٣٥٤٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا عكرمة بن عمار عن إياس بن سلمة بن الأكوع عن أبيه قال: غزونا مع أبي بكر هوازن على عهد (النبي) (١) صلى الله عليه و آله وسلم فنفلني جارية من ⦗٤١١⦘ بني فزارة من أجمل العرب عليها قشع لها، فما كشفت لها عن ثوب حتى قدمت المدينة، فلقينا النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو بالسوق فقال:"للَّه أبوك، هبها لي"، فوهبتها له، قال: فبعث بها ففادى بها أسارى من المسلمين كانوا بمكة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ھوازن کے علاقہ میں جہاد کیلئے گئے، مجھے بنی فزارہ کی لونڈی حصہ میں ملی، جو کہ حسین عرب خاتون تھیں، اس پر موٹا زائد لباس تھا، جب اس کے زائد کپڑے کھلے تو میں اس کو لے کر مدینہ آیا، بازار میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہم سے ملا قات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے والد کی خوبی اللہ کیلئے ہی ہے، اس کو مجھے ھبہ کہ دو، حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ کو ھبہ کردی، راوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ باندی مکہ میں جو مسلمان تھے ان کے فدیہ کے واسطے بھیج دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35464، ترقيم محمد عوامة 33921)