☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا: في الوالي أله أن يقطع شيئا من الأرض؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← ما قالوا: في الوالي أله أن يقطع شيئا من الأرض؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 33695 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٣٤ - حدثنا حفص بن غياث عن هشام بن عروة عن أبيه قال: أقطع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أرضًا من أرض بني النضير فيها نخل (وشجر) (١) وأقطع أبو بكر وعمر (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنو نضیر سے حاصل ہونے والی زمینوں میں سے ایک ٹکڑا جس میں کھجور کے درخت اور دوسرے درخت تھے بانٹ دی اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی بانٹ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35234، ترقيم محمد عوامة 33695)
Hadith No.: 33696 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٣٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا هشام بن عروة عن أبيه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أقطع الزبير أرضا من أرض بني النضير فيها نخل، وأن أبا بكر أقطع الزبير (الجرف) (١) ، وأن عمر أقطعه العقيق أجمع (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو نضیر کی زمینوں میں سے ایک زمین کا حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو مالک بنادیا۔ اس زمین میں کھجور کے درخت بھی تھے۔ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو دریا کے کنارے زمین کا مالک بنایا۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک پوری وادی کا مالک بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35235، ترقيم محمد عوامة 33696)
Hadith No.: 33697 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٣٦ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أقطع الزبير أرضا فيها (نخل) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو کھجور کے درختوں والی زمین کا مالک بنا یا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35236، ترقيم محمد عوامة 33697)
Hadith No.: 33698 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٣٧ - حدثنا شريك عن إبراهيم بن المهاجر قال: سألت موسى بن طلحة فحدثني أن عثمان أقطع خبابا أرضا (وعبد اللَّه أرضًا) (١) وسعدا أرضًا وصهيبا أرضا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن مہاجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ سے پوچھا تو آپ رحمہ اللہ نے مجھے بیان فرمایا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت خباب رضی اللہ عنہ کو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو اور حضرت صہیب رضی اللہ عنہ کو الگ الگ زمینوں کا مالک بنا یا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35237، ترقيم محمد عوامة 33698)
Hadith No.: 33699 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٣٨ - حدثنا (سلام) (١) عن إبراهيم بن مهاجر عن موسى بن طلحة أن عثمان أقطع خمسة من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم: ابن مسعود وسعدا والزبير وخبابا وأسامة بن زيد.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ میں سے پانچ اشخاص کو زمین دی ان میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ، حضرت سعد رضی اللہ عنہ، حضرت زبیر رضی اللہ عنہ، حضرت خباب رضی اللہ عنہ اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ شامل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35238، ترقيم محمد عوامة 33699)
Hadith No.: 33700 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٣٩ - حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه أن عمر أقطع عليًا ينبع وأضاف إليها غيرها (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ایک چشمہ کا مالک بنایا اور اس کے علاوہ مزید اضافہ بھی فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35239، ترقيم محمد عوامة 33700)
Hadith No.: 33701 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٤٠ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن محمد بن عبيد اللَّه الثقفي قال: أتى عمر رجل من ثقيف يقال له: نافع أبو عبد اللَّه، قال: فكان أول من افتلى الفلا بالبصرة، (قال) (١) : فقال: يا (أمير) (٢) المؤمنين (إن) (٣) قبلنا أرضًا بالبصرة ليست من أرض الخراج، ولا تضر بأحد من المسلمين، فإن رأيت أن (تقطعنيها) (٤) أتخذها قضبا لخيلي فافعل، قال: فكتب عمر إلى أبي موسى إن كان كما قال: فأقطعها إياه (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبید اللہ الثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس قبیلہ ثقیف کا ایک شخص آیا جس کا نام نافع ابو عبد اللہ تھا۔ یہ پہلا شخص تھا جس نے بصرہ کی بےآب وگیاہ وادی کو چراگاہ بنایا۔ اس نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! ہماری طرف بصرہ میں ایک زمین ہے جو خراج کی زمین نہیں ہے اور نہ وہ مسلمانوں میں کسی کو نقصان پہنچائے گی اگر آپ مناسب سمجھیں تو وہ میرے نام کردیں میں اس میں اپنے گھوڑوں کے لیے گھاس اُگاؤں گا۔ آپ رضی اللہ عنہایسا کردیں۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو خط لکھا۔ اگر بات ایسے ہی ہے جیسا کہ اس نے کہا ہے۔ تو تم وہ زمین اس کے نام کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35240، ترقيم محمد عوامة 33701)
Hadith No.: 33702 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٤١ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: ثنا ابن (عون) (١) قال: ثنا رجل من بني زريق قال: أقطع أبو بكر طلحة أرضًا، وكتب له بها كتابا، وأشهد به شهودا (فيهم) (٢) عمر، فأتى طلحة عمر بالكتاب فقال: أختم على هذا، قال: لا أختم عليه، هذا لك دون الناس؟ فانطلق طلحة وهو مغضب، فأتى (أبا بكر) (٣) فقال: واللَّه ما أدري أنت الخليفة ⦗٣٤٦⦘ أو عمر؟ قال: (لا) (٤) ، بل عمر (لكنه) (٥) (أبى) (٦) (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو زریق کے ایک شخص نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے نام ایک زمین کردی اور ان کے لیے اس بارے میں ایک تحریر بھی لکھ دی اور اس پر گواہ بھی بنا دیے جن میں حضرت عمر بھی شامل تھے۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ تحریر لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: اس پر مہر لگا دو۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس پر مہر نہیں لگاؤں گا۔ کیا یہ لوگوں کو چھوڑ کر صرف تیرے لیے ہے؟ راوی کہتے ہیں: حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ چلے گئے اس حال میں کہ وہ بہت غصہ میں تھے۔ پس وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور فرمایا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ تم خلیفہ ہو یا عمر؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! بلکہ عمر رضی اللہ عنہ نے تو صرف انکار کیا ہے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35241، ترقيم محمد عوامة 33702)
Hadith No.: 33703 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٤٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا حسن بن صالح عن جعفر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أقطع عليًا (الفقيرين) (١) (وبئر) (٢) قيس والشجرة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فقیرین مقام پر زمین اور قیس کا کنواں اور درخت کا مالک بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35242، ترقيم محمد عوامة 33703)
Hadith No.: 33704 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٤٣ - حدثنا عبد اللَّه بن المبارك عن معمر عن يحيى بن قيس (المأربي) (١) عن رجل عن أبيض بن حمال أنه استقطع النبي صلى الله عليه و آله وسلم الملح الذي بمأرب، فأراد أن يقطعه، فقال رجل لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: إنه كالماء العد، فأبى أن يقطعه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن قیس رحمہ اللہ ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ ابیض بن حمّال نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مارب کے مقام میں ایک کھارا کنواں مانگا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ کنواں ان کو دینے کا ارادہ فرما لیا۔ اتنے میں ایک صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا۔ وہ تو جاری پانی کی طرح ہے جو مسلسل چلتا ہے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے وہ جگہ دینے سے انکار فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35243، ترقيم محمد عوامة 33704)
Hadith No.: 33705 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: لم يقطع أبو بكر ولا عمر ولا علي، وأول من أقطع القطائع عثمان وبيعت أرضون في إمارة عثمان (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: نہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے زمینیں دیں نہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اور نہ ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ نے، سب سے پہلے جس نے زمینوں کا مالک بنایا وہ حضرت عثمان تھے۔ حضرت عثمان رحمہ اللہ کے زمانہ خلافت میں زمینیں فروخت کی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35244، ترقيم محمد عوامة 33705)
Hadith No.: 33706 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٤٥ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن حجاج بن دينار عن ابن سيرين عن عبيدة أن أبا بكر أقطع الأقرع بن حابس وعيينة بن حصن (١) ، وكتب عليها كتابًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت اقرع بن حابس اور عیینہ بن حصن ان دونوں کو زمین دی۔ اور ان دونوں کے لیے ایک تحریر بھی لکھ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35245، ترقيم محمد عوامة 33706)