☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنة← ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 167
Page 4 of 9
Hadith No.: 35146 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢٠ - حدثنا زيد بن الحباب عن موسى بن عبيدة قال: حدثني محمد بن كعب عن عوف بن مالك الأشجعي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني لأعلم آخر أهل الجنة دخولا الجنة، رجلا كان يسأل اللَّه أن يزحزحه عن النار، إذا دخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار كان بين ذلك، فقال: يا رب أدنني من باب الجنة، فقيل: يا ابن آدم ألم تسأل أن تزحزح عن النار، (فقال) (١) : (يا رب) (٢) ومن مثلُك؟ فأدنني من باب الجنة (٣) ، فنظر إلى شجرة عند باب الجنة فقال: أدنني منها لأستظل بظلها وآكل من ثمرها، قال: يا ابن آدم ألم تقل، فقال: يا رب ومن مثلُك؟ فأدنني منها (فرأى) (٤) أفضل من ذلك، فقال: يا رب أدنني (منها) (٥) ، فقال: يا ابن آدم ألم تقل، حتي قال: يا رب ومن مثلك؟ فأدنني، فقيل: اعْدُ -قال أبو بكر: العدو: الشد- فلك ما بلغته قدماك ورأته عيناك، قال: فيعدو حتى إذا بلح -يعني أعيا- قال: يا رب، هذا لي وهذا لي، فيقال: لك مثله وأضعافه، فيقول: قد رضي عني ربي، فلو أذن لي في كسوة أهل الدنيا وطعامهم لأوسعتهم" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عوف بن مالک سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں اس آخری شخص کو بھی جانتا ہوں جس کو جنت میں داخل کیا جائے گا وہ شخص ہوگا جو اللہ سے سوال کرے گا کہ اس کو جہنم سے نکال دیا جائے یہاں تک کہ جب جنتیوں کو جنت میں داخل کردیا جائے گا اور جہنمی لوگ جہنم میں داخل ہوجائیں یہ ان کے درمیان ہوگا وہ عرض کرے گا اے اللہ! مجھے جنت کے دروازے کے قریب کر دے اس کو کہا جائے گا اے ابن ادم! کیا تو نے سوال نہیں کیا تھا کہ تجھ کو جہنم سے نکال دیا جائے؟ وہ عرض کرے گا اے اللہ! آپ کی طرح کون ہوسکتا ہے مجھے جنت کے دروازے کے قریب کر دے، اس کو کہا جائے گا اے ابن ادم! کیا تو نے سوال نہیں کیا تھا کہ تجھ کو جہنم سے نکال دیا جائے؟ وہ عرض کرے گا آپ کی طرح کون ہے اے اللہ! مجھے جنت کے دروازے کے قریب کر دے۔ پھر وہ جنت کے دو وازے کے پاس درخت دیکھے گا تو عرض کرے گا، مجھے اس درخت کے قریب کر دے تاکہ میں اس کا سایہ حاصل کرسکوں اور امن کا پھل کھا سکوں اللہ فرمائیں گے ابن آدم! کیا تو نے نہیں کہا تھا کہ پھر سوال نہ کروں گا؟ وہ عرض کرے گا اے اللہ! آپ کی طرح کون ہوسکتا ہے مجھے اس کے قریب کر دے، پھر وہ اس سے بھی اعلیٰ دیکھے گا تو عرض کرے گا اے میرے اللہ! مجھے اس کے قریب کر دے اللہ فرمائے گا اے ابن آدم! کیا تو نے نہیں کہا تھا کہ دوبارہ سوال نہ کروں گا؟ وہ عرض کرے گا اللہ جی! آپ کی طرح کون ہوسکتا ہے مجھے اس کے قریب کر دے، اس کو کہا جائے گا جنت کی طرف دوڑ جتنی جنت پر تیرے قدم پڑیں اور تیری آنکھیں جتنی جنت کو دیکھے وہ تیرے لیے ہے وہ دوڑے گا یہاں تک کہ تھک کر چکنا چور ہوجائے گا تو عرض کرے گا اے اللہ! کیا یہ اور وہ میرے لیے ہے؟ اللہ فرمائے گا اس کے مثل اور اس سے دو گنا بھی تیرے لیے ہے، وہ عرض کرے گا میرا رب مجھ سے راضی ہوگیا، اگر مجھے دنیا والوں کے لباس اور ان کی خوراک کی اجازت دی جائے تو میں اس پر قادر ہوسکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36720، ترقيم محمد عوامة 35146)
Hadith No.: 35147 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢١ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: ثنا زهير بن محمد عن (سهيل) (٢) ابن أبي صالح عن النعمان بن أبي عياش عن أبي سعيد الخدري أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن أدنى أهل الجنة منزلة رجل صرف اللَّه (٣) وجهه عن النار قبل الجنة، ومثل له شجرة ذات ظل فقال: أي رب! قدمني إلى هذه الشجرة أكون في ظلها، فقال اللَّه: هل عسيتَ إن فعلتُ أن تسألني غيره؟ فقال: لا وعزتك، فقدمه اللَّه إليها، ومثل له شجرة أخرى ذات ظل وثمرة فقال: أي رب! قدمني إلى هذه الشجرة (لأكون) (٤) في ظلها وآكل من ثمرها، فقال اللَّه: هل عسيت إن (أعطيتك) (٥) ذلك أن تسألني غيره؟ فقال: لا وعزتك، فقدمه اللَّه إليها، فتمثل له شجرة أخرى ذات ظل وثمر وماء فيقول: أي رب، قدمني إلى هذه الشجرة أكون في ظلها وآكل من ثمرها وأشرب من مائها، (فيقول) (٦) : هل عسيت إن فعلت أن تسألني غيره؟ فيقول: لا وعزتك، لا أسألك غيره، فيقدمه اللَّه إليها، قال: فيبرز له باب الجنة فيقول: أي رب! قدمني إلى باب الجنة فكون تحت (نجاف) (٧) الجنة وانظر إلى أهلها، فيقدمه اللَّه إليها فيرى أهل الجنة وما فيها فيقول: أي رب! أدخلني الجنة، فيدخله اللَّه الجنة فإذا دخل الجنة قال: هذا (وهذا) (٨) لي، فيقول اللَّه: تمن، فيتمنى، ويذكره اللَّه: سل من كذا وكذا، حتى إذا انقطعت به الأماني قال اللَّه: هو لك وعشرة أمثاله، قال: ⦗١٥٨⦘ ثم يدخل بيته فيدخل عليه زوجتاه من الحور العين فتقولان له: الحمد للَّه الذي اختارك لنا واختارنا لك، فيقول: ما أعطي أحد مثل ما أعطيت" (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ادنیٰ جنتی کا رتبہ جنت میں یہ ہوگا کہ اللہ ایک شخص کا چہرہ جہنم سے جنت کی طرف پھیر دیں گے، اس کیلئے ایک سایہ دار درخت ظاہر کیا جائے گا وہ شخص عرض کرے گا اے میرے رب! مجھے اس درخت کے قریب فرما دے تاکہ میں اس کا سایہ حاصل کرسکوں اللہ تعالیٰ فرمائے گا اگر تجھے اس کے قریب کر دوں تو کیا تو اس کے علاوہ مجھ سے کچھ سوال کرے گا وہ عرض کرے گا نہیں تیری عزت کی قسم نہیں کروں گا اللہ تعالیٰ اس شخص کو درخت کے قریب فرما دے گا پھر اس کو ایک اور درخت دکھایا جائے گا جو سایہ دار اور پھل دار ہوگا وہ شخص عرض کرے گا اے اللہ! مجھے اس درخت کے قریب فرما دے تاکہ میں اس کا سایہ حاصل کرسکوں اور اس کا پھل کھا سکوں اللہ تعالیٰ فرمائے گا اگر میں تجھے یہ عطا کر دوں تو اس کے علاوہ مجھ سے دوبارہ کچھ سوال کرے گا وہ عرض کرے گا تیری عزت کی قسم نہیں اللہ تعالیٰ اس کو اس درخت کے قریب فرما دے گا پھر اس کیلئے ایک اور درخت ظاہر کیا جائے گا جو سایہ دار پھل دار اور پانی والا ہوگا وہ شخص عرض کرے گا اے اللہ! مجھے اس درخت کے قریب فرما دے تاکہ میں اس کا سایہ حاصل کرسکوں اور اس کا پھل کھا سکوں اور اس کا پانی پی سکوں اللہ تعالیٰ فرمائے گا اگر تجھے دے دوں تو کیا تو دوبارہ مجھ سے سوال کرے گا وہ شخص عرض کرے گا تیری عزت کی قسم اس کے علاوہ سوال نہ کروں گا، اللہ تعالیٰ اس کو اس درخت کے قریب فرما دے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ اس شخص کیلئے جنت کے دروازے کو ظاہر فرمائے گا تو وہ شخص عرض کرے گا اے اللہ! مجھے جنت کے دروازے کے قریب فرما دے تاکہ میں اس کی چوکھٹ کے نیچے بیٹھ کر اس کے رہنے والوں کو دیکھ سکوں اللہ تعالیٰ اس کو قریب فرما دے گا پھر وہ شخص جنتی لوگوں کو اور جنت کی نعمتوں کو دیکھے گا تو وہ شخص عرض کرے گا اللہ جی مجھے جنت میں داخل فرما دے۔ اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل فرما دے گا جب وہ جنت میں داخل ہوگا تو کہے گا یہ میرے لیے ہے اور یہ بھی میرے لیے ہے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تو خواہش کر وہ خواہش کرے گا، اللہ پاک اس کو یاد دلائیں گے کہ یہ یہ سوال کر، یہاں تک کہ جب اس کی تمام خواہشات مکمل ہوجائیں گی تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے یہ بھی تیرے لیے ہے اور اس کی مثل دس گنا اور بھی پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوگا تو اس کے پاس اس کی دو بیویاں جو حورعین میں سے ہوں گی آئیں گی اور کہیں گی تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے آپ کو ہمارے لیے اور ہمیں آپ کے لیے منتخب کیا وہ جنتی کہے گا جس طرح مجھے عطا کیا گیا ہے اس جیسا کسی کو عطا نہیں کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36721، ترقيم محمد عوامة 35147)
Hadith No.: 35148 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢٢ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن (سعد) (١) عن علي في هذه الآية: ﴿يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفْدًا﴾ [مريم: ٨٥] ، (قال) (٢) : ثم قال: هل تدرون على أي شيء يحشرون؟ أما واللَّه ما يحشرون على أقدامهم، ولكنهم يؤتون بنوق لم تر الخلائق مثلها، عليها رحال الذهب، وأزمتها الزبرجد، فيجلسون عليها، ثم ينطلق بهم حتى يقرعوا باب الجنة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَی الرَّحْمٰنِ وَفْدًا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ کیا تم لوگ جانتے ہو کس چیز پر ان کو جمع کیا جائے گا؟ خدا کی قسم ان کو قدموں کے بل (چل کر) نہیں جمع کیا جائے گا بلکہ وہ ایسے اونٹوں پر آئیں گے جن کے مثل لوگوں نے پہلے دیکھا نہ ہوگا ان پر سونے کے کجاوے ہوں گے، ان کی لگا میں زبر جد کی ہوں گی وہ متقین ان پر بیٹھیں ہوں گے پھر وہ جانور ان کو لے کر چلیں گے یہاں تک کہ وہ جنت کے دروازوں کو کھٹکھٹائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36722، ترقيم محمد عوامة 35148)
Hadith No.: 35149 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢٣ - حدثنا قراد أبو نوح قال: حدثنا شعبة عن إسماعيل بن أبي خالد (عن رجل) (١) عن أبي هريرة في قوله: ﴿يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفْدًا﴾ على الإبل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس آیت کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ اونٹوں پر جمع کئے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36723، ترقيم محمد عوامة 35149)
Hadith No.: 35150 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عبيدة عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أني لأعرف آخر أهل النار خروجا من النار رجل يخرج منها زحفا فيقال له: انطلق فأدخل الجنة، قال: فيذهب فيدخل الجنة فيجد الناس قد اتخذوا المنازل فيرجع فيقول: يا رب قد أخذ الناس المنازل قال: فيقال له: أتذكر الزمان الذي كنت فيه، فيقول: نعم، قال: فيقال له: تمن، فيتمنى، فيقال ⦗١٥٩⦘ (له) (١) : لك الذي تمنيت وعشرة أضعاف الدنيا، قال: فيقول له: أتسخر بي وأنت الملك؟" قال: لقد رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ضحك حتى بدت نواجذه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اشاد فرمایا: میں اس آخری شخص کو بھی جانتا ہوں جو جہنم سے نکلے گا یہ وہ شخص ہوگا جو جہنم سے گھسٹتا ہوا نکلے گا اس کو کہا جائے گا چلو اور جنت میں داخل ہوجاؤ وہ جائے گا اور جنت میں داخل ہوجائے گا وہ وہاں جائے گا تو لوگ پہلے ہی رتبہ حاصل کرچکے ہوں گے۔ وہ واپس لوٹے گا اور عرض کرے گا اے اللہ! لوگوں نے تو اپنے رتبے حاصل کرلیے ہیں اس سے کہا جائے گا کیا تجھے وہ زمانہ یاد ہے جس میں تو تھا؟ وہ عرض کرے گا جی اس سے کہا جائے گا تو تمنا اور خواہش کر وہ خواہش کرے گا اسے کہا جائے گا جو تو نے خواہش کی ہے یہ بھی تیرے لیے ہے اور دنیا سے دس گنا زیادہ بھی تیرے لیے ہے وہ شخص عرض کرے گا اے اللہ! آپ بادشاہ ہو کر مجھ سے مزاق کر رہے ہیں؟ راوی فرماتے ہیں کہ یہ بات بیان کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اتنا مسکرائے کہ آپ کی داڑھیں مبارک میں نے دیکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36724، ترقيم محمد عوامة 35150)
Hadith No.: 35151 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢٥ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن شيبان عن فراس عن عطية عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أول زمرة تدخل الجنة على صورة القمر ليلة البدر، والثانية على لون أحسن كوكب دري في السماء إضاءة، لكل واحد منهما زوجتان، على كل زوجة سبعون حلة، يبدو مخ ساقيها من ورائها" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا وہ چودھویں کے چاند جیسے ہوں گے اور دوسرا گروہ موتی کی طرح چمکتے ہوئے تاروں کی طرح ہوں گے ان میں سے ہر ایک کی دو بیویاں ہوں گی اور ہر بیوی کے ستر جوڑے ہوں گے اور ان کی پنڈلی کے اندر کا گودا ان ستر جوڑوں میں بھی نظر آ رہا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36725، ترقيم محمد عوامة 35151)
Hadith No.: 35152 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن مجالد عن الشعبي عن المغيرة بن شعبة قال: قال موسى: يا رب (١) (ما لأدنى) (٢) أهل الجنة منزلة؟ قال: رجل يبقى في الدمنة (حيث) (٣) (يحبس) (٤) الناس، قال: فيقال له: قم فأدخل الجنة، قال: أين أدخل وقد سبقني الناس؟ قال: فيقال له: تمن أربعة ملوك من ملوك الدنيا ممن كنت تتمنى مثل ملكهم وسلطانهم، قال: فيقول: فلان، قال: فيعد أربعة ثم يقال له: تمن (بقلبك) (٥) ما شئت، قال: فيتمنى، قال: ثم يقال له: اشته ما شئت، قال: فيشتهي، قال: فيقال: لك هذا وعشرة أضعافه، قال: فقال موسى: ⦗١٦٠⦘ يا رب، فما لأهل صفوتك؟ قال: فقيل: هذا الذي أردت، قال: خلقت كرامتهم وعملتها بيدي، وختمت على خزائنها ما لا عين رأت ولا خطر على قلب بشر، ثم تلا: ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [السجدة: ١٧] (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا اے اللہ! ادنیٰ جنتی کا رتبہ کیا ہوگا؟ فرمایا ایک شخص جانوروں کے باڑہ میں باقی رہے گا (کوڑے خانے میں) اس طور پر کہ لوگوں نے اس کو محبوس کیا ہوگا، اس کو حکم ہوگا جنت میں داخل ہوجاؤ وہ عرض کرے گا کہاں سے داخل ہوجاؤں لوگوں نے تو مجھ سے سبقت کرلی ہے؟ اس کو کہا جائے گا دنیا کے چار بادشاہوں کی بادشاہت اور سلطنت کے بقدر تمنا اور خواہش کر وہ کہے گا فلاں بادشاہ پس وہ چار بادشاہوں کو گنے گا پھر اس کو کہا جائے گا اپنے دل میں جو جو چاہے خواہش کر وہ تمنا کرے گا پھر اس کو کہا جائے گا جو چاہو خواہش کرلے، وہ خواہش کرے گا پھر اس کو کہا جائے گا یہ سب بھی تیرے لیے ہے اور دس گنا اور بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا اے اللہ! آپ کے مخلص دوستوں کیلئے کیا نعمتیں ہیں؟ ان سے کہا گیا، یہ ہے جو میں نے ارادہ کیا ہے میں نے ان کے اکرام کیلئے بنایا ہے اور اپنے ہاتھ سے بنا کر ان پر مہر لگا دی ہے، جن نعمتوں کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں کسی کان نے سنا نہیں اور کسی بشر کے دل پر ان کا خیال تک نہیں گزرا پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: { فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّآ اُخْفِیَ لَھُمْ مِّنْ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ جَزَآئً بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْن } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36726، ترقيم محمد عوامة 35152)
Hadith No.: 35153 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن خيثمة (أن) (١) عبد اللَّه بن عمرو قال: إن لأهل عليين كوى يشرفون (منها) (٢) فإذا أشرف أحدهم أشرفت الجنة، قال: فيقول أهل الجنة: قد أشرف رجل من أهل عليين (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ علیین والوں کیلئے کھڑکیاں ہوں گی جہاں سے وہ دیکھیں گے جب انہیں اوپر سے کوئی جنتی دیکھے گا تو اس کی وجہ سے جنت روشن ہوجائے گی جنتی لوگ کہیں گے علیین میں سے کسی نے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36727، ترقيم محمد عوامة 35153)
Hadith No.: 35154 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢٨ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (لقاب قوس) (١) أحدكم (أو سوطه) (٢) من الجنة خير من الدنيا وما فيها" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کسی کی کمان یا کوڑے کی مقدار جنت میں جگہ دنیا وما فیھا سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36728، ترقيم محمد عوامة 35154)
Hadith No.: 35155 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٢٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير في قوله: ﴿فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ﴾ [الروم: ١٥] ، قال: الحبر السماع في الجنة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر قرآن کریم کی آیت { فِی رَوْضَۃٍ یُحْبَرُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ الحبر سے مراد جنت میں سماع ہے گانا سننا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36729، ترقيم محمد عوامة 35155)
Hadith No.: 35156 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا (ربيعة) (١) بن كلثوم قال: سمعت الحسن يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"والذي نفس محمد بيده لو أن امرأة من نساء أهل الجنة أشرفت على أهل الأرض لملأت الأرض من ريح المسك، ولنصيف امرأة من نساء أهل الجنة خير من الدنيا وما فيها، هل تدرون ما النصيف؟ هو الخمار" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد 5 کی جان ہے اگر جنتی حوروں میں سے کوئی حور زمین والوں پر جھانک لے تو ساری زمین مشک کی خوشبو سے بھر جائے، جنتی عورت کا نصیف دنیا وما فیھا سے بہتر ہے کیا تمہیں معلوم ہے نصیف سے کیا مراد ہے؟ وہ اوڑھنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36730، ترقيم محمد عوامة 35156)
Hadith No.: 35157 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣١ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عطية عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لشبر من الجنة خير من الدنيا وما فيها" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں ایک بالشت جگہ دنیا ومافیھا سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36731، ترقيم محمد عوامة 35157)
Hadith No.: 35158 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣٢ - حدثنا يحيى بن عيسى عن الأعمش عن (ثوير) (١) عن ابن عمر قال: إن أدنى أهل الجنة منزلة رجل له ألف قصر، ما بين كل (قصرين) (٢) مسيرة سنة، يرى أقصاها كما يرى أدناها، في كل قصر من (الحور) (٣) العين والرياحين والولدان ما يدعو بشيء إلا أتي به (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک ادنیٰ جنتی کا رتبہ یہ ہوگا کہ ایک شخص کے ہزار محل ہوں گے اور ہر دو محلوں کے درمیان ایک سال کا فاصلہ ہوگا وہ دیکھے اس کی انتہاء کو جیسے ان کے قریب کو دیکھے گا ہر محل میں حورعین، خوشبو دار پودے اور غلمان ہوں گے جو بھی وہ طلب کریں گے وہ ان کو پیش کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36732، ترقيم محمد عوامة 35158)
Hadith No.: 35159 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣٣ - حدثنا محمد بن أبي عبيدة عن أبيه (عن الأعمش) (١) عن مالك (بن الحارث) (٢) قال: قال مغيث بن سمي: إن في الجنة (قصورا) (٣) من ذهب، وقصورا من فضة، وقصورا من ياقوت، وقصورا من زبرجد، جبالها المسك وترابها (الورس و) (٤) الزعفران.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیث سے مروی ہے کہ جنت میں کچھ محل سونے کے، کچھ چاندی کے، کچھ یا قوت کے، کچھ زبر جد کے ہیں، اس کے پہاڑ مشک کے اور مٹی ورس اور زعفران کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36733، ترقيم محمد عوامة 35159)
Hadith No.: 35160 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣٤ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر قال: حدثنا قتادة عن أنس قال: إن قائل أهل الجنة ليقول انطلقوا بنا إلى السوق، فيأتون جبالا من مسك فيجلسون فيتحدثون (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنتیوں میں ایک کہے گا، ہمیں بازار لے چلو، پھر وہ مشک کے پہاڑوں پر آئیں گے اور وہاں بیٹھ کر باہم گفتگو کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36734، ترقيم محمد عوامة 35160)
Hadith No.: 35161 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣٥ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن إبراهيم التيمي قال: بلغني أنه يقسم للرجل من أهل الجنة شهوة مائة وأكلهم ونهمتهم، فإذا (كان: كان) (١) شرابا طهورا يخرج من جلده رشحا كرشح المسك ثم تعود شهوته.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ ایک جنتی شخص کو سو بندوں کی شہوت عطا کی جائے گی ان کا کھانا اور ان کی ضرورت اور خواہش، جب وہ کھائے گا تو اس کو پاکیزہ شراب پلائی جائے گی جس کی وجہ سے اس کے بدن سے مشک کی طرح پسینہ نکلے گا اور اس کی شہوت اور خواہش دوبارہ ازسر نو لوٹ آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36735، ترقيم محمد عوامة 35161)
Hadith No.: 35162 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن الحارث عن أبي (كثير) (١) عن عبد اللَّه بن عمرو قال: يجمعون فيقال: أين فقراء هذه الأمة ومساكينها؟ قال: فيبرزون فيقال: ما عندكم؟ فيقولون: يا رب! ابتليتنا فصبرنا وأنت أعلم، قال: وأراه قال: ووليت الأموال والسلطان غيرنا، قال: فيقال: صدقتم فيدخلون الجنة قبل سائر الناس (بزمن) (٢) ، ويبقى شدة الحساب على ذوي الأموال والسلطان، قال: قلت: فأين المؤمنون يومئذ؟ قال: يوضع لهم كراسي من نور (ويظلل) (٣) عليهم الغمام ويكون ذلك اليوم أقصر عليهم من ساعة من نهار (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ قیامت کے دن سب کو جمع کیا جائے گا پھر پکارا جائے گا اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں؟ پھر ان کو لایا جائے گا اور ان سے پوچھا جائے گا تمہارے پاس کیا ہے کیا لے کر آئے ہو؟ وہ عرض کریں گے اے ہمارے رب! آپ نے ہمیں مختلف مصیبتوں میں آزمایا ہم ثابت قدم رہے آپ کو معلوم ہے راوی فرماتے ہیں کہ میں ان کو دیکھ رہا ہوں، آپ نے اموال اور بادشاہت کو ہم سے پھیرے رکھا ان کو کہا جائے گا تم نے سچ کہا، ان کو تمام لوگوں سے قبل جنت میں داخل کردیا جائے گا اور حساب وکتاب کی شدت مالداروں اور بادشاہوں پر باقی رہے گی، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اس دن مومنین کہاں ہوں گے؟ فرمایا ان کیلئے نور کی کرسی رکھی جائے گی، ان پر بادلوں کا سایہ ہوگا، اور وہ دن ان پر دن کی گھڑی سے بھی کم وقت میں گزر جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36736، ترقيم محمد عوامة 35162)
Hadith No.: 35163 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حميد عن أنس أن عبد اللَّه بن سلام أتى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (مقدمه المدينة) (١) (فسأله) (٢) ما أول ما يأكله أهل الجنة؟ فقال:"أخبرني جبريل آنفا: أن أول ما يأكله أهل الجنة زيادة كبد حوت" (٣) . حدثنا زيد بن (الحباب) (٤) عن أسامة بن زيد عن محمد بن كعب قال: (يرى) (٥) في الجنة كهيئة البرق (فقيل) (٦) : ما هذا؟ (قيل) (٧) : رجل من أهل عليين تحول من غرفة إلى غرفة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ مدینہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دریافت فرمایا کہ جنتی لوگ پہلی چیز کیا کھائیں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے مجھے بتایا یا ہے کہ جنتی لوگوں کی سب سے پہلے خوراک مچھلی کے جگر کا بڑھا ہوا حصہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36737، ترقيم محمد عوامة 35163)
Hadith No.: 35165 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن جويبر عن الضحاك: ﴿أُولَئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ﴾ [الفرقان: ٧٥] قال: الغرفة الجنة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { أُولَئِکَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَۃَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ غرفہ سے مراد جنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36738، ترقيم محمد عوامة 35165)
Hadith No.: 35166 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن يعلى بن مسلم عن مجاهد أن عمر بن الخطاب قرأ على المنبر: ﴿جَنَّاتِ عَدْنٍ﴾ [التوبة: ٧٣] فقال: وهل تدرون ما جنات عدن؟ قال: قصر في الجنة له خمسة آلاف باب، على كل باب خمسة وعشرون ألفا من الحور العين، لا يدخله إلا نبي، هنيئا لصاحب القبر -وأشار إلى قبر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وصديق هنيئا لأبي بكر، وشهيد وأنى لعمر (بالشهادة) (١) ، ثم قال: والذي أخرجني من (منزلي) (٢) ⦗١٦٤⦘ (بالجثمة) (٣) إنه لقادر على أن يسوقها إلي (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر قرآن کریم کی آیت جنات عدن تلاوت فرمائی اور فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو جنات عدن کیا ہیں؟ فرمایا وہ جنت میں ایک محل ہے جس کے پانچ ہزار دروازے ہیں اور ہر دروازے پر پچیس ہزار حوریں ہیں اس میں صرف نبی داخل ہوں گے، مبارک خوشخبری ہے اس قبر والے کیلئے اور آپ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قبر مبارک کی طرف اشارہ فرمایا اور اس میں صدیق داخل ہوں گے خوشخبری حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لیے اور اس میں شہید داخل ہوں گے اور بیشک میں شہادت کا منتظر ہوں وَأَنَّی لِعُمَرَ بِالشَّہَادَۃ پھر فرمایا، قسم اس ذات کی جس نے مجھے میرے گھر سے نکالا وہ اس بات پر قادر ہے کہ اس شہادت کو میری طرف لے آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36739، ترقيم محمد عوامة 35166)