☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنة← ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 167
صفحة 1 من 9
حديث رقم: 35086 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٥٨ - حدثنا (أبو عبد الرحمن قال) (١) : حدثنا أبو بكر عبد اللَّه بن أبي شيبة عن سفيان ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: أرض الجنة (٢) من ورق، وترابها: مسك، وأصول شجرها ذهب وفضة، وأفنانها: لؤلؤ وزبرجد وياقوت، والورق والثمر تحت ذلك، فمن أكل قائما لم يؤذه، ومن أكل جالسا لم يؤذه، ومن أكل مضطجعا لم يؤذه، ﴿وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا﴾ [الإنسان: ١٤] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جنت کی زمین چاندی کی، اس کی مٹی مشک کی، اس کے درختوں کی جڑیں سونے اور چاندی کی، اس کی شاخیں موتی، زبر جد اور یا قوت کی ہیں، اس کے پتہ اور پھل اس کے نیچے ہیں، جو کھڑے ہو کر کھائے اس کو بھی نقصان نہیں، جو بیٹھ کر کھائے اس کو بھی نقصان نہیں اور جو لیٹ کر کھائے اس کو بھی نقصان نہ دے گا، پھر { وَذُلِّلَتْ قُطُوفُہَا تَذْلِیلاً } تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36658، ترقيم محمد عوامة 35086)
حديث رقم: 35087 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٥٩ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا علي بن صالح عن (عمر) (١) بن ربيعة عن الحسن عن ابن عمر قال: سئل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (عن الجنة) (٢) كيف هي؟ قال:"من يدخل الجنة يحيا لا يموت، وينعم لا يبأس، ولا تبلى ثيابه، ولا يبلى شبابه"، قيل: يا رسول اللَّه كيف بناؤها؟ قال:"لبنة من فضة، ولبنة من ذهب، ملاطها مسك، وحصباؤها اللولؤ والياقوت، وترابها الزعفران" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جنت کے متعلق دریافت کیا گیا کہ وہ کیسی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص جنت میں داخل ہوگا، وہ ہمیشہ زندہ رہے گا اس کو موت نہ آئے گی، اس کو جو نعمتیں ملیں گی وہ ختم نہ ہوں گی نہ کپڑے خراب ہوں گے نہ جوانی ختم (بوسیدہ) ہوگی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا گیا اس کی تعمیر کیسی ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی اینٹیں سونے اور چاندی کی ہیں اس کا گارا مشک کا ہے، اس کی شاخیں موتی اور جواہرات اور اس کی مٹی زعفران کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36659، ترقيم محمد عوامة 35087)
حديث رقم: 35088 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٦٠ - حدثنا أبو أسامة عن الجريري (عن أبي نضرة) (١) عن أبي سعيد ⦗١٣٨⦘ الخدري أن ابن صياد سأل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن تربة الجنة؟ فقال:"درمكة بيضاء، مسك خالص" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ابن صیاد نے رسول اکرم 5 سے جنت کی مٹی کے متعلق دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سفید آٹا اور خالص مشک کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36660، ترقيم محمد عوامة 35088)
حديث رقم: 35089 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٦١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن حكيم ابن جابر قال: إن اللَّه ﵎ لم يمس بيده من خلقه غير ثلاثة أشياء: (غرس) (١) الجنة بيده ثم جعل ترابها الورس والزعفران، وجبالها المسك، وخلق آدم بيده، وكتب التوراة لموسى.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے صرف تین چیزوں کو اپنے ہاتھ سے چھوا ہے جنت کے درخت اپنے ہاتھ سے لگائے اس کی مٹی ورس اور زعفران کی اور اس کے پہاڑ مشک کے بنائے حضرت آدم کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کیلئے توراۃ ہاتھ سے لکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36661، ترقيم محمد عوامة 35089)
حديث رقم: 35090 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٦٢ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة (١) عن مسروق عن عبد اللَّه قال: أنهار الجنة تفجر من جبل من مسك (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جنت کی نہریں مشک کے پہاڑ سے جاری ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36662، ترقيم محمد عوامة 35090)
حديث رقم: 35091 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٦٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة عن مسروق قال: أنهار الجنة (تجري) (١) في غير أخدود، و (ثمرها) (٢) كالقلال، كلما نزعت ثمرة عادت أخرى، والعنقود (اثنا) (٣) عشر ذراعًا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت کی نہریں بغیر کنویں (گڑھے) کے جاری ہیں، اور اس کے پھل ٹوکریوں کی طرح ہیں جب بھی کوئی پھل توڑا جائے اس کی جگہ دوسرا پھل آجاتا ہے اس کے انگور کا خوشہ بارہ زراع کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36663، ترقيم محمد عوامة 35091)
حديث رقم: 35092 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٦٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي سنان عن (ابن) (١) أبي الهذيل قال: سمعت عبد اللَّه بن عمرو قال: العنقود أبعد من صنعاء (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ انگور صنعاء سے زیادہ دور نکلے ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36664، ترقيم محمد عوامة 35092)
حديث رقم: 35093 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٦٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: سعف الجنة منه كسوتهم ومقطعاتهم (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جنت کی کھجور اس سے ان کے کپڑے اور چھوٹا لباس ہوگا، فرمایا جنت کے پھل کی گٹھلی نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36665، ترقيم محمد عوامة 35093)
حديث رقم: 35094 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٦٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن الحسن (العرني) (١) عن (هزيل) (٢) بن شرحبيل عن عبد اللَّه في قوله: ﴿سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى﴾ [النجم: ١٤] قال: صبر الجنة يعني: وسطها، عليها فضول السندس والإستبرق (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سدرۃ المنتہیٰ کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ وہ جنت کا درمیان ہے اس پر باریک اور موٹی ریشم کا لباس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36667، ترقيم محمد عوامة 35094)
حديث رقم: 35095 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٦٨ - حدثنا زيد بن الحباب قال: أخبرني يحيى بن أيوب عن يزيد بن أبي حبيب عن مرثد بن عبد اللَّه (اليزني) (١) عن تُبَيع بن امرأة كعب قال: تزلف الجنة ثم تزخرف ثم ينظر إليها من خلق اللَّه من مسلم أو يهودي أو نصراني إلا رجلان: رجل قتل مؤمنًا متعمدًا، ورجل قتل معاهدا متعمدا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت تبیع ابن امراۃ کعب سے مروی ہے کہ جنت کو قریب کیا جائے گا پھر اس کو سجایا جائے گا، اللہ کی تمام مخلوق خواہ وہ مسلمان ہو، یہودی ہو یا عیسائی جنت کو دیکھیں گے، سوائے دو بدنصیبوں کے ایک وہ شخص جو کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کر دے، دوسرا وہ شخص جو کسی معاہد کو (جس سے معاہد ہ ہے) جان بوجھ کر قتل کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36668، ترقيم محمد عوامة 35095)
حديث رقم: 35096 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٦٩ - [حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي ظبيان عن (جرير) (١) عن سلمان قال: الشجر والنخل، أصولها وسوقها اللؤلؤ أو الذهب، وأعلاها التمر] (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ پھلوں اور کھجور کے درختوں کی جڑیں اور ان کے بازار موتی اور سونے کے ہوں گے، اور اس کے اوپر پھل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36669، ترقيم محمد عوامة 35096)
حديث رقم: 35097 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٧٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي ظبيان عن (جرير) (١) عن سلمان قال: الشجر والنخل أصولها وسوقها اللؤلؤ (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ درخت، کھجور، ان کی جڑیں اور بازار موتی کے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36670، ترقيم محمد عوامة 35097)
حديث رقم: 35098 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٧١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لما انتهيت إلى السدرة إذا ورقها مثل آذان الفيلة، وإذا نبقها أمثال القلال، فلما غشيها من أمر اللَّه ما غشيها تحولت (فذكر) (١) الياقوت" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب میں سدرۃ المنتہیٰ پر پہنچا، اس کے پتے ایک خاص پودے کی طرح ہیں، اور اس کے پھل ٹو کرے کی مانند ہیں، پھر اس کو ڈھانپ لیا جس کا اللہ نے حکم دیا ڈھانپنے کا، پھر وہاں سے منتقل ہوگیا پس مجھے یاقوت یاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36671، ترقيم محمد عوامة 35098)
حديث رقم: 35099 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٧٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (١) حسان عن مغيث بن سمي في قوله: ﴿طُوبَى﴾ قال: هي شجرة في الجنة، ليس (من أهل الجنة) (٢) دار إلا يظلهم غصن من أغصانها، فيها من ألوان الثمر، وتقع عليها طير أمثال البخت، قال: فإذا اشتهى الرجل الطائر دعاه فيجيء حتى يقع على (خوانه) (٣) ، قال: فيأكل من أحد جانبيه قديدًا، ومن الآخر شواء، ثم يعود كما كان فيطير.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیث ابن سمی، اللہ کے ارشاد ”طوبیٰ“ کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ وہ جنت کا ایک درخت ہے جنت کا کوئی گھر ایسا نہیں ہے مگر اس کی ٹہنیوں نے اس پر سایہ کیا ہوا ہے اس میں طرح طرح کے پھل ہیں اس پر اونٹ کے مثل پرندے ہیں جب کوئی جنتی کسی پر ندے کو کھانے کی خواہش کرے گا تو اس کو پکارے گا، وہ پر ندہ خود بخود اس کے دستر خوان پر آجائے گا، پھر وہ کھائے گا اس کی ایک جانب گوشت پکا ہوا اور دوسری جانب بھنا ہوگا، پھر وہ دوبارہ لوٹ جائے گا اور وہ پرندہ اسی طرح اڑنا شروع کر دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36672، ترقيم محمد عوامة 35099)
حديث رقم: 35100 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٧٣ - حدثنا وكيع عن العلاء بن عبد الكريم قال: سمعت ابن سابط يقول: إن الرسول يجيء إلى الشجرة من شجر الجنة فيقول: إن (ربي) (١) يأمرك (أن) (٢) تفتقي لهذا ما شاء، فإن الرسول ليجيء إلى الرجل من أهل الجنة فينشر عليه الحلة فيقول: قد رأيت الحلل فما رأيت مثل هذه.
الترجمة: اردو ترجمہ
ابن سابط سے مروی ہے کہ ایک رسول جنت کے درختوں میں سے ایک درخت کے پاس آئے گا، اور عرض کرے گا کہ میرے رب! کا حکم ہے کہ تو اس پر برسائے جو یہ چاہے پھر وہ رسول جنتیوں میں سے ایک شخص کو لے کر آئے گا وہ درخت اس پر عمدہ پوشاکیں برسائے گا وہ جنتی کہے گا کہ میں نے اس سے عمدہ پوشاکیں پہلے نہیں دیکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36673، ترقيم محمد عوامة 35100)
حديث رقم: 35101 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٧٤ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن أبي صالح قال: طوبى شجرة في الجنة، ولو أن راكبا ركب جذعة أو حقة فأطاف بها ما بلغ (١) الموضع الذي (ركب) (٢) منه حتى يدركه الهرم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ طوبیٰ جنت کا ایک درخت ہے اگر کوئی سوار اونٹ پر سوار ہو کر اس کے گرد چکر لگانا چاہے تو وہ چکر مکمل ہونے سے پہلے بوڑھا ہوجائے گا چکر مکمل نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36674، ترقيم محمد عوامة 35101)
حديث رقم: 35102 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٧٥ - حدثنا زيد بن الحباب قال: أخبرنا معاوية بن صالح قال: أخبرني عمرو بن قيس قال: إن الرجل من أهل الجنة (ليشتهي) (١) الثمرة فتجيء حتى تسيل في فيه وإنها في أصلها في الشجرة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن قیس سے مروی ہے کہ جنتی شخص پھل کھانا چاہے گا اور وہ درخت کے پاس آئے گا پھل خود ٹوٹ کر اس کے منہ میں آجائے گا۔ حالانکہ وہ درخ میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36675، ترقيم محمد عوامة 35102)
حديث رقم: 35103 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٧٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا زكريا عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن ابن عوسجة عن علقمة عن عبد اللَّه قال: الجنة سجسج لا قر فيها ولا حر (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جنت کا موسم معتدل ہے، نہ سردی ہے نہ گرمی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36676، ترقيم محمد عوامة 35103)
حديث رقم: 35104 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٧٧ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد عن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن في الجنة سوقًا ما فيها بيع ولا شراء إلا الصور من الرجال والنساء، فإذا اشتهى الرجل صورة دخل فيها، وإن فيها لمجتمعا للحور العين، يرفعن أصواتًا، لم ير الخلائق مثلها، يقلن: نحن الخالدات فلا نبيد، ونحن الراضيات فلا نسخط، ونحن الناعمات فلا نبأس، فطوبى لمن كان لنا وكنا له" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں ایک بازار ہے اس میں بیع وشراء نہ ہوگی اس میں مردوں اور عورتوں کی صورتیں ہوں گی جب کسی جنتی کو کوئی صورت اچھی معلوم ہوگی تو وہ اسی طرح ہوجائے گا۔ جنت میں اجتماع ہوگا حوروں کیلئے وہ بلند آواز سے بولیں گی، لوگوں نے ان کی طرح پہلے کسی کو نہ دیکھا ہوگا وہ کہیں گی کہ: ہم ہمیشہ کیلئے ہیں ہم ختم نہ ہوں گی ہم ہمیشہ خوش رہیں گی ناراض نہ ہوں گی، ہم ہمیشہ خواشگوار رہیں گی تنگ حال نہ ہوں گی پس خوشخبری ہے ان کیلئے جن کیلئے ہم ہیں اور جو ہمارے لیے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36677، ترقيم محمد عوامة 35104)
حديث رقم: 35105 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٦٧٨ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن (سعد) (١) عن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن في الجنة غرفا (يرى) (٢) ظهورها من بطونها وبطونها من ظهورها"، قال: فقام أعرابي فقال: (لمن هي) (٣) يا رسول اللَّه؟ فقال (رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٤) :"هي لمن طيب الكلام، وأطعم الطعام، وأفشى السلام، وصلى بالليل والناس نيام" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں ایک ایسا کمرہ ہے جس کا اندر کا حصہ باہر سے نظر آتا ہے اور باہر کا حصہ اندر سے ایک اعرابی یہ سن کر کھڑا ہوگیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! وہ کمرہ کس کیلئے ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا وہ کمرہ اس کیلئے ہے جو عمدہ کلام کرے (سچ بولے) بھوکوں کو کھلانا کھلائے، سلام کو عام کرے اور رات میں جس وقت لوگ آرام کر رہے ہوں وہ نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36678، ترقيم محمد عوامة 35105)