☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنة← جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 85
صفحہ 4 از 5
حدیث نمبر: 35314 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٨٨ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثني نعيم بن ميسرة النحوي عن عيينة بن (الغصن) (١) قال: قال الحسن: إن الأغلال لم تجعل في أعناق أهل النار لأنهم أعجزوا الرب، ولكن إذا (طفئ) (٢) بهم اللهب (أرسبتهم) (٣) في النار، قال: ثم (أجفل) (٤) الحسن (مغشيا) (٥) عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ جہنمیوں کی گردنوں میں طوق نہ ہوں گے کیوں کہ انہوں نے رب کو عاجز پایا لیکن جب چنگاری بجھے گی تو ان کو آگ میں داخل کردیا جائے گا پھر حضرت حسن زمین پر گرپڑے اور ان پر غشی طاری ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36888، ترقيم محمد عوامة 35314)
حدیث نمبر: 35315 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٨٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن (حسان) (١) بن أبي المخارق عن أبي عبد اللَّه الجدلي قال: أتيت بيت المقدس فإذا عبادة بن الصامت وعبد اللَّه بن عمرو (و) (٢) كعب الأحبار يتحدثون في بيت المقدس، قال: فقال عبادة: إذا كان يوم القيامة جمع الناس في صعيد واحد فينفذهم البصر ويسمعهم الداعي ويقول اللَّه: ﴿هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ (٣٨) فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ﴾ [المرسلات: ٣٨ - ٣٩] ، اليوم لا ⦗١٩٩⦘ ينجو مني جبار عنيد، ولا شيطان مريد، قال: فقال عبد اللَّه بن عمرو: إنا نجد في الكتاب أنه يخرج يومئذ عنق من النار فينطلق (معنقا) (٣) حتى إذا كان بين ظهراني الناس قال: يا أيها الناس إني بعثت إلى ثلاثة، أنا أعرف بهم من (الوالد بولده) (٤) ومن الأخ بأخيه، (لا يغنيهم) (٥) مني ورد ولا تخفيهم مني خافية: الذي جعل مع اللَّه إلها آخر، وكل جبار عنيد، وكل شيطان مريد، قال: فينطوي عليهم فيقذفهم في النار قبل الحساب بأربعين. قال حصين: (و) (٦) إما أربعين عاما أو أربعين يومًا، قال: ويهرع قوم إلى الجنة فتقول لهم الملائكة قفوا للحساب، (قال) (٧) : فيقولون: واللَّه ما كانت لنا أموال وما كنا بعمال، قال: فيقول اللَّه: صدق عبادي، أنا (أحق من) (٨) أوفى بعهده، ادخلوا الجنة، قال: فيدخلون الجنة قبل الحساب بأربعين، إما قال: عاما وإما يوما (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد اللہ الجدلی فرماتے ہیں کہ جب میں بیت المقدس آیا تو وہاں پر میں نے حضرت عبادہ بن صامت، حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ ما اور حضرت کعب الاحبار رضی اللہ عنہ کو آپس میں گفتگو کرتے ہوئے پایا۔ حضرت عبادہ نے کہا کہ قیامت کے دن لوگوں کو ایک میدان میں جمع کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ یہ فیصلے کا دن ہے۔ ہم نے تمہیں اور پچھلے لوگوں کو جمع کیا ہے اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو کرو۔ آج مجھ سے کوئی سرکش ظالم اور شیطان نہیں بچ سکتا۔ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمیں کتاب میں ملتا ہے کہ جہنم سے ایک گردن نکلے گی اور کہے گی کہ اے لوگو! مجھے تین قسم کے گناہ گاروں کی طرف بھیجا گیا ہے۔ میں انہیں خوب جانتی ہوں۔ انہیں مجھ سے کوئی چیز نہیں بچا سکتی۔ مجھے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے والے کی طرف بھیجا گیا ہے۔ ہر ظالم سرکش کی طرف بھیجا گیا ہے اور ہر باغی شیطان کی طرف بھیجا گیا ہے پھر وہ گردن ان لوگوں کو اچک لے گی اور حساب شروع ہونے سے چالیس دن یا چالیس سال پہلے انہیں آگ میں پھینک دیا جائے گا۔ پھر ایک قوم تیزی سے جنت کی طرف جا رہی ہوگی۔ فرشتے ان سے کہیں گے حساب کے لیے ٹھہرو۔ وہ کہیں گے کہ ہم نہ تو مال دار تھے اور نہ حکمران تھے۔ ہمارا حساب کیسا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا میرے بندوں نے سچ کہا۔ میں وعدے کو پورا کرنے والا ہوں۔ جنت میں داخل ہو جاؤ پھر وہ حساب شروع ہونے سے چالیس دن پہلے یا چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36889، ترقيم محمد عوامة 35315)
حدیث نمبر: 35316 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩٠ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك: ﴿لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَأَنَّهُمْ مُفْرَطُونَ﴾ [النحل: ٦٢] قال: منسيون في النار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک قرآن کریم کی آیت { لاَ جَرَمَ أَنَّ لَہُمُ النَّارَ وَأَنَّہُمْ مُفْرَطُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ آگ میں داخل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36890، ترقيم محمد عوامة 35316)
حدیث نمبر: 35317 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩١ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين (عن الحسن) (١) : ﴿وَنَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلَى جَهَنَّمَ وِرْدًا﴾ [مريم: ٨٦] قال: [ظماء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الحوضی رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { وَنَسُوقُ الْمُجْرِمِینَ إِلَی جَہَنَّمَ وِرْدًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ پیاسے داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36891، ترقيم محمد عوامة 35317)
حدیث نمبر: 35318 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩٢ - حدثنا مروان بن معاوية عن جويبر عن الضحاك: ﴿وَنَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلَى جَهَنَّمَ وِرْدًا﴾ قال: عطاشا] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ بھی وردا کی تفسیر پیاس سے کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36892، ترقيم محمد عوامة 35318)
حدیث نمبر: 35319 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩٣ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا شيبان قال: قال قتادة: سمعت أبا نضرة يحدث عن سمرة بن جندب أنه سمع نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (١) :"إن منهم من تأخذه النار إلى كعبيه، ومنهم من تأخذه النار إلى ركبتيه، ومنهم من تأخذه إلى حجزته، ومنهم من تأخذه إلى ترقوته" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بعض لوگوں کو آگ ٹخنوں تک پکڑے گی بعض کو گھٹنوں تک پکڑے گی بعض کو کمر تک اور بعض کو گردن تک آگ پکڑے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36893، ترقيم محمد عوامة 35319)
حدیث نمبر: 35320 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير (قال) (١) : حدثنا فضيل بن غزوان عن محمد الراسبي عن بشر بن عاصم قال: كتب عمر بن الخطاب (عهد بشر) (٢) بن عاصم فقال: لا حاجة لي فيه إني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إن الولاة (يجاء) (٣) بهم يوم القيامة (فيوقفون) (٤) على جسر جهنم، فمن كان مطواعا للَّه تناوله اللَّه بيمينه حتى ينجيه، ومن كان عاصيا للَّه (انحرف) (٥) به الجسر إلى واد من نار يلتهب التهابًا"، قال: فأرسل عمر إلى سلمان وأبي ذر فقال لأبي ذر: أنت سمعت هذا الحديث من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: نعم واللَّه، وبعد الوادي واد آخر من نار، قال: وسأل سلمان فلم يخبر بشيء، فقال عمر: من يأخذها بما فيها؟ فقال: أبو ذر: من ⦗٢٠١⦘ سلب اللَّه (أنفه) (٦) وعينيه و (أضرع) (٧) خده إلى الأرض (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد راسبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت بشر بن عاصم کو گورنری سونپی تو حضرت بشر نے لکھا کہ مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حکمرانوں کو قیامت کے دن لایا جائے گا اور جہنم کے پل پر کھڑا کیا جائے گا۔ اللہ کے فرماں بردار حکمران کو اللہ تعالیٰ نجات عطا کرے گا اور نافرمان کو جہنم کی وادی میں جلنے کے لیے ڈال دیا جائے گا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں حضرت سلمان رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو حضرت سلمان نے لاعلمی کا اظہار فرمایا اور حضرت ابوذر نے کہا کہ ہاں میں اس حدیث کو جانتا ہوں۔ اور جہنم کی ایک وادی اور بھی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ اس میں کس کو ڈالا جائے گا۔ حضرت ابوذر نے فرمایا کہ جس کے ناک اور آنکھوں کو اللہ نے خاک آلود کیا اور اس کے رخسار کو زمین پر مل دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36894، ترقيم محمد عوامة 35320)
حدیث نمبر: 35321 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩٥ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أبي (سنان) (١) عن عمرو بن مرة عن أبي صالح قال: يحاسب يوم القيامة الذين أرسل إليهم الرسل، فيدخل اللَّه الجنة من أطاعه ويدخل النار من عصاه، (ويبقى) (٢) قوم من الولدان والذين هلكوا في الفترة ومن غلب على (عقله فيقول اللَّه ﵎: إنكم قد رأيتم أنما أدخلت الجنة من أطاعني، وأدخلت) (٣) النار من عصاني وإني آمركم أن تدخلوا هذه النار، فيخرج لهم عنق منها، فمن دخلها كانت نجاته، ومن نكص فلم يدخلها كانت هلكته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کی طرف رسول بھیجے ہیں ان کا حساب فرمائیں گے، پھر اللہ ان لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا جنہوں نے اس کی اطاعت کی ہے۔ اور جنہوں نے نافرمانی کی ہوگی ان کو جہنم میں داخل فرمائے گا پھر بچے باقی رہ جائیں گے اور وہ لوگ جو فترۃ الوحی کے زمانے میں فوت ہوئے ہوں گے اور وہ لوگ جو مجنوں تھے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے بیشک تم نے دیکھ لیا جس نے میری نافرمانی کی اس کو جہنم میں داخل کردیا پس میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اس آگ میں داخل ہوجاؤ پھر ان کیلئے اس میں سے ایک گردن نمو دار ہوگی پس جو اس میں داخل ہوگا اس کیلئے نجات ہوگی اور جو رکے گا اور داخل نہ ہوگا اس کیلئے ہلاکت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36895، ترقيم محمد عوامة 35321)
حدیث نمبر: 35322 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح قال: لما مرض أبو طالب قالوا (له) (١) : أرسل إلى ابن أخيك هذا فيأتيك بعنقود من جنته، لعله يشفيك به، قال: فجاء الرسول وأبو بكر عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم جالس، فقال أبو بكر: إن اللَّه حرمها على الكافرين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح سے مروی ہے کہ جب ابو طالب بیمار ہوئے تو لوگوں نے ان سے کہا کہ اپنے بھتیجے کے پاس کسی کو بھیجو تاکہ وہ تمہارے پاس جنت سے انگور کا کوئی خوشہ لائے شاید کہ اس سے آپ کو شفاء مل جائے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے تو اس وقت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہانحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے مشرکین پر اس کو (جنت کی نعمتوں کو) حرام کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36896، ترقيم محمد عوامة 35322)
حدیث نمبر: 35323 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩٧ - حدثنا عفان بن مسلم قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: حدثنا الأزرق ابن (قيس) (١) قال: حدثني رجل من بني تميم قال: كنا عند أبي العوام فقرأ هذه الآية ﴿تِسْعَةَ عَشَرَ﴾ [المدثر: ٣٠] فقال: ما تقولون: (أتسعة) (٢) عشر ألف ملك أو تسعة عشر ملكا؟ قال: فقلت لا، بل تسعة عشر ملكًا قال: ومن أين تعلم ذلك؟ فقلت: لأن اللَّه يقول: ﴿وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا﴾ [المدثر: ٣١] قال: صدقت بيد كل ملك مرزبة من حديد لها شعبتان فيضرب الضربة (فهوى) (٣) بها سبعين ألف (ملك) (٤) ما بين منكبي كل (ملك) (٥) منهم مسيرة كذا وكذا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بنو تمیم کے ایک شخص سے مروی ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ ہم ابو عوام کے پاس تھے انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی { عَلَیْہَا تِسْعَۃَ عَشَرَ } اور فرمایا تم لوگ کیا کہتے ہو؟ انیس ہزار فرشتے ہیں یا صرف انیس؟ راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا انیس انہوں نے دریافت فرمایا تمہیں کہاں سے معلوم ہوا؟ میں نے عرض کیا کہ اس لیے کہ اللہ فرماتے ہیں { وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَہُمْ إِلاَّ فِتْنَۃً لِلَّذِینَ کَفَرُوا } انہوں نے فرمایا کہ تو نے ٹھیک کہا ہر فرشتہ کے ہاتھ میں ایک ہتھوڑا ہے جو لوہے کا ہے اور اس کے دو کونے ہیں وہ اس سے ایک مرتبہ مارتا ہے تو اس سے ستر ہزار فرشتے گرتے ہیں ہر فرشتے کے دو کندھوں کے درمیان اتنی اتنی مسافت ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36897، ترقيم محمد عوامة 35323)
حدیث نمبر: 35324 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩٨ - حدثنا شبابة عن سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال قال: بلغني أن أهون أهل النار عذابا له نعل من نار يغلي منها دماغه (و) (١) يصيح قلبه ويقول: ما عذب أحد (بأشد) (٢) مما عذب به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید سے مروی ہے کہ سب سے ہلکا عذاب جس کو ہوگا اس کو آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جس سے اس کا دماغ ابلے گا اور اس کا دل چیخے گا اور پھٹنے کے قریب ہوگا اور وہ کہے گا کہ کسی کو اتنا سخت عذاب نہیں دیا گیا جتنے سخت عذاب میں اس کو مبتلا کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36898، ترقيم محمد عوامة 35324)
حدیث نمبر: 35325 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٨٩٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن سلمة عن سعيد بن جبير: ﴿فَسُحْقًا لِأَصْحَابِ السَّعِيرِ﴾ [الملك: ١١] قال: واد في جهنم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت { فَسُحْقًا لأَصْحَابِ السَّعِیرِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے جہنم کی وادی مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36899، ترقيم محمد عوامة 35325)
حدیث نمبر: 35326 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠٠ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه: ﴿وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ﴾ [المؤمنون: ١٠٤] قال: كما (يُشيط) (١) الرأس عند الرآس (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ قرآن کریم کی آیت { وَہُمْ فِیہَا کَالِحُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جیسے سری فروخت کرنے والے کے پاس سری کو آگ پر گرم کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36900، ترقيم محمد عوامة 35326)
حدیث نمبر: 35327 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠١ - حدثنا أبو عبد الرحمن المقرئ عن سعيد بن أبي أيوب قال: سمعت دراجا (أبا) (١) السمح قال: سمعت أبا الهيثم يقول: سمعت أبا سعيد الخدري يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يسلط على الكافر في قبره تسعة وتسعون تنينا تنهشه وتلدغه حتى تقوم الساعة ولو أن تنينا منها نفخ في الأرض ما أنبتت خضراء" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: کافر کے قبر میں اس پر ننانویں اژ دھے مسلط کردیے جائیں گے جو اس کو قیامت تک کاٹتے رہیں گے اگر ان میں سے ایک اژ دھا بھی زمین پر پھونک مار دے تو زمین میں سبزا اگنا ختم ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36901، ترقيم محمد عوامة 35327)
حدیث نمبر: 35328 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن أبي الأشهب عن الحسن قال: ﴿إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا﴾ [الفرقان: ٦٥] قال: (علموا) (١) أن كل غريم (يفارق) (٢) (غريمه) (٣) إلا غريم جهنم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن قرآن کریم کی آیت {إِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جان لو ہر قرض خواہ اپنے قرض دار سے جدا ہونے والا ہے سوائے جہنم کے قرض دار کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36902، ترقيم محمد عوامة 35328)
حدیث نمبر: 35329 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الحسن: ﴿فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَهُ بَابٌ بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ﴾ قال: الجنة: ﴿وَظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ﴾ [الحديد: ١٣] ، قال: النار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { فَضُرِبَ بَیْنَہُمْ بِسُورٍ لَہُ بَابٌ بَاطِنُہُ فِیہِ الرَّحْمَۃُ } سے مراد ہے جنت اور { وَظَاہِرُہُ مِنْ قِبَلِہِ الْعَذَابُ } سے مراد ہے جہنم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36903، ترقيم محمد عوامة 35329)
حدیث نمبر: 35330 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠٤ - حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير قال: بعث موسى وهارون ابني هارون بقربان يقربانه (فقالا) (١) : أكلته النار (وكذبا) (٢) فأرسل للَّه عليهما نارًا؛ فأكلتهما، فأوحى اللَّه إليهما: هكذا أفعل بأوليائي فكيف بأعدائي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام نے حضرت ہارون کے دو بیٹوں کو قربانی کیلئے بھیجا انہوں نے آ کر جھوٹ بولا کہ اس کو آگ کھا گئی ہے اللہ تعالیٰ نے ان دونوں پر آگ نازل فرمائی جس نے ان دونوں کو جلا دیا اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کی طر ف وحی فرمائی اور فرمایا میں اپنے اولیاء کے ساتھ ایسا کرتا ہوں تو اپنے دشمنوں کے ساتھ کیسا معاملہ کروں گا؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36904، ترقيم محمد عوامة 35330)
حدیث نمبر: 35331 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن إسماعيل عن الحسن أن هرم بن حيان كان يقول لم أر مثل النار نام هاربها، ولا مثل الجنة نام طالبها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہرم بن حیان فرمایا کرتے تھے کہ میں نے اس آگ کے مثل نہیں دیکھا کہ جس سے بھاگنے والا سویا ہوا ہے اور میں نے جنت کے مثل نہیں دیکھا کہ اس کا طالب سویا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36905، ترقيم محمد عوامة 35331)
حدیث نمبر: 35332 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠٦ - حدثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عبيد اللَّه بن المغيرة عن سليمان بن عمرو بن عبد العتواري (أحد بني) (١) ليث وكان في حجر أبي سعيد الخدري عن أبي سعيد الخدري قال: سمعته يقول: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"يوضع الصراط بين ظهراني جهنم عليه (حسك كحسك) (٢) السعدان، ثم (يستجيز) (٣) الناس فناج مسلم و (مخدوج) (٤) به ثم (ناج) (٥) (و) (٦) محتبس (٧) منكوس فيه، فإذا فرغ اللَّه من القضاء بين العباد (يفقد) (٨) المؤمنون رجالا كانوا في (الدنيا) (٩) كانوا يصلون صلاتهم ويزكون زكاتهم ويصومون صيامهم ويحجون حجهم ويغزون غزوهم فيقولون: أي ربنا، عباد من عبادك، كانوا معنا في (الدنيا) (١٠) ، يصلون صلاتنا ويزكون زكاتنا ويصومون صيامنا ويغزون غزونا لا نراهم، قال: فيقول: اذهبوا إلى النار فمن وجدتم فيها فأخرجوه منها، (فيجدونهم) (١١) قد ⦗٢٠٥⦘ أخذتهم النار على قدر أعمالهم، فمنهم من أخذته إلى قدميه، ومنهم من أخذته إلى نصف ساقيه، (ومنهم من أخذته إلى ركبتيه، ومنهم من أزرته، ومنهم من أخذتهم إلى ثديه) (١٢) ، ومنهم من أخذته إلى عنقه ولم يغش الوجه، فيطرحونهم في ماء الحياة"، قيل يا رسول اللَّه وما ماء الحياة؟ قال:"غسل أهل الجنة، فينبتون كما تنبت الزريعة في (غثاء) (١٣) السيل، ثم يشفع الأنبياء فيمن كان يشهد أن لا إله إلا اللَّه مخلصا، ثم يتحنّنُ (اللَّه) (١٤) برحمته على من فيها، فما يترك فيها عبدا في قلبه مثقال حبة من (ايمان) (١٥) إلا أخرجه منها" (١٦)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پل صراط کو جہنم کے اوپر رکھا جائے گا۔ اس میں سعدان نامی بوٹی جیسے کانٹے ہوں گے۔ پھر لوگ اسے عبور کرنا شروع کریں گے۔ بعض لوگ تو سلامتی کے ساتھ نجات پالیں گے۔ بعض ایسے ہوں گے جو اس سے مل کر نجات پالیں گے۔ بعض ایسے ہوں گے جو اس میں قید کرلیے جائیں گے اور اس میں پھینک دیے جائیں گے۔ جب اللہ تعالیٰ بندوں کے حساب سے فارغ ہوجائے گا تو اہل ایمان کو کچھ ایسے لوگ نظر نہ آئیں گے جو دنیا میں نماز پڑھا کرتے تھے۔ زکوٰۃ دیا کرتے تھے۔ روزے رکھا کرتے تھے، حج کرتے تھے اور جہاد کیا کرتے تھے۔ مومن کہیں گے: اے ہمارے رب! آپ کے بعض بندے ایسے ہیں جو دنیا میں نماز پڑھا کرتے تھے۔ زکوٰۃ دیا کرتے تھے۔ روزے رکھا کرتے تھے، حج کرتے تھے اور جہاد کیا کرتے تھے۔ لیکن اب وہ ہمیں نظر نہیں آ رہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ تم جہنم کی طرف جاؤ، تمہیں ان میں سے جو نظر آئے اسے نکال لو۔ وہ جہنم کی طرف جائیں گے تو آگ نے لوگوں کو ان کے اعمال کے بقدر پکڑ رکھا ہوگا۔ بعض لوگ ایسے ہوں گے جن کے قدموں تک آگ ہوگی، بعض کی آدھی پنڈلیوں تک آگ ہوگی۔ بعض کے گھٹنوں تک، بعض کے پیٹ تک، بعض کے سینوں تک اور بعض کی گردن تک آگ میں لپٹا ہوگا۔ پھر انہیں آبِ حیات میں ڈالا جائے گا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! آبِ حیات کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ پانی جس سے اہل جنت غسل کرتے ہوں گے۔ پھر وہ یوں اگ آئیں گے جیسے پانی میں کھیتی اگتی ہے۔ پھر انبیاء ان لوگوں کی شفاعت کریں گے جس نے اخلاص کے ساتھ لا الہ الا اللہ کہا ہوگا۔ پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت مزید اہل جہنم پر فرمائیں گے اور ہر اس شخص کو جہنم سے نکال لیں گے جس کے دل میں ایک دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36906، ترقيم محمد عوامة 35332)
حدیث نمبر: 35333 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٩٠٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا سعيد بن زيد قال: سمعت أبا سليمان العصري قال: حدثني عقبة بن صُهْبان قال: سمعت أبا (بكرة) (١) عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يحمل الناس على الصراط يوم القيامة فتقادع بهم (جنبتا) (٢) الصراط تقادع الفراش في النار قال: (فيتحنن) (٣) اللَّه برحمته على من يشاء، قال: ثم يؤذن للملائكة والنبيين والشهداء أن يشفعوا، فيشفعون ويخرجون، ويشفعون ويخرجون، (ويشفعون ويخرجون) (٤) من ⦗٢٠٦⦘ كان في قلبه (ما يزن) (٥) ذرة من ايمان" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں کو قیامت کے دن پل صراط پر لایا جائے گا۔ لوگ اس پر سے یوں آگ میں گریں گے جیسے پروانے آگ میں گرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جس پر چاہے گا اپنی رحمت فرمائے گا۔ پھر فرشتوں، نبیوں اور شہداء سے کہا جائے گا کہ سفارش کرو۔ وہ سفارش کریں گے اور جہنمیوں کو جہنم سے نکالیں گے۔ پھر سفارش کریں گے پھر نکالیں گے۔ پھر سفارش کریں گے پھر نکالیں گے۔ پھر ہر اس شخص کو نکال لیا جائے گا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36907، ترقيم محمد عوامة 35333)