☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الدعاء← باب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 32
Page 2 of 2
Hadith No.: 29752 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠٠ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عمرو بن مرة عن عباد بن عاصم عن نافع بن جبير عن أبيه قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حين افتتح الصلاة يقول:"اللَّه أكبر ثلاثًا، الحمد للَّه كثيرًا ثلاثًا، سبحان اللَّه بكرة وأصيلا ثلاثًا، اللهم إني أعوذ بك من الشيطان من همزه ونفثه ونفخه" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز شروع کرتے وقت یہ کلمات ادا کرتے ہوئے سنا ہے ”اللہ سب سے بڑا ہے“، تین مرتبہ ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“، تین مرتبہ ”میں صبح و شام اللہ کی پانی بیان کرتا ہوں“، تین مرتبہ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں شیطان سے، اس کے جنون سے، اور اس کے شعروں کے پھونکنے سے، اور اس کے کبر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31100، ترقيم محمد عوامة 29752)
Hadith No.: 29753 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠١ - حدثنا جرير عن منصور عن حبيب بن أبي ثابت قال: حدثت أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول:"اللهم إني أعوذ بك من (١) دعاء لا يسمع، وعلم لا ينفع، وقلب لا يخشع، ونفس لا تشبع، اللهم إني أعوذ بك من شر هؤلاء الأربع، اللهم إني أسألك عيشة (٢) سوية، (و) (٣) ميتة (نقية) (٤) ، ومردًا إليك غير مخزٍ" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن ثابت فرماتے ہیں کہ مجھے بتلایا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ایسی دعاء سے جس کی شنوائی نہ ہو، اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہوتا ہو، اے اللہ میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ان چاروں کے شر سے، اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں معتدل زندگی کا اور خوف و خشیت والی موت کا، اور بغیر رسوائی و ندامت کے آپ کے پاس آنے کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31101، ترقيم محمد عوامة 29753)
Hadith No.: 29754 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠٢ - حدثنا المطلب بن زياد عن جابر عن أبي جعفر أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول:"اللهم اني أعوذ بك من الشك بعد اليقين، وأعوذ بك من مقارنة الشياطين، وأعوذ بك من عذاب يوم الدين" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں یقین کے بعد شک کے آنے سے، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان کی ہمنشینی سے، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں جزاء والے دن کے عذاب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31102، ترقيم محمد عوامة 29754)
Hadith No.: 29755 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن (سعد) (١) بن أوس عن بلال بن يحيى قال: حدثني (شتير) (٢) بن شكل عن أبيه (شكل بن حميد) (٣) قال: أتيت النبي صلى اللَّه عليه (وسلم) (٤) فقلت: (٥) علمني (تعويذًا) (٦) أتعوذ به، فقال:"قل: اللهم اني أعوذ بك من شر سمعي وبصري ولساني ومنيي" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شکل بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے ایسا تعویذ سکھا دیں جس سے میں تعویذ دیا کروں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہو اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں اپنے سننے اور دیکھنے کے شر سے اور اپنی زبان اور شرم گاہ کے شر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31103، ترقيم محمد عوامة 29755)
Hadith No.: 29756 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠٤ - حدثنا عفان (١) حدثنا وهيب (٢) حدثنا موسى بن عقبة قال: حدثتني أم خالد بنت خالد أنها سمعت من النبي صلى الله عليه و آله وسلم حديثًا وهو يتعوذ من عذاب القبر (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام خالد بنت خالد فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے ہوئے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31104، ترقيم محمد عوامة 29756)
Hadith No.: 29757 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر عن أم مبشر قالت: دخل علي النبي صلى الله عليه و آله وسلم وأنا في حائط من حوائط بني النجار، فيه قبور منهم، قد (موّتوا) (١) في الجاهلية، قالت: فخرج فسمعته وهو يقول:"استعيذوا باللَّه من عذاب القبر" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام مبشر فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ہم بنو قبیلہ بنو النجاد کے باغات میں سے ایک باغ میں تھے، اس باغ میں کچھ ایسے لوگوں کی قبریں تھیں جو زمانۂ جاہلیت میں انتقال کر گئے تھے، ام مشر فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باغ سے نکلے پس میں نے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے: تم لوگ اللہ کی پناہ طلب کرو قبر کے عذاب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31105، ترقيم محمد عوامة 29757)
Hadith No.: 29758 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠٦ - حدثنا ابن نمير وأبو معاوية (قالا) (١) : حدثنا الأعمش عن المنهال عن زاذان عن البراء أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"استيعذوا باللَّه من عذاب القبر" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء فرماتے ہیں کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اللہ کی پناہ طلب کرو قبر کے عذاب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31106، ترقيم محمد عوامة 29758)
Hadith No.: 29759 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠٧ - حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن حميد قال: سئل أنس (عن) (٢) عذاب القبر فقال أنس: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"اللهم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والجبن والبخل، وفتنة الدجال وعذاب القبر" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے قبر کے عذاب کے متعلق پوچھا گیا؟ تو آپ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں سستی اور بڑھاپے سے، اور بزدلی اور کنجوسی سے، اور دجال کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31107، ترقيم محمد عوامة 29759)
Hadith No.: 29760 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيدة) (١) (بن) (٢) حميد عن أبي (سنان) (٣) عن عبد اللَّه بن أبي الهذيل عن شيخ حسبته قال: كان يصلي في مسجد (إيليا) (٤) قال: سمعت عبد اللَّه بن (عمرو) (٥) يقول: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول:"اللهم إني أعوذ بك من قلب لا يخشع، ونفس لا تشبع، وعلم لا ينفع، ودعاء لا يسمع، اللهم إني أعوذ بك من هولاء الأربع" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہوتا ہو، اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسی دعا سے جس کی شنوائی نہ ہو، اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ان چاروں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31108، ترقيم محمد عوامة 29760)
Hadith No.: 29761 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١٠٩ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يدعو:"اللهم إني أعوذ بك من غلبة الدين، وغلبة العدو، وبوار (الأيم) (١) " (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں قرض کے غالب آنے سے، اور دشمن کے غلبہ سے، اور ایسی بغیر شوہر والی عورت سے جو نا مقبول ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31109، ترقيم محمد عوامة 29761)
Hadith No.: 29762 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١١٠ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحكم قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يتعوذ من أربع:"اللهم إني أعوذ بك من غلبة العدو، ومن غلبة الدين، وفتنة (الدجال) (١) وعذاب القبر" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار چیزوں سے پناہ مانگتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں دشمن کے غلبہ سے، اور قرض کے غلبہ سے، اور دجال کے فتنہ سے، اور قبر کے عذا ب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31110، ترقيم محمد عوامة 29762)
Hadith No.: 29763 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١١١ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن ابن أبي ليلى أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يدعو بهذا الدعاء:"اللهم اني أعوذ بك من غلبة الدين وغلبة العدو" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں غلبۂ قرض سے، اور دشمن کے غلبہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31111، ترقيم محمد عوامة 29763)