☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنة← ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 85
Page 2 of 5
Hadith No.: 35274 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اشتكت النار إلى ربها فقالت: رب أكل بعضي بعضا، فجعل لها نفسين: نفس في الصيف ونفس في الشتاء، فشدة ما تجدون من البرد من زمهريرها، وشدة ما تجدون من الحر من سمومها" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: جہنم نے اللہ تعالیٰ سے شکایت کی اور کہا اے اللہ! میرے بعض حصہ نے بعض کھالیا ہے اللہ تعالیٰ نے اس کیلئے دو سانس متعین فرما دیئے، ایک سانس گرمی میں اور ایک سانس سردی میں پس سردی میں جو تم شدت پاتے ہو وہ اس کی سردی کی وجہ سے ہوتی ہے اور گرمیوں میں جو تم گرمی میں شدت پاتے ہو وہ اس کی گرمی کی وجہ سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36848]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36848، ترقيم محمد عوامة 35274)
Hadith No.: 35275 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٤٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق عن عبد اللَّه في قوله: ﴿زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ﴾ [النحل: ٨٨] قال: زيدوا عقارب (أذنابها) (١) كالنخل الطوال (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ قرآن کریم کی آیت { زِدْنَاہُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ: زیادہ کردو بچھوؤں کو جن کی دمیں کھجور کے درختوں کی طرح لمبی ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36849، ترقيم محمد عوامة 35275)
Hadith No.: 35276 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يونس عن حميد بن هلال قال: حدثت عن كعب قال: إن في جهنم تنانير ضيقها كضيق زج رمح أحدكم في الأرض تطبق على قوم بأعمالهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کعب سے مروی ہے کہ بیشک جہنم میں کئی تنور ہیں ان کی تنگی ایسی ہے جیسے تم میں سے کسی ایک کے نیزے کا نچلا حصہ ہو لوگوں کو ان کے اعمال کے مطابق اس میں ڈالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36850]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36850، ترقيم محمد عوامة 35276)
Hadith No.: 35277 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥١ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن (عون) (١) بن عبد اللَّه ابن عتبة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اختصمت الجنة والنار ⦗١٨٩⦘ فقالت النار: فيَّ (المتكبرون) (٢) وأصحاب الأموال والأشراف، وقالت الجنة: مالي لا يدخلني إلا الضعفاء والمساكين، فقال اللَّه تعالى للجنة: أنت رحمتي أدخلك من شئتُ، وقال للنار: أنت عذابي أعذب بك من شئت، وكلاكما سأملأ" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا کہ: جنت وجہنم کا آپس میں مخاصمہ ہوا، جہنم نے کہا مجھ میں متکبرین مالدار اور عزت دار لوگ ہیں جنت نے کہا مجھ میں صرف ضعفاء اور مساکین داخل ہوں گے اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا: تو میری رحمت کی جگہ ہے جس کو چاہوں گا تجھ میں داخل کروں گے اور جہنم سے فرمایا: تو میرے عذاب کی جگہ ہے جس کو چاہوں گا تیرے ذریعہ عذاب دوں گا اور تم دونوں کو بھر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36851، ترقيم محمد عوامة 35277)
Hadith No.: 35278 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥٢ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطية عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يخرج عنق من النار يوم القيامة له (لسان) (١) ينطق فيقول: إني أمرت بثلاثة: أمرت بمن جعل مع اللَّه إلها آخر، وبكل جبار عنيد -وذكر حرفا آخر (٢) - فينطوي عليهم فيقذفهم في غمرات جهنم" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن نکلے گی جس کی زبان ہوگی اور وہ بولے گی کہ مجھے تین کاموں کا حکم دیا گیا ہے، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ جو اللہ کے ساتھ غیر کو شریک ٹھہرائے، اور ہر سرکش متکبر (کو اپنے اندر داخل کروں) اور ایک اور کا ذکر کیا پھر وہ ان پر لیٹ جائے گی اور ان کو جہنم کی مصائب اور سختیوں میں پھینک دے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36852، ترقيم محمد عوامة 35278)
Hadith No.: 35279 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مجاهد قال: إن لجهنم (جبابا) (١) فيها حيات أمثال أعناق البخت و (عقارب) (٢) كالبغال الدلم، قال: (فيهرب أهل) (٣) جهنم إلى تلك (الجباب قال: فتأخذ تلك) (٤) الحيات والعقارب ⦗١٩٠⦘ (بشفاههم) (٥) (فتكشط) (٦) ما بين الشعر إلى الظفر، قال: فما ينجيهم (إلا هرب) (٧) إلى النار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ جہنم میں کچھ گڑھے ہیں جن میں بختی اونٹوں کے برابر سانپ ہیں اور سیاہ خچروں کی طرح بچھ وہیں جہنمی بھاگ کر ان گڑھوں کی طرف جائیں گے تو وہ سانپ اور بچھو ان کو ان کے منہ سے پکڑ لیں گے۔ پس ان کو اس سے نجات نہ ملے گی سوائے آگ کی طرف بھاگ کر جانے کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36853، ترقيم محمد عوامة 35279)
Hadith No.: 35280 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مجاهد قال: يلقى الجرب على أهل النار، قال: فيحكون حتى تبدو العظام، قال: فيقولون: ربنا بم أصابنا هذا؟ قال: (فيقال) (١) : بأذاكم المؤمنين.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ جہنمیوں کو خارش لگ جائے گی وہ خارش کریں گے یہاں تک کہ ان کی ہڈیاں ظاہر ہوجائیں گی وہ عرض کریں گے کہ اے ہمارے رب! ہمیں یہ تکلیف کیوں دی گئی؟ ان کو کہا جائے گا کہ مومنوں کو تکلیف دینے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36854، ترقيم محمد عوامة 35280)
Hadith No.: 35281 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥٥ - حدثنا يحيى بن عيسى عن الأعمش عن أبي يحيى عن مجاهد عن ابن عباس قال: لو أن قطرة من زقوم جهنم أنزلت (إلى) (١) أهل الأرض (لأفسدت) (٢) على الناس معايشهم (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اگر زقوم کا ایک قطرہ بھی دنیا میں ڈال دیا جائے تو لوگوں کا رہن سہن برباد ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36855، ترقيم محمد عوامة 35281)
Hadith No.: 35282 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥٦ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: لو أن دلوا من صديد جهنم دلي من السماء فوجد أهل الأرض ريحه لأفسد عليهم الدنيا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ اگر جہنم کے کچھ لہو کا ایک ڈول آسمان سے گرا دیا جائے اور زمین والے اس کی بدبو پالیں تو ان کیلئے دنیا میں رہنا مشکل ہوجائے۔ (دنیا فاسد ہوجائے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36856، ترقيم محمد عوامة 35282)
Hadith No.: 35283 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥٧ - حدثنا وكيع (بن) (١) الجراح عن الأعمش عن مجاهد قال: إن ناركم هذه تعوذ من نار جهنم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ بیشک تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ سے پناہ مانگتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36857، ترقيم محمد عوامة 35283)
Hadith No.: 35284 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن الرقاشي عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو أن حجرا مثل سبع (خلفات) (١) ألقي من شفير جهنم لهوى فيها سبعين عاما لا يبلغ قعرها" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: اگر حاملہ اونٹنی کے برابر پتھر جہنم کے گڑھے میں پھینکا جائے تو ستر سال تک وہ اس کے آخر تک (گڑھے تک) نہیں پہنچے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36858، ترقيم محمد عوامة 35284)
Hadith No.: 35285 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٥٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن يزيد الرقاشي عن أنس بن مالك قال: سمع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوما دويا فقال:" (با) (١) جبريل من هذا؟ فقال: حجر ألقي في جهنم من سبعين خريفا الآن حين استقر في قعرها" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ایک دن آواز سنی تو دریافت فرمایا اے جبرائیل! یہ کیسی آواز ہے؟ حضرت جبرئیل نے ارشاد فرمایا: ستر سال پہلے ایک پتھر جہنم کے گڑھے میں پھینکا گیا تھا اب وہ اس کی گہرائی تک پہنچا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36859، ترقيم محمد عوامة 35285)
Hadith No.: 35286 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦٠ - حدثنا محمد بن بشر عن هارون بن أبي إبراهيم عن أبي (نصر) (١) قال: سمعت أبا سعيد الخدري يقول: أنا يوما عند رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فرأيناه كئيبا فقال بعضهم: يا رسول اللَّه بأبي وأمي مالي أراك هكذا؟ فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"سمعت هدة لم أسمع مثلها، فأتاني جبريل فسألته عنها فقال: هذا صخر قذف به في النار منذ سبعين خريفا فاليوم استقر قراره"، فقال أبو سعيد: والذي ذهب بنفس نبينا صلى الله عليه و آله وسلم ما رأيته ضاحكا بعد ذلك اليوم حتى واراه التراب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری ارشاد فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نے رسول اکرم 5 کو غمگین پایا تو کچھ حضرات نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! میرے ماں باپ آپ پر قربان، میں آپ کو ایسا کیوں دیکھ رہا ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے ایک آواز سنی اس جیسی آواز پہلے نہ سنی تھی۔ میں نے حضرت جبرئیل سے دریافت کیا یہ کیا ہے؟ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا: ستر سال پہلے جہنم کی گہرائی میں ایک پتھر پھینکا گیا تھا آج وہ اس کی گہرائی میں پہنچا ہے، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس نے محمد 5 کو وفات دی، میں نے اس دن کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہنستے ہوئے نہ دیکھا یہاں تک کہ آپ دنیا سے تشریف لے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36860، ترقيم محمد عوامة 35286)
Hadith No.: 35287 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود بن أبي هند قال: حدثنا عبد اللَّه بن قيس عن الحارث بن (أقيش) (١) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن من أمتي من يعظم للنار حتى يكون أحد زواياها، وإن من أمتي من يدخل الجنة بشفاعته أكثر من مضر" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حارث سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: میری امت کے بہت سے لوگ آگ کی جہنم میں جلائے جائیں گے اور میری امت میں ایسے لوگ بھی ہوں گے جن کی شفاعت سے قبیلہ مضر سے زیادہ لوگ جنت میں جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36861، ترقيم محمد عوامة 35287)
Hadith No.: 35288 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن في قوله: ﴿كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا﴾ [النساء: ٥٦] قال: بلغني أنه يحرق أحدهم في اليوم سبعين ألف مرة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُہُمْ بَدَّلْنَاہُمْ جُلُودًا غَیْرَہَا } کے متعلق فرماتے ہیں ایک جہنمی کو دن میں ستر ہزار مرتبہ آگ میں جلایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36862، ترقيم محمد عوامة 35288)
Hadith No.: 35289 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦٣ - حدثنا وكيع عن أبي (خشينة) (١) عن الحكم عن أبي هريرة قال: يعظمون في النار حتى تصير شفاههم إلى (سررهم) (٢) مقبوحون يتهافتون في النار (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اہل جہنم کو آگ میں ڈالا جائے گا یہاں تک کہ ان کے ہونٹ ان کی ناف تک پہنچ جائے گا۔ وہ آگ میں لوٹ پوٹ ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36863، ترقيم محمد عوامة 35289)
Hadith No.: 35290 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦٤ - حدثنا وكيع عن أبي يحيى الطويل عن أبي يحيى (القتات) (١) عن مجاهد (٢) عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن أهل النار يعظمون في النار حتى يصير أحدهم مسيرة كذا وكذا، وإن ضرس أحدهم لمثل أحد" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا اہل جہنم کو جب جہنم میں ڈالا جائے گا تو ان کا جسم بےتحاشا بڑا ہوجائے گا اور ان کی داڑھ احد پہاڑ کے برابر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36864، ترقيم محمد عوامة 35290)
Hadith No.: 35291 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦٥ - [حدثنا أبو الأحوض عن أبي إسحاق عن هبيرة عن عبد اللَّه قال: إن ضرس الكافر في النار لمثل أحد] (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ بیشک جہنم میں کافر کی ڈاڑھ احد پہاڑ کے برابر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36865، ترقيم محمد عوامة 35291)
Hadith No.: 35292 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦٦ - حدثنا علي بن مسهر عن أبي حيان عن يزيد بن حيان عن زيد بن أرقم قال: إن ضرس الكافر في النار مثل أحد (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ بیشک جہنم میں ایک کافر کی داڑھ احد پہاڑ کے برابر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36866، ترقيم محمد عوامة 35292)
Hadith No.: 35293 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال ابن مسعود لأبي هريرة: (تدري) (١) كم غلظ جلد الكافر؟ قال أبو هريرة: لا، فقال عبد اللَّه: غلظ جلد الكافر اثنان وأربعون ذراعا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ کافر کی کھال کتنی موٹی ہوگی؟ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: کافر کی کھال کی موٹائی بیالیس گز ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36867، ترقيم محمد عوامة 35293)