☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 31520 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩١٨ - حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد عت عمر قال: إذا كانت (وصية وعتاقة) (١) تحاصوا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مجاہد حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب وصیت اور غلام کی آزادی جمع ہوجائے تو اس کو حصّوں پر تقسیم کرلیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32918، ترقيم محمد عوامة 31520)
حدیث نمبر: 31521 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩١٩ - حدثنا حفص وابن علية عن أشعث عن نافع عن ابن عمر قال: إذا كانت عتاقة ووصية بدئ بالعتاقة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نافع حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ جب غلام کی آزادی اور وصیت جمع ہوجائیں تو غلام کی آزادی سے ابتدا کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32919، ترقيم محمد عوامة 31521)
حدیث نمبر: 31522 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٠ - حدثنا حفص عن أشعث، وحجاج عن الحكم عن شريح أنه كان يبدأ بالعتاقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ غلام کی آزادی سے ابتدا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32920، ترقيم محمد عوامة 31522)
حدیث نمبر: 31523 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢١ - حدثنا جرير عن مغيرة (١) عن إبراهيم في الرجل يوصي بعتاق عبده في مرضه ويوصي معه بوصايا، قال: يبدأ بعتاق العبد قبل الوصايا، فإن أوصى أن يشترى له نسمة فتعتق، كانت النسمة كسائر الوصية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مغیرہ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنی بیماری میں اپنے غلام کو آزاد کرنے کی وصیت کی تھی اور اس کے ساتھ دوسری کچھ وصیتیں بھی کی تھیں کہ غلام کو دوسری وصیتوں کے پورا کرنے سے پہلے آزاد کیا جائے گا، البتہ اگر اس نے یہ وصیت کی ہو کہ ایک غلام خرید کر آزاد کیا جائے تو وہ وصیت دوسری وصیتوں کی طرح ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32921، ترقيم محمد عوامة 31523)
حدیث نمبر: 31524 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٢ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: يبدأ بالعتاق، وإن أتى ذلك على الثلث كله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا چاہے ایک تہائی مال میں سے صرف وہ غلام ہی نکلتاہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32922، ترقيم محمد عوامة 31524)
حدیث نمبر: 31525 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٣ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد أنه كان يقول في الوصية يكون فيها العتق فتزيد على الثلث، (قال) (١) : الثلث بينهم بالحصص.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایوب روایت کرتے ہیں کہ محمد فرماتے ہیں کہ جس وصیت میں غلام کی آزادی بھی بیان کی گئی ہو اور وہ وصیت ایک تہائی مال سے بڑھ جائے تو ایک تہائی مال وصیت کے حق داروں میں حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32923، ترقيم محمد عوامة 31525)
حدیث نمبر: 31526 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٤ - حدثنا هشيم عن الشيباني عمن حدثه عن مسروق أنه قال في العتاقة والوصية، قال: يبدأ بالوصية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شیبانی ایک واسطے سے حضرت مسروق سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے غلام کی آزادی اور دوسری وصیت کے بارے میں فرمایا کہ دوسری وصیت سے ابتدا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32924، ترقيم محمد عوامة 31526)
حدیث نمبر: 31527 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٥ - [حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن (مطرف) (١) عن الشعبي قال: بالحصص] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مطرّف شعبی سے وصیت کے حصّوں کی بنیاد پر حق داروں کے درمیان تقسیم کرنے کے روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32925، ترقيم محمد عوامة 31527)
حدیث نمبر: 31528 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال يبدأ بالعتاقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
منصور حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ غلام کی آزادی سے ابتدا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32926، ترقيم محمد عوامة 31528)
حدیث نمبر: 31529 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٧ - حدثنا جرير عن مغيرة (عن حماد) (١) عن إبراهيم قال: إنما يبدأ بالعتاقة إذا سمى مملوكا بعينه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حماد روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ غلام کی آزادی سے اس وقت سے ابتدا کی جائے گی جب وصیت کرنے والا غلام کو متعین کر کے آزاد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32927، ترقيم محمد عوامة 31529)
حدیث نمبر: 31530 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٨ - حدثنا وكيع قال: قال سفيان: إذا أوصى بأشياء (و) (١) قال: اعتقوا عني فبالحصص، وإذا أوصى فقال: فلان حر، بدئ بالعتاقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
وکیع سے روایت ہے کہ حضرت سفیان نے فرمایا جب کوئی آدمی مختلف چیزوں کی وصیت کرے اور پھر کہے: میری جانب سے ایک غلام بھی آزاد کردو تو وصیت کو حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا، اور جب کہے کہ فلاں غلام آزاد ہے تو غلام کی آزادی پہلے نافذ کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32928، ترقيم محمد عوامة 31530)
حدیث نمبر: 31531 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: يبدأ بالعتاقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن جریج سے روایت ہے کہ حضرت عطاء نے فرمایا کہ پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32929، ترقيم محمد عوامة 31531)
حدیث نمبر: 31532 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٣٠ - حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء قال: بالحصص.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حجاج حضرت عطاء سے روایت کرتے ہیں کہ وصیت کو حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32930، ترقيم محمد عوامة 31532)
حدیث نمبر: 31533 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٣١ - حدثنا أبو خالد عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم قال: يبدأ بالعتاقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32931، ترقيم محمد عوامة 31533)
حدیث نمبر: 31534 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٣٢ - حدثنا عبد السلام عن حجاج عن الشعبي في رجل مات وترك ألفي درهم وعبدًا (قيمته) (١) ألف درهم، وأوصى لرجل بخمسمائة (وأعتق) (٢) العبد، قال: يعتق العبد وتبطل الوصية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حجاج روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے وقت دو ہزار درہم اور ایک غلام چھوڑا جس کی قیمت ایک ہزار درہم تھی اور اس نے ایک آدمی کو پانچ سو روپے دینے کی وصیت کی اور غلام کو آزاد کردیا، فرمایا کہ غلام کو آزاد کردیا جائے گا اور باقی وصیت باطل ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32932، ترقيم محمد عوامة 31534)
حدیث نمبر: 32922 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٢٢ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: يبدأ بالعتاق، وإن أتى ذلك على الثلث كله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا چاہے ایک تہائی مال میں سے صرف وہ غلام ہی نکلتاہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32922، ترقيم محمد عوامة 31524)