☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنة← ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 85
Page 3 of 5
Hadith No.: 35294 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦٨ - [حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن حفصة عن أبي العالية قال: غلظ جلد الكافر أربعون ذراعًا] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ کافر کی کھال کی موٹائی چالیس گز ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36868، ترقيم محمد عوامة 35294)
Hadith No.: 35295 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٦٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن الحسن قال: كان عمر يقول: أكثروا ذكر النار، فإن حرها شديد، كان قعرها بعيد، وإن مقامعها حديد (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہاکثر جہنم کا ذکر فرماتے کہ اس کی گرمی بہت سخت ہے اس کی گہرائی بہت دور ہے اور اس کا گرز لوہے کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36869، ترقيم محمد عوامة 35295)
Hadith No.: 35296 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عمرو بن قيس عن يونس بن خباب عن مجاهد قال: إن في النار (لجبابا) (١) فيها حيات كأمثال البخاتي وعقارب كأمثال البغال ⦗١٩٤⦘ الدلم، فيفر أهل النار من النار إلى تلك (الجباب) (٢) فتستقبلهم الحيات والعقارب، فتأخذ شفاههم وأعينهم، قال: فما يستغيثون إلا بالرجوع إلى النار، كان أهونهم عذابا لمن في أخمص قدميه نعلان فيغلي منهما دماغه وأشفاره وأضراسه (٣) ، وسائرهم يموجون فيها كالحب القليل في الماء الكثير.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جہنم میں کچھ گڑھے ہیں جس میں بختی اونٹ کی طرح سانپ اور سیاہ خچروں کی طرح بچھو ہیں، جہنمی آگ سے بھاگ کر ان گڑھوں کی طرف جائیں گے وہاں سانپ اور بچھو ان کا استقبال کریں گے، وہ ان کے منہ اور آنکھوں سے ان کو پکڑیں گے، لیکن ان کی مدد نہ ہوگی سوائے اس کے کہ دوبارہ آگ میں جائیں اور جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس شخص کو ہوگا جس کو آگ کے جوتے پہنائیں جائیں گے جس کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا اس کے ہونٹ اور داڑھیں آگ کی ہوں گی وہ سارے جہنمی اس میں ایسے بہیں گے جیسے کہ زیادہ پانی میں تھوڑے سے دانے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36870، ترقيم محمد عوامة 35296)
Hadith No.: 35297 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الملك بن عمير عن عبد اللَّه بن الحارث عن العباس بن عبد المطلب أنه قال للنبي صلى الله عليه و آله وسلم: عمك أبو طالب يحوطك و (يفعل) (١) (لك) (٢) ، قال: فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنه لفي ضحضاح من النار ولولا أنا (لكان) (٣) في الدرك الأسفل" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عباس بن عبدالمطلب نے رسول اکرم 5 سے دریافت کیا کہ آپ کے چچا نے آپ کی حفاظت کی ہے اور آپ کیلئے کفار پر غصہ کیا ہے کیا ان کو بھی عذاب ہوگا؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ٹخنوں تک آگ میں ہیں اگر میں سفارش نہ کرتا تو وہ سب سے نچلے درجہ میں ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36871، ترقيم محمد عوامة 35297)
Hadith No.: 35298 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا الأزهر بن سنان القرشي قال: حدثني محمد بن واسع قال: دخلت على بلال بن أبي بردة فقلت له: يا بلال إن أباك حدثني عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن في جهنم واديا (يقال له) (١) : هبهب حتم على اللَّه أن يسكنه كل جبار، فإياك يا بلال أن تكون ممن يسكنه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
محمد بن واسع فرماتے ہیں کہ میں حضرت بلال بن ابی بردہ کے پاس گیا اور ان سے کہا اے بلال! تیرے والد نے مجھ سے رسول اکرم 5 کی حدیث بیان کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ہبہب ہے اللہ پر لازم ہے کہ سرکش متکبر کو اس میں داخل فرمائے پس اے بلال اس بات سے بچ کہ تو بھی انہیں رہنے والوں میں سے ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36872، ترقيم محمد عوامة 35298)
Hadith No.: 35299 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧٣ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) أبي قيس عن (هزيل) (٢) قال: أرواح آل فرعون في جوف طير سود تغدو وتروح على النار فذلك عرضها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہزیل سے مروی ہے کہ آل فرعون کی روحیں سیاہ پرندوں کے پیٹ میں ہیں وہ صبح وشام آگ پر آتے ہیں پس یہ اس پر پیش ہونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36873، ترقيم محمد عوامة 35299)
Hadith No.: 35300 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن فضيل بن غزوان عن محمد بن عبد الرحمن ابن يزيد قال: بلغني أن أناسا معهم سياط طوال لا يرحمون الناس، يقال لهم: ضعوا سياطكم وادخلوا النار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ بہت سے لوگ جن کے پاس لمبے لمبے کوڑے ہیں اور وہ لوگوں پر رحم نہیں کرتے ان کو کہا جائے گا اپنے کوڑے پھینک دو اور جہنم میں داخل ہوجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36874، ترقيم محمد عوامة 35300)
Hadith No.: 35301 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عمرو بن قيس أنه بلغه أن عمر قال لكعب: يا كعب خوفنا، قال: نعم، يجمع اللَّه الخلائق في صعيد واحد ينفذهم البصر ويسمعهم الداعي ويجاء بجهنم، فلها يومئذ ثلاث زفرات. فأول زفرة لا تبقي دمعة في عين إلا سألت حتى ينسكب الدم، وأما الثانية فلا يبقى أحد إلا جثا لركبتيه ينادي: رب نفسي نفسي حتى خليله إبراهيم، وأما الثالثة فلو كان لك يا عمر عمل سبعين نبيا لأشفقت حتى تعلم من أي الفريقين تكون (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت کعب سے فرمایا اے کعب آپ نے ہمیں خوف زدہ کردیا حضرت کعب نے فرمایا جی ہاں، اللہ تعالیٰ تمام مخلوق ایک زمین پر جمع فرمائے گا اس دن جہنم تین سانسیں لے گی پہلی سانس کے بعد کسی آنکھ میں آنسو باقی نہ بچے گا یہاں تک کہ خون بہنے لگے گا دوسری مرتبہ میں تمام انسان گھٹنوں کے بل جھک کر عرض کریں گے یا رب نفسی نفسی یہاں تک کہ اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اور تیسری مرتبہ میں اے عمر! اگر تیرے پاس ستر انبیاء کا عمل بھی ہو تو پھر بھی تجھے خوف ہوگا یہاں تک کہ تو جان لے کہ تو کس فریق میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36875، ترقيم محمد عوامة 35301)
Hadith No.: 35302 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن جويبر عن الضحاك: ﴿وَلَهُمْ مَقَامِعُ مِنْ حَدِيدٍ﴾ [الحج: ٢١] قال: مطارق.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک قرآن کریم کی آیت { وَلَہُمْ مَقَامِعُ مِنْ حَدِیدٍ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ مقامع سے مراد ہتھوڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36876، ترقيم محمد عوامة 35302)
Hadith No.: 35303 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧٧ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي سنان قال: سمعت عبد اللَّه بن الحارث يقول: الزبانية رؤوسهم في السماء وأرجلهم في الأرض.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ الزبانیۃ جو ہیں ان کے سر آسمان میں اور پاؤں زمین میں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36877، ترقيم محمد عوامة 35303)
Hadith No.: 35304 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧٨ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثنا شريك عن عاصم عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: أوقدت النار ألف سنة حتى ابيضت، ثم أوقدت ألف سنة ⦗١٩٦⦘ فاحمرت، ثم أوقدت ألف سنة فاسودت فهي كالليل المظلم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جہنم کی آگ کو ہزار سال تک جلایا گیا تو وہ سفید ہوگئی پھر اس کو ہزار سال تک جلایا گیا تو وہ سرخ ہوگئی پھر اس کو ہزار سال تک جلایا گیا تو وہ سیاہ ہوگئی پس وہ آگ سیاہ رات کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36878، ترقيم محمد عوامة 35304)
Hadith No.: 35305 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٧٩ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا أسباط بن نصر عن عاصم عن (زر) (١) قال (٢) عبد اللَّه: ﴿وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ﴾ [الفجر: ٢٣] قال: جيء بها تقاد بسبعين ألف زمام مع كل زمام سبعون ألف ملك (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ قرآن کریم کی آیت (وَجِیئَ یَوْمَئِذٍ بِجَہَنَّمَ) کے متعلق فرماتے ہیں کہ جہنم کو اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کو ستر ہزار لگامیں دی ہوں گی اور ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36879، ترقيم محمد عوامة 35305)
Hadith No.: 35306 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٨٠ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن أبي رجاء عن الحسن: ﴿وَآخَرُ مِنْ شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ﴾ [ص: ٥٨] قال: ألوان من العذاب.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { وَآخَرُ مِنْ شَکْلِہِ أَزْوَاجٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ مختلف قسم کے عذاب ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36880، ترقيم محمد عوامة 35306)
Hadith No.: 35307 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٨١ - حدثنا يحيى بن أبي بكير عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن أنس ابن مالك أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أول من يكسى حلة من نار إبليس، يضعها على (حاجبه) (١) ويسحبها من خلفه وذريته من خلفه (وهو) (٢) ينادي: يا (ثبوره) (٣) ، وينادون: يا ثبورهم، قال: فيقال لهم: ﴿لَا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا﴾ [الفرقان: ١٤] (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: سب سے پہلے جس کو آگ کا لباس پہنایا جائے گا وہ ابلیس ہے، اس کے ماتھے پر رکھا جائے گا اور اس کو پیچھے سے گھسیٹا جائے گا اور اس کی اولاد بھی اس کے پیچھے ہوگی وہ پکارے گا اے ہلاکت اس کی ذریت پکارے گی اے ان کی ہلاکت! ان کو کہا جائے گا کہ { لاَ تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا کَثِیرًا } ایک نہیں کئی ہلاکتوں کو پکارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36881، ترقيم محمد عوامة 35307)
Hadith No.: 35308 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٨٢ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل عن أبي صالح: ﴿نَزَّاعَةً لِلشَّوَى﴾ [المعارج: ١٦] قال: لحم الساقين.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح قرآن کریم کی آیت { نَزَّاعَۃً لِلشَّوَی } کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کی پنڈلیوں کا گوشت مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36882، ترقيم محمد عوامة 35308)
Hadith No.: 35309 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٨٣ - حدثنا يحيى بن أبي بكير عن شريك عن ليث والأعمش عن مجاهد: ﴿نَزَّاعَةً لِلشَّوَى﴾ قال: الشوى الأطراف.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ { نَزَّاعَۃً لِلشَّوَی } سے مراد اعضاء ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36883، ترقيم محمد عوامة 35309)
Hadith No.: 35310 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٨٤ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا إسماعيل عن أبي صالح: ﴿وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى﴾ [الليل: ١١] قال: في النار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح قرآن کریم کی آیت { وَمَا یُغْنِی عَنْہُ مَالُہُ إذَا تَرَدَّی } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ جب آگ میں ڈال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36884، ترقيم محمد عوامة 35310)
Hadith No.: 35311 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٨٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا الجريري (عن أبي السليل) (١) عن غنيم بن قيس عن أبي العوام قال: قال كعب: هل تدرون ما قوله: ﴿وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ [مريم: ٧١] ؟ فقالوا: ما كنا نرى (أن ورودها) (٢) إلا دخولها، قال: فقال: لا، ولكنه يجاء بجهنم (فتمد) (٣) للناس كأنها متن إهالة حتى استوت عليها أقدام الخلائق برهم وفاجرهم ناداها مناد: خذي أصحابك وذري أصحابي، فتخسف بكل ولي لها فهي أعرف من الوالد بولده، وينجو المؤمنون (برية) (٤) ثيابهم، قال: وإن الخازن من خزنة جهنم ما بين منكبيه مسيرة سنة، معه عمود من حديد له شعبتان يدفع به الدفعة فيكب في النار (تسعمائة) (٥) ألف أو ما شاء اللَّه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کعب نے لوگوں سے ارشاد فرمایا کہ کیا تمہیں معلوم ہے اس قول خدا وندی کا کیا مطلب ہے { وَإِنْ مِنْکُمْ إِلاَّ وَارِدُہَا }؟ لوگوں نے عرض کیا کہ ہمارے خیال میں اس سے مراد جہنم میں داخل ہونا ہے۔ فرمایا نہیں اس سے مراد یہ ہے کہ جہنم کو لایا جائے گا اور اسے لمبا کردیا جائے گا۔ جب اس پر سب نیک اور برے لوگ کھڑے ہوجائیں گے تو ایک پکارنے والا اعلان کرے گا کہ اپنے لوگوں کو لے لے اور میرے لوگوں کو چھوڑ دے۔ جہنم جہنمیوں کو دبوچ لے۔ جہنم انہیں اتنا جانتی ہوگی جتنا ماں باپ بھی اولاد کو نہیں پہچانتے۔ مومن اس سے نجات پالیں گے۔ جہنم کے داروغہ کا جسم اتنا بڑا ہے کہ اس کے دونوں شانوں کے درمیان ایک سال کی مسافت ہے، اس کے پاس لوہے کے ستون ہیں۔ وہ جس کو ایک مرتبہ مارتا ہے وہ سات لاکھ سال جہنم میں گرتا چلا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36885، ترقيم محمد عوامة 35311)
Hadith No.: 35312 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٨٦ - حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن (ابن) (١) (معقل) (٢) : ﴿وَلَوْ تَرَى إِذْ فَزِعُوا فَلَا فَوْتَ﴾ [سبأ: ٥١] قال: أفزعهم فلم يفوتوه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن معقل قرآن کریم کی آیت { وَلَوْ تَرَی إِذْ فَزِعُوا فَلاَ فَوْتَ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ ان کو ڈرایا جائے گا پس وہ اس سے نہ بچ سکیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36886، ترقيم محمد عوامة 35312)
Hadith No.: 35313 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٨٧ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير قالوا: يؤتى بالرجل العظيم الطويل يوم القيامة فيوضع في الميزان فلا يزن عند اللَّه جناح بعوضة ثم تلا: ﴿فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا﴾ [الكهف: ١٠٥] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن ایک بڑا اور لمبا آدمی لایا جائے گا اس کو میزان میں تولا جائے گا تو اللہ کے نزدیک اس کا وزن مچھر کے پر کے برابر بھی نہ ہوگا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی کہ { فَلاَ نُقِیمُ لَہُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَزْنًا }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36887، ترقيم محمد عوامة 35313)