☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الفداء من رآه و فعله
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب السير← في الفداء من رآه و فعله
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 33920 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٤٦٣ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي المهلب عن عمران بن حصين أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم فدى رجلين من المسلمين برجل من المشركين من بني عقيل (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنو عقیل کے ایک مشرک کے بدلے دو مسلمانوں کا فدیہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35463، ترقيم محمد عوامة 33920)
حديث رقم: 33921 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٤٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا عكرمة بن عمار عن إياس بن سلمة بن الأكوع عن أبيه قال: غزونا مع أبي بكر هوازن على عهد (النبي) (١) صلى الله عليه و آله وسلم فنفلني جارية من ⦗٤١١⦘ بني فزارة من أجمل العرب عليها قشع لها، فما كشفت لها عن ثوب حتى قدمت المدينة، فلقينا النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو بالسوق فقال:"للَّه أبوك، هبها لي"، فوهبتها له، قال: فبعث بها ففادى بها أسارى من المسلمين كانوا بمكة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ھوازن کے علاقہ میں جہاد کیلئے گئے، مجھے بنی فزارہ کی لونڈی حصہ میں ملی، جو کہ حسین عرب خاتون تھیں، اس پر موٹا زائد لباس تھا، جب اس کے زائد کپڑے کھلے تو میں اس کو لے کر مدینہ آیا، بازار میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہم سے ملا قات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے والد کی خوبی اللہ کیلئے ہی ہے، اس کو مجھے ھبہ کہ دو، حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ کو ھبہ کردی، راوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ باندی مکہ میں جو مسلمان تھے ان کے فدیہ کے واسطے بھیج دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35464، ترقيم محمد عوامة 33921)
حديث رقم: 33922 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٤٦٥ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن وعطاء قالا في الأسير من المشركين: يُمنُّ عليه أو يُفادى.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت عطاء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مشرکین کے قیدیوں پر احسان کر کے آزاد کردیا جائے یا پھر فدیہ وصول لیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35465، ترقيم محمد عوامة 33922)
حديث رقم: 33923 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٤٦٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الجويرية وعاصم بن كليب الجرمي أن عمر بن عبد العزيز فدى رجلًا من المسلمين من (جَرْمٍ) (١) من أهل الحرب بمائة ألف.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن کلیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مسلمانوں میں سے ایک شخص کا فدیہ دیا، اھل حرب میں سے (شدۃ اور قوت والے) ایک لاکھ دراھم کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35466، ترقيم محمد عوامة 33923)
حديث رقم: 33924 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٤٦٧ - حدثنا جرير عن مغيرة (١) عن حماد إذا سبيت الجارية أو الغلام من (العدو) (٢) فلا بأس أن (تفادوهم) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر باندی یا غلام دشمن کی قید میں چلے جائیں تو کوئی حرج نہیں کہ ان کو فدیہ دے کر آزاد کروایا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35467، ترقيم محمد عوامة 33924)
حديث رقم: 33925 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٤٦٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن الشعبي في الأسير: يمن عليه أو (يفادى) (١) به.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رضی اللہ عنہ قیدیوں کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان پر احسان کر کے یا فدیہ لے کر آزاد کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35468]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35468، ترقيم محمد عوامة 33925)
حديث رقم: 33926 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٤٦٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: لما كان يوم بدر قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما تقولون في هؤلاء الأسارى؟" قال: ثم قال:" (لا ينفلتن) (١) أحد منهم إلا بفداء أو ضربة عنق" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بدر والے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان قیدیوں کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ پھر فرمایا: ان میں سے کسی کو بھی آزاد نہ کیا جائے گا مگر فدیہ لے کر یا پھر اس کو قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35469]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35469، ترقيم محمد عوامة 33926)
حديث رقم: 33927 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٤٧٠ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: كتب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كتابًا بين المهاجرين والأنصار أن يعقلوا معاقلهم وأن يفدوا (عانيتهم) (١) بالمعروف والإصلاح بين المسلمين (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مہاجرین اور انصار کو لکھا کہ ان کے قتل کے معاملہ میں دیت دیں، اور ان کے قیدیوں کے لیے اچھے طریقہ سے فدیہ وصول کیا جائے گا اور مسلمانوں کے درمیان (معاملات کی) اصلاح کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35470، ترقيم محمد عوامة 33927)
حديث رقم: 33928 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٤٧١ - حدثنا وكيع قال: ثنا أسامة بن زيد عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن قال: قال عمر: لأن (أستنقذ) (١) رجلًا من المسلمين من أيدي الكفار أحب إلي من (جزية) (٢) العرب (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کفار کے ہاتھوں سے ایک مسلمان قیدی کو چھڑاؤ یہ مجھے پورے عرب کے جزیہ یا جزیرۃ العرب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35471]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35471، ترقيم محمد عوامة 33928)