تَكُ تَأْتِيكُمْ رُسُلُكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا بَلَى (قَالُوا) (١) فَادْعُوا وَمَا دُعَاءُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ﴾ [غافر: ٤٩ و ٥٠] قال: فيقولون: نادوا مالكا فينادون: ﴿يَامَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ﴾ قال: فأجابهم: ⦗١٨٦⦘ ﴿إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ﴾ [الزخرف: ٤٣] قال: فيقولون ادعوا ربكم فلا شيء أرحم بكم من ربكم قال: فيقولون: ﴿رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ﴾! قال: فيجيبهم: ﴿اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ﴾ [المؤمنون: ١٠٧ و ١٠٨] قال: فعند ذلك يئسوا من كل خير ويأخذون في الويل والشهيق والثبور (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء سے مروی ہے کہ جہنمیوں کو بھوک ستائے گی، پھر وہ مدد طلب کریں گے، ان کی ضریع سے مدد کی جائے گی جو ان کا پیٹ نہیں بھرے گی اور نہ ہی ان کو صحت مند کرے گی وہ پھر مدد طلب کریں گے تو ان کی طعام ذی غصۃ سے مدد کی جائے گی (جو گلے میں اٹک جاتی ہے) پھر وہ یاد کریں گے کہ گلے میں اٹک جانے والی چیز کو پینے والی چیز سے دور کرتے تھے، پھر وہ طلب کریں گے پھر ان کو لوہے کے برتنوں میں گرم کھولتا پانی پیش کیا جائے گا، جب وہ اس کو قریب کریں گے تو وہ ان کے چہروں کو جلا دے گا، اور جب اس کو پییں گے تو ان کے پیٹ کے تمام اعضاء کو کاٹ ڈالے گا، پھر وہ پکاریں گے { اُدْعُوَا رَبَّکُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِنَ الْعَذَابِ } ان کو جواب دیا جائے گا کہ { أَوَلَمْ تَکُ تَأْتِیکُمْ رُسُلُکُمْ بِالْبَیِّنَاتِ، قَالُوا بَلَی، قَالُوا فَادْعُوَا، وَمَا دُعَائُ الْکَافِرِینَ إِلاَّ فِی ضَلاَلٍ } پھر وہ کہیں گے مالک کو آواز دو تو وہ کہیں گے { یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک } مالک ان کو جواب دے گا {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ } پھر وہ کہیں گے اپنے رب کو پکارو، بیشک تمہارے رب سے زیادہ کوئی چیز رحم کرنے والی تم پر نہیں ہے، پھر وہ کہیں گے { رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْہَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } ان کو جواب دیا جائے گا کہ { اِخْسَؤُوا فِیہَا وَلاَ تُکَلِّمُونِ } پھر وہ ہلاکت و بربادی اور چیخ و پکار کو لازم پکڑیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36840، ترقيم محمد عوامة 35266)
Hadith No.: 35267 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن الرقاشي عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يلقى البكاء على أهل النار فيبكون حتى ينفد الدموع، قال: ثم يبكون الدم حتى أنه ليصير في وجوههم أخدودا لو أرسلت فيه السفن لجرت" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: جہنمیوں پر رونا، دھونا ڈال دیا جائے گا، وہ اتنا روئیں گے کہ ان کے آنسو خشک ہوجائیں گے پھر وہ خون کے آنسو روئیں گے ان کے چہروں پر گڑھے (کنویں کی مانند) پڑجائیں گے اگر ان آنسوؤں پر کشتیوں کو چلایا جاتا تو البتہ وہ چل پڑتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36841، ترقيم محمد عوامة 35267)
Hadith No.: 35268 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤٢ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) : عن سلام بن مسكين عن قتادة عن أبي بردة عن أبي موسى قال: إن أهل النار ليبكون في النار حتى لو أجريت السفن في دموعهم لجرت، ثم إنهم ليبكون الدم بعد الدموع وبمثل ما هم فيه (فليبك له) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ سے مروی ہے کہ جہنمی لوگ جہنم میں روئیں گے یہاں تک کہ اگر ان کے آنسوؤں میں کشتیوں کو چلایا جاتا تو ہ بھی چل پڑتیں، پھر آنسوؤں کے بعد خون کے آنسو روئیں گے اور اسی کے مثل ان کو رلایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36842، ترقيم محمد عوامة 35268)
Hadith No.: 35269 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤٣ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن أبي إسحاق عن النعمان بن بشير قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أهون أهل النار عذابا من له نعلان وشراكان (من ⦗١٨٧⦘ نار) (١) يغلي منهما دماغه كما يغلي المرجل، ما يرى أن أحدا أشد عذابا منه، وإنه لأهونهم عذابا" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس کو ہوگا جس کو آگ کے جوتے پہنائیں جائیں گے اور اس کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا جیسے ہانڈی ابلتی ہے وہ شخص نہیں دیکھے گا کہ کسی کو اس سے زیادہ سخت عذاب ہو رہا ہو، بیشک وہ سب سے کم اور ہلکے عذاب والا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36843، ترقيم محمد عوامة 35269)
Hadith No.: 35270 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مجاهد عن عبيد بن عمير قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أدنى أهل النار عذابًا لرجل عليه نعلان يغلي منهما دماغه كأنه مرجل، مسامعه جمر، وأضراسه جمر، وأشفاره لهب النار، ويخرج أحشاء جنبيه من قدميه، وسائرهم (كالحب) (١) القليل في الماء الكثير فهو يفور" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عمیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: جہنم میں سب سے کم عذاب اس شخص کو ہوگا کہ جس کو آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جس کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا اس کے کان انگارے کے ہوں گے اس کی ڈاڑھیں انگارے کی ہوں گی اس کے ہونٹ آگ کے ہوں گے اس کی ایڑیاں پاؤں کی طرف سے نکل جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36844، ترقيم محمد عوامة 35270)
Hadith No.: 35271 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤٥ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثنا زهير بن محمد عن سهيل بن أبي صالح عن النعمان بن أبي عياش عن أبي سعيد الخدري أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (١) أدنى أهل النار عذابا ينتعل بنعلين من نار يغلى دماغه من حرارة نعليه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: جہنمیوں میں سب سے ہلکا عذاب اس شخص کو ہوگا جس کو آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جس کی حرارت کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36845، ترقيم محمد عوامة 35271)
Hadith No.: 35272 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: حدثنا ثابت عن أبي عثمان عن ابن عباس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن أهون أهل النار عذابا أبو طالب وهو منتعل بنعلين من نار" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: سب سے ہلکا عذاب ابو طالب کو ہوگا اس کو آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36846]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36846، ترقيم محمد عوامة 35272)
Hadith No.: 35273 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤٧ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن النعمان بن بشير قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو على المنبر يقول:"أنذركم النار -حتى سقط إحدى عطفي ردائه ⦗١٨٨⦘ عن منكبيه- وهو يقول: أنذركم النار، حتى لو كان في مكاني هذا لأسمع أهل السوق أو من شاء اللَّه منهم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم 5 کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ: تم لوگوں کو آگ سے ڈراتا ہوں یہاں تک کہ آپ کی چادر مبارک آپ کے ایک کندھے سے گرگئی پھر فرمایا: تم لوگوں کو آگ سے ڈراتا ہوں، یہاں تک کہ اگر میری اس جگہ پر ہوتا تو میں بازار والوں کو سنوا دیتا، یا انہیں سے جس کو اللہ چاہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36847]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36847، ترقيم محمد عوامة 35273)