☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل قريش
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في فضل قريش
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 20
Hadith No.: 33048 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥٩ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس قال: ثنا هاشم بن هاشم عن أبي جعفر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تقدموا قريشا فتضلوا، ولا تأخروا عنها فتضلوا، خيار قريش خيار الناس، وشرار قريش شرار الناس، والذي نفس محمد بيده لولا أن تبطر قريش لأخبرتها (ما) (١) لخيارها عند اللَّه، أو ما لها عند اللَّه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قریش سے آگے مت بڑھو ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے اور قریش سے پیچھے مت رہو ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے۔ قریش کے بہترین لوگ تمام لوگوں میں بہترین ہیں، اور قریش کے بدترین لوگ تمام لوگوں میں بدترین لوگ ہیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمد 5 کی جان ہے اگر قریش آپے سے باہر نہ ہوجاتے تو میں ان کو بتلاتا کہ وہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34559، ترقيم محمد عوامة 33048)
Hadith No.: 33049 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٦٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن أبي (سفيان) (١) عن جابر قال: ⦗١٦١⦘ قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الناس تبع لقريش في الخير والشر" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ بھلائی اور برائی میں قریش کے تابع ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34560، ترقيم محمد عوامة 33049)
Hadith No.: 33050 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٦١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن خثيم عن إسماعيل بن (عبيد اللَّه) (١) ابن رفاعة عن أبيه عن جده قال: جمع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قريشا فقال:"هل فيكم من غيركم"، (قالوا: لا) (٢) ، إلا ابن أختنا ومولانا و (حليفنا) (٣) ، فقال:"ابن أختكم منكم، [ومولاكم منكم، (وحليفكم منكم) (٤) ] (٥) ، إن قريشا أهل صدق وأمانة، فمن بغى لهم العواثر كبه اللَّه على وجهه" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رفاعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قریش کو جمع کیا اور فرمایا: کیا تم میں کوئی غیر تو نہیں؟ لوگوں نے کہا: نہیں سوائے ہمارے بھانجوں کے اور ہمارے غلاموں اور حلیفوں کے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بھانجے تم میں سے ہیں اور تمہارے حلیف بھی تم میں سے ہیں اور تمہارے غلام بھی تم میں سے ہیں۔ بیشک قریش سچے اور دیانت دار ہیں۔ جو شخص ان کی غلطیاں اور لغزشیں تلاش کرے گا تو اللہ اس کو اوندھے منہ گرائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34561، ترقيم محمد عوامة 33050)
Hadith No.: 33051 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٦٢ - حدثنا يعلى بن عبيد عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الناس تبع لقريش في هذا الأمر، خيارهم تبع لخيارهم، وشرارهم تبع لشرارهم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ اس معاملہ میں قریش کے تابع ہیں۔ لوگوں میں سے بہترین لوگ قریش کے بہترین لوگوں کے تابع ہیں۔ اور لوگوں میں بدترین لوگ قریش کے بدترین لوگوں کے تابع ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34562، ترقيم محمد عوامة 33051)
Hadith No.: 33052 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٦٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن طلحة بن عبد اللَّه بن عوف عن عبد الرحمن بن الأزهر عن جبير بن مطعم أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ⦗١٦٢⦘ قال:"إن للقرشي مثل قوة رجلين من غير قريش" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن مطعم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ایک قریشی کو غیر قریشی آدمیوں کی قوت حاصل ہوتی ہے۔ اما م زہری رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: اس سے کیا مراد ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: رائے کی پختگی مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34563، ترقيم محمد عوامة 33052)
Hadith No.: 33053 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٦٥ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سهل بن أبي (حثمة) (١) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"تعلموا من قريش و (لا) (٢) تعلموها، وقدموا قريشًا ولا تؤخروها، فإن للقرشي قوة الرجلين من غير قريش" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سھل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ قریش سے سیکھو۔ ان کو سکھاؤ مت، اور قریش کو آگے کرو اور تم ان کو پیچھے مت کرو۔ یقینا ایک قریشی کو دو غیر قریشی آدمیوں جتنی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34565، ترقيم محمد عوامة 33053)
Hadith No.: 33054 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٦٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد اللَّه بن (مبشر) (١) عن زيد (بن) (٢) (أبي) (٣) عتاب (قال) (٤) : قام معاوية على المنبر فقال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"الناس تبع لقريش في هذا الأمر، خيارهم في الجاهلية خيارهم في الإسلام إذا فقهوا، واللَّه لولا ⦗١٦٣⦘ أن تبطر قريش لأخبرتها بما لخيارها عند اللَّه" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ابی عتاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا: کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ قریش کے تابع ہیں اس معاملہ خلافت میں۔ قریش کے جو لوگ جاہلیت میں بہترین تھے وہ اسلام میں بھی بہترین ہیں جبکہ ان کو سمجھ دی گئی ہو۔ اللہ کی قسم اگر قریش آپے سے باہر نہ ہوجاتے تو میں ان کو بتلاتا کہ وہ اللہ کے نزدیک کتنے بہترین آدمی ہیں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34566، ترقيم محمد عوامة 33054)
Hadith No.: 33055 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٦٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش قال: ثنا (سهل) (١) (أبو الأسد) (٢) عن بكير الجزري عن أنس قال: أتانا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ونحن في بيت رجل من الأنصار فأخذ بعضادتي الباب ثم قال:"الأئمة من قريش" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ہم لوگ ایک انصاری آدمی کے گھر میں تھے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دروازے کی چوکھٹ کے دونوں بازو پکڑے پھر ارشاد فرمایا: ائمہ قریش میں سے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34567، ترقيم محمد عوامة 33055)
Hadith No.: 33056 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٦٨ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن زياد بن مخراق عن أبي كنانة عن أبي موسى قال: قام (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على باب (٢) فيه نفر من قريش فقال:"إن هذا الأمر في قريش" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک دروازے پر کھڑے ہوئے جہاں قریش کا گروہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک یہ خلافت کا معاملہ قریش میں ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34568، ترقيم محمد عوامة 33056)
Hadith No.: 33057 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٦٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن ⦗١٦٤⦘ القاسم ابن الحارث عن (عبيد اللَّه) (١) بن عتبة عن أبي مسعود قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لقريش: ["إن هذا الأمر فيكم وأنتم ولاته" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قریش سے فرمایا: بیشک یہ خلافت کا معاملہ تمہارے درمیان ہی ہوگا اور تم ہی نگران ہو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34569، ترقيم محمد عوامة 33057)
Hadith No.: 33058 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧٠ - حدثنا معاذ بن معاذ عن عاصم بن محمد بن زيد قال: سمعت أبي يقول: سمعت ابن عمر يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يزال هذا الأمر في قريش] (١) ما بقي من الناس اثنان"، قال عاصم: في حديثه وحرك إصبعيه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خلافت کا معاملہ قریش میں رہے گا جب تک دو ولوگ بھی باقی ہوں۔ حضرت عاصم رحمہ اللہ نے اپنی حدیث میں بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں کو حرکت بھی دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34570، ترقيم محمد عوامة 33058)
Hadith No.: 33059 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧١ - حدثنا يونس بن محمد عن ليث بن سعد عن يزيد بن الهاد عن إبراهيم ابن سعد عن صالح بن كيسان عن ابن (شهاب) (١) عن محمد (بن) (٢) أبي سفيان عن يوسف بن (أبي) (٣) عقيل عن سعد قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من يرد هوان قريش يهنه اللَّه" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص قریش کی اہانت کا ارادہ کرتا ہے تو اللہ اسے ذلیل کردیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34571، ترقيم محمد عوامة 33059)
Hadith No.: 33060 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧٢ - حدثنا قبيصة بن عقبة عن سفيان بن الحارث بن حصيرة عن ⦗١٦٥⦘ أبي صادق عن علي قال: قريش أئمة العرب، أبرارها أئمة أبرارها، وفجارها أئمة فجارها (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قریش عرب کے سردار ہیں۔ ان کے نیک لوگ نیکو کاروں کے سردار ہیں، اور ان کے فاسق و فاجر لوگ فساق و فجار کے سردار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34572، ترقيم محمد عوامة 33060)
Hadith No.: 33061 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عثمان بن المغيرة الثقفي عن أبي صادق عن ربيعة بن ناجد عن علي قال: إن قريشًا هم أئمة العرب، أبرارها أئمة أبرارها، وفجارها أئمة فجارها، ولكل حق، فأدوا إلى كل ذي حق حقه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربیعہ بن ناجد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک قریش عرب کے سردار ہیں۔ اور ان کے نیک لوگ نیکوکاروں کے سردار ہیں۔ اور ان کے بد لوگ بدکاروں کے سردار ہیں۔ اور ہر ایک کا حق ہوتا ہے۔ پس تم ہر حق دار کو اس کا حق ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34573، ترقيم محمد عوامة 33061)
Hadith No.: 33062 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧٤ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني معاوية بن صالح قال: حدثني أبو مريم قال: سمعت أبا هريرة يقول: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (قال) (١) :"الملك في قريش، والقضاء في الأنصار، والأذان في الحبشة، والسرعة في اليمن" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خلافت قریش میں ہوگی۔ اور قضاء انصار میں ہوگی۔ اور اذان کا شعبہ حبشہ میں ہوگا اور جلدی یمن میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34574، ترقيم محمد عوامة 33062)
Hadith No.: 33063 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧٥ - حدثنا شبابة بن سوار قال: ثنا شعبة عن عمرو بن دينار قال: سمعت عبيد بن عمير يقول: دعا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لقريش فقال:"اللهم كما أذقت أولهم عذابًا، فأذق آخرهم نوالًا" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قریش کے لیے یوں دعا فرمائی۔ اے اللہ! جیسے تو نے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا ایسے ہی تو ان کے آخری لوگوں کو اپنی نعمت اور عطاء چکھا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34575، ترقيم محمد عوامة 33063)
Hadith No.: 33064 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا إبراهيم بن (مرثد) (١) قال: حدثني عمي أبو صادق عن علي قال: الأئمة من قريش (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ائمہ قریش میں سے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34576، ترقيم محمد عوامة 33064)
Hadith No.: 33065 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧٧ - حدثنا علي بن مسهر عن زكريا عن الشعبي قال: أخبرني عبد اللَّه بن مطيع بن الأسود عن أبيه قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (١) : يوم فتح مكة (٢) :"لا يقتل قرشي صبرًا بعد هذا اليوم إلى يوم القيامة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مطیع بن اسود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ آج کے دن کے بعد قیامت کے دن تک کسی قریشی کو نشانہ لے کر قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34577، ترقيم محمد عوامة 33065)
Hadith No.: 33066 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧٨ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن ابن أبي ذئب عن جبير بن أبي صالح عن الزهري عن سعد بن أبي وقاص (قال) (١) : إن رجلا قتل، فقيل للنبي صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"أبعده اللَّه، إنه كان (يبغض) (٢) قريشًا" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی قتل ہوگیا پس اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایا گیا: اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اس کو اپنی رحمت سے دور کرے۔ بیشک وہ قریش سے بغض رکھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34578، ترقيم محمد عوامة 33066)
Hadith No.: 33067 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٧٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا زكريا قال: ثنا سعد بن إبراهيم أنه بلغه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الناس تبع لقريش، برهم لبرهم، وفاجرهم لفاجرهم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کو خبر پہنچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ قریش کے تابع ہیں، نیکو کار نیکوکاروں کے تابع ہیں، اور بدکردار بدکاروں کے تابع ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34579، ترقيم محمد عوامة 33067)