☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الغنيمة كيف (تقسم؟)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← في الغنيمة كيف (تقسم؟)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 33973 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥١٨ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) أبو جعفر عن (الربيع) (٢) عن أبي العالية قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يؤتى بالغنيمة فيقسمها على خمسة، فيكون أربعة لمن شهدها ويأخذ الخمس، فيضرب بيده فيه، فما أخذ من شيء جعله للكعبة، وهو سهم اللَّه الذي سمى، (ثم) (٣) يقسم ما بقي على خمسة فيكون سهم لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وسهم لذوي القربى، وسهم لليتامى، وسهم للمساكين، وسهم لابن السبيل (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس جب مال غنیمت آتا تو اس کے پانچ حصے فرماتے، چار حصے ان میں تقسیم فرماتے جو جہاد میں شریک تھے، اور خمس نکالتے، اور پھر اپنا ہاتھ اس پر رکھتے، اس میں جو بھی آجاتا اس کو کعبہ کے لیے وقف کردیتے جو کہ اللہ تعالیٰ کا حق ہوتا۔ پھر باقی کے پانچ حصے فرماتے، ایک حصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا، ایک حصہ قریبی رشتہ داروں کا، ایک حصہ یتیموں کا، ایک حصہ مسکینوں کا اور ایک حصہ مسافروں کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35518، ترقيم محمد عوامة 33973)
Hadith No.: 33974 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥١٩ - حدثنا عيسى بن (يونس عن) (١) صالح بن (أبي) (٢) الأخضر عن الوليد ابن هشام عن مالك بن عبد اللَّه الخثعمي قال: كنا جلوسًا عند عثمان فقال: من هاهنا من أهل الشام؟ فقمت، فقال: أبلغ معاوية إذا غنم غنيمة أن يأخذ خمسة أسهم فيكتب على سهم منها للَّه، ثم ليقرع (فحيثما) (٣) خرج منها فليأخذه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ حضرت عثمان نے فرمایا: اھل شام میں سے یہاں کون ہے؟ پس میں کھڑا ہوگیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو بتادو کہ: جب مال غنیمت حاصل ہو تو اس کے پانچ حصے کرو، ان میں ایک حصہ پر یوں لکھو اللہ کے لیے ہے، پھر قرعہ ڈالو، جو نکلتا رہے وہ وصول کرتے رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35519]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35519، ترقيم محمد عوامة 33974)
Hadith No.: 33975 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٢٠ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن موسى بن أبي عائشة قال: سألت يحيى بن الجزار عن سهم الرسول صلى الله عليه و آله وسلم فقال: خمس الخمس (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن جزار سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حصہ کے متعلق دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا وہ خمس کا خمس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35520، ترقيم محمد عوامة 33975)
Hadith No.: 33976 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٢١ - حدثنا جرير عن موسى بن أبي عائشة عن يحيى بن الجزار بنحو منه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن جزار سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35521، ترقيم محمد عوامة 33976)
Hadith No.: 33977 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٢٢ - حدثنا وكيع ثنا (كهمس) (١) عن عبد اللَّه بن شقيق العقيلي قال: قام رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه أخبرني عن الغنيمة؟ فقال:"للَّه سهم، (ولهولاء) (٢) أربعة"، قال: قلت: فهل أحد أحق بها من أحد؟ قال: فقال:"إن رميت بسهم في جنبك فلست بأحق به من أخيك" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شقیق العقیلی سے مروی ہے کہ ایک شخص حضور 5 کی خدمت میں کھڑا ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول 5 مجھے غنیمت کے متعلق بتائیے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک حصہ اللہ کے لیے اور چار حصے ان کیلئے۔ میں نے عرض کیا: کیا کوئی شخص کسی سے زیادہ حقدار بھی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تیرے پہلو میں تیر بھی مارا گیا پھر بھی تو اپنے بھائی سے زیادہ حقدار نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35522، ترقيم محمد عوامة 33977)
Hadith No.: 33978 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٢٣ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن إبراهيم في قوله: ﴿فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ﴾، قال: للَّه كل شيء.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت { فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ہر چیز اللہ کے لیے ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35523، ترقيم محمد عوامة 33978)
Hadith No.: 33979 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٢٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك عن عطاء قال: خمس اللَّه وخمس الرسول واحد كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يضع ذلك الخمس حيث أحب ويصنع (١) ما شاء ويحمل فيه من شاء (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول 5 کا حصہ خمس میں ایک ہی ہے، اللہ کے نبی 5 اس خمس کو جہاں پسند فرماتے رکھتے، جو چاہتے اس میں سے رکھ دیتے اور جو چاہتے اٹھا لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35524، ترقيم محمد عوامة 33979)
Hadith No.: 33980 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٢٥ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الشعبي، ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ﴾، قال: سهم اللَّه وسهم النبي صلى الله عليه و آله وسلم واحد.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی قرآن کریم کی آیت { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول 5 کا حصہ خمس میں ایک ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35525، ترقيم محمد عوامة 33980)
Hadith No.: 33981 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٢٦ - حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد بن علي قال: سألته عن قوله: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ﴾، قال: هذا مفتاح كلام، ليس للَّه نصيب، للَّه الدنيا والآخرة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن محمد بن علی رضی اللہ عنہ رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ کلام کا آغاز ہے، اللہ کے لیے غنیمت میں کوئی حصہ نہیں ہے، دنیا اور آخرت ساری ہی اللہ کی ملکیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35526، ترقيم محمد عوامة 33981)
Hadith No.: 33982 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٢٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن محمد قال: في المغنم خمس للَّه وسهم (للنبي) (١) صلى الله عليه و آله وسلم والصفي (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد غنیمت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ غنیمت میں خمس اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے نبی کا حصہ ہے اور غنیمت میں اللہ کے نبی 5 کے لیے صفی ہے۔ (صفی وہ خاص حصہ جس کو اللہ کے نبی 5 تقسیم غنیمت سے قبل ہی اپنے لیے الگ فرما لیں) حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی کے لیے غنیمت میں بہترین قیدی کو الگ کیا گیا، پھر خمس نکا لا گیا، پھر لوگوں کے حصہ میں سے خواہ وہ حاضر ہو یا غائب حصہ نکالا گیا۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن اللہ کے نبی 5 نے حضرت صفیہ بنت حیی کو بطور صفی الگ فرما لیا تھا۔ اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ خیبر والے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت صفیہ بنت حیی کو الگ فرما لیا تھا پھر ان سے نکاح فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35527، ترقيم محمد عوامة 33982)
Hadith No.: 33983 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٣١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن محمد قال: خمس اللَّه وسهم النبي صلى الله عليه و آله وسلم والصفي، كان يصطفى له من المغنم خير رأس من السبي إن كان سبي وإلا غيره بعد الخمس، ثم يضرب له بسهمه شهد أو غاب مع المسلمين بعد الصفي، قال: واصطفى صفية بنت حي يوم خيبر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ سے تقریبا اسی طرح مروی ہے اس میں حضرت اشعث کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ حضور اقدس نے غزوہ بدر کے دن بطور صفی ذوالفقار تلوار کو الگ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35531، ترقيم محمد عوامة 33983)
Hadith No.: 33984 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٣٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن أبي الزناد قال: كان الصفي يوم بدر سيف عاصم (١) بن منبه بن الحجاج (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الزناد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ بدر کے دن بطور صفی کے عاص بن منبہ بن الحجاج کی تلوار کو چنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35533، ترقيم محمد عوامة 33984)
Hadith No.: 33985 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٣٤ - حدثنا محمد بن حجاج عن مطرف عن الشعبي أنه سئل عن (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم والصفي فقال: (إنما) (٢) سهم النبي صلى الله عليه و آله وسلم مثل سهم رجل من المسلمين، وأما ⦗٤٢٨⦘ الصفي فكانت له غرة يختارها من غنيمة المسلمين إن شاء جارية وإن شاء فرسًا، أي ذلك شاء (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حصہ غنیمت اور صفی کے متعلق دریافت کیا گیا؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: جس طرح ایک عام مسلمان کا غنیمت میں حصہ تھا اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حصہ تھا اور بہر حال صفی سے مراد وہ حصہ ہے جس کو اللہ کے نبی مسلمانوں کے غنیمت میں سے الگ فرما لیتے خواہ وہ باندی ہو، گھوڑا ہو یا اس کے علاوہ کوئی اور چیز ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35534، ترقيم محمد عوامة 33985)
Hadith No.: 33986 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٣٥ - حدثنا حميد عن حسن بن صالح قال: سألت عطاء بن السائب عن قوله: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ﴾، وعن هذه الآية: ﴿وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ﴾ [الأنفال: ٤١، والحشر: ٦] ، قال: قلت: ما الفيء وما الغنيمة؟ قال: إذا ظهر المسلمون على المشركين وعلى أرضهم فأخذوهم عنوة فما (أُخذ) (١) من مال (٢) ظهروا عليه فهو غنيمة وأما الأرض فهي فيء، وسوادنا هذا فيء.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء بن السائب سے اللہ کے ارشاد { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ } اور دوسری آیت { مَا أَفَائَ اللَّہُ عَلَی رَسُولِہِ } کے متعلق دریافت کیا کہ فیٔ اور غنیمت سے کیا مراد ہے؟ حضرت عطاء نے فرمایا: جب مسلمان مشرکین اور ان کی زمینوں پر بزور جنگ غالب ہوجائیں اور اس وقت جو مال ہاتھ آئے وہ غنیمت ہے، اور ان کی زمین فیٔ ہے اور یہ ہمارا مال و دولت فیٔ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35535، ترقيم محمد عوامة 33986)
Hadith No.: 33987 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٣٦ - حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: الغنيمة ما أصاب المسلمون عنوة، فهو لمن سمَّى اللَّه، وأربعة أخماس لمن شهدها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سفیان غنیمت کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو مال مسلمان بزور جہاد لیں وہ ان کے لیے ہے جس کو اللہ نے نام لے کر متعین کیا ہے، اور چار خمس مجاہدین کے لیے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35536، ترقيم محمد عوامة 33987)
Hadith No.: 33988 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٣٧ - حدثنا إسماعيل بن علية عن ابن عون قال: قرأت كتاب ذو الصفي فقلت لمحمد: ما الصفي؟ (فقال) (١) : رأس كان يصطفى للنبي صلى الله عليه و آله وسلم قبل كل شيء، ثم يضرب له بعد بسهمه مع (المسلمين) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے الصفی سے متعلق ایک کتاب میں پڑھا پھر میں نے حضرت محمد رحمہ اللہ سے الصفی کے متعلق دریافت کیا؟ حضرت محمد 5 نے فرمایا: ہر چیز سے قبل جو مال نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے الگ کیا جاتا وہ مراد ہے، پھر بعد میں لوگوں کے ساتھ بھی ایک حصہ نکالا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35537، ترقيم محمد عوامة 33988)
Hadith No.: 33989 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٥٣٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ليث عن مجاهد: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ﴾، قال: (المخيط) (١) من (الشيء) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن کریم کی آیت { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ایک معمولی سی سوئی بھی من شئی میں داخل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35538، ترقيم محمد عوامة 33989)