☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب التاريخ← باب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 141
Page 4 of 8
Hadith No.: 34609 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٨٦ - حدثنا شيخ لنا قال: أخبرنا الأعمش قال: هلك إبراهيم وهو ابن ثمان وأربعين، قال الأعمش: هلك سعيد بن جبير وهو ابن ست وأربعين.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اعمش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کا اڑتالیس سال کی عمر میں انتقال ہوا حضرت اعمش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ کا چھپالیس سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36186، ترقيم محمد عوامة 34609)
Hadith No.: 34610 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٨٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن إياس بن معاوية قال: جلست إلى سعيد بن المسيب فقال لي: ممن أنت؟ قلت: من مزينة، قال: (إني) (١) (لأذكر) (٢) يوم نعى عمر ابن الخطاب النعمان على المنبر (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا انہوں نے مجھ سے پوچھا آپ کون ہو؟ میں نے کہا مزینہ سے ہوں، فرمایا میں آپ کو وہ منظر یاد دلاتا ہوں جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو منبر پر حضرت نعمان کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36187، ترقيم محمد عوامة 34610)
Hadith No.: 34611 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٨٨ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) : أخبرنا مالك بن أنس عن سالم أبي النضر قال: لما توفي سعد أمرت عائشة أن يمر به عليها فتستغفر له (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد کا انتقال ہوا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حکم فرمایا کہ ان کا جنازہ ان کے پاس سے لے کر جایا جائے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کیلئے دعائے مغفرت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36188، ترقيم محمد عوامة 34611)
Hadith No.: 34612 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٨٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن همام عن قتادة عن أبي العالية قال: قرأت القرآن بعد وفاة نبيكم صلى الله عليه و آله وسلم بعشرين سنة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ نے فرمایا: میں نے تمہارے نبی 5 کی وفات کے بعد بیس سال میں قرآن پڑھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36189، ترقيم محمد عوامة 34612)
Hadith No.: 34613 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩٠ - حدثنا أسود بن عامر حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: (لقد) (١) بلغت ثمانين سنة وأنا أخوف ما أخاف على النساء.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری عمر اسی سال کی ہوئی تو میں ڈرتا تھا جس چیز سے عورتیں مجھ سے ڈرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36190، ترقيم محمد عوامة 34613)
Hadith No.: 34614 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩١ - حدثنا عفان عن حماد بن سلمة عن حميد قال: قال أبو عثمان: أتت علي (نحو) (١) من ثلاثين ومائة سنة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان نے فرمایا: میری عمر ایک سو تیس سال جتنی ہوگئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36191، ترقيم محمد عوامة 34614)
Hadith No.: 34615 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (الحجاج) (١) بن أبي (زينب) (٢) قال: سمعت أبا عثمان النهدي يقول: كنا في الجاهلية نعبد حجرًا، فسمعنا مناديا ينادي: يا أهل الرحال! إن ربكم قد هلك فالتمسوا ربًا، قال: فخرجنا على كل صعب وذلول، فبينا نحن كذلك نطلب إذا نحن بمناد ينادي (أن) (٣) قد وجدنا (ربكم) (٤) أو شبهه، قال: فجئنا فإذا حجر فنحرنا عليه (الجزر) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان النھدی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں پتھروں کی پوجا کرتے تھے، ہم نے ایک منادی کی آواز سنی کہ اے قافلہ والو! تمہارا رب ہلاک ہوگیا، اپنے رب کو لازم پکڑو، ہم لوگ سواری پر سوار ہو کر نکلے، ہم اسی طرح تلاش کر رہے تھے ک اچانک منادی کی آواز آئی ہم نے تمہارے رب کو پالیا ہے، راوی کہتے ہیں کہ ہم اس جگہ آئے تو وہ ایک پتھر تھا تو ہم نے اس پر گدھے کو قربان کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36192، ترقيم محمد عوامة 34615)
Hadith No.: 34616 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩٣ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن شبيل بن عوف وكان أدرك الجاهلية.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شبیل بن عوف رضی اللہ عنہ نے زمانہ جاہلیت کا دور پایا تھا [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36193، ترقيم محمد عوامة 34616)
Hadith No.: 34617 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩٤ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن أبي رجاء قال: قلت للحسن البصري: متى عهدك بالمدينة؟ قال لي: (ما) (١) لي بها عهد بعد صفين، قال: قلت: فمتى احتلمت؟ قال: بعد صفين بعام.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے پوچھا: آپ مدینہ میں کتنے عرصہ تک رہے؟ انہوں نے فرمایا: جنگ صفین کے بعد سے میرا رابطہ مدینہ سے ٹوٹ گیا۔ راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا: آپ بالغ کب ہوئے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا جنگ صفین سے ایک سال بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36194، ترقيم محمد عوامة 34617)
Hadith No.: 34618 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩٥ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد (١) عن يوسف بن مهران عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"كان عمر، آدم ألف سنة، وكان عمر داود ستين سنة، فقال، آدم: أي رب زده من عمري أربعين سنة فأكمل ⦗٩٧⦘ لآدم ألف سنة وأكمل لداود مائة سنة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت آدم کی عمر ایک ہزار سال تھی، حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر ساٹھ سال تھی، حضرت آدم نے فرمایا اے اللہ میری عمر میں سے چالیس سال داؤد کو عطا کر دے، حضرت آدم علیہ السلام کی عمر مکمل ایک ہزار سال کردی گئی اور حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر سو سال مکمل کردی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36195، ترقيم محمد عوامة 34618)
Hadith No.: 34619 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩٦ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن يوسف بن مهران عن ابن عباس قال: بعث نوح لأربعين سنة، (لبث) (١) في قومه ألف سنة إلا خمسين عاما يدعوهم، وعاش بعد الطوفان ستين سنة حتى كثر الناس وفشوا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام چالیس سال کی عمر میں مبعوث ہوئے، اور نو سو پچاس سال اپنی قوم کو دعوت دی، اور طوفان کے بعد ساٹھ سال زندہ رہے یہاں تک کہ لوگ بہت زیادہ ہوگئے اور پھیل گئے پورے عالم میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36196، ترقيم محمد عوامة 34619)
Hadith No.: 34620 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة أن إبراهيم اختتن بالقدوم وهو ابن عشرين ومائة سنة، وعاش بعد ذلك (ثمانين) (١) سنة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ختنے قدوم میں ایک سو بیس سال کی عمر میں ہوئے اور اس کے بعد اسی برس زندہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36197، ترقيم محمد عوامة 34620)
Hadith No.: 34621 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن قال: ألقى يوسف في الجب وهو ابن سبع عشرة سنة، وكان في العبودية والملك والسجن ثمانين سنة، ثم جمع له شمله فعاش بعد ذلك ثلاثًا وعشرين سنة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو سترہ سال کی عمر میں کنویں میں پھینکا گیا، حضرت یوسف غلامی، بادشاہت اور جیل میں اسی برس رہے پھر ان کے لیے بادشاہت وحشت کو جمع کردیا گیا، اس کے بعد تیئس سال زندہ رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36198، ترقيم محمد عوامة 34621)
Hadith No.: 34622 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦١٩٩ - حدثنا جرير عن مغيرة عن أبي رزين قال: قيل للعباس: أنت أكبر أم النبي صلى الله عليه و آله وسلم؟ فقال: هو أكبر مني، وأنا ولدت قبله (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بڑے تھے یا آپ رضی اللہ عنہ؟ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہ مجھ سے بڑے تھے لیکن میں ان سے پہلے پیدا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36199، ترقيم محمد عوامة 34622)
Hadith No.: 34623 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٢٠٠ - حدثنا ابن مهدي [عن سفيان عن أبيه قال: قيل لأبي وائل: أنت أكبر أو ربيع بن (خثيم؟) (١) قال: أنا أكبر منه سنًا وهو أكبر مني عقلًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وائل رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ آپ بڑے ہیں یا ربیع بن خثیم؟ تو فرمایا میں ان سے عمر میں بڑا ہوں اور وہ مجھ سے عقل میں بڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36200، ترقيم محمد عوامة 34623)
Hadith No.: 34624 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٢٠١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد] (١) عن سعيد بن المسيب قال: استكمل أبو بكر بخلافته سن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فتوفي وهو ابن ثلاث وستين (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کو رسول اکرم 5 کی عمر مبارک پر مکمل کیا اور تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36201، ترقيم محمد عوامة 34624)
Hadith No.: 34625 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٢٠٢ - حدثنا غندر حدثنا شعبة عن عمرو بن (مرة) (١) قال: سألت أبا عبيدة هل تذكر من عبد اللَّه شيئا؟ قال: لا أذكر منه شيئًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ کو حضرت عبد اللہ سے سنی ہوئی کوئی بات یاد ہے؟ فرمایا کچھ نہیں یاد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36202، ترقيم محمد عوامة 34625)
Hadith No.: 34626 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٢٠٣ - حدثنا ابن علية عن شعيب بن الحبحاب عن الحسن قال: رأيت عثمان يصب عليه من إبريق (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان پر جگ سے پانی لیایا جا رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36203، ترقيم محمد عوامة 34626)
Hadith No.: 34627 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٢٠٤ - حدثنا ابن إدريس عن أبيه ومالك بن مغول عن الحكم قال: كان أول من قضى بالكوفة هاهنا سلمان بن ربيعة الباهلي، جلس أربعين يوما لا يأتيه خصم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت سلیمان بن ربیعہ کوفہ میں قاضی بن کر تشریف لائے، چالیس دن تک بیٹھے رہے ان کے پاس کوئی جھگڑا لے کر نہیں آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36204، ترقيم محمد عوامة 34627)
Hadith No.: 34628 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٢٠٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: تزوجني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأنا بنت ست سنين، وبنى بي وأنا (بنت) (١) تسع سنين (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ چھ سال کی عمر میں میرا رسو ل اکرم 5 کے ساتھ نکاح ہوا، اور نو سال کی عمر میں رخصتی ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36205، ترقيم محمد عوامة 34628)