٣٥٥٢٢ - حدثنا وكيع ثنا (كهمس) (١) عن عبد اللَّه بن شقيق العقيلي قال: قام رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه أخبرني عن الغنيمة؟ فقال:"للَّه سهم، (ولهولاء) (٢) أربعة"، قال: قلت: فهل أحد أحق بها من أحد؟ قال: فقال:"إن رميت بسهم في جنبك فلست بأحق به من أخيك" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شقیق العقیلی سے مروی ہے کہ ایک شخص حضور 5 کی خدمت میں کھڑا ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول 5 مجھے غنیمت کے متعلق بتائیے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک حصہ اللہ کے لیے اور چار حصے ان کیلئے۔ میں نے عرض کیا: کیا کوئی شخص کسی سے زیادہ حقدار بھی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تیرے پہلو میں تیر بھی مارا گیا پھر بھی تو اپنے بھائی سے زیادہ حقدار نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35522، ترقيم محمد عوامة 33977)